Baaghi TV

Author: +9251

  • جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب تین مرکزی ملزمان پکڑے گئے

    جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب تین مرکزی ملزمان پکڑے گئے

    رحیم یار خان پولیس کی کاروائی
    جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب تین مرکزی ملزمان پکڑے گئے۔مزید کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
    مزید پڑھیں:رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل

    مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جا رہی ہے۔۔۔

  • بیرون ملک علاج سے واپس آنے والی فلسطینی لڑکی گرفتار

    بیرون ملک علاج سے واپس آنے والی فلسطینی لڑکی گرفتار

    اسرائیلی فوج نے بیرون ملک علاج کروانے کے بعد واپس آنے والی فلسطینی لڑکی مریم کو گرفتار کر لیا۔مریم کو غرب اردن پہنچنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

    قابض اسرائیلی فوج نے مریم علی احمد ابو عبید کو اردن کے راستے الکرامہ گذرگاہ سے حراست میں لیا۔ مریم کچھ عرصہ پہلے علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات گئی تھیں۔

    مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق مریم کو پہلے ایک حراستی مرکز میں منتقل کیا گیاجہاںسے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی لڑکی کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

  • 471یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

    471یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

    قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے 471 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
    مسجد اقصیٰ بھی عبادت کے لیے محفوظ نہیں
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ویب سائٹ ‘حدشوت ھار ھبایٹ’ نے لکھا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 471 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

    رپورٹ کے مطابق یہودیوںکے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسزکے کمانڈوز بھی تھے۔

    یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے منظم حملوں کا سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

  • رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل

    رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل

    رحیم یارخان :
    رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل ملزمان سکول جانے والے بچوں کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کر تے اور ویڈیو بناتے
    ملزمان بچوں کی ویڈیو بناتے اور لاکھوں روپوں بلیک میلنگ سے وصول کرتے ۔پولیس تھانہ صدر رحیم یارخان کو اہل علاقہ کی جانب سے اطلاعات کے باجود پولیس کی خاموشی پر سوالیہ نشان۔بااثر ملزمان کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے کی دھکمی متاثرہ بچے تعلیم چھوڑ کر گھروں پر بیٹھ گئے ۔ملزمان نے کریانہ کی دکان پر مشروب میں نشہ پلا کر مجھے اغوا کیا،عرفان ۔ناملوم مقام پر مجھ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔عرفانہوش آنے پر ملزمان نے مجھے زیادتی کی ویڈیو دکھائی اور کہاں اگر کسی کو بتایا تو وائرل کر دی جائے گی ۔ملزمان کا گینگ 10 سے زائد افراد پر مشتمل ہے

  • اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ، درجنوں فلسطینی زخمی

    اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ، درجنوں فلسطینی زخمی

    قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک احتجاجی ریلی پر مشین گنوں سے فائرنگ کر دی ۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں ریلی پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ فائرنگ میں دو خواتین اور 18 بچوں سمیت کم سے کم 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جمعہ کو ز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کے آغاز سے اب تک تین سوسے زائد فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • ماں کشمیر تو جنت ہے نہ ،ترانے پر پرائمری سکول کے بچوں نے پوری سٹوری بنادی

    ماں کشمیر تو جنت ہے نہ ،ترانے پر پرائمری سکول کے بچوں نے پوری سٹوری بنادی

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 148 دس آر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے بچوں نے کشمیریوں سے انوکھے انداز میں یکجہتی کی۔سکول کے بچوں کو سکول ٹیچرز نے مشہور زمانہ کشمیری ترانہ”ماں کشمیر تو جنت ہے نہ جنت میں طوفان ہے کیوں” کا کرداد دیا اور بچوں سے اس ترانے پر ٹیبلو پیش کروایا۔بچوں نے مکمل طور پہ کشمیری ماں اور کشمیری بچوں کا روپ بنایا ہوا تھا۔بچوں کی حیران کن کارکردگی پر والدین نے سکول ٹیچرز اور بچوں کی محنت کو سراہا۔

  • کراچی : باولے کتے کے کاٹنے سے 9 واں شہری جانبحق ہوگیا

    کراچی : باولے کتے کے کاٹنے سے 9 واں شہری جانبحق ہوگیا

    کراچی:کتے کھلے عام پھر رہے ہیں اور ہر وقت جاگتے ہوئے شہریوں کو کاٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت والے سو رہے ہیں، کراچی کے جناح ہسپتال میں ریبیز کا شکار شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ کتے کے کاٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں درجنوں واقعات چند ہفتوں میں ہوئے ہیں لیکن سندھ حکومت اس معاملے میں‌بالکل بے فکر ہے .

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین کا فقدان ہے پاگل کتے سے کاٹنے سے ایک اور شخص جان سے گیا، پچپن سالہ رجب علی کو دو ماہ قبل خیرپور میں پاگل کتے نے کاٹاتھا۔رجب علی کو چارروز قبل جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ رواں سال پاگل کتے کے کاٹنے سے یہ نویں ہلاکت ہے۔

  • مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ‘ سجل علی نے کس کی طرف اشارہ کردیا ؟

    مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ‘ سجل علی نے کس کی طرف اشارہ کردیا ؟

    لاہور: انسان جس کیلئے دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے مجھے کم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوںجس کوکم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کےلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔

    ذرائع کےمطابق ٹی وی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سالوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جاﺅں گی ۔خدا کاشکر ہے کہ میں نے شوبز کے حوالے ذاتی زندگی کے معاملات میں بھی جس کی بھی خواہش کی وہ پوری ہوئی ۔سجل علی نے کہا کہ موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لئے ایسے ہی آسانیاں رکھے

  • دہلی پولیس ہجومی تشدد کی زد میں

    دہلی پولیس ہجومی تشدد کی زد میں

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے بریلی ضلع میں دہلی پولیس بھی ہجومی تشدد کی زد میں آ گئی۔
    بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی
    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس بغیر یونیفارم بریلی میں چھاپہ مارنے گئی تو لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر مارا پیٹا۔ جب یہ خبر بھوجی پور تھانہ پہنچی تو تھانہ کی پولیس نے انہیں کسی طرح بھیڑ کے چنگل سے چھڑایا اور تھانے لے آئی۔

    دوسری طرف بریلی دیہی ایس پی مسٹر ایس سنگھ کے مطابق وہاں کوئی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی پولس بغیر وردی چھاپہ ماری کرنے آئی تھی۔ لوگوں کے گھیرنے پر ان لوگوں کو بتایا گیا کہ ان کا تعلق دہلی پولس سے ہے جس کے بعد انھیں جانے دیا گیا۔

  • بلوچستان کے حجاج کا احتجاج

    بلوچستان کے حجاج جدہ کےائیرپورٹ پر پی آئی اے فلائٹ8758 کے انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاجپی۔ائی۔اے کی انتظامیہ بلوچستان کےحاجیوں کو اب زم زم لے جانے کی اجازت نہ دینے پر وہ وہاں پر ایک بڑی تعداد میں شدید گرمی کے باوجود احتجاج کیا
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک پی۔ائی۔اے کی انتظامیہ اپنے فیصلے پر غور نہیں کرتی اور مظاہرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پی۔ائی۔اے کے اس ناجائز برتاؤ کا نوٹس لیں انکا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اس فلائٹ میں نہیں جائینگے جب تک انکے مطالبات حل نہیں کیے جاتے۔