Baaghi TV

Author: +9251

  • ایپل نے معافی مانگ لی ، کس شرمناک بات پر معافی مانگی وجہ سامنے آگئی

    ایپل نے معافی مانگ لی ، کس شرمناک بات پر معافی مانگی وجہ سامنے آگئی

    نیویارک: ’’ ایپل ‘‘ نے سری کے ذریعے نجی نوعیت ریکارڈنگ سننے پر اپنے صارفین سے معافی مانگ لی ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں موجود ڈیجیٹل اسسٹنٹ ’سری‘ صارفین کی ریکارڈنگ گریڈنگ پروگرام کے تحت رکھے گئے کنٹریکٹرز کو بھیجتا تھا جس کا مقصد صارفین کو اعلی معیار کی سروسز فراہم کرنا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہمیں احساس ہے کہ ہم اپنے اعلیٰ مثالی اصولوں پر پورا نہیں اترے جس کے لئے اپنے تمام صارفین سے معذرت خواہ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سری کے حوالے سے کچھ ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی جس کے تحت اب صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ اپنی مرضی سے ’’ سری گریڈنگ‘‘ کا آپشن استعمال کر سکیں گے‘‘۔

  • سعودی عرب اور عرب امارات کو منہ کی کھانی پڑی ، اقوام متحدہ نے قطر کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے

    سعودی عرب اور عرب امارات کو منہ کی کھانی پڑی ، اقوام متحدہ نے قطر کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے

    نیویارک :اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے اپنے 99ویں اجلاس کے اختتام پر قطر کی جانب سے سعودیہ اور یو اے ای کے خلاف دائر بین الاقوامی رابطوں پردرخواست پر دونوں ممالک کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ سی ای آر ڈی ایسے آزاد ماہرین پر مشتمل تنظیم ہے جو اپنے ریاستی اراکین کی جانب سے ہر قسم کے تعصب کے خاتمے کے حوالے سے موجود بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جینیوا میں مئی 2018 کے دوران ہونے والی سماعتوں اور تحریری جوابات کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ سعوی عرب اور یو اے ای کے اعتراضات تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔چنانچہ کمیٹی نے کہا کہ وہ فریق ریاستوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتی ہے‘ اور کیسز کے میعار کا جائزہ لینے کے لیے عارضی بنیادوں پر قائم کیے گئے 2 مشاورتی کمیشن تعینات کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قطر نے یہ اقدام سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے 5 جون 2017 کو اس کے خلاف نافذ کردہ اقدامات کے سلسلے میں اٹھایا، جس میں قطر کا سیاسی اور اقتصادی بائیکاٹ کرتے ہوئے سمندری، فضائی اور زمینی رابطے منقطع کردیے گئے تھے۔

    عرب ہمسائیہ ممالک کی طرف سے قطر کی ناکہ بندی کی کوشش کے بعد قطر نے مذکورہ کمیٹی میں بین الاقوامی رابطے جمع کروائے تھے کیوں کہ قطر کا موقف ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای کے اس کے شہریوں کے خلاف اقدامات نسلی امتیاز کے زمرے میں آتے ہیں،لہٰذا اب کمیٹی اگلے مرحلے کی کارروائی کرتے ہوئے کیسز کے میعار کا جائزہ لینے کے لیے 2 ایڈہاک مشاورتی کمیشن تعینات کرے گی۔

  • پی وائی اے کا پارلیمانی اجلاس، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    پی وائی اے کا پارلیمانی اجلاس، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    نمائندہ (باغی ٹی وی)
    تفصیلات کے مطابق پراوینشل یوتھ اسمبلی کے انفارمیشن منسٹر نے پارلیمانی سیشن میں اپنی حکومت کی سالانہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں شروع ہونے والی نوجوانوں کی سب سے منظم اسمبلی پراوینشل یوتھ اسمبلی  نے ایک سال پہلے کامیابی کے منازل کو طے کرتے ہوئے
    اپنے روایات کو برقرار رکھ کر نوجوانوں کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا
    جس میں گرین اور بلیو پارٹی کے ممبران نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بھر پور مہم چلائی اور احسن طریقے سے الیکشن کے عمل کو مکمل کیا
    جس میں گرین   پارٹی کے امتیاز علی وزیر اعلی جبکہ قاضی طیب تنولی سپیکر اسمبلی  منتخب ہوئے
    اور یوں ایک خوشگوار ماحول میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سیاسی اگاہی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملا ۔۔۔۔
    پراوینشل یوتھ اسمبلی کی موجودہ حکومت نے شاندار روایت قائم کرکے اپوزیشن جماعت کے 3 سے زیادہ ممبران کو اپنی کابینہ کا حصہ بنایا اور یو بھائی چارے کی نئی مثال قائیم کرکے اپنے دور حکومت کا آغاز کیا۔۔۔
    39 رکنی پرعزم حکومتی کابینہ نے معاشرے کے دیگر نوجوانوں کو ساتھ ملاکر خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں ناظمین اور نائب ناظمین جںکہ تحصیلوں کی سطح پر بھی حکومتیں قائم کئے
    ساتھ ہی ضلعی سطح پر نئے نوجوانوں کو پی وائی اے کے ڈسٹرکٹ ممبران چننے کیلئے انٹرویوز کے بعد انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
    6 اضلاع میں ضلعی سطح پر حلف برداری کے بڑے بڑے ایونٹس کئے گئے۔۔۔
    اور یو تنظیمی  عمل مکمل ہونے کے بعد اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے عملی طور پر کام کا آغاز کیا گیا۔۔۔
    درد دل رکھنے والے نوجوانوں کی کابینہ نے صوبہ بھر میں رحمت رمضان مہم کے نام سے ہزاروں غریب، بے بس مسافر اور لاچار روزہ داروں کیلئے افطار ڈنرز کا اہتمام کیا جبکہ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور اگاہی مہم چلائی اور بعد میں عید ملکی محافظوں کے ساتھ تھانوں، چوکیوں اور بارڈروں پر گزار کر فورسز کا حوصلہ بڑھایا۔۔۔

    ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم نے ماحول  کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرکے صوبہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائیں اور ساتھ ہی ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے اگاہی والک کئے۔۔۔

    صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی ہماری حکومت پیش پیش رہی اور مختلف اضلاع میں کرئیر کونسلنگ ورکشاپس، فری میڈیکل کیمپس، ہیلتھ اور ایجوکیشن اویرنس سیمینارز کا انعقاد جںکہ چارسدہ میں ٹیکنیکل کالج کے ساتھ فل سکالرشپ کا ایم او یو  کر کے سینکڑوں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی۔۔۔۔

    ملک پاکستان اور امت مسلمہ کو جب بھی سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا ہم نے گاؤں گاؤں  لوگوں کو اکھٹا کرکے اپنے محافظوں کے ساتھ یکجھتی کا اظہار کیا اور عملی طور پر ہر قسم کی قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا جبکہ سوشل میڈیا پر اپنے دفاعی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا بھر پور جواب دے کر ففتھ جنریشن وار میں صف اول کے سپاہی بنے رہے۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔
    مذہبی ہم اہنگی کو فروغ دینے اور خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے کیلئے ہم نے اپنے کابینہ میں اقلیتوں کو ساتھ ساتھ چلانے کی بھر پور کوشش کی۔۔
    ۔
    ۔۔۔۔
    یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اتنی بڑی سرگرمیوں کو سرانجام دینا اسان کام نہیں لیکن یہ سب کچھ اللہ تعالی کی خصوصی مدد نوجوان ممبرز کے پر عزم جزبوں اور انتھک محنتوں سے ممکن بنا اور انشاءاللہ یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔۔۔
    نسیم اللہ شاہین
    انفارمیشن منسٹر پراوینشل یوتھ اسمبلی

  • کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نژاد ڈاکٹر طلب

    کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نژاد ڈاکٹر طلب

    کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول طلب، وضاحت کے بعد کلین چٹ دے دی گئی

    بھارتی اخبار کے مطابق معروف کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے معالج اور نامور کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک ای میل کی وضاحت کیلئے طلب کیا جس پر آئی این آر 2.78درج تھا۔آئی این آر کا مطلب انٹرنیشنل نارمولائزڈ ریشو ہے جو خون کی رپورٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے اسے 2کروڑ 78 لاکھ روپے کیش حوالگی سمجھا ۔ ڈاکٹر کی طرف سے وضاحت دیئے جانے کے بعد انہیں کلین چٹ مل گئی۔

    دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کول نے بتایا کہ ان کا کشمیری حریت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یاسین ملک کے ساتھ بھی ان کا رشتہ ڈاکٹر مریض والا ہے۔ 1996 میں انہوں نے یاسین ملک کے دل کا والوتبدیل کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی مرتبہ معمول کے چیک اپ کرانے آئے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے مظالم جاری ، مختلف علاقوں میں 9 کشمیری شہید کردیئے ، اظہار  یکجتہی پر پاکستانی قوم کا شکریہ

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے مظالم جاری ، مختلف علاقوں میں 9 کشمیری شہید کردیئے ، اظہار یکجتہی پر پاکستانی قوم کا شکریہ

    :سری نگر: قابض بھارتی افواج تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق پچھلے 48 گھنٹوں میں 9 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر شہید کردیا گیا ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا کے باوجود نام نہاد عالمی برادری کو چپ لگ گئی ہے ، مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    دوسری طرف کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے محبت کرنے والوں نے جس محبت اور وفا کا اظہار کیا ہے ہے اس کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں. سری نگر سے ذرائع کے مطابق کشمیریوں نے پاکستانیوں کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ بھارت کی غلامی سے آزاد نہیں ہوجاتے وہ اپنی تحریک مزاحمت جاری رکھیں گے

  • شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیا ت کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہے گا، اس دوران ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 9 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    ملک کے دوسرے حصوں سے متعلق موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیا کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، قلات، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ژوب، ٹھٹھہ، کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    Comments

  • دنیا والوں سن لو ! جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، ملیحہ لودھی

    دنیا والوں سن لو ! جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک:کشمیری کبھی بھی بھارت کی غلامی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ،اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔

    ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔

  • ”دی ادر سائیڈ“ الحمرا آرٹ سینٹر، انگلش سٹیج ڈرامہ  پیش کردیا گیا

    ”دی ادر سائیڈ“ الحمرا آرٹ سینٹر، انگلش سٹیج ڈرامہ پیش کردیا گیا

    لاہور:انگلش سٹیج ڈراما ” دی ادر سائیڈ “ پیش کیا گیا، ڈرامے میں انسانوں میں چھپے شیطان کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی اور نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پر شائقین نے انہیں بھرپور داد دی۔ڈرامے میں سنجیدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ ڈانس پرفارمنسز بھی شامل تھیں جنہیں بھی شائقین نے بے حد پذیرائی دی۔

    ذرائع کے مطابق اولوموپولو میڈیا کے زیر اہتمام الحمرا میں تین روزہ انگلش سٹیج ڈرامے دی ادر سائیڈ کو شائقین دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور ڈراما کو بے پناہ پسند کیا۔ ڈرامے میں مغربی انداز کو نمایاں کیا گیا اور دکھایا گیا کہ انسانوں میں شیطان بستے ہیں جو انسانوں کو ہی مارتے ہیں۔

    الحمرا ہال میں ڈرامے کی پرڈیوسر بشریٰ سلطان اور ڈائریکٹر ابراہیم رانا کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی بحالی کے لئے ایسے ڈرامے ضروری ہیں جن میں اصلاح کا پہلو بھی ہو۔ ڈرامے کا سیٹ کاسٹیوم اور فنکاروں کی پرفارمنس بلاشبہ کمال کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل معیاری کام پر یقین رکھ کر تھیٹر کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

  • چارسدہ تھانہ سٹی پولیس وین پرفائرنگ

    چارسدہ تھانہ سٹی پولیس وین پرفائرنگ

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس وین پر ملزمان کی جانب سے فائیرنگ کی گئی ہے جس میں ایک اہلکار زخمی ہے
    ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے بھاگنے کے کوشش میں پولیس کی سیکنڈ ون وین سے ٹکرا دی۔
    ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے خاتون اور پولیس اہلکار اجمل زخمی ہوئے ۔
    ملزمان کے قبضہ سے 8کلوگرام ہیروئن 6کلوچرس اور1کلوافیوان برآمد ہوئی ہیں ۔ملزمان میں لائق ذادہ ،لائیبہ اور روبینہ سکنہ ماشوخیل شامل ہیں ۔پولیس

  • مقبوضہ کشمیر،مسلسل کرفیو کے 27روز، انسانی بحران سنگین تر ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر،مسلسل کرفیو کے 27روز، انسانی بحران سنگین تر ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوکا آج 27واںروز ہے جس سے انسانی بحران تشویشناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہوا اور زندگی کشمیریوں کے لیے جہنم بنادی ہے۔
    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان
    کشمیری مسلسل کرفیو کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ جس کی وجہ سے کشمیریوں کو کھانے پینے کی اشیائ، بچوں کے کھانے اور جان بچانے والی دوائیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بھارتی حکومت نے اپنی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کو چھپانے کے لیے تمام انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی ہوئی ہے۔ جبکہ کشمیری اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپڈیٹ نہیں ہو سکے۔

    وادی کشمیر میں سکول بدستور بند ہیں کیونکہ بچے اس صورت حال میں سکول جانے کا خطرہ نہیں مول سکتے۔

    دریں اثناء بھارتی فورسز کا حریت رہنماوں ، سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ بھارتی فوج نے اب تک دس ہزار سے زائدکشمیریوں کوگرفتار یا نظربند کیا ہواہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو گئی ہے ۔ بھارتی حکومت نے قیدیوں کی بڑی تعداد کو بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔

    دوسری طرف کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرے کیے۔