Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے ، کیوں ؟ اسفند یار ولی نے وجہ بتادی

    آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے ، کیوں ؟ اسفند یار ولی نے وجہ بتادی

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیماری کی حالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقلی کا سختی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کا بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

    آصف علی زرداری کی جیل منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کے فیصلے برعکس آصف علی زرداری کو جیل منتقلی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے،اسی طرح آصفہ بھٹو زرداری کو بھی اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی کوئی جواز نہیں رکھتا،کیا بیماری کی حالت میں ایک بیٹی اپنے والد سے ملاقات نہیں کرسکتی؟

    اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کے بچوں کو اجازت دے چکی ہے کہ وہ اپنے والد سے ملاقات کریں کیا آصفہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت نہیں؟اسفندیار ولی خان نے اپنے بیان میں آصف علی زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی کاروائی کی بجائے آصف علی زرداری کو فوری طور پر ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ہسپتال منتقل کیا جائے

  • بہار: رشوت نہ دینے پر ٹھیکیدار کو زندہ جلا دیا گیا

    بہار: رشوت نہ دینے پر ٹھیکیدار کو زندہ جلا دیا گیا

    بھارت میں ہجومی تشدد کے واقعات کے بعد اب لوگوں کو زندہ جلا دینے والا واقعہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
    بھارت، ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ
    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میںرماشنکر سنگھ نامی ٹھیکیدار پیسے لینے گیا لیکن اس کو زندہ جلا دیا گیا۔ آگ میں شدید زخمی اس ٹھیکیدار کوعلاج کے لئے گورکھپور ہسپتال بھیجا گیا تھا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

    مذکورہ واقعہ گوپال گنج کی گنڈک کالونی میں واقع محکمہ گنڈک کے چیف انجینئر کے گھر پر پیش آیا۔ رما شنکر سنگھ کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر بننے کے بعد باقی رقم کی ادائیگی کے لئے چیف انجینئر کی جانب سے 15 لاکھ روپے کی رشوت مانگی جا رہی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت میں ہجومی تشدد کے واقعات عام ہیں۔ ہجومی تشدد کا نشانہ زیادہ تر اقلیتیں خصوصاً مسلمان بنے ہیں۔

  • داؤد ابراہیم کے سمدھی نے بھارت کو دھمکی لگادی

    داؤد ابراہیم کے سمدھی نے بھارت کو دھمکی لگادی

    کراچی: داؤد ابراہیم کے سمدھی اور سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق داؤد ابراہیم کے سمدھی جاوید میانداد نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا. وہ کشمیریوں سے یکجہتی کرنے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچے. ساتھ ہی انہوں نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا. نریندر مودی کو دھمکی لگاتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ مودی دیکھ لو میں "شمشیر بکف” احتجاج میں شریک ہوں. ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے، بھارت کشمیر حاصل کرنے کے خواب کو بھول جائے.

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "کشمیر آور” بنایا گیا. جس میں وزیراعظم عمران، صدر عارف علوی سمیت ملکی قیادت نے بھرپور حصہ لیا. دوسری جانب داؤد ابراہیم کے سمدھی جاوید میانداد بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے تلوار ساتھ لیکر میدان میں پہنچے.

  • کل سندھ کی ہندو کمیونٹی  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کرے گی ، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ پہنچ  گئے

    کل سندھ کی ہندو کمیونٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی ، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ پہنچ گئے

    عمر کوٹ :ہندو برادری کے ہزاروں افراد کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کی ہندو برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں ان کے حقوق محفوظ ہیں

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ہفتہ کو عمر کوٹ میں ہندو برادری سے خطاب کریں گے۔عمر کوٹ میں‌ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر سے ہندو کمیونٹی پہنچے گی ، اطلاعات کے مطابق نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کی ٹیمیں کوریج کے لیے کراچی پہنچ گئیں ۔

  • ترک افواج شام میں سیاسی حل ہونے تک رہیں گی۔ ترک وزیرخارجہ

    ترک افواج شام میں سیاسی حل ہونے تک رہیں گی۔ ترک وزیرخارجہ

    ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے حصول کی صورت میں ترک مسلح افواج علاقے سے نکل جائیں گی۔

    میولود چاوش اولو ناروے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ گول میز کانفرس میں سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

    شام کی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے والے وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ جب شام میں سیاسی حل تلاش کر لیا جائیگا تو ترک فوج کے فرائض بھی وہاں پر مکمل ہو جائینگے۔

    ادلیب میں حملوں پر ایک سوال کے جواب میں ترک وزیر نے بتایا کہ روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی کی زمینی فوج "بہت جلد” شام میں فرات کے مشرق میں داخل ہوجائے گی اور "دہشت گردوں” کے علاقے کو صاف کرنے کے عزم کا اعادہ کرے گی۔ ترک افواج شمالی شام میں ایک محفوظ زون کے قیام کے سلسلے میں آہستہ آہستہ علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں۔

  • پوری قوم نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ، دو بڑی جماعتیں خاموش تماشائی

    لاہور : تاریخ یہ بھی لکھے گی کہ جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کےساتھ بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کیا جارہا تھا تو پاکستان کو دو بڑی جماعتوں نے قوم کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کرنے کو پسند نہ کیا .

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بات بڑی شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آخر ان دوبڑی جماعتوں نے کس کو خوش کرنے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی حامی کیوں نہ بھری ، کیوں نہ کسی لیڈر نے اپنے دیگر ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کیا ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی ایسا مظاہر ہ نہیں‌کیا گیا ، صرف شہباز شریف کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئ ، یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میاں شہباز شریف کے بڑے بھائی جان کئ بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وہ کشمیری ہیں .لیکن کشمیریوں کے لیے اظہار یکجہتی نہ کرکے انہوں نے اپنے ہی موقف کی نفی کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آج قوم کے ساتھ تو مل کر کشمیریوں کےلیے یکجہتی کا اظہار نہیں کیا البتہ اعلان کیا ہےکہ وہ 6 ستمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی:  گورنمنٹ کالج میاں چنوں کے طلبا نے ریلی کا اہتمام کیا

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: گورنمنٹ کالج میاں چنوں کے طلبا نے ریلی کا اہتمام کیا

    میاں چنوں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ کالج میاں چنوں کے طلبا نے ریلی کا اہتمام کیا۔ جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود ودیگر اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ریلی ڈگری کالج سے شروع ہو کر ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر طلبا کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیرکی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلبا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بھی بلند کئے۔

    اس موقع پرطلبا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ اب کشمیر کی آزادی دور نہیں۔ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ کشمیر میں 26روز سے کرفیو عائد ہے۔ لوگوں اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ میڈیا اور مواصلاتی نظام مکمل بند کر کے کشمیر کو دنیا سے الگ کر رکھا ہے۔

    کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے آر ایس ایس کے غنڈوں کو وادی میں پہنچایا جا رہا ہے۔چند ہی دنوں میں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سینکڑوں افراد پیلٹ گن کا شکار ہو چکے ہیں۔

    عالمی برادری بھارت کی غنڈہ گردی اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی منزل اب دور نہیں۔ اب بہت جلد کشمیر ہندو بنیا سے آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو اٹھائے اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں۔

  • سرائے عالمگیر : نجی ٹی وی کا نمائندہ مرزا وسیم فائرنگ سے جانبحق

    سرائے عالمگیر : نجی ٹی وی کا نمائندہ مرزا وسیم فائرنگ سے جانبحق

    سرائے عالمگیر : سرائے عالمگیر: سرائے عالمگیر نجی ٹی وی چینل 92 کے نمائندہ پر فائرنگ سے صحافی مرزا وسیم جانبحق ہوگئے ، مرزا وسیم پر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ دی

    سرائے عالمگیر سے باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے نمائندے مرزا وسیم کو پیٹ پر چھ گولیاں لگیں جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق مرزا وسیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

    ذرائع کے مطابق مرزا وسیم کے قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں‌چل سکا ، پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرزا وسیم کو کئ دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں وہ دھمکیاں دینے والے کون تھے ، اس کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چلا ، تاہم پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا