Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم لیگ ن اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن نے صاف بتا دیا

    مسلم لیگ ن اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن نے صاف بتا دیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں کے لیے آرڈیننس کے ذریعے قرضے معاف کیے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرشعبےسےمثبت ردعمل مل رہاہے، عوام حکومت سےنجات حاصل کرنےکےلیےبےتاب ہیں، کشمیرکےلیےآخری حداورآخری سپاہی تک لڑیں گے، مسلم لیگ (ن) نے آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، 18ستمبرکومرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آزادی مارچ کے لیے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دےدی گئی ہیں، اسلام آباد مارچ کے لیے پرعزم ہیں،

  • ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا بیان

    کوئٹہ:- محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کو جانیوالے روٹس کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے، خراب اسٹریٹ لائٹس کی فعالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ساتھ ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے اور ٹرانسفارمر کے خراب لنکس درست کر کے بحال کر دئیے گئے جبکہ تمام لائٹس فعال ہیں زیر تعمیر سڑکوں پر جلوس میں رکاوٹ بننے والا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

  • بزرگ خاتون سے بدسلوکی، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکار سے متعلق کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    بزرگ خاتون سے بدسلوکی، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکار سے متعلق کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    انسپکٹر جنرل پنجاب نے معمر خاتون سے بدسلوکی کرنیوالے اہل کار کو معطل کرکے گرفتار کروا دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالےاہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں، لوگ پریشانی میں آتے ہیں ،پولیس میں زیادہ صبر کا مادہ ہونا چاہیے ، خاتون پی ایس او سے ملنے آ ئی تھیں ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، خاتون پی ایس او سے ملنے آئیں تھی ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، آئی جی پنجاب نے اہلکار آصف کا نوٹس لے کر اسے گرفتارکرایا

    ترجمان پنجاب پولیس سیدنایاب حیدر نے کہا ہے کہ جو تربیت بھولتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے ،

  • بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کےخاتمے کےلیےحکومت پاکستان اقدام کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں امداد پہنچانےکیلیے عالمی اداروں کو متوجہ کریں ، اب حق خود اداریت کے طریقہ کار پر بات ہونی چاہیے، بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جاری رہے گی ،
    مودی اقدام واپس لینےکا اعلان بھی کر دے ہماری جنگ جاری رہے گی،

    غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر نہیں‌ دبایا جاسکتا،

  • بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    پاک افغان بارڈرپرگرفتار ہونے والےعمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جویریہ خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نےملزم عمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی، ایف آئی اے کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمرداؤد سےجعلی کاغذات برآمد ہوئے، عمرداؤدخٹک بھارت اورافغانستان کی ایجنسیوں کےلیےکام کرتاتھا،

    پاکستان کےخلاف اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عمرداؤد کوایف آئی اے نے گرفتار کیا، عمرداؤدنےفیس بک کی متعددآئی ڈیزپرپاکستان کےخلاف پروپیگنڈاکیا، کرک سےتعلق رکھنےوالاعمرداؤدخودکوافغانی ظاہرکررہاتھا، عدالت نےعمرداؤدخٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے،

  • پاکستان، افغانستان اورچین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو ہوں گے

    پاکستان، افغانستان اورچین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو ہوں گے

    پاکستان افغانستان اورچین کےدرمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتے کو ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ‌ کیا گیا ہے کہ پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کریں گے، افغانستان کی جانب سےافغان مشیرقومی سلامتی حمداللہ محب شرکت کریں گے، وفدکی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کریں گے،

    پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے،

  • ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا ہے، فخر امام

    ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا ہے، فخر امام

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں یکطرفہ اقدامات کی قانونی حیثیت نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمان اکثریت والےعلاقےبھارت میں شامل کردیئےگئے، تقسیم برصغیرپاک وہندکےوقت مسلمانوں سےزیادتی کی گئی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکےخلاف عالمی سطح پرآوازیں اٹھ رہی ہیں، ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکوبھارتی تسلط سےآزادکراناہے،

    فخر امام نے کہاکہ پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردارہے، انہوں نے کہاکہ آج ہر کشمیری برہان وانی بن کربھارت کامقابلہ کر رہاہے، کشمیری آج بےخوف ہوچکے وہ اب کسی سےنہیں ڈرتے، بھارت نےسوچاتھ اوہ نازی سوچ کوماڈرن طرزپراپناکربچ نکلےگا، بھارت نےجو قدم اٹھایاوہ اس سےبڑی حماقت کرنہیں سکتا تھا،

  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے، رمیز راجہ

    ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے، رمیز راجہ

    رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے مایا ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نےکہا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سےکھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے،ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے،کرکٹرز نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی حمایت کردی،

    واضح رہے کہ مودجوہ پیٹرن اور اس نظام کو ہر طرف سے سراہا جارہا ہے . اس سےنئے ٹیلنٹ کو مزید موقع ملے گا. ڈومیسٹک سطح تک کرکٹ میں بہتری آئے گی. دوسری طرف مصباح کو مبارک بادیں‌دی جا رہی ہیں.قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان نے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی نئے بولنگ کوچ وقار یونس کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصباح الحق اور وقار یونس 110 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

    مصباح الحق نے یونس خان کے مبارک باد کے پیغام کے جواب میں انہیں چیمپئن کہہ کر مخاطب کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سوشل میڈیا پرسینکڑوں صارفین نے انصاف کا منہ چڑانا شروع کر دیا

    سوشل میڈیا پرسینکڑوں صارفین نے انصاف کا منہ چڑانا شروع کر دیا

    پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والے ذہنی مریض صلاح الدین کے انصاف کے لیے ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ ٹاپ میں آ رہا ہے۔ ٹوئٹر پر JusticeforSalahuddinاور IamSalahuddinکے نام سے ٹرینڈ چل رہا ہے۔

    ٹوئٹر کے صارفین کی اکثریت نے صلاح الدین کے ساتھ ہوئے ظلم کے خلاف انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین کے مطابق ملین ڈالر چور کو پولیس سہولتیں فراہم کرتی ہے جبکہ کارڈ چور ذہنی مریض کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    صارفین کی اکثریت نے مقتول صلاح الدین کے اس جملے ” آپ نے مارنا کہاں سے سیکھا ہے“۔

    اکثر ٹوئٹر صارفین نے صلاح الدین کی طرح منہ چرانے والی تصاویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی ہیں۔

    ٹوئٹر صارفین نے وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعے والا ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

    صارفین نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ تو کہا کرتے تھے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں۔

    اینکر پرسن عمران خان نے لکھا کہ یہ شخص نظام کا منہ چڑا رہا ہے

    حمزہ علی عباسی نے لکھا ہے کہ