Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی طلباء کے پاکستانی پرچم لہرانے پر انڈیا میں کھلبلی، بی جے پی سڑکوں پر نکل آئی

    بھارتی طلباء کے پاکستانی پرچم لہرانے پر انڈیا میں کھلبلی، بی جے پی سڑکوں پر نکل آئی

    بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس پر بھارتی فورسز نے 30 سے زائد طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا جس کے بعد 25 سے زائد طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے اہلکاروں تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے اس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جبکہ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے پر چیخ اُٹھا جن طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے اسے ڈیزائننگ اور پرنٹنگ کی غلطی قرار دیا لیکن ان کی اس دلیل کو ماننے سے انکار کر دیا گیا،

    مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان زندہ باد کے نعرے اور پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آتا ہی ہے لیکن گذشتہ برس نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ”پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگ گئے تھے جس نے بھارت کی نیندیں اُڑا دی تھیں، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے آنے پر بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا نے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی اور انہیں غدار کہنا شروع کیا تھا، سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی اورانہیں غدار کہنے پرسکھ برادری نوجوت سنگھ سدھو کے حق میں سراپا احتجاج ہوئی اور احتجاج کے دوران بھارت میں ”پاکستان زندہ باد” اور ”خالصتان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے تھے،

  • مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کو بھی سخت مشکل پیش آ رہی ہے، ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ہندوستانی فوج کے کشمیر میں موجود مخبروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے غاصب بھارتی فوج کو بھی خفیہ معلومات نہیں مل رہیں اور ان اطلاعات کے ملنے میں ستر فیصد کمی آئی ہے، جس طرح پہلے لوگوں سے رابطہ ہو جاتا تھا ویسے نہیں‌ ہو رہا،

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف تکنیک استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے میں بھی ہندوستانی فوج کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے، دریں اثناء بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کی طرف سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں کہ بھارتی فوج کیلئے کوئی مخبری نہ کرے وگرنہ اس کا انجام برا ہو گا، تحریک آزادی کامیابی کے قریب ہے، کشمیری قوم کو جلد آزادی ملے گی،

  • محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ انہار مظفرگڑھ میں کروڑوں کی کرپشن پکڑلی!

    مظفرگڑھ میں محکمہ انہار میں 8 کروڑ روپے کی کرپشن پر سابق ایکسیئن محکمہ انہار مظفرگڑھ چوہدری زاہد،ایس ڈی او،سب انجینئر اور ٹھیکیداروں کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا.مظفرگڑھ کے تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج کیے گئے مقدمے کیمطابق 2015ء میں سیلاب کے دوران فلڈ بندوں کی مرمت کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکےمن پسند ٹھیکیداروں کو دیئے گئے.اینٹی کرپشن ذرائع کیمطابق فلڈ بندوں کی مرمت کے منصوبوں کی صرف 20 فیصد تکمیل پر ہی کروڑوں روپے کی مکمل ادائیگیاں کردی گئیں.سیزنل ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے خوردبرد کیا گیا.اینٹی کرپشن ذرائع کیمطابق مقدمہ میں سابق ایکسیئن انہار کے علاؤہ ایس ڈی او،سب انجینئر اور منصوبوں کے ٹھیکیدار بھی نامزد کیے گئے ہیں.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کیمطابق مقدمے کے اندراج کے بعد منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.

  • پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی

    پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی

    پی سی بی کے دلچسپ اور سنسنی خیز ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے شرکت کی۔
    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی
    نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرمیں سابق کرکٹرز کے لیے کوچنگ اور منیجمنٹ کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    نئے اسٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اسکول اور کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کریں گی۔ دوسرے درجے میں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹرا سٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ تیسرے درجے میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔

    نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں لکھا گیا ہے کہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کو سالانہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے گی۔ یہ کھلاڑی پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو فی میچ معاوضہ دے کر میچ میں شامل کرسکتی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ رکھنے والے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔

    دریں اثنا قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہوں گے۔

    علاوہ ازیں قومی ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے۔ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہوں گے۔ ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے تمام ٹورنامنٹس میں کوکابورا کی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتری لانا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے نفاذ سے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔نئے اسٹرکچر کی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی مکمل معاونت کرےگا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ اسٹرکچر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کو بہترین ٹیم کے انتخاب میں مدد دے گا۔مجموعی طور پر 450 کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف ممبران اس ڈومیسٹک اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔

  • یکجہتی کشمیر، کئی سیاسی و مذہبی رہنما منظر عام سے غائب

    یکجہتی کشمیر، کئی سیاسی و مذہبی رہنما منظر عام سے غائب

    پاکستان بھر میں جمعہ کو سرکاری طور پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ پاکستان کے طول وعرض میں لاکھوں پاکستانیوں نے باہر نکل کر مظلوم کشمیریوں کو اپنے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ لیکن اس موقع پر کئی ایسے رہنما بھی تھے جن کا ماضی میں کشمیرکمیٹی یا حکومت سے تعلق رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے نظر نہیں آئے۔
    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
    ان میں ایک نام کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ فضل الرحمن کا ہے جو دس سال سے زیادہ عرصہ تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ مولانا فضل الرحمن جو عمران حکومت کے خلاف تو روز بیان دیتے رہتے ہیں لیکن کل مظلوم کشمیریوں کے لیے سٹرک پر نہ آسکے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جو کہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیراعلی رہ چکے ہیں، وہ بھی کل منظر عام سے غائب رہے۔شہباز شریف خود کشمیری ہیںلیکن وہ کشمیریوں کی حمایت میں روڈ پر نہ نکل سکے۔

    ماضی میں جماعت اسلامی پاکستان میں کشمیریوں کی وکیل سمجھی جاتی رہی ہے۔ لیکن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نہ نکلنا بہت سوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ماضی میں ’مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگاتے رہے ہیں۔وہ مخالف سیاستدانوں کو اس بات پر تنقید کا بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ کل جمعہ کو جب ساری قوم کشمیریوں کے لیے یک آواز تھی ، بلاول کی آواز اس میں کہیں بھی نظر نہیں آئی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وہ وزرا جو ہر موضوع پر پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں وہ بھی خاموش تھے۔

    اسی طرح ماضی محمود خان اچکزئی اور اسفند یار ولی بھی کسی نہ کسی طریقے سے حکومت میں رہے ہیں لیکن کل وہ بھی منظر عام سے غائب تھے۔

    ایسے میں پاکستانی قوم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ کیا مسئلہ کشمیر صرف پاکستانی عوام کا ہے؟

  • کشمیری عوام کی امداد، ریڈکراس کو فون یا ای میل کریں

    کشمیری عوام کی امداد، ریڈکراس کو فون یا ای میل کریں

    پوری کشمیری قوم اس وقت 10لاکھ بھارتی فوج کے نرغے میں ہے۔ مسلسل کرفیو کا آج 27واں دن ہے۔ کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ بھارتی حکومت نے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی ہوئی ہے۔ کشمیرمیں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ اب سامان بھیجنے کی صرف ایک ہی صورت رہ جاتی ہے وہ انٹرنیشنل ریڈکراس ہے ۔ بھارت ہر کسی کو انکار کر سکتا ہے لیکن انٹرنیشنل ریڈ کراس کو انکار نہیں کر سکتا۔
    مقبوضہ کشمیر،مسلسل کرفیو کے 27روز، انسانی بحران سنگین تر ہو گیا
    ایسے تمام لوگ جو انسانی ہمدردی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں امدادی سامان بھجینا چاہتے ہیں۔ ان سے التماس ہے وہ فی الفور ریڈ کراس کو فون یا ای میل کرنا شروع کردیں۔

    ریڈکراس کا نیویارک کا نمبر 2123389832 ہے جبکہ ویب سائٹ www.ifrc.org ہے۔

  • دنیا میڈیا گروپ سے ورکروں کی جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہیں اور جلد بحالی کا مطالبہ بھی  کرتے ہیں ، ایمپرا

    دنیا میڈیا گروپ سے ورکروں کی جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہیں اور جلد بحالی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ، ایمپرا

    لاہور : دنیا میڈیا گروپ نے پروڈیوسرز سمیت 134 ورکروں کو نوکریوں سے جبری برطرف کر دیا ہے. یہ بہت تشویش ناک اقدام ہے. ایمپرا ان جبری برطرفیوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دنیا گروپ ہوش کے ناخن لیں اور ورکرز کا معاشی قتل کرنے سے باز رہے. ہم اپنے ورکرز کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے.

    دنیانیوز کی آڑ میں ایجوکیشن مافیا سے ائیر کمپنی کے مالک اور لاہور میں دھڑا دھڑ پراپرٹیز بنانے والوں کے خلاف نیب تحقیقات کرے

    ایمپرا کے ترجمان اذان ملک نے ایمپرا کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نیوز نے جس طرح غریب ورکروں کو بےروزگار کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے . آذان ملک نے مطالبہ کیا کہ دنیا میڈیا گروپ کے مالک ان بے روزگار صحافیوں کو جلد از جلد بحال کریں تاکہ وہ ان کے خاندان اس تکلیف اور آزمائش سے بچ سکیں

  • بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں‌ شر پورواگھاڈی گاؤں کے نزدیک پیش آیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورمحکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچ گئے تاہم آگ بجھانے میں انہیں‌ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں، یہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کی دیواروں پر شگاف پڑ گئے اور سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کیمیمکل فیکٹری حادثہ کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،

  • دنیانیوز کی آڑ میں ایجوکیشن مافیا سے ائیر کمپنی کے مالک اور لاہور میں دھڑا دھڑ پراپرٹیز بنانے والوں کے خلاف نیب تحقیقات کرے

    دنیانیوز کی آڑ میں ایجوکیشن مافیا سے ائیر کمپنی کے مالک اور لاہور میں دھڑا دھڑ پراپرٹیز بنانے والوں کے خلاف نیب تحقیقات کرے

    لاہور : پاکستان بھر کی تمام نمائندہ صحافتی تنظیموں نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا نیوز کی آڑ میں ایجوکیشن مافیا سے ائر کمپنی کا مالک بننے والے اور میڈیا کے نام پر متنازعہ پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے حوالے سے مشہور میاں عامر محمود اور سرکاری بیورو کریسی میں لوٹ مار کرکے دنیا نیوز چینل کی بیورو کریسی میں آنے والے نوید کاشف کے خلاف تحقیقات کرے .

     

    دنیا والوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ، سیکڑوں ملازمین جبری برطرف کرکے گھروں کے چولہے بجھا دیئے

    لاہور پریس کلب سے ذرائع کے مطابق تمام صحافتی تنظیموں کے اجلاس میں فیصلے کے بعد یہ مطالبہ کیا گیا کہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا نیوز کی آڑ میں‌دھندہ کرنے والوں کی جائیدار کا پتہ لگائے کہ اس فیلڈ میں آنے سے پہلے یہ مافیا کیا تھا اور اب اس مافیا نے کتنا لوٹا ،تمام صحافتی تنظیموں نے نیب کے چئیر مین کے نام پیغام میں‌کہا ہے کہ اگر وہ اس مافیا کا احتساب نہیں کریں گے تو پھر یہ احتجاج شدت اختیار کرجائے گا

     

    غریب ورکروں کو بے روزگار کرکے دنیا نیوز نے ظلم کی انتہا کردی ، مذمت کرتے ہیں ، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

    ذرائع کے مطاب لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ میاں عامر اور نوید کاشف نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا بحران کا بہانہ بنا کر صحافتی ورکرز کو بلاوجہ تنگ کرنا نہیں چھوڑا ہے میڈیا بحران کا بہانہ بنا کر تیس ہزار روپے سے لیکر ڈیرھ لاکھ روپے تنخواہیں لینے والے سینکڑوں صحافیوں کو جبری طور پر دنیا نیوز چینل اور لاہور نیوز چینل کے ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کردیا جبکہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اینکروں اور اپنے رشتہ داروں پر میاں عامر محمود کی دولت کی بارش کردی ہے بتایا گیا ہے

     

     

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے انکشاف کیا کہ میاں عامر نے کامران شاہد کو 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ڈی ایچ اے میں گھر کے لئے قرضے پر دی اور سہیل وڑائچ کے لئے خریدی گی 66 لاکھ روپے کی گاڑی نمبر 9999 بھی کامیران شاہد کو گفٹ کردی اور تو اور ایم ڈی دنیا نیوز کاشف نوید نے اپنے عزیز تسلیم عارف کو اور سٹی گورنمنٹ میں اپنے دوست کے بیٹے زبیر رشید کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر دنیا نیوز میں رکھ لیا اور جناب نے دنیا نیوز چینل پر شدید مالی بحران کے دوران سوا کروڑ روپے کی نئی گاڑی اور برج کالونی میں 6 کروڑ روپے کا نیا گھر بھی لے لیا

    برطرف اور بے روزگار صحافیوں کی پرواہ نہ کرنے والے اداروں کو ورکرز ایکشن کمیٹی نے کنٹرول میں‌لینے کا فیصلہ کرلیا
    صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا کہ تنظیم آئندہ سے روزانہ میاں عامر محمود اور نوید کاشف کے اثاثے اور غیر قانونی کی لسٹ شائع کی جائیں گی اور ایف بی آر ، نیب اور اِنکم ٹیکس والوں کو دی جائیں گی

  • برطرف اور بے روزگار صحافیوں کی پرواہ نہ کرنے والے اداروں کو ورکرز ایکشن کمیٹی نے کنٹرول میں‌لینے کا فیصلہ کرلیا

    برطرف اور بے روزگار صحافیوں کی پرواہ نہ کرنے والے اداروں کو ورکرز ایکشن کمیٹی نے کنٹرول میں‌لینے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : جسے اپنے بے روزگار اور مظلوم ورکر کا احساس نہیں ہمیں بھی اس کی کوئی ضرورت نہیں ،اس بات کا فیصلہ لاہور پریس کلب میں منعقدہ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا.اس بات کا اعلان کنونیئر ورکرز ایکشن کمیٹی راجہ ریاض نے کمیٹی کی طرف سےکیا ، ورکرز ایکشن کمیٹی نے ایسے تمام اداروں کا انتظامی کنٹرول سنھبالنے کا فیصلہ کیا ہے. جو برطرف کیے گئے صحافیوں کارکنوں کو فی الفور بحال نہیں کریں گے. کمیٹی نے اس ضمن میں قانونی امور کا جائزہ لینے کیلئے سینئر صحافیوں اور وکلا پر مشتمل آئینی کمیٹی قائم کردی ہے. اس بات کا فیصلہ لاہور پریس کلب میں منعقدہ ورکرز ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا.

    دنیا والوں کی دنیا ہی اجڑ گئی ، سیکڑوں ملازمین جبری برطرف کرکے گھروں کے چولہے بجھا دیئے 

    لاہور پریس کلب میں‌ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سیکرٹری جنرل راجہ ریاض, پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وسیم فاروق, پی ایف یو جے دستور کے حامد ریاض ڈوگر, پی یو جے ورکرز کے صدر ضیا اللہ نیازی, پی یو جے آفیشل کے صدر اعجاز کھوکھر, ڈیمو کریٹس گروپ کے سربراہ رائے حسنین طاہر, چیئرمین ورکرز گروپ احسن ضیاء, چیئرمین رائٹرز گروپ زاہد شفیق طیب سمیت ان تنظیموں کے دیگر سینئر ارکان نے شرکت کی.

     

    غریب ورکروں کو بے روزگار کرکے دنیا نیوز نے ظلم کی انتہا کردی ، مذمت کرتے ہیں ، صحافی تنظیموں کا مطالبہ

    اجلاس میں دنیا میڈیا گروپ, سٹی میڈیا گروپ, جنگ میڈیا گروپ, نوائے وقت میڈیا گروپ سمیت دیگر اداروں سے سینکڑوں صحافی کارکنوں کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکرز ایکشن کمیٹی چیئرمین نیب کو باضابطہ یاداشت پیش کرے گی کہ میڈیا مالکان کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے اور تیزی سے بڑھتے ہوئے اثاثہ جات کی منی ٹریل طلب کی جائے. یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی مرکزی اور صوبائی حکام اور سرکاری عہدیداران سے ملاقات کرکے مطالبہ کرے گی کہ ان اداروں کا آڈٹ کرواتے ہوئے غلط اعداد و شمار پیش کرنے والے اداروں کے اشتہارات فی الفور بند کیے جائیں.