Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجاز ت دے دی

    پی سی بی نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجاز ت دے دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے این او سی جاری کر دیا۔

    وہاب ریاض نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کیلیے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک ایونٹ کا حصہ بننے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،وہ پری سیزن کیمپ میں گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں شریک ہوئے۔

    دوسری جانب این او سی ملنے کے باوجود آصف علی ویسٹ انڈیز روانہ نہیں ہوسکے۔ وہ بھی دوروزہ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

  • سونا فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا

    سونا فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا

    گولڈ مارکیٹ، سونا فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا،

    تفصیلات کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1520ڈالرسے بڑھ کر 1524ڈالرہوگئی ۔ جبکہ مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 88800روپے سے گھٹ کر 88600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 76132روپے سے گھٹ کر 75960روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1130.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 968.80روپے پرمستحکم رہی۔

  • افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی

    افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ، 16ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور مکانات میں کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے ۔
    افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا
    یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی سینئر سفارتکار افغان صدر اشرف غنی کوطالبان کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔

    دھماکا گرین ولیج کے قریب ہوا ، یہ کمپاونڈ بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کے زیر استعمال تھا۔ بعدازاں دوسرا چھوٹا دھماکہ ہوا جس کمپاونڈ کے اندر جنریٹر پھٹ گئے۔

    طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں غیر ملکی افواج کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جبہ متعدد حملہ آوروں نے کمپاو¿نڈ پر دھاوا بول دیا تھا۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ کم از کم پانچ عام شہری ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا کہ تعداد اب بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ بعدازاں ایک اہلکار نے اے پی کو بتایا کہ ان کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ، جب کہ 119 زخمی ہوئے۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ دھماکے کا ہدف گرین ولیج کمپانڈ تھا ، جس میں متعدد بین الاقوامی تنظیمیں اور گیسٹ ہاوسز شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی پٹرول اسٹیشن کی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

    ایک عینی شاہد ولی جان نے بتایا کہ یہ ایک خوفناک دھماکہ تھا۔ اسپتال کے ایک ڈائریکٹر ، ڈاکٹر نظام الدین جلیل نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • صلاح الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    گوجرانوالہ (باغی سپیشل رپورٹر) گزشتہ دنوں پولیس تشدد سے وفات اپنے والے صلاح الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق صلاح الدین کی نماز جنازہ ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو سے ملحقہ اس کے آبائی گاؤں گورالی میں ادا کی گئی ۔

    نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقاربا کے علاوہ اہل علاقہ سے بہت زیادہ لوگ شریک ہوئے ۔ لوگوں نے صلاح الدین کے والدین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور سب لوگوں کا یہی مطالبہ تھا کہ صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔

    صلاح الدین کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرے دکھ کو میرا اللہ ہی جانتا ہے ، ساری دنیا گواہی دے گی کہ میرا بیٹا ذہنی معذور تھا، مجھے بس انصاف چاہیے ۔

    مرحوم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏میرا بیٹا پیدائشی ذہنی معذور تھا ہم نے اس کے بازو پر ایڈریس بھی لکھوایا تھا ۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے خبر ملی کہ ہمارا بیٹا پولیس تشدد سے فوت ہو گیا ہے۔

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر وہاں کے لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کیا ۔ بعد میں پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • حکومت کا ایک اور یو ٹرن ، بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی

    حکومت کا ایک اور یو ٹرن ، بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی

    کشمیر میں رہنے والے کون سا انسان ہیں۔ وفاقی حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت سے ادویات پر عائد پابندی اٹھا لی.

    وفاقی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے اور جارحیت کے بعد پاکستان نے بھارت سے طبی آلات اور ادویات کی مد میں تجارت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب حکومت نے یہ پابندی ختم کردی ہے۔
    وزارت تجارت کی جانب سے اس ضمن میں دو نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اب پاکستان سے پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات بھارت درآمد اور برآمد کیے جاسکیں گے۔

    وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے

  • رحیم یار خان()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح 6 ستمبر کو متوقع

    رحیم یار خان()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح 6 ستمبر کو متوقع

    ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح 6 ستمبر کو متوقع, ذرائع کے مطابق افتتاح رحیم یارخان، سکھر یا ملتان سے ہونا متوقع ہے. ڈی آئی جی موٹر وے لاہور سلطان محمود گجر کے مطابق موٹر وے ایم 5 کا کام مکمل اور نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے انٹر چینج سمیت ملتان سے سکھر تک کا سفر محفوظ بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل اور شایراہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے موٹروے کے اعلیٰ حکام اور حکومتی احکامات آئندہ چار پانچ روز میں مسافروں کیلئے کھول دی جائے گی,

  • بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا کھلے عام استعمال کررہا ہے اورجب تک وہ اس کی مالی مدد اوردہشت گرد گروپوں کی بھرتی پرروک نہیں لگاتا تب تک اس کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات ای جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے کالم کے جواب میں کہی۔
    بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام
    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے بعد بھارت کو زبردست بیرونی دباﺅ کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ ان حالات میں بھارتی وزرا کشمیر کے حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بھی پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی تھی۔

    یاد رہے کہ جنوبی ایشیا پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارت کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ بھارت ان میں سے کسی ایک کے ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا۔

  • حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی آفس کی کھڑکی والی تصویر پوسٹ کر دی

    حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی آفس کی کھڑکی والی تصویر پوسٹ کر دی

    لبنانی تنظیم حزب اللہ نے نیتن یاہو کی آفس کی کھڑکی سے لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ہماری صلاحیتوں کو جانچا نہ جائے۔
    شام: اسرائیل کا لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

    قبل ازیں لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔دوسری طرف حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلا ک ہو گئے تھے۔

  • بریکنگ: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ ہندوستانی فوج کو سرپرائز

    بریکنگ: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ ہندوستانی فوج کو سرپرائز

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے 9 لاکھ ہندوستانی فوج کو سرپرائز دیدیا. جموں و کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے. پوسٹرز میں آصف غفور کا بیان بھی چسپاں ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ "کشمیر کے لیے آخری فوجی آکری گولی تک لڑیں گے”. دوسری جانب مقبوضہ وادی میں اس وقت کرفیو نافذ ہے اور 9 لاکھ بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی میں مصروف ہے، ایسے میں ڈی جی‌ آئی ایس پی آر آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں ہوتے ساتھ ہی پورے بھارت میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر نے شروع سے ہی کشمیر پر واضح پالیسی کا اعلان کیا ہوا ہے. آصف غفور کشمیر کی‌ آزادی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیر میں بہت مشہور ہیں اور اب ان کے پوسٹرز بھی آویزاں ہوگئے ہیں.

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی کشمیر میں صورتحال بہت کشیدہ ہے اور مکمل طور پر کرفیو لگا ہوا ہے.

  • اسرائیل سے تعلقات ، فواد چودھری نے دیا جواب، کہا مولانا کو سنجیدہ نہ لیا جائے

    اسرائیل سے تعلقات ، فواد چودھری نے دیا جواب، کہا مولانا کو سنجیدہ نہ لیا جائے

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور مودی ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔ اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا کی افواہوں اور مولانا فضل الرحمان کو سنجیدہ نہ لیا جائے .

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

    پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے