Baaghi TV

Author: +9251

  • اگر آپ کی زمین پر قبضہ ہے تو پریشان بلکل نا ہوں ڈی سی اسلام آباد نے خوشخبری سنادی

    اگر آپ کی زمین پر قبضہ ہے تو پریشان بلکل نا ہوں ڈی سی اسلام آباد نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد :اگر آپ کی زمین پر قبضہ ہوگیا ہے تو پریشان ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‏اگر آپ کی اسلام آباد میں موجود زمین پر کسی نے قبضہ کیا ہے تو آپ اپنی تفصیلات اس درخواست فارم کے ذریعے ہمارے ساتھ شئیر کریں۔نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ تین ماہ قبل بھی ہم نے انفارمیشن اکھٹی کی تھی مگر اس میں سے پچانوے فیصد کیس سول عدالتوں میں ہیں
    ڈی سی اسلام آباد کی ٹویٹ

  • مصطفیٰ کمال کراچی میں اعزا مجالس کی سیکورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں

    مصطفیٰ کمال کراچی میں اعزا مجالس کی سیکورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں

    چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ‌ کمال اور پریزیڈینٹ پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی کا اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم ٣٣ کا دورہ . اعزا خانہ سادات کے انتظامات کا جائزہ لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم امام بارگاہ کے منتظمین اور انجمنوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ، چئیرمین مصطفیٰ کمال نے علاقہ میں مختلف سبیل حسین کا دورہ بھی کیا اور محرم الحرام میں مجالس کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا

  • فیفا ورلڈکپ 2022، لوگو کی رونمائی کردی گئی

    فیفا ورلڈکپ 2022، لوگو کی رونمائی کردی گئی

    دوحہ : کرکٹ کے بعد اب فٹ بال کی خبروں نے کھیل اور تفریح کے شوقین لوگوں کے لیے کھیل کے میدان سے ایک تازہ خبر دے کر خوش کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق قطرنے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لوگو کی رونمائی کردی۔

    فیفا 2022 لوگوکو عرب ممالک کی روایتی وولن شال اورآٹھ کے ہندسے کے ساتھ تشبیہہ دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے وولن شال عرب ممالک کی ثقافت میں شامل ہے جبکہ آٹھ کا ہندسہ اس لیے شامل کیا گیا کیوں کہ ورلڈکپ کے میچز آٹھ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔فٹ بال ورلڈکپ 21نومبر2022سے 18دسمبر2022تک قطرمیں کھیلا جائے گا۔

  • ریحام خان اے ٹی ایم ، عمران خان کو زہر ، ریحام خان اور صارف آمنے سامنے ، اصل معاملہ کچھ اور ہے !

    ریحام خان اے ٹی ایم ، عمران خان کو زہر ، ریحام خان اور صارف آمنے سامنے ، اصل معاملہ کچھ اور ہے !

    اسلام آباد : عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہر چھوٹی موٹی بات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے لگیں ، حکومتی پالیسیوں اور کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔

    ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے والے شخص کی ہلاکت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اے ٹی ایم پر حملہ کرنے سے پرہیز کریں، کیونکہ اِس سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کریں آپ کو صدر اور وزیراعظم سیلیکٹ کیا جائے گا۔

    ریحام خان کا اشارہ فیصل آباد کے ایک اے ٹی ایم میں مشین توڑ کر رقم نکالنے والے شہری صلاح الدین کی طرف تھا جس کو پولیس نے گرفتار کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی خبر آ گئی تھی۔

    جواب پر جواب کا بھی عجیب مظاہرہ دیکھنے کو ملا جب اس ٹویٹ پر ایک صارف نے ریحام خان کو ہی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کھانے میں زہر ملانے کی کوشش کرنے سے پرہیز کریں۔طلاق بھی ہو سکتی ہے اور پھر طلاق ہو کر آپ کتاب بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ کتاب بھی فلاپ ہو سکتی ہے۔

  • ایک اور کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ایک اور کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہملٹن مسکڈزا بنگلہ دیش میں تین ملکی سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم کے کپتان ہملٹن مسکڈزا نے رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مسکڈزا آئی سی سی کی طرف سے زمبابوین کرکٹ کی معطلی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں. تین ملکی سیریز میں زمبابوے، میزبان بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے رواں سال فروری میں مسکڈزا کو تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی میں زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد زمبابوین کھلاڑیوں کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کی طرف سے زمبابوین کرکٹ کو معطل کرنے کے بعد مسکڈزا نے وزیر کھیل سے فوری طور پر مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو مالی طور پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کا مستقبل بھی محفوظ رہے۔ دوسری جانب مسکڈزا کو 38 ٹیسٹ، 209 ون ڈے اور 62 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

  • چارسدہ پولیس نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    چارسدہ پولیس نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)چارسدہ پولیس کا ماہ اگست میں سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 151 مجرمان اشتہاریوں سمیت 158مشتبہ افراداوربغیر قانونی دستاویزات کرایہ پر رہائش پذیر افراد گرفتار ۔ حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اقدامات میں تساہل برتنے پر15 مقدمات مقدمات درج ۔نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میںخطرناک اسلحہ جبکہ منشیات کے خلاف کاروائیوں میں چرس ، افیون ، ہیروئن اور آئس بھی برآمد۔عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دئے رہے ہیں۔عوام الناس کے تعاﺅن کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن بناکر دم لیں گے۔(ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان )
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفا ن اللہ خان کے جاری کردہ احکامات سماج دُشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب151 خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت158مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف چارسدہ پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 31سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20خطرناک اشتہاریوں سمیت82افراد گرفتار کئے گئے۔جن کے قبضہ 6ایس ایم جی،139پستول،2رائفل ،شارٹ گن 2،2295کارتوس برآمد کر لیا گیاجبکہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے 12990گرام چرس،1260گرام افیون،11320گرام ہیروئن اور10گرام آئس برآمدبھی کر لیا گیا۔ اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی امور میں تساہل برتنے پر 1مقدمہ درج جبکہ بغیر قانونی دستاویزات کرایہ پر رہائش پذیر15 افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران311 مختلف مقامات پرناکہ بندیوں کے دوران ایک مجرمان اشتہاری اور 76مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 68پستول،ایک رائفل اور 1270کارتوس ،27830گرام چرس اور90گرام آئس برآمد کر لیا گیا۔ APLموٹر سائیکل کے خلاف کاروائیوں کے دوران 915موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا۔ اسی طرح چارسدہ پولیس نے مختلف چھاپوں ،موبائل گشت دوران 133 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے گرفتار افراد کے قبضہ سے2 کلاشنکوف، 3رائفل ،7بندوق،2دستی بم اور 4700کارتوس برآمد کئے گئے مزید منشیات فروشوںسے 75.377گرام چرس ،1.260گرام افیون ،11.445گرام ہیروئن اور.357گرام آئس برآمد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرائم سے پاک معاشرئے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد جاری ہیں۔عوامی تعاﺅن اور کمیونٹی پولیسنگ کی بدولت یہ خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

  • ہوائی فائرنگ مت کرنا ورنہ جیل جانا پڑے گا، محکمہ داخلہ نے سب کچھ بتا دیا

    ہوائی فائرنگ مت کرنا ورنہ جیل جانا پڑے گا، محکمہ داخلہ نے سب کچھ بتا دیا

    لاہور : ہوائی فائر کرنے والے جائیں گے جیل ، محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم کے دنوں میں لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ہر قسم کی ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے اور ایسا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی پولیس کو الرٹ جاری کیا ہے

    محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ اسلحہ کی ہر قسم کی نمائش بھی روکی جائے اور اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کو شارٹ لسٹ کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کی ہدایت کی ہے

  • اقراء قتل کیس ٹریس کرنے پر مردان پولیس کو خراج تحسین

    اقراء قتل کیس ٹریس کرنے پر مردان پولیس کو خراج تحسین

    مردان(نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے مردان پولیس کواقراء قتل کیس کو ٹریس کرنے بارے میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد۔ مہمان خصوصی ڈی پی او سجاد خان کی شرکت، صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے ڈی پی او سجاد خان کو اعزازی سونئیر پیش کیے۔
    تفصیلات کے مطابق مرکرزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس مردان کی جانب سے مردان پولیس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او سجاد خان، ایس پی آپریشن مشاق احمد، اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق،صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ، چیئر مین پبلک سیفٹی کمیشن مردان، تاجر ان تنظیموں کے صدور، میڈیا کے نمائندے سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ اقراء قتل کیس مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی جس کو ٹریس کر کے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کیلئے مردان پولیس نے انتھک محنت، جدید سائنسی اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لایا گیا، جس سے نہ صرف یہ کیس ٹریس ہوا بلکہ ایک معاشرتی معمہ بھی حل ہوا، تاجر برادری نے اس حوالے سے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی جو کہ قابل ستائش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں تاجر برادری پولیس کا ساتھ دیکر امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں، دریں اثناء صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے مرکزی تنظیم تاجران اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے بہترین محکمانہ خدمات سر انجام دینے پر ڈی پی او سجاد خان، ایس پی آپریشن مشتاق احمد، اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق کو اعزازی سونیئر اور شیلڈز پیش کیے۔ اس موقع پر صدر تنظیم تاجران اینڈ چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ نے تاجر برادری کی طرف سے محرم الحرام اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان موخرکیوں کیا ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان موخرکیوں کیا ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد: ایک طرف امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات تو دوسری طرف افغانستان میں فریقین کے ایک دوسرے پر حملوں کے الزاماات کی وجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان موخر کردیا۔

    کابل سے ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان طالبان کے حملے کے باعث زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان موخر کردیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا تاہم اب وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو افغان امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دینی ہے۔ زلمے خلیل زاد افغان امن میں اب تک کی پیشرفت سے پاکستانی حکام سے مشاورت بھی کریں گے

  • ‏بزدار ہٹاٶ پنجاب بچاٶ: علی چاند

    ‏بزدار ہٹاٶ پنجاب بچاٶ: علی چاند

    کل سوشل میڈیا پر سارا دن ایک ٹرینڈ چلتا رہا کہ ” بزدار ہٹاٶ پنجاب بچاٶ ” ۔ یہ ٹرینڈ Pti کارکنان کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔ اور اس میں لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر کافی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹاٸیں اور ان کی جگہ کسی اور تجربہ کار شخصیت کے ہاتھ میں پنجاب کی وزارت اعلی دی جاٸے ۔ اس ٹرینڈ میں باقی پارٹیوں کی طرح pti کارکنان نے بھی بھرپور حصہ لیا ۔ اس ٹرینڈ کی خاص وجہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں ایک ذہنی مریض صلاح الدین کی درد ناک موت ہے ۔ صلاح الدین جو کہ ذہنی معذور تھا ۔ اس نے ایک atm مشین توڑی تھی جس کے بدلے دوران تفتیش پنجاب پولیس نے صلاح الدین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوٸے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ صلاح الدین کی جسمانی حالت سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ اسے دوران تفتیش کس اذیت سے گزار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے ۔ لوگ جو پہلے ہی پنجاب پولیس کی کاروٸیوں سے غیر مطمن تھے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے pti کو ووٹ اس لیے دٸیے تھے تاکہ ہمارے ادارے راہ راست پر آ سکیں ۔ لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں کسی ادارے کو بہتر نہیں بنا سکے خاص طور پر پولیس کے ادارے میں کوٸی بھی اچھی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی لہذا وزیر اعلی عثمان بزدار کو ان کی وزارت سے فوری طور پر مستعفی کیا جاٸے ۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اداروں خاص طور پر پنجاب پولیس کی آج بھی وہی کارکردگی ہے جو سابقہ حکومتوں میں تھیں ۔ ساہیوال واقعہ اور اب صلاح الدین کی موت کو لے کر لوگوں میں کافی بے چینی پاٸی جارہی ہے کیونکہ لوگ اس بات کے منتظر تھے کہ وزیر اعظم عمران خاں ان تمام اداروں میں اصلاحات کر کے عوام کی زندگیاں آسان بنا دیں گے ۔ لیکن اب لوگوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ اور صلاح الدین کے ساتھ وہی کچھ ہوا ہے جو ماڈل ٹاٶن میں لوگوں کے ساتھ ہوا تھا ۔ نا اس وقت کی حکومت نے ایسے پولیس والوں پر ہاتھ ڈالا اور نا ہی اب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے کوٸی خاص کارکردگی دیکھاٸی ہے ۔

    pti کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خاں سے آج بھی پر امید ہیں کہ وہ ملکی حالات کو ٹھیک کر دیں گے لیکن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں ۔ یہ ٹرینڈ بھی pti کارکنان کی جانب سے شروع کیا گیا تھا ۔ pti کارکنان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہم سابقہ حکومتوں کے کارکنان جیسے نہیں ہیں جو اپنی حکومت کے ہر غلط کام کو بھی سپورٹ کریں ۔ pti کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم غلط کو غلط ضرور کہیں گے اور اس پر عمران خاں سے اپیل بھی کریں گے کہ وہ قابل لوگوں کو آگے لے کر آٸیں تاکہ ہمارا اگلا ووٹ بھی عمران خاں کو جاٸے ۔

    اس ٹرینڈ میں ایک بہت ہی کمال کا شعر دیکھنے کو ملا جس میں اس سارے نظام کی حقیقت کھول کر رکھ دی گٸی ہے

    جو میری آنکھوں نے دیکھا لوگو !! اگر بتادوں تو کیا کرو گے
    جو سُن رہے ہو وہ کچھ نہیں ہے!میں سب سُنا دوں تو کیا کرو گے

    اے گونگو !بہرو !جیو گے کب تک زمیں کے سینے پہ بوجھ بن کے
    میں سارے ناگوں کے سب ٹھکانے تمہیں بتا دوں تو کیا کرو گے

    اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو امن کا گہوارہ بناٸے اور شاد و آباد رکھے ۔ آمین