Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر19 ایشیا کپ کے پہلےمیچ میں افغانستان نے پاکستان کو 84 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے46اوورزمیں9وکٹ پر172رنزبنائے، پاکستان کے عامرعلی اورفہدمنیرنے3، 3وکٹیں لیں، پاکستان کی پوری ٹیم 19.4اوورزمیں 78رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کو شکست دینے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوش نظر آئے،

    واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے، تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا تھا، پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی، اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی، گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں،

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلیں گے، پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی،

  • بزرگ اماں سے بدتمیزی کرتا پولیس افسر معطل کر دیا گیا

    بزرگ اماں سے بدتمیزی کرتا پولیس افسر معطل کر دیا گیا

    بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرتا پولیس آفیسر آئی جی پنجاب نے معطل کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ: پولیس گردی کی ایک اصطلاح ہماے معاشرے میں معروف ہے، اس اصظلاح کو پولیس کے ظلم و زیادتی پر مبنی رویے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے. اور یہ زیادتی صرف کمزور اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے ہی کی جاتی ہے. اسی پولیس گردی کی کی تازہ مثال ایک ویڈیو ہےجو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس پر بہت چرچا ہے. اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر ایک بزرگ خاتون کو انتہائی بد تمیزی سے مخاطب ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے .ساتھ ہی ساتھ غلیظ گالیاں‌بھی دے رہا ہے.اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے کو ساتھی پولیس اہلکار روکتا ہے لیکن اپنے ساتھی کو نہیں روکتا جو ایک بزرگ اماں کے ساتھ شرمناک سلوک کر رہا ہے . پولیس کا یہ رویہ عام ہے لیکن جب ایسی ویڈیو پبلک ہوتی ہیں تو پھر ان کے خلاف متعلقہ افسران حرکت میں آتے ہیں . اور ایسا ہی ہوا اس بد تمیزی کی ویڈیو پر بھی حسب معمول پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایکشن لیا اور آئی جی نے اس پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے.
    https://twitter.com/tarhub/status/1169547126076035072?s=20
    یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ جب ایسی وڈیوز وائرل ہوں ، اور لوگ ایسے افراد کو لعن طعن کریں تب ہی ہمارے متعلقہ افسران ایسے افراد کو معطل کریں گے اور ایکشن لیں گے.. پولیس کو بحیثیت ادارہ درست کرنے اور ان کے اندر اصلاحات لانے کے لیے بھی کچھ کریں گے.؟ کیا اب بھی پولیس کو بہتر بنانے کا وقت نہیں آیا ؟.

    سب سے اہم بات کہ موجودہ حکومت کا انتخابی نعرہ اور ماٹو ہی یہ تھا کہ ہم پولیس کو بہتر بنائیں گے. ایک سال بیت گیا اس کے اندر پولیس کی اصلاحات کے لیے کیا گیا اور کتنے فیصد عمل دآرمد ہوا ان سب سوالات کا جواب یہی ہوتاہے کہہ یہ سب پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے جو عشروں اس نظام کو چلاتی آئی ہیں ہم اب کیا کر سکتے ہیں، ہمیں ابھی وقت لگے گا. ایک سال کی کارکردگی کا یہی جواب ہے. پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی تذلیل ہوتی ہے ، ان کو معمولی جرم پر تشدد کر کےمار دیا جائے. ایسے واقعات پنجاب پولیس کی شناخت بن چکے ہیں ، عوام اب منتظر ہیں کہ کب تبدیلی آتی ہے.

  • نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قوانین پر اپوزیشن سے جلد مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نیب قوانین پر ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے جو اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی ،میڈیا ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قوانین پر رہنمائی کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کے معاملہ پراپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نیب قوانین میں تجویزکردہ ترامیم کا مسودہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی ،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن کمیٹی سے بات چیت کرکےاعتماد میں لیا جائے گا .نیب قوانین میں ترامیم پرحکومتی اوراپوزیشن کے مابین آخری بیٹھک کوکئی ماہ گزرچکے ہیں.

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کربذریعہ پارلیمنٹ ترامیم کرناچاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پرحکومت نیب قوانین میں ترامیم بذریعہ آرڈیننس کریگی،نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن ملاقات اگلے ہفتہ متوقع ہے،

    نیب قوانین میں ترامیم پرحکومت اوراپوزیشن نمائندوں کےدرمیان چارملاقاتیں ہوچکی ہیں ،ترامیم کے حوالے سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکا بخاری،علی محمد خان حکومتی ممبران ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق،نویدقمر،زاہد حامد او ر دیگر ارکان شامل ہیں.

  • ڈیفنس ڈے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایاجائے گا

    ڈیفنس ڈے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایاجائے گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ڈیفنس ڈے کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ بھر پور طریقے سے منایا جائیگا -انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر سیمینار کے انعقاد اور ریلی نکالنے کا اہتمام کر لیا گیا ہے -یہ بات انہوں نے ڈی سی کانفرنس روم میں ڈیفنس ڈے کے پروگرام کے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس میں بتائی -اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر نیئر عالم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت علی باجوہ،ڈی ایم اوخیضراں علی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے – 6 ستمبر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں ساڑھے 8 بجے سیمینار کا انعقاد ہو گا -پروگرام کے مطابق 8بجکر 58 منٹ پر سائیرن اور پرچم کشائی کی جا ئے گی -بعد ازاں پاکستان اور کشمیر کے ترانے،2منٹ کی خاموشی،قرآت نعت،ملی نغمے،تقاریر کی جائینگی اور آخر میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں سیمینار سے خطاب کر یں گی -سیمینار کے بعد 10 بجے دن گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آبا دتا گورنمنٹ کالج چوک تک ریلی نکالی جائیگی –

  • محمد منشاء یاد کا یوم پیدائش

    محمد منشاء یاد کا یوم پیدائش

    محمد منشا یاد کا یومِ پیدائش

    اُردو اور پنجابی کے معروف کہانی کار اور ڈرامہ نویس محمد منشا یاد 5 ستمبر 1937ء کو حافظ آباد کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد منشاء تھا، تاہم انہوں نے منشا یاد کے قلمی نام سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا افسانہ 1955ء میں منظر عام پر آیا ۔
    منشا یاد نے اسلام آباد میں حلقہ ارباب ذوق کی شاخ بھی قائم کی تھی اور عمر کے آخری دن تک اس تنظیم میں فعال رہے ۔ حکومت پاکستان نے 2004ء میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ 2006ء میں انھیں پنجابی میں بہترین ناول نگاری کا بابا فرید ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ 2010ء میں انھیں عالمی فروغ ادب ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔

    منشا یاد نے 15 اکتوبر 2011ء کو اسلام آباد میں وفات ہائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے ۔۔!!!

  • ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ویکسینیٹر کا کارنامہ

    ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ویکسینیٹر کا کارنامہ

    ساہیوال /سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سرگودھا میں ویکسی نیٹر دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ کمرہ میں برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا ویکسی نیٹر نے ہسپتال میں کمرہ لے رکھا تھا جس میں سامان وغیرہ رکھا جاتا تھا موصوف لڑکی کے ساتھ کمرہ میں حرام کاری میں مصروف تھا کہ محکمہ صحت کے ذمہ دار آفیسر نے پکڑ لیا واقعے پر عوامی، سماجی، شہری، صحافی، کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹر کی برطرف کرنے اور ایم ایس کلرک و دیگر جو عرصہ دراز سے تعینات عملہ کو ضلع بدر کیا جائے۔ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال میں اس قسم کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں یہ اسپتال ومحکمہ ہیلتھ پنجاب کے لیے بدنما داغ بن چکا؛ ہے

  • ایردوآن روسی صدر پوتین کے ہاتھ میں کھلونا بن چکے ہیں:فارن پالیسی میگزین

    ایردوآن روسی صدر پوتین کے ہاتھ میں کھلونا بن چکے ہیں:فارن پالیسی میگزین

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین دونوں ایک دوسرے کا قریبی دوست ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنے اپنے مفادات کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس باب میں روسی صدر کافی چالاک واقع ہوئے اور وہ ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو بھرپور طریقے سے استعمال کررہے ہیں۔

    فارن پالیسی میگزین کے ایک حالیہ مضمون میں اسٹیفن کوک نے لکھا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی مرضی سے واشنگٹن میں چالیں چل رہےہیں ۔ دھوکہ دہی اور دھمکیوں اور پھر دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے امتزاج کے ذریع اردوآن نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کو شمالی شام میں ایک ایسے معاہدے پر راضی ہونے پر قائل کیا ہے جس سے ترکی کی کی شام میں چڑھائی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کردوں کی رائے کچھ بھی ہو ، ان کے عزم اور قربانی کو بین الاقوامی مفاد عامہ سمجھا جانا چاہئے ، کیونکہ انہوں نے جدید دنیا کے مشہور خطرناک عسکریت پسند گروپوں میں سے ایک(داعش) کو روکا اور اسے ختم کردیا ہے۔ اس کے برعکس ، ترکوں نے کبھی بھی اس کوشش میں حصہ نہیں لیا۔

    تاہم اگر اردوآن نے واشنگٹن سے ہیرا پھیری کی تو روسی صدر ولادی میر پوتین نے بدلے میں ان سے بالکل ایسی ہی چالیں چلیں

    اردوآن نے ابھی ماسکو کا دورہ مکمل کیا ہے ، جہاں پوتین نے ‘سمجھدارترک’ رہ نما کو انتہائی متاثر کن روسی فوجی سازوسامان کی پیش کش کی ہے، جس میں ‘ایس یو 35’ اور ‘ایس یو 57’ لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ روس کے ان جنگی طیاروں کو نئی جنریشن کے امریکی ‘ایف 35’ کا ہم عصر اور برابر کے لڑاکا طیارے کہا جاتا ہے۔

  • بھارت، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ 13ویں منزل سے گرنے سے درجنوں مزدور زخمی

    بھارت، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ 13ویں منزل سے گرنے سے درجنوں مزدور زخمی

    بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے نریلا میں ایک زیر تعمیر عمارت میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔
    بھارت، نئی دہلی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم
    بھارتی میڈیا کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی 13ویں منزل سے اچانک لفٹ نیچے کی طرف گری جس کی زد میں آکر کم از کم 14 مزدور زخمی ہو گئے۔

    تمام زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران حادثہ سے ناراض لوگوں نے فلیٹوں میں کافی توڑ پھوڑ کی ہے۔ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ہے ۔

    ڈی سی پی آﺅٹر نارتھ گوراو شرما نے کہا ،”نریلا میں زیر تعمیر ڈی ڈی اے عمارت کی زیریں منزل سے اوپری منزل تک تعمیراتی سامان لے جانے کے لفٹ کا تار ٹوٹ گیا جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ تعمیراتی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ “

    یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی تھی۔

  • راشد خان سب سےکم عمر ترین ٹیسٹ کپتان

    راشد خان سب سےکم عمر ترین ٹیسٹ کپتان

    افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم عمر کپتان ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کی ناقص کارکردگی کے بعد 20 سالہ راشد خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔

    افغانستان کا مقابلہ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم (چٹاگانگ) میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش سے ہے۔ کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    راشد خان نے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان بن کر 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ان کی عمر 20 سال 350 دن ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سابق وکٹ کیپرتا ٹنڈا تیبو نے بنایا تھا جن کی عمر 20 سال 358 دن تھی۔

    راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑ اجو تا ٹنڈا تیبو نے2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔

    اس کے علاوہ راشد خان انٹرنیشنل کرکٹ کے سب سے کم عمر ترین کپتان بھی رہ چکے ہیں، اُس وقت اُن کی عمر محض 19 سال تھی۔

    واضح رہےکہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھ