Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

    پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

    پی سی بی نے مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ مقرر کر دیے.

    مصباح الحق اور وقار یونس کو 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے.کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا

    پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھےدونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی

    مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی

    اس تقرری پر مصباح الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں، امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان

    وسیم خان نے کہا کہ کوچز کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام درخواست گزاروں کے مشکور ہیں،
    اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ قومی ٹیم کے ہیڈ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے آج پریس ریلیز کے ذریعے دونوں عہدوں کیلئے کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔

    اعلان کے بعد ہیڈ کوچ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے پلانز سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے سابق عظیم گیند باز وقار یونس کو مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جارہا تھا ۔

  • تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم —  طارق محمود عسکری

    تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم — طارق محمود عسکری

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 30 دن مکمل ہو چکے ہیں اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء، اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہے کاروباری زندگی معطل ہے، انٹرنیٹ، ٹی وی، ٹیلیفون، موبائل سروس اور اخبارات بھی مکمل طور پر بند ہیں کشمیری عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ مکمل منقطع ہے غرض یہ کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی ایک ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی اور اذیت ناک جیل میں تبدیل ہو چکی ہے اور مودی سرکار کے مطابق اس نے 90 لاکھ کشمیری عوام کو قید کر کے کشمیر کا قلعہ فتح کر لیا ہے۔ ناظرین سوال یہ ہے کہ کیا واقعی مودی سرکار نے کشمیر کو فتح کر لیا ہے اور کشمیر اب ہندوستان کا حصہ بن چکا ہے کیا کشمیری عوام نے اپنے آپ کو ہندوستان کے شہری مان لیا ہے؟؟؟

    صورتحال اس کے برعکس ہے جوں جوں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں کشمیریوں کی تحریک آزادی میں اتنی ہی تیزی آتی جا رہی ہے اب روزانہ کشمیری ہزاروں کی تعداد میں کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں اور بھارتی فوج کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر احتجاج کر رہے ہیں پیلٹ گن کے چھرے، آنسو گیس، لاٹھی چارج، بھارتی فوج کی جانب سے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جوان لڑکیوں کے اغواء جیسے واقعات بھی تحریک آزادی میں رکاوٹ نہیں بن سکے۔ بچہ، بوڑھا، مرد اور عورتیں یک زبان ہوکر آزادی مانگ رہے ہیں اور پاکستان میں شمولیت کے نعرے لگا رہے ہیں ان کے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں وہ احتجاج کے دوران پاکستان کا ہی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں ان کی میتوں پر بھی پاکستانی پرچم نظر آتے ہیں اور تو اور ان کی قبروں پر بھی پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو بھارت کے نہیں بلکہ پاکستان کے شہری قرار دیتے ہیں ایک طرف روزانہ سینکڑوں کشمیری بھارتی فوج کے جدید ہتھیاروں سے زخمی ہو رہے ہیں تو دوسری طرف درجنوں بھارتی فوجی بھی کشمیری نوجوانوں کی سنگ بازی سے ضرور زخمی ہو رہے ہیں بھارتی فوج کے کے شدید مظالم سہہ سہہ کر اب کشمیریوں کا خوف ختم ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے آنے والے دنوں میں بھارتی فوجیوں کی لاشوں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا جو کہ بھارت کے لیے لیے شدید خطرے کی علامت ہے اس وقت مقبوضہ وادی میں ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ قابض فوج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس موجود ہے اس کے باوجود بھی کشمیری کرفیو کو جوتے کی نوک پر رکھ رہے ہیں کیوں کہ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کسی قوم یا ملک کو غلام بنائے رکھنے کے دو ہی طریقے زیادہ موثر ہوتے ہیں جن میں سے ایک روپے پیسے کا لالچ اور دوسرا طاقت کا خوف ہوتا ہے لیکن کشمیری عوام یہ دونوں امتحان پاس کر چکی ہے تاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی بھی بھارتی لالچ کے چکر میں نہیں آئی اور اب پچھلے ایک ماہ سے کرفیو اور دیگر مظالم نے ان کا خوف بھی ختم کر دیا ہے

    دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق صورتحال اب زیادہ دیر بھارت کے قابو میں نہیں رہے گی۔ اور بہت جلد بہادر کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے قدم ڈگمگا دیں گے اور یہی بھارتی فوج جو طاقت کے نشے میں شرابور ہو کر کے مقبوضہ وادی میں ائی تھی ذلیل و رسوا ہو کر ہندوستان کی طرف بھاگے گی اور کشمیر کے نوجوان اس کو بھاگنے نہیں دیں گے نظر یہ آرہا ہے کہ جس طرح آج امریکہ افغانستان سے اپنی فوج نکالنے کے لیے پاکستان کی منت سماجت کر رہا ہے بالکل اسی طرح بھارت بھی اپنی فوج کی باحفاظت واپسی کے لیے پاکستان کی منت سماجت پر مجبور ہوگا حالات سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں وہی موڑا گیا ہے جو تحریک آزادی پاکستان میں 1940 کو آیا تھا اب کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے بھارت سمیت دنیا کی کوئی بھی طاقت باز نہیں رکھ سکتی کیونکہ کشمیریوں کا خوف ختم ہوچکا ہے جیسے جیسے تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آئے گی انڈیا میں دوسری آزادی کی تحریکیں بھی مضبوط ہوں گی اور بلاآخر بھارت کے وجود سے کئی ریاستیں آزاد ہوں گی۔ آخر میں پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف اپنا خون پیش کر رہی ہے آپ ان کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کے لیے گھروں سے باہر ضرور نکلیں کیونکہ اس سے آپ کا خون نہیں بہے گا بلکہ صرف پسینہ بہے گا اور اتنا تو لازم ہے

  • جواد ظریف نے جوہری معاہدے سے مزید دستبرداری کی دھمکی دے دی

    جواد ظریف نے جوہری معاہدے سے مزید دستبرداری کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدر حسن روحانی کے بعد وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے پرعمل درآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یورپ حرکت میں نہ آیا تو ایران معاہدے کی مزید شرائط سے دست بردار ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ اگریورپی ممالک حرکت میں نہ آئے تو ایران معاہدے کی بعض شرائط سے دست بردار ہونے پرمجبور ہوجائے گا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد سے دست برداری کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

    ایران کی ایک نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں ایرانی صدرحسن روحانی نے بھی یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کردہ پابندیوں کوختم کرنے اور ایرانی تیل فروخت کرنے کے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو اس کے نتیجے میں ایران جوہری معاہدے سے دست کردار ہوجائے گا۔

    ادھر اسی سیاق میں فرانس کے ایک سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد میں کمی کا کوئی قدم اٹھایا تو ایران کو سخت پیغام دیا جائے گا۔

  • وہاڑی : بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی..گھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر گھر سے بھاگے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کی والدہ سے ملوا دیا

    بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو راشدہ بی بی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ اس کا بیٹا دانش بعمر 9سال کل سے گھر سےناراض ہو کر چلا گیا ہے جس وجہ سے وہ بہت پریشان ہے اوتھانہ سٹی بوریوالا سب. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او دانیوال ناصر علی تبسم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کی والدہ کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.

  • وہاڑی : سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دورہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا رات گئے ضلع کی مختلف امام بارگاہوں کادورہ ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا..مجلس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنےسکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور اہل تشیع برادری سے ملاقات کیلئے رات گئے ضلع کی مختلف اے کیٹگری کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا.

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے امام بارگاہوں اور آس پاس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اہل تشیع برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہاڑی پولیس ہر موقع پر اپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ پولیس کی جانب سے بھر پورسکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چوکس ہیں. مجالس کے منتظمین بے وہاڑی پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

  • یاسین ملک کی حالت تشویشناک

    یاسین ملک کی حالت تشویشناک

    جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں اور ان کی طبیعت کافی ناساز ہوگئی ہے۔
    کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کی پریس کانفرنس
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات نئی دہلی نمائندہ کے ایم ایس کو ایک شخص نے بتائی جس نے حال ہی میں تہاڑ جیل میں اپنے رشتہ دار سے ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
    قبل ازیں ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے یاسین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کی تھی اس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یاسین ملک کی زندگی تہاڑ جیل میں خطرے میں ہے ، جیل کے ڈاکٹر یاسین ملک کا علاج نہیں کر رہے ، یاسین ملک کی طبیعت بگڑتی جا رہی ہے، یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔

  • وہاڑی : دختران وہاڑی نے تاریخ رقم کر دی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے نتائج میں میں دختران وہاڑی نے تاریخ رقم کر دی

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی طالبہ صبا انعام رول نمبر 590611 نے 1034نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ جنرل ساٸس گروپ طلباء طالبات میں پہلی پوزیشن جبکہ
    عالیہ علی دختر لیاقت علی رول نمبر590413نے جنت سائنس گروپ طلباء وطالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی،
    وہاڑی،
    صباانعام اور عالیہ علی گورنمنٹ کالج براۓ خواتین ضلع وھاڑی کی طالبات ہیں.

  • ایران کا شام میں نیا فوجی اڈہ قائم :امریکی ٹی وی چینل کادعویٰ

    امریکی ٹی وی چینل ‘فاکس نیوز’ نے مغربی انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام میں اپنے ہزاروں فوجیوں کو رکھنے کے لیے ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ایران نے شام میں ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے جسے’امام علی کمپلیکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فوجی اڈا مکمل خاموشی اور راز داری میں مکمل کیا گیا اور اس کی تکمیل کی تمام تر نگرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کی طرف سے کی گئی۔
    ‘فاکس نیوز’ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس مغربی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات ہیں۔ اس اڈے کے بارے میں معلومات کے ساتھ سیٹلائیٹس کی مدد سے اس کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں عراق اور شام کی سرحد پر ایک فوجی اڈے کو زیرتکمیل دیکھا جاسکتا ہے۔

  • لودھراں : دو نمبر زرعی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کسان کمپلین پر جعلی اور ایکسپائری زرعی ادویات کی فروخت کی نشاندہی:ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ، کنٹرول پیسٹی سائیڈ ٹیم کا غوثیہ چوک میں ڈیلر غلام نبی کی دکان پر چھاپہ،لاکھوں روپے کی ایکسپائری جعلی زرعی ادویہ پکڑی گئی،جسمیں کارٹیپ،کاربوفیوران، تھائیو فینٹ میتھائل کی بھاری مقدار شامل تھی،دو ملزمان گرفتار ماڈل تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پکڑی جانیوالی زرعی ادویات گزشتہ ایک سال سے امپورٹ نہ ہوئی ہے مگر منہ مانگی رقم لیکر دھڑلے سے فروخت مارکیٹ میں جاری تھی۔۔ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ پین پیسیفک کمپنی کی ادویات بھی غلام نبی ڈیلر ہی فروخت کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق کارٹیپ جوکہ چاول کی فصل میں استعمال ہوتا ہے 12000 پیک 300 کے حساب سے خرید کیا گیااور مارکیٹ میں 1450 روپے فی پیک کے حساب سے فروخت کرکے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے کمائے،جبکہ کابوفیوران جوکہ مکئی اور کماد کی فصل میں استعمال کی جاتی ہین کے 12 ہزار پیک 200 کے حساب سے خرید کرکے 1 ہزار فی پیک مارکیٹ میں فروخت کیے جبکہ مارکیٹ میں اسکی اصل قیمت 1500 فی پیک ہے اسکے علاوہ تھائیوفیٹ میتھائل جوکہ سبزیوں کی فصل میں استعمال کی جاتی ہےکہ8000بوتلیں جوکہ ایکسپائری ہوچکی تھی کو مارکیٹ میں 1400فی بوتل کے حساب سے فروخت کیا گیا، جعلی اور ایکسپائری ادویات کی آڑ میں 3 کروڑ 54 لاکھ روپے کمائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عبید اور رمضان کو پیسے کی چمک کیوجہ سے ماڈل تھانہ سٹی میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور حوالات سے نکال کر الگ کمرہ دیا گیا ہے، ذرایع سے معلوم ہوا کہ ملتان ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارکر یہ ادویات پکڑی ہیں۔ لودھراں کے متعلقہ تمام زرعی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ اور بعد میں فون کال پر موقع پر پہنچے، ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کسانوں کی شکایات اور چھاپے کے بعد مکمل چھان بین کی جائیگی۔اور کسانوں کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائیگا

  • ایک طرف جنگ کی دھمکیاں‌، دوسری طرف کرتارپورراہداری ، امن پسند کون ؟

    ایک طرف جنگ کی دھمکیاں‌، دوسری طرف کرتارپورراہداری ، امن پسند کون ؟

    لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنی جگہ لیکن پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان جنگ کی دھمکیوں کے باوجود امن کی بات کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری پر بات چیت کا تیسرا دور آج شروع ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے نمائندگان کے درمیان مذاکرات واہگہ-اٹاری سرحد پر ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ مذاکرات سے قبل اور بعد میں میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 31 اگست کو پاکستان اور بھارتی وفود کے درمیان کرتار پور راہداری پر تکنیکی سطح کی بات چیت کی گئی تھی، ترجمان دفتر خارجہ نے 80 فیصد امور پر اتفاق رائے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے کرتارپور صاحب نارووال سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پاک-بھارت سرحد کے قریب ایک چھوٹا سا گاؤں ہےجہاں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال گزارے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے بھارتی شہریوں کی سہولت کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارتی کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔کرتار پور راہداری 3.8 کلومیٹر پر محیط ہو گی۔ ڈھائی کلومیٹر راہداری پاکستان کی طرف اور 1.3 کلومیٹر بھارت کی جانب تعمیر کی جائے گی۔