Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    سرگودہا،سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی)سلانوالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،رات گئے حویلی میں سوئے شخص کو قتل کر کے لاش کو خراب ائیر کولر میں ڈال دیاتفصیلات کے مطابق مقتول یاسین رات جنازہ پڑھ کر واپسی حولی میں اکیلا سو گیا تھا تھانہ سلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئ مقتول یاسین کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی
    مقتول یاسین نجی ٹی وی چینل شاہ نکڈر کے رپورٹر ملک محمد نواز کھوکھر کا بھائی تھا پولیس مزید شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کرے گی

  • ستمبر1965ء کی جنگ پاکستان کی تاریخ کا تابناک باب

    ستمبر1965ء کی جنگ پاکستان کی تاریخ کا تابناک باب

    پاک بھارت جنگ کا آغاز

    4 ستمبر 1965ء کی شام پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عزیز احمد کو ترکی سفیر کے توسط سے ترکی میں متعین پاکستانی سفیر کا ایک پیغام سائفر (Cypher) کی شکل میں موصول ہوا۔
    اس پیغام میں اطلاع دی گئی تھی کہ بھارت 6 ستمبر کی صبح‘ پاکستان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
    عزیز احمد نے یہ پیغام وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو تک پہنچا دیا۔
    مگر ان دونوں نے ضابطے کے برخلاف اس پیغام کی نقل صدر مملکت تک نہیں پہنچائی۔
    ان کا خیال تھا کہ ارشد حسین اپنے کمزور اعصاب کے باعث حسب معمولی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
    مگر 6 ستمبر 1965ء کی صبح‘ بھارت نے واقعی پاکستان پر حملہ کردیا۔
    بھارتی افواج بغیر کسی الٹی میٹم‘ بغیر کسی انتباہ اور بغیر کسی باضابطہ اطلاع کے بین الاقوامی سرحد عبور کرچکی تھیں اور لاہور کی جانب بڑھ رہی تھیں۔
    اسی دوپہر صدر مملکت فیلڈ مارشل ایوب خان نے قوم سے خطاب کیا۔
    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے دس کروڑ عوام جن کے دل کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی آواز کے ساتھ دھڑک رہے ہیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارتی توپیں ہمیشہ کے لیے خاموش نہ کردی جائیں۔ اور پھر یہی ہوا بھی۔
    یہ تاریخی جنگ ہماری مسلح افواج اور ہماری باحوصلہ قوم نے بڑی یکجان ہوکر لڑی۔
    ایک جانب پاکستان کی مسلح افواج نے سازو سامان اور نفری دونوں لحاظ سے اپنی سے بڑی قوت کو پسپا کردیا تو دوسری طرف پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد سے دشمن کو لرزہ براندام کردیا۔
    ان سترہ دنوں میں اہل پاکستان نے من حیث القوم‘ باہمی محبت‘ ملی عزت و حمیت‘ جرات اور احساس نفس کے کندن کو وقت کی کسوٹی پر پرکھا اور اس آزمائش میں ہر طرح پورے اترے۔
    ستمبر 1965ء کی جنگ پاکستان کی تاریخ کا ایک تابناک باب بن چکی ہے۔۔!!!

  • حوثی باغیوں کا بچوں کو بھرتی کرنے،گھروں، اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کا اعتراف

    حوثی باغیوں کا بچوں کو بھرتی کرنے،گھروں، اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کا اعتراف

    یمن کی سرکاری فوج کے ہاتھوں ملک کے شمالی علاقے حجۃ میں آپریشن کے دوران پکڑے گئے حوثی ملیشیا کے متعدد قیدیوں نے ملیشیا کی کچھ بدعنوانیوں کا انکشاف کیا ہے۔

    جمعرات کے روز یمنی فوج کے پانچویں فوجی زون کے میڈیا سنٹر نے کچھ قیدیوں کے اعترافی بیانات کی ویڈیونشر کی جس میں حوثی ملیشیا کے جرائم خاص طور پر بچوں کی بھرتی اور گھروں اور اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کے اعترافات شامل ہیں۔

    حوثیوں میں بھرتی ہونے والے بچے ، یحییٰ محمد الوظاف نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے حوثی باغی گروپ کے موسم گرما کے مراکز میں ثقافتی کورس کے بعد اسے حرض کے محاذ سے بھرتی کیا۔

    17 سالہ یحیی الوظاف نے مزید کہا کہ سالانہ اسکول کی چھٹی کے دوران حوثی ملیشیا بچوں کو محاذوں پر لے جاتی اور انہیں عسکری تربیت دی جاتی۔
    یمن کے تعلیمی ذرائع کے مطابق جولائی کے شروع میں حوثی نے صنعا اور اس کے زیر اقتدار علاقوں میں بچوں اور نوعمروں کے لئے 88 سمر مراکز قائم کیے، تاکہ کےان کے ذہنوں میں فرقہ وارانہ فرقہ وارانہ نظریات راسخ کرنے کے بعد انہیں جنگی محاذوں پرلے جایا جائے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں  ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان

    اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 157 کی سطح پر دیکھا گیا۔
    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 29 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا۔

  • شہدائے پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظفرآباد میں ٹی 20 میچ

    شہدائے پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظفرآباد میں ٹی 20 میچ

    یوم دفاع پاکستان ویکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کا کھیلا جا رہا ہے۔

    پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد جبکہ آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے نو منتخب کوچ کم چیف سیلکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہیں۔ میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی گرین بلاٹ ہوئے مستعفی

    امریکی صدر ٹرمپ کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی گرین بلاٹ ہوئے مستعفی

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی اور اسرائیل ، فلسطین امن منصوبے کے خالقوں میں سے ایک گرین بلاٹ جمعرات کو مستعفی ہوگئے ہیں۔

    انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیر عہدہ دار کا کہنا ہے کہ گرین بلاٹ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ خوش گوار ماحول میں اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔انھیں صدر کا اعتماد حاصل تھا۔

    قبل ازیں امریکی حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ گرین بلاٹ طویل عرصے سے التوا کا شکار مشرقِ اوسط امن منصوبے کے اجرا کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے 2017ء میں وائٹ ہاؤس میں ذمے داریاں قبول کرتے وقت کہا تھا کہ وہ صرف دو سال کے لیے کام کریں گے۔ اب وہ سبکدوش ہونے کے بعد نیوجرسی میں اپنی بیوی اور چھے بچّوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گرین بلاٹ اور وائٹ ہاؤس کے سینیر ، صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے اسرائیل میں متعیّن امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین کے ساتھ مل کر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے لیے مجوزہ امن منصوبہ وضع کیا ہے اور صدر ٹرمپ کے اس پہلے دور صدارت کے اب تک کے تما م عرصے کو ا س کام پر صرف کردیا ہے۔

  • نارووال میں افسوسناک حادثہ ، سکول کے 5 بچوں‌سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    نارووال میں افسوسناک حادثہ ، سکول کے 5 بچوں‌سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

    نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار سات بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
    رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد پانچ بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزید بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

    افسوسناک سانحہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

  • یوم دفاع پاکستان فیملی فیسٹول کا انعقاد

    یوم دفاع پاکستان فیملی فیسٹول کا انعقاد

    رحیم یار خان ( )مقامی روزنامہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان فیملی فیسٹول کا انعقاد شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد شہداء کے ورثاء کی بھر پور شرکت ،

  • یوم دفاع کے رنگ میں رنگی ایل ٹی سی بسیں ، قوم کی ترجمانی کرنے لگیں‌

    یوم دفاع کے رنگ میں رنگی ایل ٹی سی بسیں ، قوم کی ترجمانی کرنے لگیں‌

    لاہور : پاکستان کا ہر فرد ہر ادارہ اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں ایس دوسرے پر سبقت لے جانے کا عزم لے کر یہ دن منا رہا ہے ، ایسے ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا احسن اقدام، مختلف روٹس پر چلنے والی بسیں یوم دفاع پاکستان کے رنگ میں رنگ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایل ٹی سی بسوں کو شہداء کی تصاویروں سے سجا دیا گیا، ان بسوں کو ریلوے اسٹیشن تا ویلنشیاء ٹاؤن اور جلوموڑ تا جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تک چلایاجارہا ہے اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا ، پاکستان کے یوم دفاع کو قومی جوش و جذبہ سے منانے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی جارہی ہے، بسوں پر شہدا کی تصاویر، کشمیر بنے گا پاکستان کی تحریر، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کی تصاویر کو دلکش انداز کے ساتھ آویزاں کیا گیا۔

    لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یوم دفاع ہمیں اس دن کی یاد لاتا ہے جب پاکستان کے شہیدوں اور جوانوں نے اپنی سرحدوں کے غیور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا، انھوں نے کہا کہ جب قوم قربانی دینا سیکھ لے تو اسے کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

  • محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام پربات چیت

    محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام پربات چیت

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور برادر ملک جمہوریہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مبطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق "ایس پی اے” دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات،باہم تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں نے تیل کی منڈیوں میں استحکام کے حصول کے لئے مشترکہ ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے