Baaghi TV

Author: +9251

  • بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان وارث خان کون ، گرفتار شخص کے بارے میں خطرناک حقائق آگئے

    بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت انسان وارث خان کون ، گرفتار شخص کے بارے میں خطرناک حقائق آگئے

    راولپنڈی: پولیس بالآخراس ظالم اور درندہ صفت انسان کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی جو بچیوں کو سرراہ اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر غائب ہوجاتا تھا ، پولیس کے مطابق معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت انسان گرفتارکرلیا ہے ، ملزم نے وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں 7سالہ اور 8 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا، والدین کی اطلاع پر ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی راول ڈویژن ایس پی راول کا کہناہے کہ وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں بچیوں کو مزید طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آصف مسعود کا کہناہے کہ تمام قانونی تقاضے کرکے ملزم کو سخت سے سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

  • بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

    بھارت نے ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

    اسلام آباد:بھارت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے. اس سلسلے میں پاکستانی ڈاکٹروں کے نمائندگان نے بھارتی ہائی کمیشن سے مقبوضہ کشمیر تک انسانیت کی بنیاد پر ادویات کے ساتھ رسائی دینے کی درخواست کردی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری (اکانومکس اینڈ کامرس) اشیش شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کے خواہش مند 21 ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہاں مسلمان، ہندو، سکھ برادری وغیرہ کو علاج فراہم کیا جاسکے جو مہینے بھر سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں’۔

    اس سے قبل 30 اگست کو یو ایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (پی ایس آئی ایم) نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی متعدد ٹیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیجا جائے گا تاکہ وہ کشمیریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرسکیں ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اور اس میں‌ انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں‌، بھارت نے کشمیری زخمیوں کی مرہم پٹی کی اجازت نہ دے کر اپنی اصلیت واضح کردی ہے

  • ایران : 22 سالہ مرد کی 9 سالہ بچی سے شادی …

    ایران : 22 سالہ مرد کی 9 سالہ بچی سے شادی …

    ایران میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر چلنے والی ایک مہم میں منگنی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 9 سالہ بچی کی 22 سالہ شخص سے شادی روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    وسطی ایران کے صوبہ کوہگلویہ کی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ نوجوان سے لڑکی کی شادی مناسب عمر تک منسوخ کردی جائے گی۔

    بہامائی ڈسٹرکٹ کے گاؤں لیکک میں منگنی کی تقریب سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں ایک بچی کو عروسی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں خاندانوں کےدرمیانی لڑکے کے مہر پربات چیت ہورہی ہے۔

    ایک ایک نکاح خواں شادی کے معاہدے کی شرائط بھی پڑھتا ہے اور لڑکی سے "ہاں” کا لفظ کہنے کے لئے کہتا ہے اگر وہ شادی پر راضی ہے تو ، جو شرمیلی اور نچلی آواز سے جواب میں’ہاں’ کہہ رہی ہے۔

    کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کارکنان نے کم سن بچوں کی شادی کے خلاف مہم چلائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اور کم سن بچیوں کی شادیوں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرے

  • بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، 7 ننھے طالب علم جاں بحق

    بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، 7 ننھے طالب علم جاں بحق

    نارووال:صبح صبح غمناک خبر نے ہر سننے والے کو بھی غمگین کردیا ، اطلاعات کے مطابق ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

    نارووال سے ریسکیوذرائع نے بتایا کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہو سکے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

  • کم یا حد سے زیادہ سونا دونوں ہی نقصان دہ ، اعتدال ہی سب سے بہتر ہے ، ماہرین طب کی ہدایت

    کم یا حد سے زیادہ سونا دونوں ہی نقصان دہ ، اعتدال ہی سب سے بہتر ہے ، ماہرین طب کی ہدایت

    واشنگٹن :انتہائی کم یا انتہائی زیادہ سونا دونوں ہی خطرناک ہوسکتے ہیں، ویسے ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ کم از کم 8 گھنٹوں کی نیند لینا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ سونا اچھی صحت کی علامت نہیں بلکہ نہایت خطرناک عمل ہے۔

    نیند کے حوالے سے امریکہ میں ایک تحقیق کی گئی ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ بہت زیادہ نیند فالج کے دورے کا خطرہ ڈرامائی حد تک بڑھا دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق کم نیند کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سونے کو بھی عادت بنا لینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ اوسط دورانیے کے نیند لینے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

    امریکی ماہرین طب کی تحقیق کے مطابق اسی طرح جو لوگ رات بھر میں 6 گھنٹے سے کم سونے کو عادت بنالیتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کے دورے کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف حصوں کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

    ماہرین طب کی طرف سے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے 10 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کی اچھی اور مناسب دورانیے کی نیند بہت اہمیت رکھتی ہے مگر بہت زیادہ دیر تک بستر پر رہنا بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج کے خطرے میں 46 فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔امریکی طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں بہت زیادہ نیند جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

  • مسئلہ کشمیر حل کیےبغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہمارے شہدا قوم کا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مسئلہ کشمیر حل کیےبغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہمارے شہدا قوم کا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مسئلہ کشمیر حل کیےبغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ہمارے شہدا قوم کا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ . وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہم اتحاد،یکجہتی کے ساتھ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے،آج بھی ہمیں بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے،آج شہدا اور غازیوں کا دن ہے،ہم اپنے غازیوں اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
    شہدا نے قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی،6ستمبر کو ہمارے نڈر سپاہیوں نےدشمن کا بھرپورمقابلہ کیا،

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنے دلوں کو شہدا کی قربانیوں سے سرشار کرنا چاہیئے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے. کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حیثیت میں کوئی بھی تبدیلی پاکستان کی سالمیت کے لئے براہِ راست چیلنج ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے اور کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • ملک میں احتجاج اور ہڑتالوں کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

    ملک میں احتجاج اور ہڑتالوں کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے: ایرانی وزیرخارجہ

    ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے پانچ ماہ بعد ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےقریب عوامی مظاہروں اور مزدور ہڑتالوں کا دائرہ وسیع ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ‘ایسنا’ نیوز ایجنسی کے مطابق فضلی نے جمعرات کو بحیرہ قزوین میں ایک تقریر میں کہا کہ "پچھلے پانچ ماہ کے دوران مظاہرے اور ریلیاں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا 38 فی صد کمی ہوئی ہیں مگر کچھ علاقوں میں اضافہ ہوا ہے اور مظاہروں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا’ہمارے پاس خفیہ اور عام معلومات ہیں کہ انقلاب کے دشمن معاشرے کو تقسیم کرنے اور صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے انتخابی مدت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔’

    ایک ماہ قبل رحمانی فضلی نے کہا تھا کہ ملک کی 80 فی صد آبادی کے معاشی مسائل کےحل کا مطالبہ کرتی ہے۔ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری اور بگڑتے حالات میں عوام کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے۔

    حالیہ مہینوں میں عدالتی حکام اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہروں میں حصہ لینے والے شہری حقوق کے متعدد کارکنوں کو گرفتار اور قید کردیا ہے۔

  • بورے والا : جعلسازی سے سمیں استعمال ہونے لگیں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاوں 42, 48 , 47 اور 49کے بی میں مبنہ طور پر نجی موبائل کمپنی زونگ کی فرنچائز کے مالک کی سرپرستی میں ایک گروہ بیس سے زاٸد مردو خواتین کو خدمت کارڈ کاجھانسہ دے کر سمیں نام کرنے کے بعدسمیں خود لے جاتا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے بتایا کہ ہم نے اس ٹیم کے متعلق مختلف افراد کو بتایا توانہوں نے کہا خدمت کارڈ ایسے نہیں بنتے جس پر اہلیان علاقہ کو تشویش ہونے لگی ۔شک گزرنے پر انہوں نے شناختی کارڈ پر سم چیک کی تو نجی کمپنی (زونگ )کی سم ان کے نام تھی ۔ نواحی گاوں 49 کے بی میں یہ گروہ اسی طرح کی کاروائی کرتے ھویے پکڑا گیا جس کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔اہلیان علاقہ نے کہا کہ یہ سمیں کسی دہشت گردی یا دوسرے جرائم میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں پولیس نے تین افراد گرفتار کیے ہیں لیکن تھانہ فتح شاہ نے ابھی پرچہ نہیں دیا ۔

    متاثرہ افراد نے اعلٰی حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور سمیں متعلقہ افراد کو دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

  • تھانہ ہاوسنگ کالونی کی حدود میں فائرنگ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر واقع لمرہ گارڈن ہاؤسنگ سیکم پر قبضہ کرنے کی غرض سے شہباز خان گروپ نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے آصف گجر وغیرہ تین افراد کو شدید زخمی کر دیا آصف گجر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امدار دی جا رہی ہیں، ہاؤسنگ کالونی پولیس نے دونوں پارٹیوں شہباز خان (موجودہ چیئرمین پریس کلب ) گروپ اور آصف گجر گروپ کے بیس بیس افراد کے خلاف شارع عام میں فائرنگ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ پولیس کو مغروب آصف گجر کے والد محمد نسیم کی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز خان ولد نامعلوم،اجمل خان وغیرہ 30مسلح افراد نے ہاؤسنگ سکیم کا مین دفتر کرایہ پر نہ دینے کی پاداش اور قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد آصف، محمد نعیم،محمد ندیم وغیرہ شدید زخمی ہو گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج آصف گجر نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز خان جوکہ ایک ٹی وی چینل کا رپورٹر ہے صحافت کی آڑ میں قبضہ گروپ کا سرغنہ بنا ہوا ہے، انہوں نے ہماری ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کرنے کی خاطر جدید اسلحہ، کلاشنوفوں سے فائرنگ کر کے واپڈا کی کی مین تاریں اڑا دیں، ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ اور دفاتر کو چکنا چور کر دیا،ملزامان کی بے دریغ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او شیخوپورہ رینج، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافت کی آڑ میں شیخوپورہ میں افغانی باشندوں کے گروہ کے ساتھ مل کر دھشت کی علامت بننے اور قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والے ان خطرناک سفید پوشوں کے خلاف فوری طور پر دھشت گردی کے مقدمات درج کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • بستی ملوک  میں سیفٹی سیمینار کا آغاز کر دیا گیا

    بستی ملوک میں سیفٹی سیمینار کا آغاز کر دیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )انجینئر سلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک کی زیر صدارت سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں میپکو بستی ملوک کے تقریباََ تما م سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ڈی او سلیمان عبد الحمید، چو دہدری محمد شبیر گجر ریجنل وائس چیئرمین سی بی اے ھائڈرو لیبر یونین میپکو ملتان علی اکبر ایل ایس ملک محمد ناصر ایل ایس اور دیگر مقررین نے سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر گیا۔ اور کام کے دوران سیفٹی کوڈ کی مکمل پیروی کی تلقین کی۔ اور اس امر کوسراہا کہ واپڈا / میپکو سب ڈویژن کا سٹاف اپنے معزز صارفین کی خدمت کیلئے دن رات کو شان ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی