Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی کے یوم فتح پر ترک سفارت خانے میں خصوصی تقریب

    ترکی کے یوم فتح پر ترک سفارت خانے میں خصوصی تقریب

    ترکی کے یوم فتح پر اسلام آباد میں ترک سفارت خانے میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر مجاہد انور نے پلوامہ واقعے کے بعد ترکی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایئرچیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 25 روز سے مظلوم کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ بچے بوڑھے اور خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے مصائب کا نوٹس لینا چاہیے۔

    پاکستان میں ترک سفیر نے ترکی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے فورم پر پہلے کی طرح پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

  • کوئٹہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں مختلف شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی گئی اور ہاکی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف ریلیاں بھی شامل ہوئی اور مختلف شہاراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں وکلاء برادری ، تاجر ،سکولوں کے طلباء ، سول سوسائٹی اس کے علاوہ مختلف قبائلی اوم نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے مقررین اہلیان کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہم کشمیریوں پر آئی اس مشکل گھڑی مین ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور انڈیا اس کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے ہم کسی قیمت پربھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور کشمیر کی آزادی کے لئے بلوچستان ان کا بھر پور ساتھ دیگا اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لوگوں نے تھام رکھے تھے جب کے پاکستان زندہ اباد کشمیربنے گا پاکستان اور پاکستان آرمی زندہ اباد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

  • بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    مودی حکومت میں بھارتی معیشت کا برا حال ہو گیا ہے۔ بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔
    بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک
    جی ڈی پی کی اپریل -جون کے دوران شرح ترقی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کی شرح ترقی 8 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ یاد رہے کہ یہ شرح ترقی 25 سہ ماہیوں میں سب سے کم ہے۔ سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دیکھی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح محض 0.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ کی شرح ترقی 12.1 فیصد کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔

    زراعت اور تخلیق کاری کے شعبوں میں بھی خراب کارکردگی کی وجہ سے جنوری ، مارچ 2018-19 میں ترقی کی شرح5.8 فیصد رہی جو کہ 5 سال کی کمتر سطحہے۔ یہ 20 سہ ماہیوں میں سب سے کم شرح ترقی تھی۔ مالی سال 2018-2019 میںجی ڈی پی کی شرح ترقی 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 7.2 فیصد سے کم تھی۔

  • رحیم یار خان( )رہبر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی

    رحیم یار خان( )رہبر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی

    رحیم یار خان( )رہبر یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے رہبر یوتھ ونگ کے صدر مہوال سانگی کی قیات میں ریلی نکالی گئی۔ جو ڈسٹرکٹ پریس کلب سے شروع ہوکر سٹی پُل پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاءنے کشمیری عوام کی حمایت اور بھارت کے خلاف بینر اُٹھارکھے تھے ریل میں نائب صدر رانا سردار،عطاءمحمد سانگی،رئیس ظہور،رانا آصف، جام قربان،علی چھٹہ،غازی مہر، سمیت نوجوان کی کثیرتعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے باری کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلہ بھی نظر آتش کیا۔

  • عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

    عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

    عراق میں داعش کے نام نہاد بغداد کے گورنر عبدالسلام حامد حامود کو ملک کے مغربی صوبے انبار میں قتل کر دیا گیا ہے۔
    داعش پھر سر اٹھانے لگی، عراق میں آئل فیلڈ پر حملہ
    ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی حکومت نواز شیعہ ملیشیاوں پر مشتمل حشادی شابی وفد نے عبدالسلام حامد کی قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ انبار میں حاشدی شابی کے ایک آپریشن میں عبدالسلام کی گاڑی دھماکے سے ہوا میں اڑ گئی۔

    یاد رہے کہ داعش کے ممبران مشرقی صوبے دیالہ اور شمالی صوبوں صلاحدین اور کرکوک میں انفرادی طور پر مسلح حملے کرتے رہتے ہیں۔

  • بھارتی آرمی چیف 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے

    بھارتی آرمی چیف 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے

    بھارتی آرمی چیف بپن راوت 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے۔
    بھارتی آرمی چیف کا دورہ کشمیر، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
    بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت نے جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ فورسز کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ جنرل بپن راوت کاآرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں خصوصا کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی آپریشنل تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف کو سری نگر میں قائم 15 کور کے صدر بادامی باغ ہیڈکوارٹر میں مشرقی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    دریں اثنا بھارتی آرمی چیف کی آمد پرنماز جمعہ کے بعد وادی میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔

  • ہم کھڑے ہیں . علی چاند کا بلاگ

    ہم کھڑے ہیں . علی چاند کا بلاگ

    جناب 30 منٹ کھڑے کیوں ہونا ہے ؟
    جواب ملا قوم کو بیدار کرنے کے لیے ۔
    جناب قوم تو پہلے سے ہی بیدار ہے اپنے ضمیر پر سے پیسے کے لالچ کا بوجھ اتاریں تاکہ آپ کا ضمیر بیدار ہو ۔

    قوم کو بہت بہت مبارک ہو کہ میری قوم ابھی بھی زندہ ہے لیکن دکھ تو یہ ہے کہ صرف 30 منٹ کھڑے ہونے کے لیے زندہ ہے ، نعرہ تکبیر کہہ کر آگے بڑھنے کے لیے نہیں ۔ آج قوم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر بتا دیا کہ ہم آج بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، ہم اپنی کشمیری بہنوں کی عزتوں کے لیے ابھی بھی فکر مند ہیں ، ہم آج بھی کشمیریوں کے لیے جان دینے کو تیار کھڑے ہیں ، ہم آج بھی کشمیریوں سے وفا نبھانے کو تیار کھڑے ہیں ۔ آج قوم نے اپنے حکمرانوں اپنے لیڈروں سمیت ثابت کر دیا کہ ہم آج بھی اپنے کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مبارک ہو میری قوم کو کہ آج ہم نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے دنیا والوں کو ۔

    میرے کشمیری لوگو فکر نا کرنا بس ابھی دیکھنا ابھی مودی کا فون آٸے گا کہ پاکستانیوں تم نے 30 منٹ کھڑے ہوکر ہمیں بہت زیادہ خوف زدہ کر دیا ہے لے لو پلیز لے لو ہم سے کشمیر واپس ، میری کشمیری بہنوں دیکھنا ابھی انڈیین آرمی والے تمہاری عزتوں کو تار تار کرنے کی بجاٸے تمہارے محافظ بن جاٸیں گے اور ہاتھ جوڑ کر تمہارے سامنے اعتراف کریں گے کہ پاکستانی قوم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر ہمیں بہت خوفزدہ کر دیا ہے ، میرے کشمیری بوڑھوں فکر نا کرو ہم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر انڈیا والوں کو اس قدر ڈرا دھمکا لیا ہے کہ وہ آٸندہ کبھی تمہارے جوانوں کو شہید کر کے اجتماعی قبروں کے قبرستان نہیں بناٸیں گے ، میری کشمیری ماٶں آج سر فخر سے بلند کر لو کہ ہم پاکستانیوں نے 30 منٹ کھڑے ہوکر انڈین فوجیوں کو اتنا خوف زدہ کر دیا ہے کہ وہ اب تمہارے جوان بیٹوں کو کبھی شہید نہیں کریں گے ، کبھی تمہارے سر سے آنچل نہیں کھینچے گے ، میری کشمیری بیٹیوں خوش ہوجاٶ کہ آج کے بعد کبھی تم یتیمی کی زندگی نہیں گزارو گی ، آج کے بعد ہندو تمہیں کبھی پریشان نہیں کریں گے ، آج کے بعد کبھی تمہارے گھروں میں گولی اور بارود نہیں آٸے گا ، آج کے بعد کبھی تمہاری آنکھوں میں آنسو نہیں آٸیں گے ، آج کے بعد تم میں سے کوٸی معزور نہیں ہوگا ، میری کشمیری بچیوں آج کے بعد کوٸی دکھ تمہارے قریب نہیں آٸے گا کیونکہ آج تمہارے پاکستانی بھاٸی تمہارے لیے 30 منٹ کھڑے ہوٸے ہیں ۔

    پاکستانیو ! مبارک ہو ہم نے بالآخر وہ طریقہ ڈھونڈ ہی نکالا جس کا علم نا محمد بن قاسم کو تھا ، نا محمود غزنوی کو تھا ، نا صلاح الدین ایوبی کو تھا یہ طریقہ تو صرف اور صرف پاکستانی حکمرانوں کے پاس ہے کہ بغیر ہتھیار اٹھاٸے ، بغیر جنگ کٸیے ، بغیر خون خرابہ کیے کس طرح کشمیر فتح کر لیا ہے آج ہم نے کہ دنیا کفر ہمارے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے ، میری اپنے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ اپنی افواج سے جدید ترین ہتھیار ، بلکہ ہر قسم کے ہتھیار لے کر واپس بلا لیں اور ہر جمعہ پاکستانی قوم کو 30 منٹ کے لیے کھڑا کر دیا کریں تاکہ عالم کفر ہم سے خوف زدہ رہے ۔ میری پیاری پاکستانی قوم کبھی تم لوگوں نے محسوس نہیں کیا کہ ہم پاکستانی کم اور کوفی زیادہ ہیں ۔ میدان کربلا میں ایک ایک ہیرا کٹتا رہا اور اہل کوفہ کیسے خاموش رہے تھے جانتے ہو کیسے تھے ؟ بالکل ہم جیسے ، جیسے ہم ہیں ویسے ہی اہل کوفہ تھے ۔ کشمیری ہمارے پرچم کے ساتھ شہید ہوتے رہے ، عزتیں لٹاتے رہے ، جانیں دیتے رہے ، اور ہم ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں وہی جو اہل کوفہ نے سادات کے ساتھ کیا تھا ۔ شاید ہم انڈیا کے ساتھ تجارت بند کرتے ، فضاٸی حدود بند کرتے ، یا نعرہ تکبیر بلند کر کے اعلان جہاد کرتے تو ہم انڈیا کو اتنا نقصان نہ پہنچا پاتے جتنا ہم نے 30 منٹ کھڑے ہوکر انڈیا کا نقصان کر دیا ہے ۔میری اپنے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ آٸیندہ جب 30 منٹ کھڑے ہونے کا اعلان کریں تو عالم کفر کو زیادہ خوف زدہ کرنے کے لیے قوم کے مردوں سے کہے کہ وہ ہاتھوں پر مہندی لگا کر ، چوڑیاں پہن کر اور سر پر دوپٹہ لے کر 30 منٹ کھڑیں ہوں تاکہ 30 منٹ کھڑے ہونے کی نوبت ہی نا آٸے بلکہ یہ مسلہ 3 4 منٹ میں حل ہوجاٸے ۔

    محمد بن قاسم ، صلاح الدین ایوبی کی منتظر قوم کو ایسی بہادری مبارک ہو جس میں صرف 30 منٹ کھڑے ہوکر ہماری قوم نے کشمیر کے ساتھ ساتھ مسٸلہ فلسطین و مسٸلہ برما اور دیگر تمام مساٸل حل کر لیے ہیں ۔

  • ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ تمام سٹاف اور اسیران نے مل کر پاکستان اور کشمیر کاُترانہ پڑھا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیؤں کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے

  • ضلعی انتظامیہ نے یکجہتی کشمیر ریلی کا کیا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام کشميریوں پر جاری بھارتی مظالم اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کشميری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بلدیہ یال ایم سی شیخوپورہ میں ایک سیمینار کا انعقعاد کیا گیا جس میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں کیساتھ ساتھ ایک بڑی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری نے کی ریلی بلدیہ ہال سے شروع ہو کر ایس پی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں موجود شرکاء نے بھارت اور مودی حکومت کے کشميری عوام پر جاری مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور کشمير کے حق میں نعرے بلند کیے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی میں ممبر قومی اسمبلی ریٹائرڈ برگیڈئیر راحت امان اللہ،ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی،میاں تیمور خالد ،انتظامی افسران، تاجر برادری کالجز اور سرکاری و نجی سکولوں کے طلبآ وطالبات، وکلاء اور صحافيوں کی کثير تعداد نے شرکت کی