Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    لاھور :وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ، پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی راہنماء و صدر جان محمد رمضان جانباز نے ریلی کی قیادت کی ۔

    ریلی راوی پل چوک سے شروع ھوکر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ چیئرنگ کراس پر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد مودی کا پتلا جلایا گیا ۔بانی و مرکزی صدر جان محمد رمضان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں

    ھم وزیراعظم پاکستان عمران خان و سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ھم کشمیر و کشمیری عوام سے وفا کی آخری حد تک جائیں گے ھم کشمیر لیکر رہیں گے ھم مودی کے ہر اقدام پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ھونگے

    پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی صدر جان محمد رمضان نے کہا کہ ھم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان پر یکجہتی کشمیر پر لبیک کہتے ہیںجب بھی وطن کے استحکام و سلامتی کیلئے نکلنا پڑا ھم افواج پاکستان کے جوانوں کے سینوں کے آگے کھڑے ھوکر اپنے ملک کا دفاع کریں گے ۔

    ریلی میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سمیع اللہ شنواری، مرکزی نائب صدور ملک عتیق،عمر مرزا ، ملک عمران ، میاں قیصر ۔ چوھدری ناصر ، محمد عارف ، قاری فہید اللہ ، قاری سعید احمد شاہ صدر پنجاب رانا یاسین ، نائب صدر ظہیر احمد گڈو ، ملک طیب عتیق ، ملک طہور عتیق ، عصمت اللہ خان ، میاں مظفر رمضان، حافظ شاہد ،عبدالمنان جان اور کارکنان نے شرکت کی اور یکجہتی کشمیر کے لئے ہر محاذ پر دفاع کا ارادہ کیا

  • مصطفیٰ کمال اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ، اچانک کیوں پہنچے ، خبر آگئی

    مصطفیٰ کمال اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ، اچانک کیوں پہنچے ، خبر آگئی

    اسلام آباد : مصطفیٰ کمال اسلام آباد پہنچ گئے ، اطلاعات کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال تین دن قیام کے دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں‌گے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ کمال کے ساتھ پارٹی صدر انیس قائیم خانی، وائیس چئیرمین اشفاق منگی، نیشنل کونسل میمبر حفیظ الدین، آفاق جمال، شمشاد سدیقی بھی اسلام آباد پہنچ گئے جہاں چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے مقامی زمیداران سے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامی فیصلے ، تبدیلیاں اور تعیناتیاں کرنے میں بہت سرگرم دکھائی دینے لگا ، اسی سلسلے میں‌آج پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا جس میں بی او جی اجلاس میں 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کمیٹی میں شاہ ریز عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان ، بختیار خواجہ بطور آزاد رکن مومینیشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اس کمیٹی کی سربراہی اسد علی خان کریں گے

    کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق یہ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کے لیے 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکٹرز کے لیے نام تجویز کرے گی جبکہ ان تمام ناموں کی حتمی منظوری بی او جی دے گی

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کے لیے ٹی او آرز ترتیب دیئے گئے اس کے علاوہ آج کے اس اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، بورڈ آف گورنرز نے بی او جی نے مالی سال 2019-20 کے لیے پی سی بی سنٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی متعدد سفارشات کی منظوری دے دی

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی گئی جبکہ وسیم خان نے بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لیا گیا ،اس اجلاس میں‌بی او جی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں بی او جی اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق آگاہ کیا، یہ بھی معلوم ہوا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں بی او جی نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دیاجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق بھی آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی

  • سکول کالجز میں آئس نشہ فروخت کرنے والا شخص راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا

    سکول کالجز میں آئس نشہ فروخت کرنے والا شخص راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا

    راولپنڈی :‏تھانہ روات پولیس نے نوجوان نسل کی زندگی تباہ کرنے والے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم عدیل انجم سے 440 گرام چرس مختلف سائز کی پیکنگ میں برآمد ہوئی, ملزم تھانہ روات کے ملحقہ علاقوں اور بحریہ ٹاؤن کے اسکول اور کالجوں میں آئس اور چرس سپلائی کرتا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ‏‏ملزم سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔ جو کہ پہلے بھی سکولز وکالجز کو نشہ سپلائی کرنے کے جرم میں بھی گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے۔ تھانہ روات پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے سورس آف سپلائی کے حصول کے لیے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔

  • 1000 ملازمین فارغ کردیئے گئے ، کیوں کیے ؟ خبر نے پریشان کردیا

    1000 ملازمین فارغ کردیئے گئے ، کیوں کیے ؟ خبر نے پریشان کردیا

    اسلام آباد:ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف ملازمت سے محرومی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ائر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے ایک ہزار افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔

    (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ائر لائن معاشی طور پر مستحکم ہواور لوگ مقامی و انٹرنیشنل روٹس کے مسافر اس پر انحصار کریں۔
    انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس مرتبہ پری حج فلائٹس اپریشن میں نوے فیصد کامیابی ملی ۔

  • وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ریلی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ریلی

    رحیم یار خان() وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں دعا چوک ٹاون ہال میں شاندار ریلی اور پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء برادری ، انجمن تاجران کے نمائندے ،سکولوں کے طلباء ، سول سوسائٹی اس کے علاوہ ڈی سی او رحیم یار خان جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت ن شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اہلیان کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہم کشمیریوں پر آئی اس مشکل گھڑی مین ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور انڈیا اس کو پاکستا سے الگ کرنا چاہتا ہے ہم کسی قیمت پربھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیں گے۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا

  • اہم فیصلہ : والڈ سٹی آف لاہور کی 16 تاریخی عمارتیں پنجاب گزٹ کا حصہ قرار

    اہم فیصلہ : والڈ سٹی آف لاہور کی 16 تاریخی عمارتیں پنجاب گزٹ کا حصہ قرار

    لاہور: حکومت کے اہم فیصلے ، تاریخی فیصلے ، شہر پناہ (والڈ سٹی آف لاہور) کی 16 تاریخی عمارتیں پنجاب گزٹ کا حصہ قرار دے دی گئیں۔سروے ٹیم کے مطابق والڈ سٹی لاہور میں 247 ایسی عمارتیں موجود ہیں جن کو تاریخی عمارتوں کا درجہ دینا باقی ہے.

    ذرائع کے مطابق ابھی ابتدائی طور پر 34 عمارتوں کو تاریخی ورثہ قرار دے دیا گیا ہے، جس میں سے 16 عمارتیں پنجاب گیزٹ کا حصہ بنی ہیں.ان تاریخی عمارتوں میں حویلی کابلی مال، حویلی دینا ناتھ، حویلی بیج ناتھ، حویلی میاں سلطان، لال حویلی، D-747 ،D-748 ،D838 ،D750، علامہ اقبال کا گھر، A-12، نیویں مسجد، وکٹوریہ ہائی سکول، حویلی دھیان سنگھ، مسجد وزیر خان اور مریم زمانی مسجد شامل ہیں

  • مہنگائی کی واپسی شروع ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی

    مہنگائی کی واپسی شروع ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی

    اسلام آباد : مہنگائی کی واپسی شروع ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالےسے وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت4روپے 15پیسےکی کمی کے بعد113.24روپے ہوگی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو دیں گے، فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود کا ہے، یہ سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

    معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں4.15روپے فی لیٹرکمی ہوگی، پیٹرول کی نئی قیمت 113.24روپے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 7.67کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت124.80 روپے ہوگی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرےگی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 5.63روپے کی کمی گئی ہے، اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91.89روپے تک ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت4.27روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت99.57روپے مقررہوگی۔ قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیر اعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کرتے ہوئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

  • اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے

    اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے

    نیویارک (اے پی پی) اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راﺅنڈ میچ میں آسٹریلیا کے جان پیر اور انکے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز کو 5-7، 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔