Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • جو سچ نہیں بول سکتا وہ انصاف بھی نہ مانگے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    جو سچ نہیں بول سکتا وہ انصاف بھی نہ مانگے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    اسلام آباد:جو سچ نہیں بول سکتا وہ انصاف بھی نہ مانگے ، اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آصف کھوسہ نے دو ٹوک الفاظ میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا گواہ سن لیں اب اگر جھوٹ بولیں گے تو سزا ضرور ملے گی ، قانون میں لکھا ہے جھوٹ بولناجرم ہے

    لاہوررجسٹری میںسپریم کورٹ میں ویڈیولنک کےذریعے دوپارٹیوں کےتنازع میں قتل سےمتعلق کیس کی سماعت میں وکیل نے بتایا دونوں پارٹیوں میں صلح ہوچکی ہے، جس پر عدالت نے کہا کیس میں 13 سے11 لوگ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، جب سارا جھوٹ ہوتو سچ تلاش کرنا مشکل ہے۔بعد ازاں عدالت نے مشتاق احمد اور نور الحق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

    اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اہم ریمارکس میں کہا دونوں پارٹیوں نے اتناجھوٹ بولا کہ سچ ڈھونڈنا مشکل ہوگیا، دونوں پارٹیاں جھوٹ کا پلندہ ہیں ،اگر اتنا جھوٹ بولیں گے تو ہم فیصلہ کیسے کریں گے۔

    لاہور رجسٹری می ویڈیو لنک سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اتنے جھوٹ کے بعد کچھ باقی ہی نہیں رہ جاتا، 100 میں سے 95 فیصد پورے مقدمے میں جھوٹ بولا گیا، کیس پڑھتے ہوئے حیران رہ گیا اتنا جھوٹ کیسے بولاجا سکتا ہے، نچلی عدالتوں کو کیوں کچھ نظر نہیں آتا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ساری دنیامیں قانون ہےگواہ جھوٹ بولےگاتومقدمہ ختم،1951 میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا جھوٹ بول لیں سچ تلاش کر لیں گے، سارامعاملہ1951کےبعدخراب ہوا،عدالت نےجھوٹ بولنے کا لائسنس جاری کردیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت کیسےجھوٹ بولنےکی اجازت کسی کودےسکتی ہے، قانون میں لکھا ہےکہ جھوٹ بولناجرم ہے، کوئی اگرجھوٹ بولےگاتوفائدہ ملزم کوہوگا۔

  • مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

    مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی اوریواے ای وزرائے خارجہ کو ملاقات کے دوران بھارتی مظالم سے آگاہ کیا،

    شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج کی نشست کےبعد پہلے سے زیادہ مطمئن ہوں، مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای کی حمایت سے متعلق ابہام دورہوگئے، سعودی عرب، یو اے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، سعودی عرب اوریواےای ہمیں مایوس نہیں کریں گے، پاکستان اورسعودی عرب کے تذویراتی تعلقات بہت مضبوط ہیں، مسئلہ کشمیرپراوآئی سی کاخصوصی اجلاس طلب کرنےکاجائزہ لےرہے ہیں،

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پراوآئی سی رابطہ گروپ کااجلاس ہوگا، نیویارک کی سائیڈ لائن پر او آئی سی رابطہ گرو پ کے تحت ملاقاتیں کریں گے ، واضح رہے کہ آج وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی عرب اوریو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اورخطےمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال پربھی گفتگو کی گئی، وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بھارت کےغیرقانونی اقدامات اوران کےمضمرات سےآگاہ کیا، دونوں ملکوں‌ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: ٹیسٹ میچ کب سے کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: ٹیسٹ میچ کب سے کھیلا جائے گا؟ جانئے

    چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ جمعرات سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال اور فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب یہ راشد خان کا بطورافغانی ٹیم کے کپتان پہلا میچ ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے۔

  • نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا کیا اضافہ؟ ایسی خبر کہ صارفین کے ہوش اڑ گئے

    نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا کیا اضافہ؟ ایسی خبر کہ صارفین کے ہوش اڑ گئے

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی صارفین پر24ارب60کروڑروپےکابوجھ پڑے گا، بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافےکااطلاق کےالیکٹرک،لائف لائن زرعی صارفین پربھی نہیں ہوگا، سی پی پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں کوئلےسے14.33فیصداور32.53فیصدپن بجلی پیداکی گئی، مقامی گیس سے11.81فیصد،درآمدی ایل این جی سے24.71فیصد بجلی پیداکی گئی،

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جولائی میں فرنس آئل سے5.50فیصدبجلی پیداکی گئی، واضح‌ رہے کہ ایک دن قبل ہی یہ بات میڈیا کے ذریعہ بتا دی گئی تھی کہ نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم آج یہ تجویز منظؤر کر لی گئی ہے،

  • اورنج ٹرین ابھی چلی نہیں مگر گردونواح والوں کو چلا دیا ، وہ کیسے ؟ ضرور جانیئے !

    اورنج ٹرین ابھی چلی نہیں مگر گردونواح والوں کو چلا دیا ، وہ کیسے ؟ ضرور جانیئے !

    لاہور: اورنج لائن کے اطراف میں رہنے والوں کے لیے اہم خبر ، اطلاعات کے مطابق محکمہ ا یکسائز نے اورنج لائن کے اطراف میں رہنے والوں کی پراپرٹیز پر سپیشل ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق اورنج لائن کےاطراف آدھاکلومیٹرپرقائم پراپرٹیزپرسپیشل ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی،آدھاکلومیٹر کے علاقہ میں پراپرٹیوں کا سروے کرکےرپورٹ بھجوانے کا حکم دےدیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ایکسائزکا کہناتھا کہ سپیشل پراپرٹی ٹیکس عائدکرکےوصول ہونیوالی رقم اورنج لائن پرلگائی جائےگی، اورنج لائن کے اطراف 23سوپراپرٹیزسروے میں سامنے آئی تھیں، 12کروڑ سےزائد پراپرٹی ٹیکس معاف کیاگیاتھا،اورنج ٹرین کے گردونواح آبادیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق

    سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے کمسن بچہ عظیفہ ولد بلال جاں بحق تفصیلات کے مطابق ،فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی غلط سائیڈ سے اوور کراسنگ سے حادثہ پیش آیا ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا بچے کا تعلق نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی سے بتایا جا رہا ہے اہل علاقہ کا شدید اجتجاج آئے روز ان ٹرکوں کی ٹکر سےجانوں کا ضیاع ہوتا ہے ضلعی انتظامیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے اور ان خادثات کی روک تھام کیلیے اقدامات کرنے چاہئیں

  • شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

    شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی عرب اوریو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران خطےمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال پربھی گفتگو کی گئی، وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بھارت کےغیرقانونی اقدامات اوران کےمضمرات سےآگاہ کیا، اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کےیکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نےایک ماہ سےمقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں کوکرفیوسےیرغمال بنارکھاہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صورتحال اس قدرتشویشناک ہےکہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں، اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن کاغیرقانونی اقدامات پرموقف خوش آئندہے، کشمیری ظلم سےنجات کےلیےعالمی برادری،مسلم امہ کی جانب دیکھ رہےہیں،

  • بھارتی ہندو اسلام اور مسلمان دشمنی میں اندھے ہوگئے،مسلمان سمجھ کر ہندو لڑکے کو قتل  کردیا

    بھارتی ہندو اسلام اور مسلمان دشمنی میں اندھے ہوگئے،مسلمان سمجھ کر ہندو لڑکے کو قتل کردیا

    دہلی: انڈین ہندو اسلام اور مسلمانوں کے دشمنی میں اندھے ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی میں ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دہلی کے علاقے جعفرآباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے 23 سالہ ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    دوسری طرف مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے کو صرف اِس وجہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ وہ پنڈتوں والی گلی سے گُزر رہا تھا اور ساحل نام ہونے کی وجہ سے ہمارے بیٹے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مذہبی اور فرقہ وارانہ نہیں تھا، واقعے میں ملوث ہندووں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

  • بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، او آئی سی کا مطالبہ

    اوآئی سی کےہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو اور رابطے منقطع کرنے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق او آئی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارتی فورسزنےمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل کررکھا ہے، بھارتی حکومت اقوام متحدہ،اوآئی سی کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کیخلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کوبھی بغیرکسی قانون کےقیدکررکھاہے، 5ہزا ر سے زائدکشمیری نوجوانوں بھارتی سیکیورٹی فورسزکی غیرقانونی حراست میں ہیں،

    او آئی سی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوانسانی حقوق سے بری طرح محروم کررکھا جارہاہے،