Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہین سکاؤٹس سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور

    شاہین سکاؤٹس سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شاہین سکاوٹس اوپن گروپ سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور کا اہتمام کیا گیا ، ہائیک کا آغاز ریجنل سکاوٹس ہیڈ کواٹر یونیورسٹی روڈ سرگودھا سے ہوا اور سکاوٹس اور نئے آنے نوجوان بچوں کو شاہین آباد ہلز ایریا بالمقابل ریلوے اسٹیشن ہائیک کروائی گئی،میپ ریڈنگ،نقشہ کے حوالے سے بتایا گیااور اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مقابلہ اور کھیل بھی ہوئے جس میں رسہ کشی, ایرگن شوٹنگ, دوڑ, مختلف گیمز شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سکاوٹنگ کی بنیادی معلومات دی گئی ،ہائیک کی سربراہی گروپ سکاوٹس لیڈر شاہین سکاوٹس اوپن گروپ ڈاکٹر عمر اعجازآر ایس او، لیاقت علی اعوان اور سکاوٹس لیڈر صفی اللہ کمبوہ نے کی. گروپ سکاوٹ لیڈر ڈاکٹر عمر اعجاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوا کہا کہ سکاوٹنگ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے حکومت پاکستان کا اس کی تمام سرگرمیوں کا ہمارا مقصد نوجوان نسل کی اچھی تربیت ہے تاکہ ملک و ملت کا باوقار شہری بن جائیں اور بری عادتوں سے بچ جائی ںسگریٹ نوشی اور نشے سے دور رہیں۔ ہم سرگودھا کے بچوں اور نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ سکاوٹنگ جوائن کریں.

  • مظفرگڑھ میں پولیس نے قتل کے ملزم کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود میں8سال قبل مخالفین سےخوفزدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لئے جان بوجھ کر جرم کرکے جیل جانے والے قیدی کو مخالفین نے ضمانت پر رہائی دلوا کر قتل کر دیاتھا۔ قاتل 8 سال بعد بلآخر تھانہ شہر سلطان پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کےتھانہ شہر سلطان کے علاقہ بلو سندیلہ کے رہائشی شخص محمد نعیم پر ملزمان کو شک تھا کہ وہ ان کی عزیزہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتاہے جسکی بنا پر ملزمان نے محمد نعیم کوقتل کی دھمکیاں دیں ۔دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر مقتول نے جان بوجھ کر اپنے اوپر چیک ڈس آنر کا پرچہ کروایا اورجیل چلا گیا تاکہ ملزمان اس کو قتل نہ کر سکیں۔ تاہم ڈرامائی طور پر ملزمان نے خود ضمانتی ڈھونڈ کر عدالت میں مقتول کی ضمانت کی درخواست دائر کردی اور کیس لڑنے کے بعد اپنے دشمن کی خود ہی ضمانت کرا لی۔ بعدازاں رہائی ملتے ہی مقتول کو تھانہ خانگڑھ کے علاقے میں لے جا کر قتل کردیا۔ قتل کی اس واردات کے باقی تمام ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ تاہم ملزم علمدار 8 سال سے فرار تھابالاخر تھانہ شہر سلطان کے رہائشی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا۔

  • سرگودھا چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

    سرگودھا چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

    سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے17,18 ستمبر کو دونوں گروپوں کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کے درمیان مقابلہ ہوگا بزنس الائنس شاہین گروپ نے پہلی بار فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو ووٹر کے دروازوں پر ووٹ مانگنے پر مجبور کیا ہے بظاہر فاؤنڈر گروپ مضبوط ہے تاہم فاؤنڈر گروپ کے سابقہ فیصلوں کی وجہ سے ان کے کئی دیرینہ ساتھی فاؤنڈر گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس الائنس گروپ میں شامل ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں اگر ایک سیٹ بھی بزنس الائنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ فاؤنڈر گروپ کے زوال کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا تاہم بزنس الائنس بھی پر امید ہے حتمی فیصلہ انتخابات کے روز ہی ووٹرز کے ووٹ سے ہوگا۔

  • پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے،  ممتاز اختر کاہلوں

    پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جس کی صلاحیتیں ہمارے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے ساتھ پوری قوم دشمن کی آنکھیں نوچ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا مقبوضہ کشمیر کے علاوہ آسام، خالصتان، ناگا لینڈ جیسی کئی ریاستیں علیحدگی کی تحریکوں میں شامل ہیں اور انشاء اللہ جلد بھارت کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو یہ اس کی بھول ہوگی اور پاکستان اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر یہ جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں ہوگی بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

  • سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی

    سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی

    سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 36شمالی کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی۔

  • پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان

    پی سی بی نے 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان کیاہے.میچ کے انعقاد کا مقصد خطے میں کھیل کو فروغ دینا ہے

    ٹی ٹونٹی فیسٹول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا.پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد کریں گے.آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہر علی کریں گے.سابق کرکٹر مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہوں گے .فیسٹول میچ میں قومی اور مقامی کھلاڑی شرکت کریں گے

    امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور عثمان شنواری میچ میں شرکت کریں گے.افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف بھی میچ کھیلنے مظفرآباد جائیں گے پی سی بی ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے. پی سی بی رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ مظفرآباد میں کروارہا ہے

  • آواران لیویز کی بڑھی کاروائی

    آواران جھاو لیویز کا چھاپہ دو روڈ ڈکیت گرفتار اسلحہ اور نقدی برآمد. ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ مراد دشتی تحصیلدار جھاو عبدالقادر بلوچ کی سربراہی میں رسالدار میجر یحیی خان محمد حسنی رسالدار جھاو عبدالباری نائب رسالدار منظور احمد بلوچ انچارج لیویز حوالدار عرفان علی محمد حسنی انچارج لیویز پوسٹ مھچی جمعہ خان حوالدار خفظ اللہ نے چھاپہ مار کر ملزمان حضور بخش ولد شاہ محمد سکنہ پتکی کوٹو 2 عبدالمنان ولد پھلو سکنہ گلی جھاو کوگرفتار کر لیا ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف تین عدد میگزین 45 دانہ زندہ کارتوس اور تین موٹرسائیکل دس ہزار نقدی برآمد کر لیا یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ رات 12 بجے جھاو سیڈ ندی میں رورڈ بلاک کرکے اسلحہ کے زور پر ایک زمباد گاڑی ڈرائیور سے 20 ہزار روپے نقدی لےکر فرار ھوگے تھے لیویز نے 9 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری۔

  • پنجاب – محمد فہد شیروانی

    پنجاب – محمد فہد شیروانی

    پنجاب کا نام فارسی زبان کے دو الفاظ "پنج آب” سے مل کر بنا ہے جس کے مفہومی معنی ہیں "پانچ دریاؤں کی سرزمین”۔ دریائے سندھ، جہلم، ستلج، چناب اور دریائے راوی سے سیراب ہونے والی سرزمین پنجاب سرسبزوشاداب قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق پنجاب 11 کروڑ 12 ہزار 442 نفوس پر مشتمل ہے۔ دنیا کی تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر دور میں پنجاب ہمیشہ سے ہی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ پنجاب پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئے لاتعداد بادشاہوں، سپہ سالاروں اور حکمرانوں نے جنگیں لڑیں۔ 19ویں صدی کے اوائل تک پنجاب میں فارسی زبان کا اثر رہا اور فارسی کو سرکاری زبان کی حیثیت حاصل تھی۔ شروع ہی سے پنجاب اسلام کا گڑھ رہا ہے۔ پنجاب کو سب سے پہلے 711 عیسوی میں مسلمان فاتح محمد بن قاسم نے فتح کیا۔ 1524 عیسوی سے 1739 عیسوی تک یہاں مغلیہ خاندان نے حکومت کی۔ مغلیہ خاندان نے برصغیر میں بالخصوص پنجاب میں اپنی آرٹ اور ثقافت کے اثرات نقش کئے۔ فن تعمیر کے ایسے ایسے شاہکار تعمیر کئے کہ موجودہ ترقی یافتہ دنیا بھی اس پر داد تحسین دینے پر مجبور ہوگئی۔ پنجاب میں بنائے گئے ان شاہکاروں میں بادشاہی مسجد، شالیمار باغ، مقبرہ جہانگیر، شاہی قلعہ، قلعہ روہتاس اور نور محل وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
    مغلیہ خاندان کی بعد پنجاب سکھوں کی آماجگاہ بن گیا ان میں قابل ذکر نام مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ہے۔ لیکن سکھوں کا دور حکومت جلد ہی ختم ہوگیا۔ اس کے بعد انگریزوں نے یہاں کا رخ کیا اور 1857 سے 1947 تک یہاں قابض رہے۔ 1947 میں پاکستان کی قیام کے بعد بھی پنجاب کو آبادی اور جغرافیائی خدوخال کی بناء پر ہمیشہ سے ہی اہمیت حاصل رہی۔ 1950 کے بعد سے یہاں ترقی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ نئے کارخانے اور فیکٹریاں لگائی گئیں اور پہلے سے موجود کارخانوں و فیکٹریوں کی تعمیرنو کی گئی۔ چونکہ پنجاب کو پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت مرکزی حیثیت حاصل تھی اس لئے تاریخ کی اہم جنگیں بھی یہاں لڑی گئیں- 1965 اور 1971 کی قابل ذکر جنگوں کا مرکز بھی پنجاب ہی رہا۔ پاکستان کے دفاعی نیوکلئیر پروگرام بھی پنجاب میں کہوٹہ کے مقام پر شروع کئے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان دنیائے اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر سامنے آیا۔
    چاروں خوبصورت موسموں اور آب و ہوا سے بھرپور صوبہ پنجاب 36 اضلاع پر مشتمل ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے زرخیز صوبہ ہے جہاں ہمہ قسم فصلوں کی کاشتکاری کی جاتی ہے۔ ثقافت اور فن کی دھرتی پنجاب اپنے میلے ٹھیلوں، فن اور فنکاروں کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ بسنت پنجاب کا سب سے بڑا تہوار ہے لیکن بدقسمتی سے دنیا کے بڑے تہواروں میں شمار کئے جانے والا تہوار بسنت چند لوگوں کی لاپرواہی اور بے توجہی سے زوال پذیر ہو چکا ہے۔ پہلوانی پنجابیوں کا من چاہا کھیل ہے۔ پنجابی پہلوانوں نے دنیا بھر میں اپنی طاقت اور ہمت کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا گڑھ بھی پنجاب ہی ہے۔ پاکستان میں سیاسی فتح اس کو حاصل ہوتی ہے جو پنجاب میں اپنی جیت کا جھنڈا گاڑتا ہے۔ پاکستان کے سربراہوں اور سپہ سالاروں میں سے ذیادہ تر کا تعلق بھی پنجاب ہی سے ہے۔
    پنجاب اپنے کلچر، ثقافت، فن، میوزک، رہن سہن، کھیلوں اور لذیذ کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ حالیہ ادوار میں پنجاب نے ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے عالمی سطح پر سیروسیاحت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ پنجاب کی تاریخ اور اور تاریخی مقامات کی کشش اور قدرتی حسن سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔
    پاکستان اگر جسم ہے تو دل کی حیثیت پنجاب کو حاصل ہے۔ دیومالائی قصوں اور محبت کی کہانیوں کی سرزمین پنجاب اللہ پاک کا ایک خوبصورت تحفہ ہے اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔

  • یمن سے سعودیہ کی جانب بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ

    یمن سے سعودیہ کی جانب بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ

    اتحادی فوج منگل کی صبح سعودی عرب کی جانب آنے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ ڈرون طیارہ یمن کے صوبے عمران میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔

    المالکی نے باور کرایا کہ اتحادی فوج ان طیاروں سے نمٹنے کے لیے تمام تر عملی اقدامات اور بہترین وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تا کہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

  • امریکا نے 8 اپاچی ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کو دے دیے

    امریکا نے 8 اپاچی ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کو دے دیے

    پاکستان کو پُر امن رہنے اور مذاکرات کا درس دینے والا امریکا، جنگی تیاریوں میں بھارت کی بھرپور مدد کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی بوئنگ نے 8 عدد جدید ترین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایک تقریب انڈین ایئرفورس بیس پٹھان کوٹ پر منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت اور فضائیہ کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقعے پر 2 اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جنہیں ونگ کمانڈر کشتیج اوستھی اور منیش ڈوگرا اُڑا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں، ستمبر 2015 کے دوران، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 22 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کی مجموعی لاگت 110 کروڑ ڈالر (تقریباً 8,000 کروڑ بھارتی روپے) ہے جس کے تحت مذکورہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔