Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن : الحدید میں‌ حوثیوں کی بچھائی گی سرنگیں تباہ

    یمن : الحدید میں‌ حوثیوں کی بچھائی گی سرنگیں تباہ

    یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مشترکہ یمنی فورسز کی انجینئرنگ ٹیم نے پیر کے روز باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے الحالی ضلع کے علاقے المسناء میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کو بڑے پیمانے پر تباہ کر دیا۔

    انجینئرنگ ٹیم کے ذریعے کے مطابق مذکورہ مواد کو الحدیدہ کے جنوب میں الدریہمی ضلع کے علاقے غلیفقہ میں امن و سلامتی کے معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ تمام بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ تھا اور علاقے میں باقی ماندہ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے لیے کام جاری ہے۔

    یاد رہے کہ الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں اور ضلعوں میں باغی ملیشیا کی جانب سے رہائشی علاقوں، دیہات، کھیتوں اور یہاں تک کہ شہریوں کے گھروں کے اندر بچھائی گئی مختلف حجم کی بارودی سرنگوں کے سبب سیکڑوں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے.

  • مشہور فلمی اداکارہ پانچ شادیوں کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم رہیں

    مشہور فلمی اداکارہ پانچ شادیوں کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم رہیں

    مینا شوری کی وفات*
    ستمبر 1987ء کو پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ مینا شوری کا لاہور میں انتقال ہوگیا۔
    مینا شوری کا اصل نام خورشید جہاں تھا اور وہ 1920ء میں رائے ونڈ لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔
    ان کے فلمی کیریئر کا آغاز بمبئی میں سہراب مودی کی فلم سکندر سے ہوا۔
    اس فلم کی کامیابی کے بعد فلمی صنعت کے دروازے مینا شوری کے لئے کھل گئے۔
    اس زمانے میں بننے والی ان کی دیگر فلموں میں پھر ملیں گے، پتھروں کا سوداگر، شہر سے دور، پت جھڑ، چمن اور ایک تھی لڑکی کے نام شامل ہیں۔
    ایک تھی لڑکی میں ان پر فلمائے ہوئے ایک نغمے کے بول کی وجہ سے ان کا نام لارا لپا گرل پڑ گیا۔
    قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پہلے کراچی اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کی۔ پاکستان میں ان کی مشہور فلموں میں مس 56، سرفروش، بڑا آدمی، ستاروں کی دنیا، جمالو، مرزا جٹ اور میرا گھر میری جنت کے نام سرفہرست ہیں۔
    انہوں نے مجموعی طور پر 83 فلموں میں کام کیا جن میں 29 فلمیں بھارت میں اور 54 فلمیں پاکستان میں فلمائی گئی۔
    مینا شوری نے پانچ شادیاں کیں مگر اولاد کی نعمت سے محروم رہیں۔
    وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ۔۔!!!

  • ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

    ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور: سیاست کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کو ایک اورایشو مل گیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے نجکاری آرڈیننس کو چیلنج کرنے کااعلان، ترجمان مسلم لیگ( ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ منتخب لوگ چوروں ڈاکوؤں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارتے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے بعد حکومت نے عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت بھی چھین لی ہے۔

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    پی ایم ایل این کے ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کا عہد ہ ختم کرنے کا مقصد ہسپتالوں کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنانا ہے اور پنجاب کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اختیار بورڈآف گورنر کو دینے کا مطلب وزراء، مشیروں اور حواریوں کے ہی مفت علاج ہونگے اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار تلاش کررہی ہے،

     

    انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

     

    عظمیٰ بخاری نے کہا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسیں ہماری حکومت کے اچھے فیصلوں کیخلاف بھی سڑکوں پر ہوتے تھےاور ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھی تبدیلی سرکاری کی اصلیت دیکھ لی ہو گی۔دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز بڑی بڑی تنخواہیں تو لیتے ہیں لیکن کسی مریض کو چیک کرنا اور علاج کرنے کو مصیبت اور مریضوں‌پر احسان سمجھتے ہیں . جب مریضوں کو فائدہ ہی نہیں‌ہونا تو پھر بہتر یہی ہے کہ پرائیویٹ اتھارٹی ان کے معاوضے کے مطابق کام لے کر ان کی بگڑی ہوئی طبیعتوں کو ٹھیک کردے گی

  • معروف شاعرہ” پروین فناؔ سیّد صاحبہ “ کا یومِ ولادت

    معروف شاعرہ” پروین فناؔ سیّد صاحبہ “ کا یومِ ولادت

    *آج – ٣ /ستمبر ١٩٣٦*

    خواتین شعراء میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف شاعرہ” پروین فناؔ سیّد صاحبہ “ کا یومِ ولادت…

    *پروین فنا سید* *٣ ﺳﺘﻤﺒﺮ ١٩٣٦ ﺀ* ﮐﻮ *ﻻﮨﻮﺭ* ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯿﮟ۔ آپ کے ﻭﺍﻟﺪ کا نام *ﺳﯿﺪ ﻧﺎﺻﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﻮﯼ* ہے ۔
    ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﻮﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮔﮩﺮﺍ ﺷﻐﻒ ﺭﮐﮭﺎ۔
    1951 ﺀ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ ﺳﮯ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯿﺎ ۔ 1958 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﮉﯾﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ، ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﻼﻡ ﻧﺸﺮ ﮐﯿﺎ۔
    ﻗﯿﺎﻡِ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮔﻮﺭﺩﺍﺳﭙﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﯿﻢ ﺗﮭﯿﮟ ،ﺟﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﮨﻨﺪﻭ ﻣﺴﻠﻢ ﻓﺴﺎﺩﺍﺕ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺫﮨﻦ ﮐﻮ ﺧﺎﺻﺎ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
    ﺍﯾﻒ ﺳﯽ ﮐﺎﻟﺞ ﻓﺎﺭ ﻭﯾﻤﻦ ، ﻻﮨﻮﺭ ﺳﮯ ﺍﻧﭩﺮ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎﻟﺮ ﺷﭗ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ۔ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﻮﮔﺌﯽ، ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﯿﺪ ﺍﺣﻤﺪ ﭘﺎﮎ ﻓﻮﺝ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻧﻞ ﺗﮭﮯ۔
    ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﺮﻭﯾﻦ ﻓﻨﺎ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﮔﺮﻟﺰ ﮐﺎﻟﺞ ﺳﮯ ﺑﯽ۔ﺍﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ﮔﮭﺮ ﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﻣﺰﯾﺪ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﻧﮧ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﯿﮟ۔
    ﺷﺎﻋﺮی ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺍﺩﺍ ﺟﻌﻔﺮی ﺳﮯ ﺧﺎﺻﯽ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍؔ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﻧﮧ ﭼﺎﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﻠﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔
    *ﭘﺮﻭﯾﻦ ﻓﻨﺎؔ سیّد* ﻧﮯ ۱۵ ﺑﺮﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺳﮯ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﺎﺁﻏﺎﺯ ﮐﯿﺎ ۔
    ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں :
    ” حرفِ وفا”، ” تمنا کا دوسرا قدم”، "یقین”، "لہو سرخ رو ہے”، "حیرت” ۔
    ( ‘ کلیاتِ پروین فناؔ سیّد ‘، ٢٠٠٩ ؁ میں شائع ہوئی ہے ۔)

    *پروین فناؔ سیّد* ، ٢٨ اکتوبر ٢٠١٠ ؁ کو کراچی میں انتقال کر گئیں ۔

    *معروف خاتون شاعرہ پروین فناؔ سیّد کے یومِ ولادت پر منتخب کلام بطورِ خراجِ عقیدت…*

    کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
    ڈوب جاتا بھی تو موجوں نے ابھارا ہوتا

    ہم تو ساحل کا تصور بھی مٹا سکتے تھے
    لب ساحل سے جو ہلکا سا اشارا ہوتا

    تم ہی واقف نہ تھے آدابِ جفا سے ورنہ
    ہم نے ہر ظلم کو ہنس ہنس کے سہارا ہوتا

    غم تو خیر اپنا مقدر ہے سو اس کا کیا ذکر
    زہر بھی ہم کو بصدِ شوق گوارا ہوتا

    باغباں تیری عنایت کا بھرم کیوں کھلتا
    ایک بھی پھول جو گلشن میں ہمارا ہوتا

    *تم پر اسرار فناؔ راز بقا کھل جاتے*
    *تم نے ایک بار تو یزداں کو پکارا ہوتا*

    ●•●┄─┅━━━★🦋★━━━┅─●•●

    تمہارا ذوقِ پرستش مجھے عزیز مگر
    میں اس زمین کی مٹی مجھے خدا نہ کہو

    تمہارے ساتھ اگر دو قدم بھی چل نہ سکوں
    تو خستہ پا ہوں مجھے مجرم وفا نہ کہو

    یہ ایک پل کی دھڑکتی حیات بھی ہے بہت
    تمام عمر کے اس روگ کو برا نہ کہو

    اس ایک خوف سے لب سی لیے تمہارے حضور
    کہ حرفِ شوق کو اظہارِ مدعا نہ کہو

    یہ بے رخی کا گلا مجھ سے پہلے خود سے کرو
    اسے نگاہ کا یک طرفہ فیصلہ نہ کہو

    گزرتے وقت کے مرہم سے بھر نہ جائے کہیں
    اس ایک زخم کو چاہت کی انتہا نہ کہو

    میں ایک زندہ حقیقت ہوں ایک پل ہی سہی
    تمہارا عکس ہوں تم تو مجھے فناؔ نہ کہو

    ◉➻══════════════➻◉

    ناموس وفا کا پاس رہا شکوہ بھی زباں تک لا نہ سکے
    اندر سے تو روئے ٹوٹ کے ہم پر ایک بھی اشک بہا نہ سکے

    ساحل تو نظر آیا لیکن طوفاں میں بلا کی شدت تھی
    موجوں کو منایا لاکھ مگر ہم جانبِ ساحل آ نہ سکے

    ہم کہتے کہتے ہار گئے اور دنیا نے کچھ بھی نہ سنا
    جب دنیا نے اصرار کیا ہم اپنا درد سنا نہ سکے

    کب ہم نے گلستاں چاہا تھا کب ہم نے بہاریں مانگیں تھیں
    اک گل کی تمنا تھی ہم کو وہ بھی تو چمن میں پا نہ سکے

    ●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●

    🔰 *پروین فناؔ سیّد* 🔰

  • انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    لاہور: حکومت دن رات ڈینگی وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوشاں اور محکمہ صحت کے حکام اسے مذاق سمجھ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی شامت آگئی، ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    ذرائع کے مطابق لاہور کے افسران کی غلطی کی وجہ سے شہر میں ڈینگی نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا کہنا ہے کہ جو افسران غفلت برتیں گے، ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

  • ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    لاہور: چور آخر پکڑا ہی جاتا ہے ، یہ مقولہ سچ ثابت ہوا ، اطلاعات کے مطابق لیسکو جوہرٹاون ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو مقامی ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، بجلی چوری کرنے پر کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایکسیئن جوہرٹاون شجاعت علی کے مطابق ہوسٹلز میں ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ میٹر کی ان کمنگ کیبل سے سپلائی لگا کرصارفین وسیع پیمانے پر چوری کر رہے تھے جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کر دیا گیا، ایس ڈی او امین اللہ نے بتایا کہ صارفین کو لاکھوں روپے کا بل بھجوایا جائے گا جبکہ بجلی چوری کرنے پر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

  • یمن: سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی

    یمن: سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی

    یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نےایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی یمن کے مختلف علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیے کام کررہی ہے۔ اسی سلسلےمیں سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی ہے تاکہ وہاں پرآئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی جاسکے۔

    الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل المالکی نے کہا کہ یمن کے تمام متحارب فریق جنگ بندی کی دعوت پر عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

    اس موقع پر عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی تفصیلات پیش کیں۔

    انہوں نے کتاف گورنری میں حوثی باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیے جانے کی ویڈیو بھی دکھائی۔

  • ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس 9ستمبر سے شروع ہو گا

    ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس 9ستمبر سے شروع ہو گا

    ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس بنکاک میں 9سے 13ستمبر تک ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں 15رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا۔ اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستان کاوفد7ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو فیس ٹو فیس کا نام دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا تھا تا ہم دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ڈومور کا بھی کہہ دیا۔

    ایف اے ٹی ایف کے مطابق کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا نیٹ ورک توڑنے کےلیے کئی اقدامات کیے ،پاکستان نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت توڑنے پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، غیر قانونی ٹرانزیکشنزکے خلاف اداروں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا،غیرقانونی ترسیل روکنے کےلیے رقم کی لین دین کرنےو الے اداروں پر کنٹرول کرنا ہوگا،

    ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نامزد افراد اور اداروں پر نظر رکھنا ہو گی،دہشت گردی میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا نظام موثر بنانا ہو گا ،پاکستان اکتوبر 2019 تک اپنا ایکشن پلان مکمل کرے،ایکشن پلان پرمقررہ وقت میں عمل نہ ہونے پرایف اے ٹی ایف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،

  • جہانگیر ترین نے خود پر لگے بے بنیاد الزامات کی تردید کر دی

    جہانگیر ترین نے خود پر لگے بے بنیاد الزامات کی تردید کر دی

    جہانگیر ترین نے خود پر لگے بے بنیاد الزامات کی تردید کر دی

    باغی ٹ وی رپورٹ: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگر ترین نے اپنے ایک ٹویٹ میں واضح کیا کہ آج کل بہت سی بے بنیاد ذرائع اور افواہوں پر مبنی خبریں گردش کر رہی ہیں.میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں اور نہ ہی میرا کوئی خاندان کا فرد کس بھی فرٹیلائیزر کمپنی کو جوائن کر رہاہے. نہ ہی پھر سے کسی ایسی کمپنی کے ساتھ منسلک ہو رہا ہے. میرے متعلق ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور بغض و عناد پر مبنی ہیں،

    واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں عام تھیں کہ حکومت نے (210،300 مختلف اعداد و شمار) ارب روپے کے واجبات معاف کر کے جی آئی ڈی سی کے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچایاہے یوں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا گیا ہے. حکمومت اگرچہ ان فواہوں کی وضاحت کر چکی ہے. ان سب الزامات کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے واضح کر دیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے. اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں مجھے ذاتی طور پر نشانہ بنانے کے لیے پھیلائی جارہی ہے.
    بد قسمتی سے جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے اپنی مضبوط وابستگی اور ہرطرح سے سپورٹ کرنے کی وجہ سے غلط خبروں اور بنے بنیاد میڈیا ٹرئل کا نشانہ رہے ہیں.ان خبروں کی حقیقت کی قلعی اکثر کھل جاتی رہی ہے .صحافت ایک مقدس پیشہ ہےجسے ذاتی عناد اور پگڑی اچھالنے کے لیے استعمال کرنا ہرگز نازیبا ہے

  • سمندری طوفان ڈوریان بہاماس سے ٹکرا گیا۔

    سمندری طوفان ڈوریان بہاماس سے ٹکرا گیا۔

    سمندری طوفان ڈورین بہاماس سے ٹکرانے کے بعد امریکہ کے قریب پہنچ گیا۔
    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی کا اعلان
    بہاماس کے وزیر اعظم ہبرٹ منیس نے کہا کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے ، تاہم حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    ایک ریڈیو اسٹیشن کو 2000 سے زیادہ پیغامات موصول ہوئے ، جن میں مختلف جگہ پر پھنسے لوگوں کے پیغام بھی شامل ہیں۔
    مکینوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ جب تک سمندری طوفان گزر نہیں جاتا اس وقت تک وہ پناہ گاہیں نہ چھوڑیں۔ طوفان کی تیز ہوائیں عام طور پر آنکھ کے قریب ہوتی ہیں۔

    ہلال احمر کے مطابق بہاماس میں لگ بھگ 13،000 مکانات کو تباہ یا شدید نقصان پہنچا ہے۔