Baaghi TV

Author: +9251

  • گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، ڈاکٹر قتل،یہ ڈاکٹر کون تھے اور کس نے قتل کیا ؟ خبر سے ہلچل مچ گئی

    گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، ڈاکٹر قتل،یہ ڈاکٹر کون تھے اور کس نے قتل کیا ؟ خبر سے ہلچل مچ گئی

    کراچی: کراچی میں پھر دہشت گردی سر اٹھنے لگی ، اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور ڈاکٹر عسکری کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے گاڑی دوڑا دی جس کے بعد ملزمان کی فائرنگ کی، ایک گولی ان کے کندھے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں تعینات تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید عسکری کو آج دوپہر ان کی رہائشگاہ کے قریب قتل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید عسکری کو مارنے والے کسی انتہا پسند مذہبی گروہ سے ہوسکتے ہیں

  • خطے میں کشیدگی: اقوام متحدہ کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    خطے میں کشیدگی: اقوام متحدہ کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کے فریقین شہریوں کو تحفظ دیں.

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے شمال مغربی شام میں جاری تنازعے کے فریقین سے عام شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کے ایک ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق ادلب کے شمالی علاقے میں جاری لڑائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ان کے بقول اس دوران تباہ کن بیرل بم بھی استعمال کیے گئے۔ دوجارک نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے واضح ہے کہ پورے کے پورے شہر اور گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے ہیں اور چار لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

  • مصباح الحق خطرے میں ، ہیڈ کوچ نہ بنانے کی تجویز

    مصباح الحق خطرے میں ، ہیڈ کوچ نہ بنانے کی تجویز

    لاہور : مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کرنے لگیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ بنانے سے قبل مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی اور عہدہ دینا چاہیے کیوں کہ ان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان کی طرف سے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے کھیلنے والے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح کا کوئی تجربہ نہیں اور انہیں یہ عہدہ دینا بچکانہ فیصلہ ہوگا۔

  • کشمیر کی‌آزادی کا حل صرف جہاد فی سبیل اللہ، سینیٹ سے مطالبہ سامنے آگیا

    کشمیر کی‌آزادی کا حل صرف جہاد فی سبیل اللہ، سینیٹ سے مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد: سینیٹر سیف نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی‌آزادی کا حل صرف جہاد فی سبیل اللہ میں ہے.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سیف نے پارلیمنٹ میں سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی‌آزادی کا حل صرف جہاد فی سبیل اللہ میں ہے. انہوں نے حکومت پاکستان اور عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہزار بار اقوام متحدہ میں جاکر تقریر کریں لیکن تقریریں کرنے سے اور اقوام متحدہ میں قراردادیں پاس کروانے سے آزادی کبھی نہیں مل سکتی. سینیٹر سیف نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آپ کی باتوں پر صرف تالیاں بجاتی رہ جائے گی جبکہ نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کرتا رہے گا. انہوں نے کشمیر کی آزادی کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی‌آزادی کا حل صرف جہاد فی سبیل اللہ میں ہے جس کا حکم قرآن پاک میں ہے، جب تک بھارتی جرنیلوں کی لاشیں سری نگر کی گلیوں میں پڑی نطر نہیں آئیں گی تب تک کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا.

    واضح رہے کہ کشمیر میں 26 روز سے کرفیو نافذ ہے اور بھاری فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے.

  • پختون گلوکارہ ثناء عمر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

    پختون گلوکارہ ثناء عمر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

    سوات : سوات کی پختون گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاہے۔ ثناء عمر کا تعلق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے بتایا گیاہے۔

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ و رقاصہ ثناء عمر نے گزشتہ شب محفل موسیقی میں پیسے کمائے تھے جس کے بعد صبح ان کے بھائی کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس میں اسکے بھائی نے اپنی بہن کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ثناء عمر کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔مینگورہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • 2003 میں سلمان شہباز 20 ہزار کے مالک . 2017 میں 2 ارب 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ، نیب نے جادو کی چھڑی پوچھ لی

    2003 میں سلمان شہباز 20 ہزار کے مالک . 2017 میں 2 ارب 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ، نیب نے جادو کی چھڑی پوچھ لی

    اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف نیب تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا اطلاعات کے مطابق 2003 میں سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کے اثاثوں کی مالیت 20 ہزار روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہباز 2017 میں 2 ارب 60 کڑور کے اثاثوں کے مالک ہو گئے۔ ملزم سلمان شہباز نے ایک ارب سے زائد کی رقم غیر ملکی ترسیلات زر ہونے کا دعوی کیا۔

    نیب حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کا غیر ملکی ترسیلات زر کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر اہل خانہ سے مل کر 12 انڈسٹریل یونٹس لگائے، 2 ارب 58 کروڑ کی رقم انڈسٹریل یونٹس میں انویسٹ کی گئی ۔

    ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سلمان شہبا زکے مطابق اس نے 1 ارب 40 کروڑ کی رقم بطور قرضہ حاصل کی۔تاہم نیب ذرائع کا دعوی ہے کہ ملزم سلمان شہباز نے 7 سو 37 ملین کی رقم بے نامی اکاونٹس کے ذریعہ حاصل کی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف انکوائری کی منظوری کے بعد سلمان شہباز برطانیہ فرار ہیں۔واضح رہے کہ آج لاہور احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

  • امام مسجد نے کشمیر میں  بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    امام مسجد نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    سری نگر سری نگر کی جامع مسجد کے امام نےبھی بھارتی مظالم کاپردہ چاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق امام مسجدحافظ الطاف احمد شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نمازپڑھنے پربھی ہراساں کررہی ہیں،

    ذرائع کے مطابق امام مسجد حافظ الطاف احمد شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کہا جاتا ہے نماز نہ پڑھو۔ بھارت نے وادی میں سب کچھ بند کردیا، ظلم کا بازار گرم ہے، بزرگوں کوبے عزت کیاجارہا اورعورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہے۔

  • شجاع آباد  اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

    شجاع آباد اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) پورے ملک کی طرح شجاع آباد میں بھی وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ہدایت پر ایس سی کالج شجاع آباد کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت رانا عمر نے کی ریلی میں طلباء ٹیچر حضرات اور سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ریلی میں موجود شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا یہ عظیم الشان ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ہمراہ کھڑی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کسی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر اس کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم انشااللہ کشمیر کو آزادی دلواکر ہی دم لیں گے ۔بھارت کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کر رہا ہے ہماری بہنوں اور ماؤں کی عزت لوٹی جارہی ہے نوجوانوں اور بزرگوں کو شہید کیا جارہا ہے اور آزادی کی تحریک کو روکنے کے لیے نوجوانوں بزرگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے مودی سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کو نظر بند کر رکھا ہے ہم آج مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اگر مودی سرکار کی حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی مہم جوئی کی تو ہم ان کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اور ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے کشمیر کی آزادی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی برادریوں کو اس مسئلہ کے حل کی جانب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کشمیر کا مسئلہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان میں ہے اگر خدانخواستہ جنگ ہوتی ہے تو پوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے اور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارت ہی ہوگا ۔بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے اور عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک ڈ کلیر کرے ۔بھارت نے دہشت گردی سے پورے خطے کا امن تباہ و برباد کر دیا ہے . رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جنگ کا وقت قریب آن پہنچا، قوم تیار رہے… ہدایت جاری کردی گئی

    جنگ کا وقت قریب آن پہنچا، قوم تیار رہے… ہدایت جاری کردی گئی

    اسلام آباد: سینئر دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ جنگ کا وقت قریب آن پہنچا ہے، جس میں ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کا وقت قریب آن پہنچا ہے، جس میں ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا. انہوں نے کہا کہ "پاکستانیوں کے لیے ان شاءاللہ ھم آج ایک ویڈیو ریکارڈ کر رھے ھیں کہ جس میں جنگ شروع ھونے کی صورت میں ہدایات دی گیء ھیں۔ اب ھر پاکستانی اپنی پاک فوج کے ساتھ مل کر اس غزوۂ میں شریک ھو گا۔ اپنی نیت پاک اور ٹھیک رکھیں، اپنی صحت کا دھیان کریں، اور دی گیء ھدایات پر عمل کریں۔ وقت قریب ھے”.

    https://twitter.com/BTPakistan/status/1167457818846388224