Baaghi TV

Author: +9251

  • زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد پہلے صدر تھے، وہ 1987 سے 2017 تک زمبابوے کے صدر رہے۔

    زمبابوے کے صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موگابے آزادی کےہیرو تھے، انہوں نے زندگی عوام کی آزادی اور اختیار کے لیے وقف کردی تھی۔

    رابرٹ موگابے کی قوم اور افریقا کے لئے خدمات تاریخ کاحصہ رہیں گی اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔

  • ڈرامہ ‘چیخ’ میں ولن بننا کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا، بلال عباس

    ڈرامہ ‘چیخ’ میں ولن بننا کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا، بلال عباس

    لاہور : اداکاراپنے ہی کرداروں کے تجزیہ نگار بننے لگے گئے ، فلموں ، ڈراموں میں اداکرنےوالے کردار کیسے رہے ان پر کھل کر تبصرے اور تجزیئے کرنے لگے ، ایسے ہی معروف اداکار بلال عباس کہتے ہیں کہ ڈرامہ ” چیخ ” میں ولن بننا کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا ،

    فلمی دنیا کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ بلال عباس کا ڈراما ‘چیخ’ بھی حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا، جو کامیاب بھی ثابت ہوا۔اس ڈرامے میں انہوں نے وجیح نامی ولن کا کردار نبھایا تھا، جس نے کئی قتل کیے لیکن اس پر اسے کسی قسم کی شرمندگی نہیں تھی۔اس ڈرامے کی کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی اداکاری کو خوب سراہا گیا لیکن سب سے زیادہ مقبول ڈرامے کے 2 کردار ہوئے، جو بلال عباس اور صبا قمر کے کردار تھے۔

    دوسری طرف فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں ولن کا کردار نبھانا یقیناً کسی بھی ہیرو کے لیے بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور رہنی چاہیےکہ نامور پاکستانی اداکار بلال عباس اپنے متعدد پروجیکٹس کی کامیابی کے بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بنتے جارہے ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار بے ہوش: ویڈیو وائرل

    برطانوی وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار بے ہوش: ویڈیو وائرل

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جمعرات کے روز شمالی انگلینڈ میں پولیس کالج میں ایک تقریب سے خطاب میں اس وقت ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب وہ تقریر کررہےتھے تواچانک ان کے پیچھے کھڑی ایک خاتون پولیس اہلکار تھکاوٹ کے باعث بے ہوش ہوگئی۔ بورس جانسن نے خاتون پولیس اہلکار کی طرف پیچھے مڑ کردیکھا مگراپنی تقریر جاری رکھی جس پرانہیں عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

    اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسےبڑے پیمانے شیئرکرنے کے ساتھ اس پرتبصرے بھی کیے جا رہےہیں۔

    شمالی انگلینڈ میں یارکشائر پولیس کالج کے طلباء سے خطاب کے دوران نوجوان خاتون پولیس اہلکار وزیر اعظم بورس جانسن کے بالکل پیچھے کھڑی تھی اور اس کے ارد گرد وزیراعظم کے اسکواڈ میں شامل دیگر اہلکاربھی قطار میں کھڑی تھیں۔ اس دوران ایک اہلکار پر تھکاوٹ تھکاوٹ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ بورس جانسن اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہیں؟ اس کے بعد خاتون اہلکار کی پرواہ کیے بغیر اپنی تقریر جاری رکھی۔ جبکہ پولیس اہلکار نیم بے ہوشی کے عالم میں زمین پر بیٹھ گئی۔

    تاہم ، وزیر اعظم نے مذاق کیا اور کہا کہ ‘مجھے افسوس ہے، شاید یہ اس بات کی علامت ہے کہ مجھے اپنی بات جلدی ختم کرنی چاہیے’۔

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر ختم کرنے سے چند لمحے پہلے ہی پولیس خاتون کو ہوش آیا۔

  • کشمیر پر جبر کے پہروں کا 33 واں‌ دن،مساجد کو تالا بندی، اشیائے خورونوش ناپید، انسانی المیہ سر اٹھانے لگا

    کشمیر پر جبر کے پہروں کا 33 واں‌ دن،مساجد کو تالا بندی، اشیائے خورونوش ناپید، انسانی المیہ سر اٹھانے لگا

    سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل مظالم کو آج 33 واں دن ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے، مساجد پہ تالا بندی ہے، اشیائے خورو نوش کی قلت انسانی المیے کو جنم دے چکی ہے، ادویات کی عدم دستیابی سے مریض جاں بلب ہیں اور وادی میں آذان کی آواز سنائی نہ دے اس مقصد کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    عالمی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ جمعہ کی طرح اس مرتبہ بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کریں، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔
    ھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
    انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک56 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں

  • برطا نیہ جانے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں‌، برطانیہ نے 53 خواہشمند پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ دے دی

    برطا نیہ جانے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں‌، برطانیہ نے 53 خواہشمند پاکستانی طالبعلموں کو اسکالرشپ دے دی

    اسلام آباد : برطانیہ جانے کی خواہش کرنے والوں کو برطانیہ کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں کیونکہ جو عزم اختیار کرتا ہے وہی خواب کی تعبیر کرتا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کےساتھ یوم دفاع پر یکجہتی اورخیرسگالی کااظہار کرتےہوئےپاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے53ہونہار طالب علموں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کےلیےاسکالرشپ دے دی ،

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پربرطانوی ہائی کمیشن نے شوننگ اسکالرشپ تعلیمی سال 2019/20 کے لیےدیئےگئے ہیں،2019/20 کی اس مڈکیریئراسکیم کےلیےملک بھرسے 3 ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔تقریب میں برطانوی ہائی کشمنر کے عملے اور اسی سکالر شپ کے تحت ماضی میں برطانوی جامعات میں زیر تعلیم رہنے والے سابق سکالر شپ ہولڈرز نے شرکت کی

    پاکستانی ہونہاروں کو سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےان 53 شوننگ سکالر شپ ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کے اس نئے سفر میں خوش آمدید کہا اور برطانیہ کی بہترین جامعات جن کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر ، ٹائم اسکیل پرموشن کا فیصلہ ہوگیا

    سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر ، ٹائم اسکیل پرموشن کا فیصلہ ہوگیا

    لاہور: کہیں اچھی خبریں تو کہیں بری خبریں ، ملازمین اچھی خبرسننے کو ترس گئے ، اطلاعات کےمطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹائم اسکیل پرموشن لینےوالے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، مستقل بھرتی ہونے والے ملازمین کی جوائننگ تاریخ سے ٹائم اسکیل پرموشن کاؤنٹ ہوگی۔

    نئی پالیسی کے مطابق ایک ہی پوسٹ پر 10 سال کام کرنےوالے ملازمین کو ٹائم اسکیل پروموشن دے کر اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی، صوبائی محکموں نے اب باقاعدہ ورکنگ شروع کردی اور ملازمین نے اپنے متعلقہ محکموں کو درخواستیں دینا شروع کردیں۔

    محکمہ خزانہ پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ کنٹریکٹ کے بعد مستقل ہونےوالے ملازمین کی کنٹریکٹ سروس ٹائم اسکیل پرموشن میں کاؤنٹ نہیں ہو گی،اپ گریڈیشن اور پرموشن پانے والے ملازمین کی ٹائم اسکیل پرموشن بھی اپ گریڈیشن کے مطابق کاؤنٹ کی جائے گی، ٹائم اسکیل پرموشن سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ ہے.

    یاد رہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کے لیےسابق دور حکومت میں ٹائم اسکیل پروموشن کی منظوری دی گئی تھی جس پر عمل درآمد اب ہورہا ہے

  • حکومت پاکستان سکھ برادری  کو مزید سہولت  دینے جا رہی…

    حکومت پاکستان سکھ برادری کو مزید سہولت دینے جا رہی…

    حکومت پاکستان سکھ برادری کے لیے اور حکومت پاکستان نے سکھ زائرین کیلئے ویزہ میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستانی ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے گا۔

    دستاویز کے مطابق ویزہ میں آسانی کو سکھ کمیونٹی کیلئے خیر سگالی کا قدم قرار دیا گیا، ہے، یاتریوں کیلئے آن لائن ویزہ سسٹم میں مذہبی سیاحت کی کیٹیگری شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مذہبی سیاحتی ویزہ کیٹیگری میں 2 قسم کے سکھ زائرین کو سہولت دی جائے گی، سکھ زائرین کو ویزہ زیادہ سے زیادہ 10 دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔

    آن لائن ویزہ سہولت کیلئے نادرا اور وزارت خارجہ طریقہ کار طے کریں گے، وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے آگاہ کرے گی، نادرا اور وزارت خارجہ ویزہ سسٹم کے نفاذ کیلئے پیشرفت سے وزارت داخلہ کو آگاہ کرے گے، آن لائن ویزہ سسٹم اجراء کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

  • امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکن سکول میں‌استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    لاہور : پرائیویٹ اور ٹاپ کلاس امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے ہاتھوں اپنے ہی طالب علم کی موت نے محکمہ تعلم کو مشکل میں‌ ڈال دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے میٹرک کے طالبعلم کی ہلاکت کا معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے جس میں پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ سے کس طرح سے تشدد پر قابوپایا جاسکتا ہے.

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کس صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے ،پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے

  • لیڈی پولیس کانسٹیبل  کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا انجام ملزم کو ملی سزا

    باغی ٹی وی رپورٹ :غلط پارکنگ سے منع کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو نوجوان شہری نے تھپڑ مار دیا تھا جس کو اگلے ہی دن ہتھ کڑی لگا کر عدالت پیش کر دیا گیا. ہتھ کڑی لگائے وہی خاتون سپاہی اس ملزم کو عدالت پیش کر ہی ہے جب کہ اس کےساتھ ا س کے ساتھی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں .جو اس ملزم کو عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے ہیں. پولیس کا یہ رویہ اگرچہ قانون کے مطابق ہے اور زیادہ بسندیدہ ہے.جب پولیس خود ہی عدالت بن کر ملزم کو سزا دیتی ہے تو ایسا فعل کرنے سے عام شہریوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوتی ہے اور لوگوں کی جانیں بھی جاتی ہیں.

  • پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا

    پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا

    پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس کے بیک گراؤنڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا، واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کی جا چکی ہیں.
    اسی طرح بھارت کے ہیکرز نے بھی پاکستان ی ویب ہیک کرنے کی کوشش کی تھی .چند روز بھارتی ہیکرز نے پاکستانی دفترخارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کرنے شروع کر دیے تھے ، جس کے باعث متعدد ملکوں میں وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
    ویب سائٹ پر موجود کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ریکارڈ اور ہماری کام یاب سفارت کاری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نا کام بناتے رہیں گے۔
    دوسری طرف وزارتِ خارجہ کی آئی ٹی ٹیم حملے نا کام بنانے میں مصروف ہو گئی تھی اور اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی جس پر چینی الفاظ میں کچھ تحریر کردیا گیا ہے، جس کا لفظ ممکنہ طور پر ’ہوم‘ بتایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ہیکرز بھی اس سے پہلے ویب سائٹس ہیک کر چکے ہیںِ

    https://delhi.bjp.org/Leadership.html