بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گزشتہ روزانجینئرسلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک نے چک نمبر369 WB، چک نمبر 388/WB اور چک نمبر367 WB میں محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگا ھوں اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ تعزیہ کے ذمہ دران سے ملاقات کی اور ان سے جلوس کے سلسلے میں واپڈا / میپکو سے متعلقہ امور پر تباد لہ خیا لات کا اظہار کیا گیا۔ ایس ڈی اوصاحب کے ساتھ ایل ایس فیڈر انچارج اور لائن سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا۔ ایس ڈی او صاحب نے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدا یت کی۔ کہ تعزیہ کے سلسلے میں کسی قسم کے مسلے کا فوری تدارک یقینی بنایا جائے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
Author: +9251
-

بستی ملوک معذور افراد کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے خصوصی مہم کا آغاز
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )معزور افراد کے لئے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کی خصوصی مہم ایڈمن افیسرعثمان غنی کی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان وڈرائیورخضرات سے ملاقات دوران ملاقات موٹروے پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹ مالکان وڈرائیورزکو خصوصی بریفینگ دی گئی کہ دوران سفر معزور افراد کیلئے خصوصی سیٹیں رکھی جائیں تاکہ اسپشل افراد باعزت طریقے سے سفر کر سکیں اس مہم کی نگرانی ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق کررہے ہیں ان کا کہناتھا کہ معزور افراد کیلئے خصوصی سیٹیں مختص نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
-

مقبوضہ کشمیر: نیو یارک میں موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں
نیویارک:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل یو این آفس کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سمندر پار پاکستانیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کرتے ایک موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں کر دیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ کشمیری کتنے دن سے بھارتی فوج کے لگائے گئے بد ترین کرفیو کے نرغے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یہ موبائل ٹرک یو این آفس اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کر رہا ہے، اس پر نصب ڈیجیٹل اسکرین پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے کلپس دکھائے جا رہے ہیں
-

دہشت گرد امریکی فوج کا حملہ، چار افغان شہری جاں بحق
ننگر ہار : ایک بار پھر امریکی فوجیوں نے افغانیوں کو قتل کرنا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے شبانہ حملے میں کم سے کم چار افغان شہری مارے گئے
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں نے پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خود سرانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینیٹ عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد امریکی فوجیوں کے حملوں کی مسلسل مذمت اور ایسے حملے روکنے کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشماری کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ کے دوارن افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوج کے فضائی حملوں میں تین سو ترانوے عام شہری جاں بحق اور تین سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں
-

روزانہ سیب کھانے کا ایسا فائدہ کہ اب ہرکوئی کھائے گا سیب
لندن : سیب کی افادیت کے بارے میں تو پہلے بہت سن چکے لیک موجودہ تحقیق نے مزید حقائق بتا کر سیب کی اہمیت کو اور واضح کردیا ہے . اطلاعات کے مطابق روزانہ ایک سیب کھانے کی عادت نمونیا کو آپ سے دور رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔طبی جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سیب میں موجود وٹامن سی جراثیموں کے خلاف جسمانی مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس سے نمونیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
سیب کے متعلق تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیکٹریا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کو استعمال کرکے جسمانی مدافعتی نظام کو کمزور کرتے ہیں جس سے نمونیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہائیڈروجن پرآکسائیڈ عام طور پر ہیئر کلر یا صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے اثرات سے بچانے میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے جو پھلوں میں پایا جاتا ہے، اس حوالے سے سیب کافی اہمیت رکھتا ہے۔سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی دنیا بھر میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔
-

ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
لاہور: ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں ڈینگی پھیلنےلگا،اسپتال بھرگئے۔حکومت مناسب اقدامات نہ کرسکی۔اسپرے میں تاخیر،گندگی کےڈھیراور سہولیات کےفقدان نےمرض کوپھیلنے کا موقع فراہم کردیا۔
سندھ کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں برس ڈینگی سےمرنیوالوں کی تعداد7ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد1400سےزائد ہوگئی جبکہ سندھ بھرمیں ڈینگی سے1532افراد متاثرہوئے۔
صوبہ کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پشاورمیں روزانہ تقریباً100مریض ڈینگی کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں آنےلگے۔اب تک 1200سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں68مزیدشہری ڈینگی بخارمیں مبتلاہوگئے۔ شہربھرمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1065ہوگئی۔
صوبہ پنجاب میں لاہورمیں3مریضوں میں ڈینگی وائرس کاانکشاف ہوگیا، رواں سال ڈینگی کےمریضوں کی تعداد20ہوگئی۔ بہاولپور میں ڈینگی کے تین کیسزسامنے آگئے۔ مظفرگڑھ میں دو، رحیم یارخان میں ایک اور ڈی جی خان میں بھی اب تک ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے، ملتان اورجنوبی پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کوپھرمتحرک کردیاگیا ہےصوبہ بلوچستان کے حوالے سے بھی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کچھ علاقوں سے ڈینگی سے کچھ افراد متاثر ہوئے ہیں .
-

کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے احیاء کی کوششیں
لاہور : کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے احیاء کی کوششیں ، اطلاعات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن پاور کمپنی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان گراؤنڈ نمبر دو پر کھیلے گئے میچ میں وائٹ ٹیم نے دوگول سے کامیابی حاصل کی۔ ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن پاور کمپنی میجر جنرل اصغر نواز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے،
-

بریگزٹ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہے کہ میں کھائی میں کود کر مرجاؤں’ ، بورس جانسن نے تو حد کردی
لندن : برطانوی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئے ، دوسری طرف برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ڈٹ گئے، کہا کہ بریگزٹ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہے کہ میں کھائی میں کود کر مرجاؤں۔بورس جانسن نے پولیس ریکروٹس کی بھرتیوں کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ برسلز جا کر بریگزٹ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہوگا کہ میں کسی کھائی میں کود کر مر جاؤں۔
بورس جانسن نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کا حصہ رہنے سے ماہانہ ایک ارب پاؤنڈز کا نقصان ہوتا ہے، یورپ سے مذاکرات کرنے کی صلاحیت کو پارلیمانی ووٹ سے بڑا دھچکا لگا ہے، بریگزٹ کا مسئلہ 3 برس سے جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے۔برطانوی وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون پولیس ریکروٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد وزیراعظم نے میڈیا سیشن ختم کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ کا بھائی ہی آپ کے ساتھ نہیں تو پھر عوام کیوں ساتھ دیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو جانسن یورپی یونین کے بارے میں میرے خیالات سے متفق نہیں اس لیے وہ مستعفی ہوئے۔
یاد رہے کہ بورس جانسن 31 اکتوبر کو ہر حال میں یورپی یونین سے علیحدگی چاہتے ہیں چاہے یورپی یونین سے انخلاء سے متعلق معاہدہ طے پائے یا نہ پائے جبکہ اپوزیشن بغیر معاہدہ بریگزٹ کی مخالف ہے اور تاریخ میں توسیع چاہتی ہے۔



