Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کو للکارتے ہوئے شیخ رشید نے خطرناک بات کہہ دی

    بھارت کو للکارتے ہوئے شیخ رشید نے خطرناک بات کہہ دی

    وزیر ریلوے نے بھارت کو اوقات یاد دلاتےہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان پرحملے کی حماقت کی تو یہ جنگ آخری جنگ ہو گی.

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کشمیر سے متعلق بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر بھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت سوچھ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے جبکہ نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے۔

  • راشد بخاری قتل کیس میں بااثر لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے میرے بیٹے کو پھنسا رہے ہیں میرا بیٹا بے گناہ ہے..الیاس خان سدوزئی

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان سٹی کے سینئر نائب صدر راشد بخاری قتل کیس میں ملوث ملزم اعزاز سدوزئی کے والد محمد الیاس خان سدوزئی نے تحریک منہاج القران ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان سدوزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد بخاری قتل کیس میں اسکے بیگناہ بیٹے کو پھنسایا جا رہا ہے عید سے ایک روز قبل سی ٹی ڈی ملتان نے ہمارے گھر واقع شہزاد کالونی میں ریڈ کیا اور ہمارے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی ضروری دستاویزات کپڑے موٹر سائیکل سمیت گھر کا کونہ کونہ چیک کیا گیا اور میرے بیٹوں یوسف، مشرف، ثاقب اور ایک بیٹی سمیت مجھے حراست میں لے کر ملتان آفس لے گئے جہاں ہمیں ایک ایک کرکے تفتیش کیلئے رکھا گیا مجھے کہا کہ آپ نے راشد بخاری کا قتل کیا ہے لہٰذا آپ کو اس کیس میں گرفتار کیا ہے میں نے جواب میں کہا کہ میں 60 سال کا بزرگ ہوں ریٹائرڈ پولیس ملازم ہوں میں کیوں راشد بخاری کو قتل کروں گا جس پر مجھے اور میرے بیٹوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاپھر ایک دن بعد دوبارہ ملتان سی ٹی ڈی اور پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا میرے سامنے ایک کپڑے میں لپٹا پستول جو کہ لوہے کی الماری کے نیچے فرش پر رکھ کر اٹھایا اور کہا کہ یہ آلہ قتل ہے جو ہم نے برآمد کرلیا ہے اور کہا کہ آپکی بیٹی کے شہید راشد بخاری کیساتھ تعلقات تھے جس کی بنا پر آپکے بیٹے نے اس کو قتل کیا ہے جبکہ میں خود روزانہ اپنی بیٹی کیساتھ جوبلی آفس جاتا تھا اور واپس لے آتا تھا پھر بعد میں میری بیٹی کا داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہو گیا جس کی بنا پر میں نے جوبلی انشورنس سے اپنی بیٹی کی جاب ختم کرائی اعزاز سدوزئی کو حراست میں لینے کے بعد 15 دن گزرنے کے بعد میں نے اعلی افسران سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے ملاقاتیں کی تو انہوں نے کہا آپ کا بیٹا بے گناہ ہے بہت جلد چھوٹ جائے گالیکن گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ میرے بیٹے اعزاز کو راشد بخاری قتل کیس میں باضابطہ ملوث کر لیا ہے جس پر ملتان آر پی او کی جانب پریس ریلیز جاری کی گئی ہے ملزم کے والد نے مزید کہا کہ میں آج حلفا کہتا ہوں کہ اگر میرا بیٹا قاتل ثابت ہوا تو میرے بیٹے کا خون مدعیان پر معاف ہے صرف کچھ بااثر لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے ہمیں پھنسا رہے ہیں میرا بیٹا بے گناہ ہے میری اعلی عدلیہ، آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر جے ٹی آئی ٹیم کے ممبر ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ ضیاء الحق نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے اس کی تفتیش جدید بنیادوں پر جاری تھی کیس کے حوالے سے چار ہزار سی ڈی آر لی گئیں جبکہ چار سو بندوں کی فیملی ٹری بھی اکٹھی کی گئی جوبلی میں کام کرنے والے ملازمین کے بیانات نوٹ کیے گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے آلہ قتل اوروادات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم نے باقاعدہ اعتراف جرم کیا ہے ملزم ایک شکی مزاج انسان ہے اور کئی مرتبہ مقتول سے بہن سے روابطہ کے حوالے سے الجھ بھی چکا تھا اس رنجش کی بنا پر اس نے راشد بخاری کو قتل کیا ملزم کی گرفتاری میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں اس کے والد کا بیانات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

  • امریکی شہری کی دہشت گردی ، پانچ جانیں لقمہ اجل درجنوں زخمی

    امریکی شہری کی دہشت گردی ، پانچ جانیں لقمہ اجل درجنوں زخمی

    امریکہ مییں دہشت گردی کے واقعات جاری و ساری مسلحہ شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد مار ڈالے
    امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتے کو ٹیکساس کے مغربی شہروں مڈ لینڈ اور اوڈیسا کے درمیانی علاقے میں پیش آیا جب ایک شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کی۔

    اس واقعے کے دوران امریکی پوسٹل سروس کی ایک وین کو بھی اغوا کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سفید فام مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے تاہم دوسرے مشتبہ افراد کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے ایک ترجمان نے پانچ افراد کی ہلاکت جبکہ 21 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ چار ہفتے قبل ہی ٹیکساس کے علاقے ایل پاسو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 22 افراد کو ہلاک اور 24 کو زخمی کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس آفیسر نے مڈ لینڈ ہائی وے پر ایک ٹرک کو روکا۔ جس پر ٹرک ڈرائیور نے پولیس آفیسر پر فائرنگ کر دی۔

    بعد ازاں مشتبہ شخص کو اوڈیسا شہر میں ایک سینما گھر کے باہر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

  • بھارتی ہندو بھی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے لگے ۔ خبر نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    بھارتی ہندو بھی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے لگے ۔ خبر نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

    کانگرس کے ہندو لیڈر کے بیان سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی کہ بھارتی ہندو بھی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے لگے ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ ؛ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک متنازع بیان دیا ہے ۔ ان کے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوسکتی ہے ۔ ہفتہ کو ایک پروگرام میں دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا کہ انٹر سروسز انٹلی جنس ( آئی ایس آئی ) کیلئے آج کے وقت میں مسلمان سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں ۔

    نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بجرنگ دل ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) آئی ایس آئی سے پیسہ لے رہی ہے ، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کررہے ہیں ، اس کو ہمیں سمجھنا چاہئے ۔

  • خان صاحب کے لئے گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر لینے کا فارمولا ”    ڈاکٹر حافظ اسامہ اکرم کا بلاگ

    خان صاحب کے لئے گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر لینے کا فارمولا ” ڈاکٹر حافظ اسامہ اکرم کا بلاگ

    خان صاحب کے لئے گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر لینے کا فارمولا ” ڈاکٹر حافظ اسامہ اکرم

    آج کل کشمیر کے حالات بہت مخدوش ہیں ۔ کرفیو کو ایک مہینہ ہونے والا ہے ، کشمیری بھوک پیاس ، دوائیوں کی عدم موجودگی، آنسو گیس شیل اور چھروں سے روز مر رہے ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کشمیری لڑکیوں کو اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے ۔ بارہ سال کے بچوں کو بھی شہید کر کے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔اس صورتحال میں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب خود کو اس پہ بہت زبردست متفکر بتاتے ہیں ۔ اور کشمیر کے سفیر کا درجہ دیتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ عالمی امن کی ٹھیکہ داری بھی چونکہ صرف پاکستان کے حصہ میں آئی ہے لہذا خان صاحب اور ان کے ماننے والے یہ کہتے پھرتے ہیں کہ "کیا اب میں جنگ کر لوں ،حملہ کر دوں۔۔۔۔؟؟؟ ”
    تو ان کے لئے کچھ گذارشات ہیں کہ جناب من آپ بلکل جنگ نہ کریں ، نہ حملہ کریں۔ آپ کی سو سو مجبوریاں ہیں ،ہم آپ کو گھر بیٹھے بٹھائے کشمیر کی آزادی کا طریقہ بتاتے ہیں جس میں نہ آپ پر کوئی عالمی دباؤ آئے گا نہ آپ کو انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنا پڑے گا ، نہ شاہین و نصر کا استعمال کرنا پڑے گا نہ آپ کے فوجی شہید ہوں گے ۔
    ان سب کا آسان حل انڈیا کا صرف ایک مکمل بائیکاٹ ہے ، اس پہ عمل تو کر کے دیکھیں ۔ ہمیں امید ہے آپ اتنے بھی بزدل بھی واقع نہیں ہونگے اور یہ کر گزریں گے ۔

    1. پاکستان انڈیا سے ہر طرح کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر توڑ لے۔

    2.انڈیا کی روز روز کی زمینی بارڑر اور بالاکوٹ والی ہوائی حدود کی خلاف ورزی ، ڈیموں پہ بند باندھ کر پانی کی چوری سمیت تمام تر معاہدوں کی بار بار کی خلاف ورزی کے جواب میں تمام تر معاہدوں کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا جائے۔

    3۔ ہر بین الاقوامی فورم پر انڈیا کے کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں پہ ظلم کو دنیا کے سامنے واضح کیا جائے ۔

    4.انڈیا سے ہر قسم کی آلو ، پیاز کی تجارت ختم کردی جائے۔

    5. سوائے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دونوں ملکوں کے شہریوں کی ایک دوسرے کے ملک میں داخلہ اور آمدورفت بند کردی جائے۔

    6۔ انڈین سامان تجارت اور ہوائی جہازوں کو راہداری ختم کی جائے،

    اگر آپ صرف یہ کام کر لیں تو دیکھیں انڈیا کشمیر سمیت تمام تر تصفیہ طلب امور میں آپ کے قدموں میں نہ آ گرے تو ہم سزاوار ۔

  • بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو پاکستان جواب دے گا، وزیراعظم عمران خان کا نارتھ امریکہ میں خطاب

    بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو پاکستان جواب دے گا، وزیراعظم عمران خان کا نارتھ امریکہ میں خطاب

    ہیوسٹن: کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے کاعزم ، وزیراعظم دنیا بھر میں تحریک پیدا کرنے لگ پڑے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو پاکستان جواب دے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے فروری جیسا کوئی ایڈونچر کرسکتا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔

    نارتھ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں ںے متنبہ کیا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیےکوئی قدم اٹھائے گا۔عمران خان نے ہیوسٹن میں اسنا ISNA کنونشن سے وڈیو لنک پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے لوگوں کو مسلمانوں کی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسےعقیدت کااندازہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام اوردہشت گردی کو الگ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور امن کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان تمام انبیائے کرام پرایمان رکھتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے؟ انہوں نے شرکا سے کہا کہ ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنا ہوگا کیونکہ دنیا بھر میں اسلامو فوبیا بڑھتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشت گردی سے منسلک کردیا گیا۔انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں بھی مسلمانوں کی مساجد پر حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہاررائے کا مطلب کسی بھی مذہب کےپیروکاروں کو مجروح نہ کرنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے یاد دلایا کہ نائن الیون سے قبل تامل ٹائیگرز خود کش دھماکے کیا کرتے تھے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کے عمل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔شرکا سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آر ایس ایس کے نظریے کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کو ہندو راج کے لیے بنایا گیا تھا۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم آر ایس ایس کے نظریے کو سمجھ چکے تھے۔ انہوں نے تاریخی حوالے یاد دلایا کہ قائداعظم کو ہندو مسلم اتحاد کا سفیر کہا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرایس ایس کا نظریہ گجرات کے مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرایس ایس کی سرگرمیاں انٹرنیٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی نظریے کی وجہ سے کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں پرکرفیو نافذ ہے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح کیا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اس کی علاقائی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو نظربند کردیا گیا ہے اور عالم یہ ہے کہ مودی حکومت نے اپوزیشن رہنماوَں کو بھی کشمیر نہیں جانے دیا ہے۔

    مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں خوف کی فضا اس قدر ہے کہ کوئی کشمیر کے حق میں آواز نہیں اٹھا سکتا ہے حالانکہ نریندر مودی کے اقدامات کے خلا ف خود بھارتی عوام بھی ہیں۔ہیوسٹن میں اسنا ISNA کنونشن سے وڈیو لنک پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو بتایا کہ مسلم ممالک کی قیادتوں سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے اور انہیں حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

  • سکھ برادری کے لیے خوشی کی خبر ، اب ٹرین چلے گی بابا جی کے نام پر

    سکھ برادری کے لیے خوشی کی خبر ، اب ٹرین چلے گی بابا جی کے نام پر

    سکھ برادری کے لیے خوشی کی خبر ، اب ٹرین چلے گی بابا جی کے نام پر , شیخ رشید نے بابا گرو نانک ٹرین چلانے کا عندیا دے دیا.
    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور سے ننکانہ صاحب کےلیے بابا گورونانک ٹرین چلانے کا سوچ رہے ہیں یہ ٹرین لاہور سے ننکانہ صاحب کےلیے بابا گورونانک اسٹیشن چلے گی ، ننکانہ صاحب اسٹیشن کو باباگورونانک اسٹیشن کا نام دےرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کہا تھا مودی کشمیر اور پاکستان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں چھوڑے گا،اس لیے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے، کریں گے نئی ٹرین کا افتتاح

  • صدر مملکت کے خلاف فردجرم عائد کردی گئ ، کیوں کی وجہ نے حیران کردیا

    صدر مملکت کے خلاف فردجرم عائد کردی گئ ، کیوں کی وجہ نے حیران کردیا

    خرطوم : سوڈان پر برسوں حکومت کرنے والا صدر عمر البشیر آج عدالتوں کے دھکے کھانے پر مجبور ، بالکل وہی کیفیت جو پاکستان میں برسوں اقتدار میں رہنے والے حکمران خاندان اس وقت کرپشن کی وجہ سے جیل میں سزائیں بھگت رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق سوڈان کے ایک جج نے بدعنوانی اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزام میں برطرف صدر عمر البشیر کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔

    سابق سوڈانی صدر عمر البشیر نے ہفتے کے روز خرطوم کی عدالت کو بتایا کہ انھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی۔ لیکن، انھوں نے یہ رقم نجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی۔فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہوئی آیا بشیر نے یہ رقم کس طرح استعمال کی۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف 75 برس کے سابق سوڈانی صدر کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، جو ان سے سوڈان کے ڈارفر خطے میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران مبینہ طور پر سرزد ہوئے۔

  • فرانس: چاقو بردار نے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک 9 کو زخمی کردیا

    فرانس: چاقو بردار نے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک 9 کو زخمی کردیا

    فرانس کے وسطی شہر لیون میں فیلوربان کےمقام پر چاقو سےمسلح ایک شخص کے حملے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آور افغانی پناہ گزین بتایا جاتا ہے جس کی عمر 33 سال ہے۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کوحراست میں لے لیا ہے جب کہ ایک دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کے عملے سمیت 50 کے قریب افراد موجود تھے۔

    تشدد کا یہ واقعہ فرانس کےمقامی وقت کے مطابق 16:30 پرفیلوربان میٹرو بس کے ایک اسٹیشن پر پیش آیا۔

    ‘اے ایف پی’کے ایک صحافی نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • اسرائیلی فوج کا سوشل میڈیا پربھرپورمذاق ،کس بات پر مذاق کا نشانہ بنی صیہونی فوج ، وجہ سامنے آگئی

    اسرائیلی فوج کا سوشل میڈیا پربھرپورمذاق ،کس بات پر مذاق کا نشانہ بنی صیہونی فوج ، وجہ سامنے آگئی

    بیروت : اسرائیلی افواج لڑنے اور مرنے سے خوف کھانے لگی ، اپنی جانوں کو بچانے کےلیے اسرائیل نے مجسموں کے ذریعے فلسطینیوں اور حزب اللہ کو ڈرانے کی جو گھٹیا حرکت کی اب وہ سوشل میڈیا پر مذاق بنی ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جوابی کاروائی کے خوف سے اسرائیلی فوج لبنان کے ساتھ لگی سرحد پر اپنی گاڑیوں میں فوجیوں کے بجائے مجسموں کا استعمال کر رہی ہے۔

    میڈیا اور سوشل میڈیا پر سرحد پر موجود ایسی جیپوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں فوجیوں کے بجائے فوجی لباس میں مجسمے رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اس قدم کا جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوج کی گاڑیوں میں رکھے مجسموں کا راز اس وقت کھلا جب لبنانی ٹی وی چینل المنار کے رپورٹر علی شعیب نے سرحد کی دوسری جانب تعینات اسرائیلی گاڑیوں کی ویڈیو فوٹیج میڈیا میں جاری کی ۔