Baaghi TV

Author: +9251

  • محرم الحرام کے انتظامات حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والاتہنیت بخاری وحساس اداروںکے افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ تمام مذاہب اور مسالک کے علماء سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کا پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ امن،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔محرم الحرام کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

  • غریبوں میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار

    غریبوں میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار

    لاہور : غریبوں کو گوشت اور انڈے کی ضروریات کی مقامی سطح پر فراہمی کے لیے محکمہ لائیو سٹاک نے اگلے چار سالوں میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا۔، جس کی قیمت ایک ہزار 50 روپے رکھی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تیار کیا گیا ہے،یہ منصوبہ دیہات کی سطح سے شروع کیا جا رہا ہے،سیکرٹری لائیو سٹاک نبیل احمد اعوان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اگلے ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

    سیکرٹری لائیو سٹاک نبیل احمد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، مرغیاں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تقسیم کی جائیں گی، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

  • وزیراعظم عمران خان لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تشریف لائیں گے

    وزیراعظم عمران خان لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تشریف لائیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی پیر کو لاہور آمد متوقع ہے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ اداکرنے کے لیے لاہور آنے کا ارادہ رکھتے ہیں.اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہل لاہور کی طرف سے کشمیریوں سے بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی پر بہت خوش ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب میں شریک ہونگے، سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے بھی ملاقات وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔

    وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے اور کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم لاہور شہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے

  • انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرانجری کے باعث ایشز سیریزسے باہر ہوگئے

    انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرانجری کے باعث ایشز سیریزسے باہر ہوگئے

    لندن (اے پی پی) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرس فٹنس مسائل کی وجہ سے ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔ سمر سیٹ کے آل راؤنڈر کریگ کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اینڈرسن سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے، انگلینڈ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جیمز اینڈرسن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا اس طرح وہ ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ، سرکاری منرل واٹر کی بوتل کتنے میں ملے گی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ، سرکاری منرل واٹر کی بوتل کتنے میں ملے گی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے منرل واٹرکی بوتلیں تیار کر لیں، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر عام لوگوں کیلیےدستیاب ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منرل واٹری کی تیاری کے حوالہ سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ منرل واٹرابتدائی طورپروزیراعظم آفس، پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیےبھیجا جائے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے سستا منرل واٹرمتعارف کرایا گیا ہے،

    فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری منرل واٹرپر صرف ایک روپےفی لیٹرخرچہ آئےگا، پاکستان بھرکی تمام تحصیلوں سےپانی کے نمونے حاصل کرکےسروے مکمل کرلیاہے، تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا، پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان منرل واٹر کمپنیوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سخت ایکشن لیا اور کہا تھا کہ وہ عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں،

  • بندوق رکھنے کے موجودہ نظام میں تبدیلی کی جائے، زید حامد نے مطالبہ کردیا

    بندوق رکھنے کے موجودہ نظام میں تبدیلی کی جائے، زید حامد نے مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: سینئر دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی شہری جو کچھ بنیادی شرائط پوری کرتا ھو، اسے عام اجازت ہونی چاہیئے کہ وہ ایک رائفل اور ایک پستول رکھ سکے،لائسنس کے بجائے رجسٹریشن کا نظام ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بندوق رکھنے کے موجودہ نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کے بجائے رجسٹریشن کا نظام ہونا چاہیئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "ھر پاکستانی شہری جو کچھ بنیادی شرایط پوری کرتا ھو، اسے عام اجازت ھونی چاھیے کہ وہ ایک رایفل اور ایک پستول رکھ سکے۔۔۔لایسنس کے بجاے رجسٹریشن کا نظام ھونا چاھیے۔ جیسے گاڑیوں کے معاملے میں ھے۔ ھمیں اپنی آزادی کے دفاع کے لیے اسکی ضرورت بھی ھے اور یہ آینی اور شرعی حق بھی۔”

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167684841678213120

    انہوں نے مزید کہا کہ "جس طرح گاڑیوں کی صرف رجسٹریشن ھوتی ھے، اسی طرح ھتھیار کی بھی صرف رجسٹریشن ھونی چاھیے۔ جس طرح گاڑی چلانے کا لایسنس ھوتا ھے، اسی طرح ھتھیار استعمال کی تربیت کے بعد سرٹیفیکیٹ جاری ھونا چاھیے۔ ھر قانون کا احترام کرنے والے شہری کو کم از کم دو ھتھیار رکھنے کی عام اجازت ھونی چاہیے”.

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167686323165126656

    بندوق رکھنے کے موجودہ نطام موجودہ نطام میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے زید حامد نے کہا کہ "موجودہ ہتھیار کے لایسنس کا نظام انگریز کا بنایا ھوا ھے۔ غلام قوم کو غلام رکھنے کے لیے۔ اب اس میں ھماری سفارشات کے مطابق انقلابی تبدیلی کی ضرورت ھے۔ فوجی افسروں، سرکاری ملازمین اور ٹیکس دینے والوں اور دیگر شہریوں کے لیے لایسنس ختم کر کے رجسٹریشن اور تربیتی سرٹیفکیٹ کا نظام۔”

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167687465039253504

  • اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اوآئی سی نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنابھارت کا یکطرفہ اقدام ہے، یواین اوکی قراردادوں کےمطابق کشمیرکی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، تنازع جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی بھارت کایکطرفہ اقدام ہے،

    او آئی سی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے فوری طور پرکرفیو اُٹھایا جائے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق تنازع کشمیر کےپائیدار،منصفانہ حل ضروری ہے، او آئی سی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں، پاک بھارت مذاکرات جنوبی ایشیامیں ترقی، امن اور استحکام کیلیے ضروری ہے، تنازع کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائےشماری ہے،

  • عمران خان کی "احتجاج کال” زبردست تھی، کشمیر ایکٹوسٹ

    عمران خان کی "احتجاج کال” زبردست تھی، کشمیر ایکٹوسٹ

    لاہور: کشمیر ایکٹوسٹ شائستہ صافی نے عمران خان کے احتجاج کی کال پر تعریف کوتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں اس احتجاج سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا لیکن جس طرح پاکستانی باہر نکلیں ہیں، یہ ایک بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے. لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اگلی حکمت عملی کیا ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق کشمیر ایکٹوسٹ شائستہ صافی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1947 سے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اٹھایا گیا، اس وقت دنیا نہیں جانتی تھی کہ کشمیر کا اصل مسئلہ کیا ہے لیکن پھر بھی ہمیں حل بتایا گیا. ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشل میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کوریج کشمیر کا اس دفعہ ملی ہے، تاریخ میں کبھی نہیں ملی. اس بار بی بی سی، سی این این، نیویارک ٹائمز اور الجزیرہ سمیت دنیا کے تمام میڈیا چینلز نے کشمیر ایشو کو اجاگر کیا. انہوں نے کہا مسلسل 25واں دن ہے وہ بھی اپنی فیملی سے رابطے میں نہیں ہیں، انہیں نہیں پتا کہ ان کی فیملی میں کون زندہ ہے اور کون نہیں؟

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 25 روز سے کرفیو نافذ ہے، اور وہاں کے لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کے پڑوس میں لوگ زندہ بھی ہیں یا نہیں، مسلسل 25واں دن ہے وہ بھی اپنی فیملی سے رابطے میں نہیں ہیں، انہیں نہیں پتا کہ ان کی فیملی میں کون زندہ ہے اور کون نہیں؟

  • تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی جانب تاجروں اور سول سوسائٹی کا مارچ جاری ہے، ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت بھی مظفر آباد میں احتجاج کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے چناری میں کشمیریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، مارچ کے شرکاء کو چناری کے مقام پر روک لیا گیا ہے، احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی حکومت کے‌خلاف تحریریں درج تھیں، اس دوران شرکاء کی جانب سے مودی سرکار اور غاصب ہندوستانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی رہی،

    احتجاجی مارچ میں شریک افراد میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا، کنٹرول کے قریبی علاقے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتے رہے، دریں اثناء مظفر آباد میں پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہروں میں کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

  • کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی مہم میں سندھ حکومت مدد کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی سے نالوں کی صفائی پربات ہوئی ہے، کے ایم سی ایک جگہ سے کچرا اٹھا کردوسری جگہ پھینکتی ہے، جی ڈی اے اپنی سیٹیں بچائے پیپلزپارٹی متحد ہے،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے لوگوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پرلوگوں کی طرف سے سندھ حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام نہیں‌ ہو سکا ہےا ور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، مختلف علاقوں میں گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،