Baaghi TV

Author: +9251

  • صاف پانی آلودہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا

    صاف پانی آلودہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا

    ہائیکورٹ کا زیر زمین صاف پانی آلودہ کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم، عدالت نے درآمدی میٹروں پر ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق ایف بی آر سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے واٹر کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ واٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ نے رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائیٹیوں اور فیکٹریوں کے آلودہ پانی کی وجہ سے زیرزمین پانی خراب ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں 42 فیکٹریوں میں سے 18 نے زیرزمین آلودہ پانی پھینکنے کا بیان حلفی دیا ہے۔سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ایم ڈی واسا نے بھی پانی کے تحفظ کے حوالے سے تجاویز دیں، جس پرعدالت نے ایم ڈی واسا کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    ذرائع کے مطابق عدالت نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ پانی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے مزید تجاویز دیں۔ عدالت نے واٹرکمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کروانے والے اے سی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

  • کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کی جائیں، مشیر خزانہ کی ہدایت

    کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کی جائیں، مشیر خزانہ کی ہدایت

    مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آپٹما، پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن اور کسان اتحاد کےوفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ اپٹما اور جنرز ایف بی آر اور وزارت تجارت سے مشاورت کر کے سفارشات دیں، کاشتکاروں کو فصلوں سے مناسب آمدن کے لیے جلد اقدامات کریں گے، کپاس کاشتکاروں کی مدد کے لیے حکومت متعدد تجاویز پرغورکررہی ہے، ملاقات میں کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کرنے پرغورکیا گیا، کپاس کی قیمت سے متعلق اسٹیک ہولڈرز،ایف بی آر،وزارت تجارت میٹنگزکریں، مشیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ آیندہ چندروزمیں کپاس کی قیمت سےمتعلق حقیقت پسندانہ تجاویزمرتب کی جائیں،

    مشیر خزانہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیرغذائی تحفظ، مشیرتجارت اور چیئرمین ایف بی آربھی شریک تھے،

  • سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا ، کب ہوگا ، خبر نے تو حیران ہی کردیا

    سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا ، کب ہوگا ، خبر نے تو حیران ہی کردیا

    اسلام آباد :اب اگر ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ پیوگے تو پھر جرمانہ بھی ادا کروگے. وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں عالمی سطح کے ٹریفک قانون لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،قانون کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ پینے پر چالان ہوگا۔

    وفاقی دارلحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چلان ہو گا،تین بار چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا،فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت کیا گیا،بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہو گی، اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ون اور ٹو چیف کمشنر اور آئی جی سے میٹینگ کریں۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈرائیونگ کے دوران جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے ، بلکہ اس سے پہلے بھی یہ چیز زیربحث آئی لیکن فرق یہ ہے کہ عملدرآمد اب ہورہا ہے، علاوہ ازیں ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے،30 ستمبر ڈیڈ لائن ہے،سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • جب مظلوم کی آہ عرش سے ٹکرائے گی—عبداللہ قمرکا بلاگ

    جب مظلوم کی آہ عرش سے ٹکرائے گی—عبداللہ قمرکا بلاگ

    پنجاب پولیس انسانیت کی ساری حدیں پار کر چکی ہے. گزشتہ دنوں ذہنی طور پر معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا. اتنا بدترین تشدد کے دیکھنے بعد لوگ تلملا اٹھے. اس کے جسم پر جگہ جگی تشدد کے نشات تھے، جسم کو نوچا گیا تھا، ڈاکٹرز کی آراء کے مطابق استری وغیرہ سے جلایا بھی گیا تھا. ذہنی طور پر معذور شخص پولیس اہلکاروں کو خدا کا واسطہ بھی دیتا رہا اور رحم کی بھیک بھی مانگتا رہا. مگر پولیس اپنے روایتی رویے کے مطابق اس پر تشدد کرتی رہی. پولیس نے صلاح الدین کے ساتھ وہ رویہ جو کسی غدار یا جنگی قیدی کے ساتھ بھی نہیں رکھا جاتا. پولیس نے صلاح الدین کے والدین کو بتانا بھی مناسب نہ سمجھا. بہرکیف، صلاح الدین پولیس کی حراست میں دم توڑ گیا. اس کے بعد صلاح الدین کے والدین کو اس کی. موت کی اطلاع دیے بغیر پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا. اور پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا اور پوسٹ مارٹم بورڈ کے ڈاکٹرز نے کہا کہ صلاح الدین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا.
    ڈی پی او رحیم یار خان نے بھی چاہتے نہ چاہتے ہوئے یہ بات کہہ دی کہ صلاح الدین پر کوئی تشدد نہیں ہوا. آر پی او بہاولپور نے بھی بڑی ڈھٹائی سے یہ بات کہہ ڈالی. مجھے ایک سمجھ نہیں آتی پولیس آفیسرز ہونے کہ باجود انہیں اس بات کا ادراک کیوں نہ تھا کہ "صلاح الدین پر تشدد نہیں ہوا” یہ بیان عوام بری طرح مسترد کر دیں گے. سوشل میڈیا وہ ویڈیوز اور تصاویر مکمل طور پر وائرل ہو چکی ہیں جن واضح طور ہر دیکھا جا سکتا ہے کہ صلاح الدین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. پولیس کے تشدد نہ کرنے کے دعوے پر سب سے بڑا سوال وہ FIR ہے جو صلاح الدین کے والد کی درخواست پر دی گئی ہے جس میں متعلقہ پولیس اہلکاروں جن میں DSP اور SHO کے نام بھی شامل ہیں. اس FiR میں پولیس اہلکاروں کو دفعہ 302 کے تحت چارج کیا گیا ہے جو قتل کی دفعہ ہے. اب سوال یہ ہے کہ اگر پولیس نے تشدد نہیں کیا تو کس طرح ممکن تھا کہ پولیس وہ FIR ہونے دیتی. خیر اب وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے. مگر ابھی تک اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئ ہے. اور نا ہی کسی حکومتی نمائندے نے صلاح الدین کے خاندان کو اعتماد میں لینے اور انصاف کی امید دلانے کی کوشش کی ہے. انہیں عمران خان یا عثمان بزدار سے ذیادہ تو اپنے وکلاء اسامہ خاور اور حسن نیازی سے انصاف دلانے کی امید ہے.

    ابھی قوم اس معاملے کو لے کر غم و غصے کا اظہار کر رہی تھی کہ اگلے ہی روز لاہور میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ ہو گیا. لاہور میں پولیس اہلکاروں کے تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ملزم دم توڑ گیا.
    ااس واقعے کو بھی ابھی ایک ہی دن گزرا ہے کہ آج لاہور ایک باوردی پولیس والا ایک بوڑی اماں سے بدتمیزی کر رہا ہے بلکہ اس کی تذلیل کر رہا ہے. کیا وہ بوڑھی اماں پولیس کا یہ رویہ دیکھنے کے لیے ٹیکس دیتی ہے. کیا پولیس اس طرح لوگوں کی جان و مال اور عزت کا دفاع کرتی ہے. یہ واقعات صرف تین سے چار دن کے اندر ہوئے ہیں. ماضی بھی ایسے واقعات سے بھرا ہوا ہے. ہم کیا کریں گے دہشتگردوں کو اس ملک سے بھگا کر جب ہمارے عوام کے لیے پولیس بھی خطرہ ہے. لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں کیونکہ یہ تھانہ کلچر لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تباہ کر دیتا ہے.

    پولیس کے اس رویے کے نتیجے میں بننے والے ماحول کا سب سے ذیادہ نقصان عمران خان کو ہو گا. عمران خان صاحب اگر آپ کو خبریں صرف TV سے ہی. ملتے رہیں تو دو سالوں کے اندر اندر آہ کی باییس سال محنت ضائع ہو جائے گی. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان دونوں اس معاملے پر چپ ہیں. اور ان عہدوں پر ہونے باوجود چپ رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے. آپ کو کیا لگتا جب عرش والے زمین ذہنی طور پر معذور صلاح الدین کے ساتھ ظلم ہوتے دیکھا ہو گا تو اسے ترس نا آیا ہو گا..؟ جب عرش والے رب بوڑھی اماں ذلیل ہوتے دیکھا ہو گا تو اسے ترس نا آیا ہو گا..؟ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر پولیس ریفامز کی طرف توجہ دے. اور پولیس کو باقاعدہ نوٹیفکیشن ایشو کیا جائے کہ وہ شہریوں کے ساتھ اخلاقیات دائرے کے اندر رہتے ہوئے بات کرے تاکہ لوگ ظالم کے سامنے اپنی بے بسی پر رونے کی بجائے اپنی شکایت لے کر پولیس کے پاس جائیں.

    ایک بات یاد رکھیں مظلوم کی آہ میں اور رب کے عرش کے درمیان کویی پردہ نہیں ہوتا. اور جب مظلوم آہ رب کے عرش سے ٹکرائے گی تو یقیناً ظلم کرنے والے کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی. جس کا ایک مظہر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صلاح الدین کسی بہت با اثر باپ بیٹا یا کسی بڑی یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ نہیں تھا بلکہ وہ تو ذہنی طور پر بھی معذور تھا اور نہ ہی اس کا خاندان بہت ذیادہ پڑھا لکھا ہے کہ وہ میڈیا اور قانون کی باتوں سمجھتے ہوں مگر سوشل میڈیا صلاح الدین کے ورثا کی آواز بن چکا ہے. ہر بلیٹن میں صلاح الدین کا تذکرہ ہو رہا ہے اور انصاف کی اپیل کی جا رہی ہے. ٹوئیٹر پر ایک یا دو نہیں بلکہ صلاح الدین کے لیے تین ٹرینڈز پینل پر آ چکے ہیں. اگر ٹکینکلی دیکھا جائے ان ایام میں جب میڈیا پر کئی قومی اور بین الاقوامی ایشوز چل رہے ہیں paid campaigns بھی اتنی وائرل نہیں ہو سکتی تھیں. مگر یہ اس مظلوم آہ ہے پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ سر جوڑ کر بیٹھا ہے.
    تحریرازعبداللہ قمر

  • معمرخاتون سے بدتمیزی . چھڑی بھی لگاتا رہا ، گالیاں بھی دیتا رہا ، یہ ہے پنجاب پولیس

    معمرخاتون سے بدتمیزی . چھڑی بھی لگاتا رہا ، گالیاں بھی دیتا رہا ، یہ ہے پنجاب پولیس

    لاہور: دنیا بدل گئی مگر پاکستان کی پولیس نہ بدل سکی ، ظلم ، جبر ، تشدد ، بدتمیزی ، بخیلی پولیس کا ماٹوبن گیا ہے ، ابھی صلاح الدین پر ظلم وتشدد کی بو محسوس کی جارہی تھی کہ دوسری طرف لاہور میں اےایس آئی کو معمرخاتون سے بدتمیزی کرنے میں شرم محسوس تک نہیں کی ،

    لاہور میں آئی جی آفس کےمین دروازےپرپولیس کی بزرگ خاتون سےبدسلوکی۔ پولیس کےرویوں میں تبدیلی کےدعوؤں کی قلعی کھل گئی،قوم پہلے ہی صلاح الدین پر ہونے والے ظلم وتشدد کی وجہ سے صدمے سے چور تھی کہ قوم کی بوڑھی ماں سے بد تمیزی کرکے دلوں پر وار کرکے اور زخمی کردیا

    تفصیلات کے مطابق عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے والے ہی بدسلوکی پر اترآئے،80سالہ خاتون آئی جی پنجاب کے پی ایس اوسےملنے آئی ،جونیئرڈیوٹی افسراےایس آئی محمدآصف نے بزرگ خاتون سےبدتمیزی کی،اے ایس آئی محمد آصف80 سالہ بزرگ خاتون کو چھڑی سے دھمکاتا رہا اور گالیاں بھی دیتا رہا۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز نےبزرگ خاتون سےبدسلوکی کانوٹس لےلیا، آئی جی پنجاب نےاےایس آئی محمدآصف کومعطل کرنےکاحکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ بزرگ شہریوں کااحترام سب پرفرض ہے، کسی کیساتھ بھی بدسلوکی برداشت نہیں کروں گا۔

  • پیٹرول پمپ مالکان کو سخت ہدایت

    لورالائی میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمعہ داد خان نے آج لورالائی میں پٹرول پمپوں کا اچانک دورہ کیا پیمانے سے مقدار چیک کیا اور اسکے علاوہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد چیک کیا جن پٹرول پمپوں کا مقدار اور ریٹ صحیح نہیں تھا ان کو جرمانہ کیا اور خبردار کیا کہ آئندہ سخت قانونی کاروائی ہوگی اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ مسافروں کیلئے واش رومز کا بندوبست کریں ورنہ پٹرول پمپ سیل کیا جائے گا ۔

  • رحیم یار خان صلاح الدین کیس کی ایف آئی آر سیل

    رحیم یارخان//پولیس حراست میں جابحق ہونے والے اے ٹی ایم چور کی موت کا معاملہ حل نہ ہوسکا،صلاح الدین کے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے سیل کر دی گئی،

  • وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا خاص اقدام کیا کہ اب ہرکوئی دعائیں دینے لگا

    وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا خاص اقدام کیا کہ اب ہرکوئی دعائیں دینے لگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ہمدردیاں اور کوششیں رنگ لانے لگیں، اب سمندر پار تمام پاکستانی وطن عزیز میں مسائل کے حوالے سے پریشان نہیں رہیں گے ، اطلاعات کے مطابق زمینوں پر قبضے ، این او سی، کریکٹر سرٹیفیکٹ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جائیں گے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تجویز وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دیدی ہے، بیرون ملک سفارتخانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر کے پاکستان کے تھانوں کیساتھ لنک اپ کردیاجائےگا، بیرون ملک پاکستانی وطن آئے بغیر اپنے کیسز وہیں سے درج کروا سکیں گے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک قائم سفارتخانوں کے خصوصی ڈیسک کو پولیس کی جانب سے یوزر اور پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا، اوورسیزپاکستانیوں کو این اوسی اور کریکٹر سرٹیفیکٹ کے حصول کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے گا، 7 سے 15 دن کے اندر این او سی اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ فراہم کیا جاسکے گا۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ای میل کے ذریعے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی مقررہ فیس کے ذریعے سہولت حاصل کرسکیں گے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں کل یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ کل مظفر آباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے، وزیراعظم کل مظفرآباد میں کشمیری شہداسے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانےکافیصلہ کیاہے، اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جبکہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں،

    واضح رہے کہ امسال چھ ستمبر یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر جمعہ کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہو گا، ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

  • پیار نہیں مار : استاد جلاد بن گیا، میٹرک کے طالبعلم کی جان لے لی

    پیار نہیں مار : استاد جلاد بن گیا، میٹرک کے طالبعلم کی جان لے لی

    لاہور : پہلے یہ نعرہ رواج پا گیا کہ مار نہیں پیار مگر اب معاملات الٹ چل رہے ہیں ، عقل سے عاری استاد نے اس نعرے کو پیار نہیں مار میں بدل دیا ، اطلاعات کے مطابق روحانی باپ جلاد بن گیا، امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، طالبعلم پر لاتوں گھونسوں کی بارش کی، طالبعلم کا سر دیوار سے دے مارا جس سے طالبعلم کی حالت غیر ہوگئی، حالت غیر ہونے پر طالبعلم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

    ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پرائیویٹ سکول میں بچے کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو واقعے کے ذمہ دار وں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ بچے کی ہلاکت کا معاملہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹیچر کامران کو حراست میں لےلیا۔ذمہ دار ٹیچر کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے