Baaghi TV

Author: +9251

  • 2 درخت لگائیں پھر گھر بنائیں، لاہور ہائی کورٹ نے شرط لگا دی

    2 درخت لگائیں پھر گھر بنائیں، لاہور ہائی کورٹ نے شرط لگا دی

    لاہور: پہلے دو درخت لگائیں پھر گھر بنائیں ہائی کورٹ نے سرسبز پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، جسٹس جواد حسن نے 78 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، نئے گھر کی تعمیر کے لیے 2 درخت لگانا لازمی ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے منظور نہ کیے جائیں، عدالت نے درخت کاٹنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔اپنے تفصیلی حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کیے جائیں، تمام محکموں کے افسران درخت لگانے سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کریں۔

    عدالت عالیہ کےفیصلے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں، پارکنگ سمیت عوامی مقامات پر درخت لگائے جائیں، درخت لگانے اور کاٹنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع لازمی ہوگا، پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے۔

  • موٹر سائیکل اور رکشوں کو کونسی ٹیکنالوجی میں کریں گے تبدیل؟ فواد چوہدری نے کیا نیا اعلان

    موٹر سائیکل اور رکشوں کو کونسی ٹیکنالوجی میں کریں گے تبدیل؟ فواد چوہدری نے کیا نیا اعلان

    وفاقی وزیرفواد چودھری نے ملک میں الیکٹرانک رکشے اور موٹرسائیکل لانے کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے بجلی سے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ چلا کر دکھایا اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے، الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے، الیکٹرانک موٹر سائیکل چارجڈ بیٹری سے چلے گی،

    فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی،

  • ریاست مہاراشٹرا میں دھماکا، 20 افراد ہلاک، درجنوں  زخمی ، ایمرجنسی نافذ

    ریاست مہاراشٹرا میں دھماکا، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ

    دہلی: ریاست مہاراشٹرا کے ضلع دھولیہ میں کیمیکل فیکٹری میں ایک ہولناک دھماکا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ کی ایک کیمیکل فیکٹری میں کئی سلنڈر پھٹ گئے.اس خوف ناک حادثے میں بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے. بچوں سمیت پچاس سے زاید افراد زخمی ہوئے.

    رپورٹس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر چائلڈ لیبر کا معاملہ ہوسکتا ہے.دھماکے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی، فیکٹری پہاڑی علاقے پر واقع تھی، ریسیکیو ٹیموں کو پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مہاراشٹرا پولیس کے مطابق پہلے ایک دھماکے سے آگ بھڑکی، جس کے بعد سلنڈر کے مزید دھماکے ہوئے.یہ واقعہ صبح‌کے وقت پیش آیا، اس وقت فیکٹری میں 100 ورکز موجود تھے. دھماکوں کے بعد علاقے کے اوپر سیاہ دھویں کا بادل چھا گیا.

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن ہوا جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن ہوا جاری

    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، اب پیٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،

    وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے لہٰذا اب مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے سے کم کر کے 99.57 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم ہو کر 91.89 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا،

    واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک دن قبل ٹویٹ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کی خوشخبری سنائی تھی تاہم وزارت خزانہ نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاون خصوصی کا نہیں بلکہ متعلقہ وزارت کا استحقاق ہے کہ وہ تیل قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کرے، میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں لیکن آج وزارت خزانہ کی طرف سے باضابطہ طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو کسی حد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے جو مہنگائی کی چکی میں بری طرح پسے ہوئے ہیں،

  • واحد راستہ افغانستان سے نکلنے کا ہے، امریکہ کے سابق بریگیڈیئر جنرل کا کالم

    واحد راستہ افغانستان سے نکلنے کا ہے، امریکہ کے سابق بریگیڈیئر جنرل کا کالم

    لاہور: امریکہ کے سابق بریگیڈیئر جنرل ڈونلڈ سی بولڈک نے ایک آرٹیکل لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں افغانستان کے 10 دورے کرچکا ہوں، ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ افغانستان سے نکل جانے اور اسکو چھوڑنے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل ڈونلڈ سی بولڈک امریکہ کے سابق بریگیڈیئر جنرل ہیں جو کے سپیشل آپریشن کمانڈرز کی افریقہ میں کمانڈ کر چکے ہیں۔ آج کل یہ امریکہ کی ایک سٹیٹ کے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے ایک آرٹیکل لکھا ہے جس میں امریکی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کے 10 دورے کرچکا ہوں، ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ افغانستان سے نکل جانے اور اسکو چھوڑنے کا ہے۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ "افغانستان ایک ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ سوپر پاورز کو دانتوں کے نیچے چبا کر باہر اغلا ہے۔ افغان طالبان آج بھی کافی حصہ پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔ مذاکرات کے دوران بھی افغان طالبان کا ہاتھ جنگی میدان میں تغڑا ہے اور امریکہ کمزور ہے اور طالبان اس بات کو جانتے ہیں۔ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے وہ افغانستان سے نکل جانے اور اسکو چھوڑنے کا ہے، افغان جنگ اتنے عرصے سے بدانتظامی کا شکار رہی ہے اور آپ امریکی عوام کو اس بات پر معاف کرسکتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات نوٹس نہیں کی، ہم نے دراصل افغان جنگ اس لیے شروع کی تھی کہ دہشتگردوں کو مارا جائے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات بدلتی گئیں”.

  • مفت تعلیم کے نام پر  پرائیویٹ سکول کے مالک کا شہریوں سے فراڈ

    مفت تعلیم کے نام پر پرائیویٹ سکول کے مالک کا شہریوں سے فراڈ

    لاہور : معیاری اور سستی تعلیم کے نام پر پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے طالبعلموں سے فراڈ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا . تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک سکول کا مالک ندیم احمد بچوں کے والدین سے مبینہ طور پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرکے امریکہ فرار ہوگیا، پیسے واپس نہ ملنے کیخلاف والدین نے شدید احتجاج کیا۔

    ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں واقع سینوک گرائمر سکول کے مالک ندیم احمد نے سینکڑوں والدین کو بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا لالچ دیا اور مبینہ طور پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے رقم بٹور کر فرار ہوگیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ روپے قابل واپسی تھے اس کے باوجود ہر ماہ ان سے 8 ہزار روپے فیس وصول کی جاتی رہی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کیلئے انھیں یہ رقم ہر صورت واپس ملنی چاہیے۔

    دوسری طرف سکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین شوکت کا کہنا ہے کہ والدین نے سکول کے مالک ندیم احمد کو فیسیں باہمی رضا مندی سے جمع کرائیں، اس میں سکول ملازمین کا کوئی قصور نہیں ہے۔

    پولیس کے مطابق ساڑھے پانچ سو سے زائد والدین سے فیسوں کا فراڈ کرنے کے معاملے پر متعلقہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری کرنے کے بعد ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیاہے، اسی طرح وہ رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی گئے اور جوانوں سے ملاقات کی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورہ کے دوران انہیں‌ سرحدی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھےاپنےجوانوں اورافسران پرفخرہے، انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے افواج پاکستان کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ثابت قدم ہے، دہشتگردی کےخلاف آپریشنزنےپاک فوج کوجنگ کےلیےسخت فوج بنادیاہے،

  • حکومت نے آٹو میٹک اسلحہ لائسنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

    حکومت نے آٹو میٹک اسلحہ لائسنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پنجاب حکومت کے بعد اب وفاقی حکومت نے جزوی طور پر آٹو میٹک اسلحہ لائسنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اس سلسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری وزرارت داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا ہے کہ آٹو میٹک اسلحہ لائسنس پر پابندی جزوی طور پر اٹھائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت وزراء، اعلی حکام، اعلی افسران ، حساس اداروں کے اعلی افسران اور ضرورتمند شہریوں کوہی اسلحہ لائسنس مل سکے گا

  • ینگ وکلاء کیلئے بری خبر ، ٹریننگ لازمی قرار دی گئی

    ینگ وکلاء کیلئے بری خبر ، ٹریننگ لازمی قرار دی گئی

    لاہور : وکلاء کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دینے کے بعد وکلا ء کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے. لازمی ٹریننگ کے حوالے سے پنجاب بار کونسل نے وکالت کی ڈگری حاصل کرنیوالے ینگ وکلاء کیلئے ٹریننگ لازمی قرار دیدی، پہلا تربیتی سیشن دو ستمبر کو ہوگا، سینئر وکلا نے اس ٹریننگ کو خوش آئند قرار دے دیا۔
    وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل اور ایگزیکٹو چئیرمین کی محنت سے ینگ وکلا کے لیے سنٹرل ایکسیلینس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے ینگ وکلاء کو وکالت کا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

    چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار منیر بھٹی کا کہنا ہےکہ ینگ وکلاء کو سرٹیفکیٹ کیساتھ پانچ ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے، اک قائد اعظم اور ایک اقبال ایوارڈ دیا جائے گا۔پنجاب کو چار ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، ساؤتھ ڈویژن، لاہور ڈویژن، پنڈی ڈویژن اور گوجرانوالہ سرگودھا ڈویژن میں تقسیم کیا ہے۔ینگ وکلاء کے پہلےتربیتی سیشن میں چیف جسٹس ہائیکورٹ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ سیئنرقانون دان بیرسٹر خاور قریشی نوجوان وکلاء کو لیکچر دیں گے۔

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر  اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : پنجاب کے اساتذہ کی موجیں ہوگئیں ، اطلاعات کے مطابق ڈی پی آئی پنجاب نے صوبہ بھر کے گریڈ 16 سے 20 تک کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں، فیصلہ سے پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد اساتذہ مستفید ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے گریڈ 16 سے 20 تک کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, فیصلے سے پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد اساتذہ اور لاہور میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ مستفید ہونگے,ڈی پی آئی پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز سے 10 سال سے زائد سروس والے اساتذہ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پروموشن پیکج ، سی ایم پیکج ، اپ ورڈ موبلٹی ، سلیکشن گریڈ یا ریگولر ترقی حاصل کرنیوالے اساتذہ فیصلہ سے مستفید نہیں ہوسکیں گے، نوٹیفکیشن ڈی پی آئی سکینڈری سید ممتاز شاہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے