Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرمپ نے گزشتہ برس کو ایران کا پچاس سال کا بدترین سال قرار دے دیا

    ٹرمپ نے گزشتہ برس کو ایران کا پچاس سال کا بدترین سال قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ "ایران کو اقتصادی طور پر کُچلا جا رہا ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے واسطے کوشاں ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ "ایران مذاکرات کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے”۔

    امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ایران نے اپنے آخری پچاس برسوں کا بدترین وقت گزارا۔

    بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے سوالات کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرایرانی لیڈر سے ملاقات ہو سکتی ہے؟ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "یقیناً، کچھ بھی ممکن ہے … وہ اپنی مشکلات کا حل چاہتے ہیں … ہم انہیں 24 گھنٹوں کے اندر حل کر سکتے ہیں”۔

    امریکی صدر نے جی – سیون سربراہ اجلاس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے ملک کو مذاکرات کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔

    امریکا نے آج پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتی علاقے کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکا خیز مواد سے بھری بس نے نیٹو کے مشن ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک سیکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا ۔
    افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی
    وزارت داخلہ کے ترجمان ، نصرت رحیمی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    قبل ازیں پیر کی رات کو مشرقی کابل میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب 18 سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کے 9 دور ہو چکے ہیں۔

  • جسمانی ریمانڈ کیا ہے ؟ آیا پولیس تشدد جسمانی ریمانڈ میں شامل ہے؟ ملاحظہ فرمائیں خاص رپورٹ

    جسمانی ریمانڈ سے کیا مراد ہے ؟ کیا جو پولیس تشدد کرتی یے، اس کو جسمانی ریمانڈ کے تحت حق حاصل ہو جاتا ہے ؟
    قانون اور آئین کیا کہتا ہے ،اہم رپورٹ ملاحظہ فرمائیں ۔

    عام لوگ جسمانی ریمانڈ کو سمجھتے ھیں کہ جیسے ریمانڈ کا مطلب پولیس تشدد ھوتا ھے۔۔ایسا ھرگز نہیں۔

    ھر گرفتار شدہ شخص کو قانونی طور پر چوبیس گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ھوتا ھے۔۔اسکے بعد اگر پولیس کو تفتیش کے لئے ملزم کی مزید کسٹڈی چاھئے تو اسے مجسٹریٹ سے اجازت لینا پڑتی ھے جسکو فیزیکل ریمانڈ کہتے ھیں۔۔ریمانڈ مطلب واپس پولیس کسٹڈی میں۔

    تفتیش سے مراد ھرگز تشدد نہیں بلکہ سیکشن 4 ضابطہ فوجداری کے مطابق تفتیش سے مراد شہادتوں کو اکٹھا کرنا ھے۔۔آج کل ٹیکنالوجی کے دور میں ڈی این اے۔۔فنگر پرنثس فٹ پرنٹس۔۔ویڈیو کیمرہ ریکارڈنگ۔۔بھی evidence ھیں۔۔آرٹیکل 14 آئین پاکستان کے مطابق کسی سے اعتراف جرم کروانے کے لیے تشدد نہیں کیا جا سکتا۔۔

    آرٹیکل 38 قانون شہادت آرڈر کے مطابق پولیس کے سامنے اور آرٹیکل 39 قانون شہادت کے مطابق پولیس کی کسٹڈی میں کئے گئے کسی اعتراف جرم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ا اور ناقابل ادخال شہادت ھے۔۔یعنی ایسے اعتراف جرم کو ملزم کے خلاف شہادت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

    پولیس کا رویہ ویسے بھی انتہائی ہتک آمیز ھوتا ھے۔۔کسی کو تھانے میں لاتے ھی گالی دینا اور دو تھپڑ لگا دینا تو روٹین کی بات سمجھی جاتی ھے۔۔آرٹیکل 14 ائین پاکستان کے مطابق انسان کی عزت اسکا بنیادی حق ھے۔۔باقی بنیادی حقوق کسی بھی قانون کے تحت معطل کئے جا سکتے ھیں ۔یعنی زندگی کا بنیادی حق بھی ختم کیا جا سکتا ھے جب آپ کو عدالت سے سزا ھو جائے اور قانون کے مطابق پھانسی وغیرہ ھو جائے۔۔لیکن عزت کا حق unqualified ھے جسکو کبھی بھی چھینا نہیں جا سکتا۔۔اسی لئے 1994 میں سپریم کورٹ نے پاکستان میں سرعام دی جانے والی ھر سزا پر پابندی لگا دی تھی جس میں لوگ کسی کے سامنے تماشا بنیں ۔جس میں کوڑوں کی سزا بھی شامل تھی۔۔کیونکہ انسان کو اسکے جرم کی سزا دی جا سکتی ھے لیکن بطور انسان اسکی تذلیل نہیں کی جا سکتی۔۔

  • کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    لاہور : کوئی اپنے آپ کو غیر سرکاری یا پرائیویٹ خیال نہ کرے سب ہسپتال اور ملازم سرکاری ہیں اور سرکاری رہیں گے ،کوئی بھی شخص ان افواہوں پر کان نہ دھرے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ صرف انتظامات بہتر کرنے کے لیے ایسے لوگ کی ذمہ داری لگائی ہے
    ·
    ذرائع کےمطابق عثمان بزدار نے کہا کہ بعض لوگ جھوٹی افواہیں پھیلاکر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں‌کہ حکومت صحت کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی . حالانکہ ایسا نہیں ہے. حکومت نے ان ہسپتالوں کو بہتر کرنے کے لیے خود مختار بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے.

  • اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اب سیاست نہیں خدمت چلے گی ؛پنجاب میں میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    لاہور:خدارا سیاست نہیں مریضوں کا علاج کرو ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور ٹیچنگ اسپتالوں میں سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی

    حکومت کی طرف سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب طبی تعلیمی اداروں میں حکومت مخالف بینر اور پوسٹر لگانے کی بھی ممانعت ہو گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ملازم سیاست کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نہیں نبھائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • وطن عزیز کے تخفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    وطن عزیز کے تخفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ آ ج پھر پور ی قو م کو متحد ہو کر 6ستمبر 1965کے جذ بہ کے تحت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرناہوگا کیونکہ پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی ہما ر ی منز ل ہے وطن کے دفاع بقا و سلامتی کیلئے ہمیں اپنی حکو مت کے ہاتھ مضبوط کر نا ہو ں گے 6ستمبر یو م دفاع پاکستا ن کی تاریخ میں ایک یادگا ر د ن ہے جس د ن وطن عز یز کے عظیم سپوتوں نے قر با نیاں د ے کر اپنے اذلی دشمن بھا ر ت کے دانت کھٹے کیے تھے ہما ر ی افواج دنیا کی بہتر ین افوا ج ہیں‘ وطن عزیزکے دفاع بقاوسلامتی کیلئے حکومت افوا ج پاکستا ن اور پوری قوم ایک پیج پر ہیں ہم وطن عز یز کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی کسی قر بانی سے در یغ نہ کریں گے۔

  • ڈرامہ  ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    اسلام آباد : ہمایوں سعید نے تو حد ہی کردی ، ایک ڈرامے کی خاطر اپنا وزن بڑھا لیا ، اطلاعات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے لئے وزن بڑھایا۔ ہمایوں سعید نے انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں کردار کے لئے اپنا وزن بڑھایا تاکہ وہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک سوال پرہمایوں سعید کا کہنا تھا ہدایتکار اور اداکار ندیم بیگ کے کہنے پر انہوں نے اپنا وزن بڑ ھایا ۔ ایک صارف کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا ہینڈ سم لگنے سے زیادہ کردار کے مطابق نظر آنا ضروری تھا ۔یاد رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں ہماےوں سعید اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جس میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے۔

  • پنجاب میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئےمریض ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا

    پنجاب میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئےمریض ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر سخت برہم ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ :وزیراعلیٰ کی جاری کی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر انتظامی افسران کی سرزنش کی ہے۔ایس او پیز ہونے کے باوجود ڈینگی کے مرض کا بروقت تدارک کیوں نہیں کیا گیا؟ ہر سال ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جاتے تھے، اب غفلت کیوں ہوئی؟
    جہاں تاخیر اور غفلت ہوئی ہے، اس کی انکوائری ہوگی۔ وزیراعلیٰ کی چیف سیکرٹری کو تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے.
    چیف سیکرٹری کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔افسوس ہے کہ انتظامی افسران نے بروقت اقدامات نہیں کئے۔
    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔ میرے عوام ڈینگی کا شکار ہوں اور افسر دفتر میں بیٹھے رہیں، ناقابل برداشت ہے۔ڈینگی کی وجہ سے راولپنڈی میں الارمنگ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ کی راولپنڈی میں ایمرجنسی بنیادوں پر ڈینگی کے سدباب کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہےاسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن رکھی جائے۔حکومتی ہدایات اور احکامات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے گی، کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
    ہم نے کام کرنا ہے اور کام کرنے والوں کو ساتھ رکھیں گے۔ جو افسر پرفارم نہیں کرے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا۔ عثمان بزدار
    اس طرح سے کام نہیں چلے گا، ایڈمنسٹریشن اب سن لے اور سمجھ لے۔ وسائل ہونے کے باوجود ڈینگی کا پھیلاؤ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ ڈینگی تدارک کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کے بارے میں مس رپورٹنگ کی گئی ہے۔ افسر اور اہلکار دفتر میں بیٹھے رہتے ہیں، فیلڈ میں نہیں نکلتے۔ایسا کون سا کام ہے جو نہیں کیا جاسکتا؟ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مہم کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کا فیصلہ کیا ہے
    وزیراعلیٰ کی ڈینگی کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ کے جامع نظام پر عملدرآمد کی ہدایت۔
    لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا جائے۔ ڈینگی کے کیسز نہیں ہونے چاہئیں، یہی میری حتمی ہدایت ہے۔
    محکمہ صحت دیگر محکموں اور اداروں کے ساتھ مثالی اشتراک کار پیدا کرے ڈینگی پر کنٹرول کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی
    عثمان بزدار نے کہا کہ 5 محکموں کی کارکردگی ڈینگی کے حوالے سے بالکل زیرو ہے۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کام نہیں چلے گا۔
    انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ محکموں اوراداروں کو روایتی طریقہ کار چھوڑ کر فیلڈ میں نکلنا ہوگا۔
    ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت۔ انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔
    انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں رتی بھر بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-
    محکمہ صحت کے حکام اور انتظامی افسران کو انسداد ڈینگی کے ایس او پیز کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت۔ فیلڈ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔
    وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹیو ں کو فعال بنایا جائے۔ بخار اور آنکھوں کے پیچھے درد کی صورت میں ڈینگی کے مشتبہ مریض کے طور پر نوٹ کیا جائے۔راولپنڈی میں متعلقہ اہلکاروں کی غلط بیانی کی وجہ سے ڈینگی کا مرض پھیلا۔
    کیسے ممکن ہے کہ مریض ڈینگی کا شکار ہوں اور اس علاقے میں لاروا نہ پایا جائے۔
    لاہور کے 114 بڑے ہسپتالوں میں سے صرف 7 ہسپتال ڈینگی کے مریض رپورٹ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    قبرستان اور ٹائر شاپ ڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ہیں جنہیں ہر ہفتے مانیٹر کرنا ضروری ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    راولپنڈی میں کیس رسپانس میں تاخیر نوٹ کی گئی ہے۔
    زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔
    اجلاس میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجوہات اور مرض پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، پیر سید سعیدالحسن شاہ، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (آپریشنز) ریلویز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کیایڈیشنل چیف سیکرٹری، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.
    ٭

  • عائشہ ملک نے پریانکاچوپڑا کو کھری کھری سنادیں‌

    عائشہ ملک نے پریانکاچوپڑا کو کھری کھری سنادیں‌

    نیویارک : عائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی انتہا پسند ادکارہ کو کھری کھری سنا دیں‌،پاکستانی نژاد امریکی بلاگرعائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور اقوام متحدہ میں خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا کوتنقید کا نشانہ بنادیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد عائشہ ملک نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر پریانکا چوپڑا کی تقریب سے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی اہمیت پر بیان دیا۔

    عائشہ ملک نے ٹویٹ میں اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔اب ان کو مائیک چھینے بغیر اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے۔‘
    عائشہ ملک نے خواتین کے حقوق سے متعلق پریانکاچوپڑا کے بیان پر اپنا ٹویٹ گذشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے رد عمل میں دیا ۔

    ذرائع کے مطابق جب عائشہ ملک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے رواں برس فروری میں ٹویٹ کے ذریعے بھارتی فوج کی حمایت کی اور مبینہ طور پر وہ دونوں ممالک میں نیوکلیئر جنگ کی خواہاں ہیں؟

    پاکستانی نژاد خاتون نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسیف‘ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں، انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں اور پھر پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان کی دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کی بات سے ناراض ہوئے ہیں۔

    ٹویٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ملک کا سوال ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ تقریب کے منتظمین میں شامل ایک اہلکار ان سے مائیک چھین لیتے ہیں اور اسی دوان پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔

    یاد رہے کہ فروری میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑاایک ٹویٹ پر کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘جے ہنذ’۔ اس پر انھیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ہونڈوراس: سابق خاتون اول کو 58 سال کی سزا کیوں ہوئی…. وجہ سامنے آ گئی

    ہونڈوراس: سابق خاتون اول کو 58 سال کی سزا کیوں ہوئی…. وجہ سامنے آ گئی

    ہونڈوراس کی ایک عدالت نے سابق خاتون اول روزا ایلینا بونیلا کو 58 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    سابق خاتون اول نے 2010 سے 2014 کے درمیان سرکاری رقم میں تقریبا چھ لاکھ ڈالر اپنے نام کروائے ۔ عدالت نے بونیلا کو اس لوٹی رقم کا 10 فیصد تقریباً 52ہزار ڈالر واپس کرنے کا کہا ہے۔

    بونیلا کے وکلاء نے بتایا کہ ہماری موکلہ نے یہ رقم جواہرات خریدنے اور کریڈٹ کارڈز کے بلوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی۔

    تفتیش کاروں نے استغاثہ کو بتایا کہ بونیلا نے جنوری 2014 میں چار سالہ صدارت کی میعاد ختم ہونے سے پانچ دن قبل ذاتی بینک اکاو¿نٹ میں سرکاری فنڈز میں چھ لاکھ ڈالر جمع کروائے تھے۔