Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور پریس کلب کا ہنگامی اجلاس،میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں کے خلاف تحریک چلانے کی منظوری

    لاہور پریس کلب کا ہنگامی اجلاس،میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں کے خلاف تحریک چلانے کی منظوری

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو کی صدارت میں ہوا جس میں نائب صدر ناصرہ عتیق ،سیکرٹری زاہد عابد، جائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد سمیت ارکان گورننگ باڈی نے شرکت کی۔اجلاس کا آغازممبر گورننگ باڈی احمد رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اجلاس کے شرکاءنے دنیا نیوز،آپ نیوز اور دیگر میڈیا ہاو سز سے حالیہ عرصے میں سیکڑوں صحافیوں اور دیگر ملازمین کی جبری برطرفیوں پر گہری تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا اور بڑے پیمانے پر کئے جارہے اس معاشی قتل عام کے خلاف منظم تحریک چلانے کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ :۔

    ۱) تحریک کے پہلے مرحلے میں دنیا گروپ سے 100 سے زائد صحافیوں اور دیگر ملازمین کی حالیہ برطرفیوں کے خلاف کل (3 ستمبر کو) دنیا گروپ کے صدر دفتر واقع ایبٹ روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کے لئے پریس کلب سے سہ پہر 3 بجے ریلی روانہ ہوگی۔ ریلی میں تمام صحافتی تنظیموں کے قائدین اپنے 30 اگست کے مشترکہ فیصلے کے مطابق شرکت کریں گے اس کے علاوہ ملک کے سینئر ترین صحافی اور برطرف کئے گئے خاندانوں کے بچے بھی احتجاج میں شریک ہوں گے۔
    ۲) تحریک کے اگلے مرحلے میں دیگر میڈیا ہاو سز کے سامنے بھی احتجاجی دھرنوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میڈیا ہاو س سے کارکنوں کے روزگار پر وار ہوگا اس کا لاک ڈاو ن ہوگا۔
    ۳) گورننگ باڈی نے تحریک کے لئے فائیٹنگ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تمام عہدیداروں نے اجلاس کے دوران ہی اپنے حصے کے فنڈز جمع کراکے اس فنڈ کا آغاز کردیا ہے۔
    ۴) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے تمام مزدور تنظیموں،طلبہ،وکلاء، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کوبھی شریک کیا جائے گا اس سلسلے میں رابطوں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
    ۵) یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل دنیا گروپ کے سامنے احتجاج کے تمام دورانئے میں لاہور پریس کلب میں کیفے ٹیریا سمیت تمام سروسز معطل رہیں گی اور کلب کو بند رکھا جائے گا۔
    اجلاس کے آخر میں گورننگ باڈی کے تمام ارکان نے تحریک کے ساتھ مخلص رہنے اور ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا حلف بھی اٹھایا۔اجلاس میں جنرل ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل دنیا نیوز سے حالیہ برطرف ہونے والے سینئر رپورٹر سجاد کاظمی کی صحت کی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔گورننگ باڈی نے میڈیا ہاو سز کے اس موقف کو سختی سے مسترد کردیا کہ مالی بحران کے باعث صحافی کارکنوں کی چھانٹیاں کی جارہی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ اگر مالی بحران اتنا ہی شدید ہے تواس کے اثرات لاکھوں روپے ماہانہ اور مراعات لینے والے چہیتوں پر کیوں نہیں پڑ رہاجن کا صحافت کے شعبے میںکوئی تجربہ ہے نہ ان کا اس سے کوئی تعلق ہے اور تمام مشکلات صرف کارکنوں کے لئے ہی کیوں ہیں

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

    ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رحجان رہا.

    تفصیلات کے مطابق ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی اور ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 84.18 پوائنٹ (0.41 فیصد) گر کر 20620.19 پوائنٹ پر بند ہوا۔ انڈیکس 6.65 پوائنٹ (0.44 فیصد) کمی کے ساتھ 1505.21 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 122.16 پوائنٹ (0.47 فیصد)کمی کے ساتھ 25602.57 پوائنٹ رہا۔

  • فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کشمیر پوری قوم کا مشترکہ کاز ہے۔ اس مسئلے پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نظر نہ کریں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب! کشمیر پوری قوم کا مشترکہ کاز ہے۔ اس مسئلے پر قومی یکجہتی کی فضا کو سیاست کی نظر نہ کریں۔ آپ بتائیں کہ 5 اگست سے لے کر اب تک آپکی جماعت یا متحدہ اپوزیشن نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں کیا آواز بلند کی؟ کوئی جلسہ، ریلی، اجتماع یا سیمینار تک منعقد کیا؟ ایک اے پی سی منعقد ہوئی جس کا ٹاپ ایجنڈا اقتدار کا چاند دیکھنے اور قیادتوں کی لوٹی دولت بچانے کے سوا کچھ نہ تھا.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں.

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں احسن اقبال، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کو ریسکیو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ملک کا خسارہ نہ کرو ایک سائیڈ پر ہوجاؤ۔

    لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تمام سیکرٹرز کے کارخانے بند ہورہے ہیں۔ صنعت کا پہیہ رک گیا ہے، پیسہ اجڑ گیا ہے۔ جو منصوبے ہم نے شروع کیے ان میں التواء کی وجہ سے مزید اربوں روپے درکار ہوں گے۔ تمام منصوبوں میں حکومت کی غفلت کی وجہ سے آج ایک نئی قیمت قوم کو اٹھانا پڑے گی۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کی بجائے اسلام آباد میں چپک کر بیٹھ گئے ہیں۔

  • اگلے 24 گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    اگلے 24 گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    لاہور (اے پی پی) لاہور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بہاولپور اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیزہواؤں،آندھی،گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، راولپنڈی،اسلام آباد اور ہزارہ، مردان، ما لا کنڈ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ مو سلا دھار با رش ہوئی۔ پیر کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب 92 فیصد تھا۔

  • سونے سے قبل دودھ میں ہلدی ملا کر پینا کس قدر فائدہ مند ہے تحریر: حبیب الرحمان

    سونے سے قبل دودھ میں ہلدی ملا کر پینا کس قدر فائدہ مند ہے تحریر: حبیب الرحمان

    ہر ثقافت کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہا?س سے کم نہیں ہوتے، ان میں سے ایک ہلدی بھی ہے۔

    پاکستان بھر میں اسے عام استعمال کیا جاتا ہے جس کے متعدد فوائد ہیں۔

    یہ کھانے کا رنگ اور ذائقہ ہی بہتر نہیں کرتی بلکہ جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اینٹی آکسائیڈنٹ مصالحہ بھی ہے۔

    مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سونے سے قبل دودھ میں ہلدی ملا کر پینا کس قدر فائدہ مند ہے؟

    یہ مشروب جسم کے لیے جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اگر اسے روزانہ پینا عادت بنالیا جائے تو جسمانی مدافعتی نظام مضبوط، زہریلے مواد کے اخراج اور دیگر مختلف امراض سے بچا سکتا ہے۔

    یہاں اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

    جگر کی صفائی
    ہلدی کے بارے میں سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ یہ جگر کے لیے فائدہ مند مصالحہ ہے، یہ جسم کے اندر صفائی کا کام کرتا ہے جبکہ جگر میں فیٹی ایسڈ کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ہلدی ملا دودھ جگر کی غذا اور کیمیکل پراسیس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ ایسے مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے جسم زہریلے مواد سے بچتا ہے۔

    جسمانی ورم کم کرے
    ہلدی کا بنیادی جز curcumin ہوتا ہے جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، جس کی وج ہسے عام ورم کے لیے اس کا علاج ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کے امراض اور دیگر مساءلسے تحفظ ملتا ہے۔ سونے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا پینا ایسے انزائمے کو بلاک کرتا ہے جو جسمانی ورم کا باعث بنتے ہیں۔

    بیکٹریا سے لڑتا ہے
    اس مشروب کو پینے سے جسم کی اینٹی بایوٹیک صلاحیت بہتر ہوتی ہے جو کہ بیکٹریا اور وائرسز سے لڑتے ہیں، جس سے موسمی نزلہ زکام اور گلے کی خراش کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

    کینسر سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے
    ہلدی میں ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے اور طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلدی جسم کے اندر تکسیدی تناﺅ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے جو کہ کینسر جیسے خطرناک امراض کی وجہ بنتا ہے، یہ صرف کینسر کی روک تھام ہی نہیں کرتا بلکہ اس سے لڑنے والا مصالحہ بھی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہلدی کا استعمال کینسر زدہ خلیات کا خاتمہ کرکے رسولی کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

    جسمانی چربی گھلائے
    ہلدی ملا دودھ نہ صرف میٹابولزم کی رفتار بڑھتا ہے بلکہ یہ چربی کو ہضم کرنے کا عمل بھی تیز کرتا ہے، اس مشروب کو پینا عادت بنالینا جسم میں چربی کے اجتماع کو روکتا ہے جس سے توند سے نجات ملتی ہے۔

    دل کو صحت مند بنائے
    ہلدی ایسے مواد کو جسم میں خارج ہونے سے روکنے میں مدد دیتی ہے جو ورم اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا باعث بنتا ہے، ہر رات ہلدی ملا دودھ پینا امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

    دماغ کے لیے بھی بہترین
    ہلدی ملا دودھ پینا دماغ میں ایسے جز کی سطح کو بڑھاتا ہے جو الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بننے والے دیگر امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

    مضبوط مدافعتی نظام
    ہلدی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دفاعی خلیات جیسے ٹی سیلز، بی سیلز اور دیگر کو متحرک کرتے ہیں، جس سے جسمانی مدافعتی نظام زیادہ مضبوط ہوکر بیرونی جراثیموں پر حملہ آور ہوتا ہے۔

    ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
    ہلدی ہڈیوں کا حجم گھٹنے کی روک تھام کرتی ہے، جبکہ کیلشیئم سے بھرپور دودھ میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی کو ملانا ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے موثر مشروب ثابت ہوتا ہے۔

    بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرے
    ہلدی میں شامل اجزا بلڈگلوکوز لیول کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو مختلف پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    اچھی نیند میں مددگار
    اس مشروب کا استعمال نیند کے معیار کو بہتر بناسکتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دودھ میں ہلدی ملا کر پینا بے خوابی کی شکایت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ مشروب ذہنی بے چینی بھی کم کرتا ہے، جس سے بھی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

  • جرمنی کے صوبائی انتخابات، سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کی کامیابی

    جرمنی کے صوبائی انتخابات، سی ڈی یو اور ایس پی ڈی کی کامیابی

    جرمنی کے دوصوبوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) نے میدان مار لیا تاہم گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ان کے ووٹوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
    جرمنی میں دو سو سیاست دانوں کے قتل کا منصوبہ کیسے ناکام ہوا
    جرمنی کے دو صوبوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق سیکسنی میں چانسلر مرکل کی جماعت سی ڈی یو اور برانڈن برگ میں سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس ڈی پی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سی ڈی یو نے 32فیصد اور ایس پی ڈی نے تقریباً26فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    اگرچہ ان انتخابات میں اسلام اور تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کو حاصل عوامی تائید میں اضافہ ہواتاہم یہ پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔اے ایف ڈی نے سیکسنی میں 27.5فیصد اور برانڈن برگ میں 23.2فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ نہتے مسلمان گزشتہ 4 ہفتوں سے لگاتار بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ صورتحال اس قدر المناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    آئس لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا.

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں‌ اور مقبوضہ وادی کشمیرمسلسل 29 روز سے بھارتی بربریت کا شکار ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، جگہ جگہ مظاہرے اور نعرے ، بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر تششدد کی خبریں گردش کرنے لگیں‌

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیریوں‌ کا حوصلہ بلند ہے. نوجوان بھارتی فوج کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کر کے آزادی کے حق میں‌ نعرے بازی کی اور پتھراو کر کے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    کرفیو لاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوارک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ٖہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔

    دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز بھاری آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف کی آمد کے موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی۔

  • امریکہ طالبان مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل

    امریکہ طالبان مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل

    کابل (اے پی پی) دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے بعد زلمے خلیل زاد کی کابل میں صدر غنی سے ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ افغان حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس ملاقات میں خلیل زاد نے صدر غنی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے تازہ ترین دور کے نتائج سے آگاہ کیا۔ صدر غنی کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ملاقات اتوار کو ہوئی۔ زلمے خلیل زاد اس ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دوحہ سے کابل پہنچے تھے۔

    امریکا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی امن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاکہ واشنگٹن کے لیے افغان جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔ افغان جنگ امریکا کے لیے اس کی تاریخ کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔

  • پی آئی اے نے یوم دفاع کے روز سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

    پی آئی اے نے یوم دفاع کے روز سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

    پی آئی اے نے یوم دفاع کے روز سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یوم دفاع کی مناسبت سے کرایوں میں دس فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں پر رعایتی سفر کا دورانیہ چھ سے نو ستمبر تک ہو گا۔ کرایوں میں رعایت کا اطلاق اندرون ملک ہو گا جبکہ بیرون ممالک سے سفر کر کے پاکستان واپس آنے والے تمام مسافروں کو بھی کرایوں میں دس فیصد رعایت کی سہولت میسر ہو گی

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والوں کو رعایتی سہولت میسر نہیں ہوگی

  • اسرائیلی فوج نے مختلف چھاپوں کے دوران 30 فلسطینی گرفتار کر لیے

    اسرائیلی فوج نے مختلف چھاپوں کے دوران 30 فلسطینی گرفتار کر لیے

    قابض اسرائیلی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
    فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر پابندیاں برقرار
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل ، جنین ، قلقیلیہ اور بیت المقدس میں اپنی سزا پوری کرنے والے فلسطینی قیدی سمیت 30 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔ قابض صہیونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی گھروں کی تلاشی لی اور توڑ پھوڑ کی۔

    علاوہ ازیں صہیونی فوجیوں اور درجنوں فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں جو جنین کے جنوب میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر پتھراو کر رہے تھے۔