Baaghi TV

Author: +9251

  • "جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہی ہم نے کشمیر میں کیا” بھارتی صحافی کا اعتراف

    "جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہی ہم نے کشمیر میں کیا” بھارتی صحافی کا اعتراف

    نئی دہلی: بھارتی صحافی سچترا واجیان نے کہا ہے کہ جو ظلم اسرائیل نے فلسطین میں کیا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے بھی کشمیر میں وہی کیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی سچترا واجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "میں کشمیر جانے سے قبل فلسطین گیا تھا، میں نے جو فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم ہوتے دیکھا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم لوگ بھی کشمیریوں پر ویسے ہی ظلم کر رہے ہیں”. انہوں نے بھارتی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارتی ہونے کی حیثیت سے میں شرمندہ ہوں کہ میرے ملک نے کشمیر میں کتنا ظلم کیا اور ابھی بھی کر رہا ہے”

    یاد رہے کہ سچترا واجیان پہلے بھارتی صحافی نہیں جو کشمیر میں ہونے والے ظلم کیخلاف بولے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی صحافی اور دانشور بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں.

  • ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

    فیصل آباد : پولیس بالآخر اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین کو بولنے پر کامیاب ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ نکالنے والے خودساختہ گونگے کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

  • کراچی میں ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش ، خطرناک حقائق نے ہلا کر رکھ دیا

    کراچی میں ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش ، خطرناک حقائق نے ہلا کر رکھ دیا

    کراچی:ڈبے میں لاش کے ٹکڑوں نے ہر کسی کو خوف زدہ کردیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق علاقہ شرافی گوٹھ سے 24 اگست کو ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی گتھی سلجھ گئی۔

    سندھ رینجرز کے مطابق مقتول کی شناخت کورنگی کے رہائشی 24 سالہ زعیم کے نام سے ہوئی۔ تفتیش کے دوران 2 بھائیوں شاہد اور زاہد کو حراست میں لیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران زعیم کے قتل کا اعتراف کیا۔

    سندھ رینجرز ذرائع کے مطابق مقتول زعیم نے ملزمان کو کاروبار کیلئے 36 لاکھ روپے دیے تھے اور ملزمان مقتول کو معاہدے کے تحت منافع نہیں دے رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے زعیم کو واقعہ کے روز گھر بلایا اور گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے مقتول کی لاش کے 10 ٹکڑے کرنے کے بعد ڈبے میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھی۔ ملزم شاہد اور زاہد کے قبضے سے ٹوکہ اور چھری برآمد کرلی گئی ہے۔

  • بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

    بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

    اسلام آباد: ڈی جی‌ آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، اب صرف پاکستان کا وقت ہے.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف غفور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انشا اللہ بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، اب صرف پاکستان کا وقت ہے. انہوں نے یہ بات بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کی. ٹائمز ناؤ نےایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا ہے. کیرالہ کے لوگ پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں. دوسری جانب اس ویڈیو کو ریٹویٹ کرتے ہوئے آصف غفور نے "کشمیر بنے گا پاکستان” اور "پاکستان زندہ باد” کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا گیا تھا جس کی وجہ سے 25 افراد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا.

  • 1947 میں انار کلی میں مسلمانوں کی صرف 2 دوکانیں تھیں ، سرتاج عزیز نے تاریخی انکشاف کردیا

    1947 میں انار کلی میں مسلمانوں کی صرف 2 دوکانیں تھیں ، سرتاج عزیز نے تاریخی انکشاف کردیا

    لاہور : پاکستان کے سابق وزیرخارجہ بزرگ سیاستدان سرتاج عزیز نے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں تحریک پاکستان کے حوالے سے تاریخی باتیں کرتے ہوئےتاریخی انکشافات کیے

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سرتاج عزیز نے انکشاف کیا کہ قیام پاکستان کے وقت انار کلی میں مسلمانوں کی صرف دو دکانیں تھیں، سابق وزیرخارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اور ہمارے لیےالگ ریاست بہت بڑا تحفہ ہے۔

  • قائداعظم کی وفات پر دو دن رویا، سابق وزیر خارجہ کا انکشاف

    قائداعظم کی وفات پر دو دن رویا، سابق وزیر خارجہ کا انکشاف

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی وفات پر وہ دو دن روتے رہے تھے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ قائد اعظم طالب علموں کے ساتھ گھل مل جاتے تھے، انہی کی نصحیت پر کامرس کے شعبے کا انتخاب کیا، پہلے طالبعلم غریب تھے اور انہیں آگے جانے کی جستجو تھی جبکہ اب طالبعلموں کی لگن بدل گئی ہے۔

    سابق وزیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو بہت مشکل حالات تھے، ہمارے پاس صرف دو فیکٹریاں اور دو یونیورسٹیاں تھیں تاہم اساتذہ کا معیار بہت اچھا تھا کیونکہ وہ خدمت کی سوچ کے ساتھ اس شعبے میں آئے تھے۔

  • اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے۔خوشحالی کاراستہ ہریالی سے ہوکرجاتا ہے۔سرسبز ماحول کا انسانی جذبات واحساسات پرانتہائی مثبت اثر پڑتا ہے ۔شجرکاری بہترین اور منفعت بخش سرمایہ کاری ہے۔ کلین اورگرین پاکستان کیلئے معاشرے کاہرطبقہ اپناکرداراداکرے ۔طلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات ”ایک بشردوشجر ”کی مہم کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

    وہ کاشانہ میں ایک بشردوشجر مہم کے سلسلہ میں درخت لگانے کی پروقارتقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

    ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ،فاروق حارث العباسی ،پروفیسرعارف انجم، عامرعلی عامر ،محمدرضاایڈووکیٹ اورمحمدیونس ملک سمیت کاشانہ میں زیرکفالت بیٹیوں نے بھی اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے،بعدازاں پاکستان میں جنگلات کے فروغ کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

    افشاں لطیف نے مزید کہا کہ معاشرے اورماحول کیلئے درختوں کے بے شمار فوائد ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی طرف سے پنجاب بھر میں ایک بشر دوشجر کی مہم دوررس اثرات کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اورماں باپ بچوں کواشجار سے محبت اورشجرکاری کی تعلیم و تربیت دیں ۔پاکستان میں جنگلات کی کمی ہے اسلئے ہرفرداورطبقہ شجرکاری کے کارخیر میں بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ شریک ہو۔

  • دشمنی بیڑہ غرق کردیتی ہے، فائرنگ سے دو افراد جانبحق ، کہاں ہوئے خبر نے غمگین کردیا

    دشمنی بیڑہ غرق کردیتی ہے، فائرنگ سے دو افراد جانبحق ، کہاں ہوئے خبر نے غمگین کردیا

    رحیم یار خان: ان دشمنیوں نے کئی خاندانوں کا بیڑہ غرق کردیا ، ایسی ہی پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں فاءرنگ کا واقعہ سخی سرور کالونی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ پر دو اہلکاروں کو معطل کردیا اور مقتول کے لواحقین سے اسپتال میں اظہار تعزیت بھی کیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • جڑانوالہ میں مستحق خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ تقیسم

    فیصل آباد: صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے چک 560گ ب تحصیل جڑانوالہ میں مستحق خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔چوہدری عمران یوسف اور دیگر پارٹی کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام غریب خاندانوں کو علاج معالجہ کے سلسلے میں موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس کے تحت کوئی مستحق مہنگے سے مہنگے علاج سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور ہسپتالوں کو عوامی توقعات کے مطابق بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ حاصل کرنے والوں کومبارکباد دی اور کہا کہ حلقہ کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔

  • ایم سی گرلز سکول ملت کالونی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

    فیصل آباد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایم سی گرلز ایلیمینٹری سکول ملت کالونی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔پرنسپل ادارہ ثروت جبیں نے ریلی کی قیادت کی جبکہ اساتذہ کرام، طالبات بھی شریک تھیں۔اس موقع پر طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔رئیس ادارہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کی تڑپ مزید بڑھی ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ فعل سے بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔