Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ میں رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری

    سندھ میں رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری

    پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیئے گئے۔

    رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

    عوام سے اپیل ہے کہ وہ رینجرز مددگار پر رابطے کے لیےاس واٹس ایپ نمبر کا استعمال کرے۔

    شہری کسی بھی جُرم، واقعہ، واردات یا مشکوک سرگرمیوں سے متعلق فوری اطلاع رینجرز کی جانب سے مہیا کردہ نئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دے سکتے ہیں۔

    اطلاع بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شئیر کی جاسکتی ہیں۔

  • افغان طالبان نے67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ،امریکی اور اتحادی مارڈالے ، قندوز کا کافی علاقہ فتح کرلیا

    افغان طالبان نے67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ،امریکی اور اتحادی مارڈالے ، قندوز کا کافی علاقہ فتح کرلیا

    قندوز : افغان طالبان کی طرف سے کل کیا جانے والا حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں‌آخری اطلاعات آنے تک 67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادی فوج اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‌اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار کی صبح تک بعض علاقوں میں‌لڑائی جاری ہےاور افغان طالبان نے قندوز کے بہت سے علاقے پر اپنا قبضہ مستحکم کرلیا ہے ،

    افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغان طالبان نے شہر پر کئی سمتوں سے حملہ کیا تھا ،افغان طالبان کے قندوز پر حملے کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 31 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے،جبکہ درجنوں فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں، دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جو ہم نے کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔افغان طالبان کی طرف سے 67 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے.

  • امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی  ؛   فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

    امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

    واشنگٹن : افغانستان میں افغانیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ملک میں‌فتنوں اور پرتشدد مظاہروں میں 26 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    ابھی تازہ واقعہ میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دیگر ریاستوں سے بھی ہلاکتوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں

    پولیس کے مطابق وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں

  • پاکستانی خوش ہو جائیں، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس سستی ہو گئیں،

    پاکستانی خوش ہو جائیں، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس سستی ہو گئیں،

    اسلام آباد:ستمبر کے آغاز سے ہی عوام کے لیے خوشخبری، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کی گئی ہے، یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 فی لٹر کمی کی گئی ہے، آج سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

    مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لٹرسستا کیا گیا ہے۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔

  • رحیم یارخان() اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ نکالنے والا ملزم دوران تفتیش دم توڑ گیا

    رحیم یارخان() اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ نکالنے والا ملزم دوران تفتیش دم توڑ گیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہوئی تو ملزم کو شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا.
    مزید پڑھیں:رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا. پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا.قانونی کاروائی کے بعد جاں بحق ملزم کی لاش مردہ خانہ منتقل.

  • رحیم یار خان()شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گ

    رحیم یار خان()شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گ

    شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گا چھ ہزار ملین روپے لاگت آئے گی ان میں سے پانچ سو ملین کے فنڈز جاری ہو چکے ھیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ھسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر نےکمیٹی روم میں پریس کانفرنس میں کیا ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی پرو فیسر ڈاکٹر مسعود الحق م،پروفیسر ڈاکٹر سیید اعجاز زیدی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان میڈیا کواڈینیٹر ڈاکٹرعلی برھان رانا الیاس بھی موجود تھے.
    پرنسپل ڈاکٹر ظفر تنویر نے کہا کہ نئی عمارت میں 1250 بیڈز کی گنجائش ہوگی موجودہ عمارت 1950میں تعمیر ہوئی تھی محکمہ عمارات نے اسے کئی سالوں سے خطرناک قرار دے رکھا ہے اب اسے منہدم کرانے کیلیے وارڈوں کی شفٹنگ کا معاملہ درپیش ہے اس کیلئے کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اس پر تیس ملین لاگت آئے گی پرنسپل نے کہا کہ عمارت کی تکمیل کے بعد اسے یونیورسٹی کا درجہ دلوایا جائے گا اس مقصد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ٹیم کالج کو انتہائی موزوں قرار دے چکی ہے.
    عمارت بننے کے بعد یہ ادارہ ملتان کے نشتر ہسپتال سے بھی زیادہ جدید اور آگے بڑھ جائے گا ہسپتال کی نہ صرف مسنگ فسیلیٹیز پوری ہو جائیں گی بلکہ اسکی کارکردگی میں بھی اضافہ ھوگا کالج آف نرسنگ کے لیےبجٹ منظور ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے بورڈ آف منیجمنٹ کے قیام کے باعث ملازمین کی ترقیوں کے علاوہ مریضوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے کالج میں اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر کا کام جلد شروع کرایا جائے گا .
    ایم ایس سمیت انتظامی ٹیم اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے پرنسپل نے میڈیا کو کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کرایا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے ایکپسریس کو بتایا کہ پرانی عمارت میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی عملہ کو مشکلات کا سامنا ہے نئی عمارت کی تعمیر اور فنکشنل ہونے سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہونگی شیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور وارڈ ، لیبارٹری اور تمام شعبہ جات میں روزانہ دس ہزار سے زائد مریض لائے جا رہے ہیں جن میں رحیم یارخان اور راجن پور کے مریضوں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے

  • امریکہ کو چین کا ایک بار پھر انتباہ ، تائیوان کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے

    امریکہ کو چین کا ایک بار پھر انتباہ ، تائیوان کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے

    بیجنگ : امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ، اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے امریکہ کو جزیرہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی بابت خبردار کیا ہے۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان رن گوا چینگ نے بیجنگ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ، تائیوان کو اسلحے کی ترسیل کے نتائج کا ذمہ دار ہے اور اسے اس اقدام کے نتائج قبول کرنا پڑیں گے۔

    بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ حزیرہ تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت، چین کے داخلی امور میں واشنگٹن کی سنجیدہ مداخلت شمار ہوتی ہے اور یہ متحدہ چین کے اصول کے منافی ہے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان رن گوا چینگ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ واشنگٹن کو جزیرہ تائیوان کو دوارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کو فورا روک دینا چاہئے۔ بیجنگ نے اس سے پہلے بھی امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تائیوان کو جنگی طیارے بیچےگا تو اسے چین کے جوابی اقدام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ امریکہ نے جزیرہ تائیوان کی ساٹھ سے زیادہ ایف سولہ جنگی طیاروں کی خریداری کی درخواست منظور کر لی ہے۔ حکومت چین نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کی خودمختاری قبول نہیں کرے گا۔چین ، تائیوان کو اپنا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا  28 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری اور عالمی برادری خاموش

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 28 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری اور عالمی برادری خاموش

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 28 روز ہے مقبوضہ وادی بھارتی بربریت کا شکار ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، جگہ جگہ احتجاج سے سری نگر میدان جنگ بن گیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز بھاری آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف کی آمد کے موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی۔

    مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، طالبعلم سکول سے غیر حاضر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باجود آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری مظاہروں کے لیے باہر نکلیں گے، بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 36 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہی

  • دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے

    دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اور افغان طالبان کے درمیان اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا ہے

    دوسری طرف امریکی صدر نے دعوی کیا کہ افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان اب تک کی بات چیت اچھی رہی ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا نواں دور ایسے عالم میں جاری ہے کہ ان مذاکرات میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

  • خبردار : ایران کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی، جنرل کیومرث حیدری

    خبردار : ایران کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی، جنرل کیومرث حیدری

    تہران :ایران کے دشمن یاد رکھیں کہ انہوں نے ذرا بھی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں‌گے ، ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جارحیت کی صورت میں دشمن کو منھ توڑ جواب دیں گی۔بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ پچھلے عشروں کے دوران دشمن نے متعدد بار علاقے میں قدم رکھنے کی کوشش کی لیکن ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور تسلط نے دشمن کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو عالمی سامراجی طاقتوں کی اسلامی نظام سے دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    تہران سے ذرائع کےمطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کو دنیا بھر میں کہیں بھی روکا گیا تو تہران جوابی اقدم سےگریز نہیں کرے گااور دشمن کی گستاخی کا اسی شدت کے ساتھ جواب دیا جائےگا۔