Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت سن لے کتنی ہی کمزور معیشتوں نے  سپر پاورز کو شکست دی ، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    بھارت سن لے کتنی ہی کمزور معیشتوں نے سپر پاورز کو شکست دی ، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سن لے کتنی ہی کمزور معیشتوں نے سپر پاورز کو شکست دی ،
    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں اور کئی بار کمزور معیشتوں نے معاشی سپر پاورز کو شکست دی ہے۔

    ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ پرموٹ کر رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے اس لئےکشمیر بھول جاؤ، جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں کئ بار کمزورمعیشتوں نے اکنامک سپرپاورز کو شکست دی ہے، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئ تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گےفواد چوہدری نے کہا کہ جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

  • ایرانی صدر نے جوہری معاہدے سے مزید پیچھے ہٹنے کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدر نے جوہری معاہدے سے مزید پیچھے ہٹنے کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے یورپی اتحادیوں کو ایک بارپھر خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں میں سختی کے نتیجے میں تہران جوہری معاہدی کی شرائط سے مزید دست بردار ہوگا۔

    تصیلات کے مطابق کے مطابق ایرانی صدر کی طرف سے اپنے یورپی اتحادیوں کے لیے یہ دھمکی آمیز بیان امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

    ایرانی صدر نے ہفتے کی شام اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوایل میکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران جوہری معاہدے سے دست برداری کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خبردار کیا کہ اگر یورپ نے ایران جو امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکالنے کے لیے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو تہران جوہری معاہدے کی مزید شرائط پرعمل درآمد روک دے گا۔

  • اتائی موت بانٹنے لگے،اتائی کے اناڑی پن کا شکار شخص جاں بحق

    اتائی موت بانٹنے لگے،اتائی کے اناڑی پن کا شکار شخص جاں بحق

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں چکنمبر 132 دس آر کا رہائشی ذوالفقار علی گجر طبیعت ناساز ہونے پر اپنے گاوں کے اتائی کے پاس گیا جس نے دوران علاج مریض کو انجکیشن بھی لگایا ۔انجیکشن درست مقام پر نہ لگنے سے مریض ذوالفقار گجر کی ٹیکے والی جگہ پر سوزش اور درد ہونے لگا۔جس پر اتائی نے انفیکشن زدہ جگہ پر چیرا دے دیا جبکہ مریض شخص پہلے ہی شوگر کا مریض تھا۔چیرا دی ہوئی جگہ پر ہونے والا انفیکشن ناسور بن گیا اور شوگر کی وجہ سے گینگرین کی صورت اختیار کرگیا۔مریض ذوالفقار گجر بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج تھا جبکہ ڈاکٹرز نے ذوالفقار کی ٹانگ کاٹنے کا مشورہ دیا تھا اور ٹانگ کاٹنے کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ متاثرہ شخص ذوالفقار آج صبح وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

  • کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار

    کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار

    ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کشمیر میں کریک ڈاون کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، صورتحال پر تشویش اور بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
    امریکی مسلمانوں کی تنظیم اثنا کے کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا امریکا کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ پر زور دے۔ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاؤن کے نام پر کشمیریوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

  • وہاب ریاض کا کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ

    وہاب ریاض کا کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ

    وہاب ریاض نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے الفاظ شیئر کرتے ہوئے کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی. ہم سب خطرے میں ہیں. اگر دنیا کشمیر اور اس کے عوام پر بھارتی حملہ روکنے کے لئے کچھ نہیں کرتی ہے تو، دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں براہ راست فوجی محاذ آرائی کے قریب ہوجائیں گی۔

    عمران خان نے کہا کہ پچھلے اگست میں پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد، میری اولین ترجیحات میں سے ایک یہ تھا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار اور صرف امن کے لئے کام کیا جائے۔ ہندوستان اور پاکستان ہماری مشکل تاریخ کے باوجود غربت، بیروزگاری اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے خاص چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہیں، خاص طور پر ہمارے سیکڑوں لاکھوں شہریوں کے لئے گلیشیر پگھلنے اور پانی کی قلت کا خطرہ۔

    میں تجارت کے ذریعے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرکے جو ہمارے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے اہم رکاوٹ ہے، کے ذریعہ بھارت سے تعلقات کو معمول بنانا چاہتا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان سے اپنے پہلے ٹیلیویژن خطاب میں 26 جولائی 2018 کو میں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں اور اگر اس نے ایک قدم آگے بڑھایا تو ہم دو قدم اٹھائیں گے۔ اس کے بعد ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہمارے دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ، لیکن ہندوستان نے اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔ اس ستمبر میں میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا پہلا تین خط پہلے بھی لکھا تھا جس میں بات چیت اور امن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    بدقسمتی سے بھارت نے امن کے لئے بات چیت شروع کرنے کی میری ساری کوششوں کو رد کردیا۔ ابتدائی طور پر ہم یہ فرض کر چکے تھے کہ مسٹر مودی کی تیزی سے سخت گیر پوزیشنوں اور پاکستان کے خلاف ان کی بیان بازی کا مقصد مئی میں ہونے والے ہندوستانی انتخابات پر نظر ڈال کر بھارتی ووٹروں میں ایک قوم پرست جنون کو ختم کرنا تھا۔

  • اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

    اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

    اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی. ایک ہفتے میں 5سے 10 روپے تک کمی کی گئی.

    گزشتہ ہفتے 52 روپے کلو فروخت کی جانے والی پیاز 48 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر 45 روپے کمی کے بعد 35 روپے فی کلو ہوگیا۔

    دیسی لہسن دو روپے اضافے کے بعد 147 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ گھیا کدو 36 روپے سے کم ہو کر 26 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اسی طرح گزشتہ ہفتے پالک 19 روپے اور اب 15 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

    110 روپے فی کلو فروخت ہونے والا سیب اب 100 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ 70 روپے کلو میں فرخت ہونے والا آم دس روپے کمی کے بعد 60 روپے فی کلو ہوگیا۔

    مزید برآں 172 روپے میں فروخت ہونے والا انگور 20 روپے کمی کے بعد 152 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

  • بعض علاقوں میں‌بارش کا امکان ، زیاد تر موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    بعض علاقوں میں‌بارش کا امکان ، زیاد تر موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ملتان، بہاولپور، شہید بینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد، کوہاٹ، بنوں اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، قلات، کالام ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کراچی، سکھر، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 22، لاہور میں 16، خضدار میں 14 بہاول نگر میں 15، خانپور میں 11، کالام میں پانچ، رحیم یار خان میں چار، شہید بے نظیر آباد میں دو جبکہ بدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • یمن: عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مرکز تباہ کر دیا

    یمن: عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مرکز تباہ کر دیا

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے صنعاء کے قریب ذمار گورنری میں حوثی باغیوں کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے گودام پر بمباری کرکے بڑی تعداد میں ڈرون طیارے اور میزائل تباہ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اسلحہ مرکز پرعالمی انسانی حقوق کے اصولوں کو سامنے رکھ کرکارروائی کی گئی۔ بمباری میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔

    خیال رہےکہ شمال مغربی شہر حرض میں حوثیوں کے خلاف آئینی فوج مسلسل تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن فوج کے حرض میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

  • انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت  کے خلاف آوازاٹھائیں، شاہ محمود قریشی

    انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف آوازاٹھائیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف آوازاٹھائیں،

    باغی ٹی وی . پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور متعدد ممالک نے بھارت کے خلاف آوازاٹھائی،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے، بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی بھارت نے مقبوضہ وادی کے لوگوں پر زندگی تنگ کردی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماوَں کو نظربند کررکھا ہے،وزیرخارجہ

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے28دن سے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے،کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، پاکستان ہر فورم پرمقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہترین طریقے سے لڑرہا ہے.انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف آوازاٹھائیں،

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہیں‌بارش تو کہیں سخت دھوپ

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہیں‌بارش تو کہیں سخت دھوپ

    اسلام آباد: ملک بھر میں‌آج موسم بھی اپنے مخلتف روپ دھارے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے کچھ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےگزشتہ روز سے سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 جبکہ سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔