Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں‌ میں کاروائیاں، لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں‌ میں کاروائیاں، لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں‌ پاکستان رینجرزکی طرف سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں اور اس دوران لیاری گینگ وار کارندے سمیت 3 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رینجرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لیاری چاکیواڑہ سےملزم عاقل حمید گرفتار ہوا ہے، ملزم کاتعلق لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ سے ہے، گرفتارملزمان سےاسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، دونوں ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں،

    رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماڈل کالونی اورگارڈن سے2ملزمان روہت اوراحمدرضاگرفتار ہوئے ہیں، ملزم اسلحےکی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں،

  • یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور نےشکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں بلغاریہ کے گریگور نے سخت مقابلے کے بعد راجر فیڈرر کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں نوویک جوکووچ کے بعد راجر فیڈرر بھی ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور کی فتح کا سکور 3-6، 6-4، 3-6، 6-4 اور 6-2 تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور کا مقابلہ روس کے ڈینئل سے ہوگا.

  • راولپنڈی منشیات فروش گرفتار 8 کلو چرس برآمد

    راولپنڈی منشیات فروش گرفتار 8 کلو چرس برآمد

    ‏راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے 2 منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو چرس اور 2 کلو افیون پکڑ لی،گرفتار ملزمان آصف اور ندیم کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے گروہ سے ہے۔ ‏گروہ کے دیگر منشیات سمگلروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔ سی پی او فیصل رانا کی طرف سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑنے پر ایس پی سید علی کو شاباش، منشیات فروشوں کے ساتھیوں اور دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی

  • اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، مولانا فضل الرحمن نے کل اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، مولانا فضل الرحمن نے کل اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبرمیں اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہو گا، اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو گا، اجلاس میں چاروں کمیٹیوں کے ممبران اورکمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرمولانا عبدالغفورشریک ہوں گے،
    اجلاس میں کمیٹیوں کےذمہ داران کوان کی ذمہ داریوں کےحوالےسےبریفنگ دی جائےگی،

    اجلاس کےبعدکمیٹیوں کےممبران کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا کوبریفنگ دیں گے، واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد میں حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اسی سلسلہ میں سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے کمیٹیوں کاباضابطہ اجلاس کل طلب کیا ہے،

  • دوران قید آصف زرداری آب پڑھیں گے اخبارات اور کتابیں‌

    دوران قید آصف زرداری آب پڑھیں گے اخبارات اور کتابیں‌

    لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے جیل انتظامیہ نے ایک نئی ترکیب سوچ لی ، اطلاعات کے مطابق عدالتی حکم پر جمع کروائی جانے والی اے ایس پی عدیل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کوایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ادویہ کی حفاظت کے لئے دو آئس باکس بھی فراہم کیے گئے ہیں، 3 ستمبر2019 سے پمزاسپتال کےفزیو تھراپی ٹیکنیشن روزانہ آ رہے ہیں. قوانین کے مطابق باہر سے اٹینڈنٹ نہیں رکھا جا سکتا، صحت کی نگہداشت کے لئے میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر تعینات ہے.

    جیل حکام کے مطابق عدالت میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق میڈیکل اسٹاف وقفے وقفے سے سابق صدر لا شوگر لیول مانیٹر کرتا ہے، پمز اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں، اس ضمن میں ہدایات نہیں تھیں۔

  • لاہور بورڈ نے نتائج کے بعد پھر امتحان میں ڈال دیا ، بورڈ نے  انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری

    لاہور بورڈ نے نتائج کے بعد پھر امتحان میں ڈال دیا ، بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری

    لاہور : لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی طرف سے انٹر میڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول جاری کردیا، سپلیمنٹری امتحانات کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا۔

    لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیطرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹر سپلیمنٹری امتحانات کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 16 ستمبر تک فیس جمع کراسکیں گے۔

    لاہور بورڈ کی طرف سے فیس کی شرح کے بارے میں تفصیلات کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ 23 ستمبر تک داخلہ وصول کیا جائے گا جبکہ تین گناہ فیس کے ساتھ 30 ستمبر تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق مقرہ تاریخ گزر جانے کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

  • پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اسجد اقبال اور محمد بلال پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور محمد بلال نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ زیڈ اے آزاد کو 4-2 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی، پہلے دو فریمز میں شکست کے باوجود اسجد نے ہمت نہ ہاری اور اگلے چاروں فریمز جیت کر میچ میں 4-2 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔ اسجد کی جیت کا سکور 51-53، 50-57، 68-14، 67-5، 98-25 اور 58-23 رہا۔ پاکستان کے محمد بلال نے سری لنکن حریف عاشق حسین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ بلال کی جیت کا سکور 82-33، 65-31، 84-6 اور 73-7 رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پاکستانی کیوئسٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    بدھ کو شیڈول کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال کا مقابلہ نیپالی کیوئسٹ دیپک ماگر سے ہو گا جبکہ محمد بلال کو نیپال کے اے ایم شریستھا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے اجتجاج

    محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے اجتجاج

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی گرمی اور حبس کے باعث رضیہ بی بی اور متعدد بزرگ لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ھوش،ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد حالت غیر ھونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلا ت کے مطابق محرم الحرام میں سینکڑوں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جلوس کےروٹس اور مجالس پر ڈیوٹیاں لگانے کے خلاف کام چھوڑ کر ای ڈی آفس سے باہرسڑک پر نکل آئیں اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ،احتجاجی ریلی ڈی ایچ کیو سے کمشنر آفس تک جاری رہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ہم پولیو ڈیوٹی بھی دیں ہوم ڈیوٹی بھی دیں فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ان محرم میں جلوسوں کے ساتھ ڈیوٹی بھی دیں ہم بھی انسان ہیں کو ئی روبوٹ نہیں ہیں الیکشن ڈیوٹیاں بھی لگا دی جاتی ہیں ہم خواتین ان انتظامی امور چلانے والوں کے لئے کھلونا بنے ہوئے ہیں جب چاہیں جہاں چاہیں ڈیوٹی لگا کر بلیک میل کیا جاتا ہے احتجاج کرنے والی سینکڑوں خواتین نے پینا فلیکسیز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے متعدد لیڈی ورکرز کی گرمی اور حبس کے باعث حالت خراب ہو گئی رضیہ بی بی جو چک نمبر163شمالی سے آئی ہوئی تھی احتجاج کے دوران گرمی کی وجہ سے حالت غیر ہونے پربے ہوش ہو گئی ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تا حال لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مزاکرات کیلئے کوئی افسرنہیں پہنچا‘روڈ بلاک اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہر بھر کی ٹریفک جام رہی

  • صلاح الدین کا بہیمانہ قتل احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    صلاح الدین کا بہیمانہ قتل احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد:صلاح الدین کے قتل پولیس ریفارمز ،پولیس ملازمین کا ذہنی چیک اپ اور پولیس تشدد میں جانبحق ہونے والوں کو اںصاف دلانے کے لیے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے کل جمعرات شام پانچ بجے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعرات شام 5 بجے انشااللہ سب دوست جو اسلام آباد موجود ہیں وہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظلوم صلاح الدین کے لئے اختجاج کا حصہ بنیں۔ اختجاج کا مقصد پولیس ریفارمز’ پولیس ملازمین کا ذہنی چیک اپ اور صلاح الدین جیسے ہزاروں مظلوموں کیلئے انصاف ہے۔
    فرحان ورک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نعمان سرور نے کہا کہ یہ احتجاج کسی پارٹی کا نہیں بلکے انسانیت کے لئے ہماری کوشش ہے انصاف کے لئے آپ سب سے شرکت کی درخواست ہے
    نعمان سرور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ
    یاد رہے چند دن پہلے رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین چوری کے ملزم صلاح الدین پولیس کی حراست میں تشدد برداشت نا کرنے کی وجہ سے دم توڑ گئے.

  • پرتعیش لائف سٹائل رکھنے والے نان فائلرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ ہوگیا

    پرتعیش لائف سٹائل رکھنے والے نان فائلرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ ہوگیا

    لاہور : زندگی پرتعیش مگر ٹیکس دینے سے عاری اور انکاری ،پرتعیش لائف سٹائل رکھنے والے نان فائلرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ ، ایف بی آر نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے مالک ساڑھے پانچ سو نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    ایف بی آر نے ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے 550 نان فائلر مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے تمام نان فائلرز سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک کنال یا اس سے زائد پراپرٹی کے مالک نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ کی فراہمی کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔