Baaghi TV

Author: +9251

  • اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے کا خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے نے خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کنوینر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کی شہادتیں صبر، ایثار، قربانی او ر برداشت کا درس دیتی ہیں. افواج پاکستان نے دشمن قوتوں کا ایجنڈہ ناکام بنا دیا ہے. علماء محرم الحرام میں امن او راتحاد کو مضبوط کریں. تمام علماء، خطباء، ذاکرین اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں. اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے. پاک فوج نے قربانیاں دے کر ملک کو مضبوط بنا دیا ہے. آزاد ی کشمیر کیلئے ہر قربانی دیں گے. ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی. مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہو رسے اتحاد امت، یکجہتی، سلامتی، جذبہ ایثار، قربانی، امن و محبت کا پیغام لے کر نکلے ہیں. انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس او رمجالس وقت پر ختم کریں. روٹس کی پابندی اور لاؤڈ سپیکر ایک پر عملدرآمد کیاجائے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے تمام مسالک کے عقائدو نظریات اور عبادت گاہوں کااحترام کیا جائے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رہنی چاہیئے. علمائے کرام اپنے کردار کا احسن استعمال کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں. انہوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی جوڑنے کا کام کررہی ہے.آر پی او عمران احمر نے کہاکہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے سول سوسائٹی کے ہر فرد کو کردارادا کرناہو گاارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے او رشر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے ساتھ نشاندہی کی جائے. ا س موقع پر اتحاد بین المسلمین کے اراکین مولانا محمد خان لغاری، شفقت حسین بھٹہ، مولانا حبیب الرحمن، حافظ عبدالستار، مولانا عبدالمعبود آزاد، مولانا اشفاق قاسمی، پیر محمد شاہ حسین، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا محمد مسعود قاسم قاسمی، مولانا قاسم قریشی، صاحبزادہ جلیل الرحمن، قاری اکرم حقانی، مولانا ابوبکر جام پو ری، مہر عبدالخالق مرالی، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد و دیگرنے بھی خطاب کیا. سرکٹ ہاوس میں سید احسن حسین شمسی، مولانا یاسین راہی، صاحبزادہ انو رحسن قریشی، گلزار عباس نقوی، مولانا عبدالروف، سید ظفر عباس نقوی،مولانا اقبال رشید، عبدالصمد درخواستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کراور قومی اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا. مولانا عبدالخبیر آزاد نے استحکام پاکستان، ملک و قوم کی خوشحالی او رکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید، افضل ناصر، ڈی پی اوز اسد سرفراز، ہارون الرشید، عثمان باجوہ او ردیگر انتظامی افسران کے علاوہ ہر مکتب فکر کے علماء، مشائخ اور نمائندے موجود تھے.

  • بھارت کےخلاف میچ کے لیے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم

    بھارت کےخلاف میچ کے لیے تیار ہیں، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم

    قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کوعام میچز کی طرح لے کر کھیلیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں اور کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، چاہے بھارت ہو، کویت ہو یا افغانستان ہم نے ہر میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس میگا ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائیں۔

    ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کی ہے، ہم نے کوشش کی ہے تربیتی کیمپ کے دورن اپنی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم انڈر 19 لیول پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو یقیناً ہمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا

  • صلاح الدین کے بعد پولیس کے تشدد سے ایک اور  نوجوان جاں بحق، آئی جی پنجاب کا علامتی نوٹس

    صلاح الدین کے بعد پولیس کے تشدد سے ایک اور نوجوان جاں بحق، آئی جی پنجاب کا علامتی نوٹس

    لاہور: صلاح الدین کے بعد پولیس نے تشدد کرکے ایک اور شہری کو مارمار کر مارہی دیا ، لاہورمیں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کےبہیمانہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لیں۔آج اس سلسلے میں آئی جی نے ایک ہم اجلاس بھی بلایا ہے جس میں مزید معاملات پر غور کیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق یہ نیا واقعہ شمالی چھاونی انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد سنٹر میں پیش آیا . تفصیلات کے مطابق شمالی چھائونی انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان عامر سروسز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا، لواحقین نے سروس ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    پولس تشدد سے ہلاک ہونے والے غریب عامر کے لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول عامر مالی کا کام کرتا تھا، جسے شمالی چھاؤنی پولیس نے چار روز قبل حراست میں لیا اور ٹارچر سیل میں تشدد کرتے رہے اور عامر کی حالت غیر ہونے پر اسے پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    حسب سابق آئی جی پنجاب نے واقعہ کا علامتی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے پولیس تشدد کی رپورٹ طلب کرلی، ہلاک ہونے والے نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایس ایچ او خرم گل کو حراست میں لے لیا۔دوسری طرف شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ کیا پنجاب پولیس بھارتی فوج کی طرح مظالم نہیں کررہی ، وہ اگگر تفتیش اور تحقیق کی غرض س گرفتار کرکے تشدد کرکے مار دیں تو وہ ظالم اور اگر پنجاب پولیس قتل کردے تو یہ اس کا آئینی حق بن جاتا ہے

  • لیبیا: طرابلس میں ترکی کا ڈرون طیارہ تباہ

    لیبیا: طرابلس میں ترکی کا ڈرون طیارہ تباہ

    لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ایک کارروائی کے دوران وادی الربیع کے مقام پر ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے ہفتے اور اتوار کے ایام میں جنوب مغربی طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے متعدد عسکری مراکز پربمباری کی۔

    خلیفہ حفتر کی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو حکومت نواز ‘غریان تحفظ موومنٹ’ ملیشیا کے مرکز پربمباری کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ہلاک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں غریان شہر میں حلیفہ حفتر کی فوج اور قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی ہے۔خلیفہ حفتر فورسز نے غریان میں قومی حکومت کی وفادار فورسز کے خلاف پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ غریان شہر دارالحکومت طرابلس سے صرف 100 کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے۔

  • امریکہ اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار

    امریکہ اورطالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیارہو گیا۔ امریکہ اورطالبان جلدسمجھوتے کے مسودے پردستخط کردیں گے۔
    افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا
    افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکہ افغانستان میں 5 فوجی اڈے خالی کردے گا جبکہ 5ہزارامریکی فوجی واپس بلالیے جائیں گے۔ سمجھوتے کی خلاف ورزی پر فوجیوں کاانخلارک جائے گا۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں 7 فوجی اڈوں پر 14ہزارامریکی اہلکار تعینات ہیں۔

    قبل ازیں ملا عبدالسلام ضعیف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ طالبان رہنما ملاعبد الغنی برادر امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان 15 سے 24 ماہ میں غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا اور انسداد دہشت گردی کی یقین دہانیوں پر اتفاق رائے پایا گیاہے۔

    ملا ضعیف نے خبردار کیا کہ اگر امن معاہدہ کے بعد امریکی افواج افغانستان میں قیام کرتی ہیں تو یہ معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہو گی۔ چین ، روس اور پاکستان طالبان کی طرف سے معاہدے کے ضامن ہوں گے۔

  • سر ظفر اللہ خان خان کی وفات

    سر ظفر اللہ خان خان کی وفات

    سرظفر اللہ خان تاریخ ساز شخصیت
    2 ستمبر 1985ء کو پاکستان کے نامور ماہر قانون اور سابق وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان لاہور میں وفات پاگئے اور ربوہ ضلع جھنگ میں آسودۂ خاک ہوئے۔
    سر ظفر اللہ خان 6 فروری 1893ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔
    قیام پاکستان سے پہلے وائسرائے ہند کی مجلس عاملہ کے رکن اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔
    انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور جنرل اسمبلی کے صدر اور عالمی عدالت انصاف کے جج کے منصب پر فائز رہے۔
    ان کی خودنوشت سوانح عمری تحدیث نعمت کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔۔!!!

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہفتے کے دوسرے دن  بھی مثبت رہا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہفتے کے دوسرے دن بھی مثبت رہا

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی رہی۔ کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔

  • کس شرمناک الزام پرصوفیہ مرزا غصے میں آگئیں ، سائبر کرائم کو درخواست دے دی

    کس شرمناک الزام پرصوفیہ مرزا غصے میں آگئیں ، سائبر کرائم کو درخواست دے دی

    لاہور: سال 2019 تو اداکاروں کا میڈیا پر سال بن گیا ، روز کوئی نہ کوئی سکینڈل یا تنازعہ بعض اداکاروں کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لانے کا سبب بنتا ہے، ایسے ہی معروف اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، صوفیہ مرزا نے مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر منی لانڈرنگ اور نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کی جھوٹی خبریں چلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چند ویب سائٹس اور ویب ٹی وی چینلز ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلا کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام ہے اور ان کو نیب کی جانب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

    ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے شوہر عمر فاروق سے کیس چل رہا ہے وہ دبئی میں بیٹھ کر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے میری کردار کشی کررہا ہے اور جو بھی میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائے گا میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

  • جسے اللہ رکھے،117دن سے دماغی طور پر فوت خاتون کے ہاں بچی کی صحیح سلامت  پیدائش

    جسے اللہ رکھے،117دن سے دماغی طور پر فوت خاتون کے ہاں بچی کی صحیح سلامت پیدائش

    فرانس میں 117 دن سے دماغی طورپر فوت قرار دی گئی ایک خاتون کےہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نومولودہ بالکل صحیح وسلامت اور تندرست ہے۔

    برنوچیکیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو آپریشن کے ذریعے حملے کے34 ویں ہفتے ماں کے پیٹ سے نکالا جب کہ اس کی ماں کو 117 دن قبل دماغی طور پرفوت قراردیا جا چکا تھا۔

    اسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن دو اعشاریہ 13 کلو گرام ہے۔ دماغی طورپرفوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموما اتنے وزن کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔ اس بچی کا وزن غیرمعمولی ہے۔

    خیال رہےکہ فرانسیسی خاتون کو رواں سال اپریل میں خون بہہ جانے سے دماغی طورپر فوت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے حمل کا 16 واں ہفتہ جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دل کی دھڑکن گردوں ، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور وہ مسلسل ماں کے بطن میں موجود بچی کی بھی دیکھ بحال کرتے رہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون کو لگایا گیا مصنوعی آکسیجن ہٹا دیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 30واں دن

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 30واں دن

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 30واں دن ہے۔انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ مقبوضہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 28 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری اور عالمی برادری خاموش
    مقبوضہ وادی میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کرپا رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے کی کیفیت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی حکام کشمیری قیدیوں بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

    بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔