Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج

    بھارتی مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج

    سماج وادی پارٹی کے مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اعظم خان کے خلاف جمعرات کی شام آصف اور ذاکر علی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مذکورہ مقدمہ اعظم خان کی ایک عبوری ضمانت کی درخواست نامنظور ہونے کے بعددرج کیا گیا۔
    بھارت: سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کے بیٹے رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم گرفتار
    بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت دہندگان نے الزام لگایا ہے کہ اعظم خان نے 5 افراد کے ساتھ مل کر 15 اکتوبر 2016 کو ان کے گھر میں گھس کر مکان میں توڑ پھوڑ کی اور 25000 روپے مالیت کی ان کی بھینس کو چرا کر لے گئے۔

    یہ مقدمہ اعظم خان، سابق سرکل آفیسر آل حسن اور دیگر 4 افرادکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 40 نامعلوم افراد پربھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

    ا یف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایت دہندگان ان کے کرایہ دار تھے اور یہ بات ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس کرایہ کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران اتر پردیش کی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے اعظم خان کے خلاف انتخابات کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے، زمین پر قبضہ کرنے، غیر قانونی طور پر املاک حاصل کرنے اور کتابیں چوری کرنے جیسے یکے بعد دیگرے تقریباً 50 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

  • بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری بچے پر تشدد،بھارتی صحافی نے پول کھول دیا

    بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری بچے پر تشدد،بھارتی صحافی نے پول کھول دیا

    سری نگر:ایک طرف بھارتی مظالم کے خلاف دنیا احتجاج کررہی ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج ننھے کشمیری بچوں پر مظالم کرنے سے باز نہیں آرہی ، انہیں بھارتی فوج کے مظالم کی بھارتی صحافی نے قلعی کھول دی ۔

    بھارتی صحافی رعنا ایوب نے ٹویٹ مین کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ابھی لوٹی ہیں، مقبوضہ وادی میں جو دیکھا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سالہ بچے کو حراست میں لے کر پیٹا جارہا تھا، خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

    بھارتی صحافی رعنا ایوب نے کہا کہ لڑکوں کو الیکٹرک شاکس دئیے جارہے ہیں، پوچھتی ہیں کیا یہ سب معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر بھارتی میڈیا کے لیے جو غصہ اور نفرت ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

  • شطرنج چیمپئن شپ کب سے شروع ہورہی ہے؟ جانئے

    شطرنج چیمپئن شپ کب سے شروع ہورہی ہے؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) پانچویں نیشنل جہانگیر شطرنج چیمپئن شپ ہفتے سے شروع ہو گی.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان شطرنج فیڈریشن کے تعاون سے پانچویں نیشنل جہانگیر شطرنج چیمپئن شپ ہفتے سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں شروع ہوگی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن کیٹیگری، انڈر 20 اور خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

  • بھارتی آل راﺅنڈ کا تازہ ترین بیان سامنے‌ آگیا

    بھارتی آل راﺅنڈ کا تازہ ترین بیان سامنے‌ آگیا

    ممبئی (اے پی پی) بھارتی آل راﺅنڈ ہارڈیک پانڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آل راﺅنڈ ہارڈیک پانڈیا ٹی 20 سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ہارڈیک پانڈیا کی چھ ماہ بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، انہیں فاسٹ باﺅلر بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پانڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سکواڈ میں شامل ہونے پر بہت خوش ہیں، جو سلیکٹرز نے انہیں اعتماد دیا ہے اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

  • بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لےلیا

    بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لےلیا

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یو ٹرن لے لیا، انہوں نے دو ماہ قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز امباتی رائیڈو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ تینوں فارمیٹ کےلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ای میل کے ذریعے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں آکر کیا تھا مگر سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن اور دیگر اہم شخصیات کی سپورٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا ہے، وہ آئندہ سیزن کےلئے حیدر آباد کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ امباتی رائیڈو بھارت کی طرف سے 55 ون ڈے اور 6 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

  • قوم کو سلام پیش کرتا ہوں ، میری قوم بھی عظیم ، جزبے بھی عظیم ، کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کردیا ، وزیر اعظم عمران خان

    قوم کو سلام پیش کرتا ہوں ، میری قوم بھی عظیم ، جزبے بھی عظیم ، کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کردیا ، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور بھارت کی غلامی سے کشمیر اور کشمیریوں کی آزادی کا عزم اور جزبہ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا قوم کو سلام ، عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور آزادی دلانے کے پاکستانی قوم کے جزبے نے کشمیریوں کو بہت حوصلہ دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی قوم سے یہی امید تھی اور اس عظیم قوم نے کشمیری بھائیوں سے اظہار محبت ، اظہار یکجہتی کرکے حق ادا کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میری قوم نے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی حق آزادی کی حمایت کرتی ہے. وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ڈٹ جانے پر پاکستان کشمیری قوم کو بھی سلام پیش کرتا ہے


    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستانیوں نے عالمی دنیا کو ہندو انتہا پسندوں کے مظالم سے آگاہ کیا ، دنیا کو باور کرایا کہ یہ مودی نازی سوچ رکھتا ہےاور اسی نازی نظریے کے تحت مودی سرکار آر ایس ایس اور بی جے پی کو تربیت دے کر مسلمانوں کی نسل کشی پر تیار کررہی ہے. عمران خان نے مزید کہا کہ آج دنیا کو باور کرادیا گیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے بھارت کو ان مظالم سے نہ روکا تو پھر اس کی لپیٹ میں دنیا بھی آسکتی ہے

  • بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی اے کرکٹ ٹیم کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ اے کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 4 ستمبر کو اور آخری ون ڈے میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • امریکی  جنرل جوزف ڈنفورڈ نے افغٍانستان سےانخلا کے متعلق شکوک وشبہات پیدا کردیئے

    امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے افغٍانستان سےانخلا کے متعلق شکوک وشبہات پیدا کردیئے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی جنرل نے بھی افغانستان سے جانے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کردیئے ،امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلاءپر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق پنٹاگون میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز کو ابھی ملک میں تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لئے امریکی اوراتحادی افواج کی مدد کی ضرورت ہے۔افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلاءپر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    امریکی جنرل نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کےانخلاء کا دارومداردوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے نتائج پر ہے۔دوسری جانب دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لئےدوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نواں دور آج دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

    ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ فریقین حتمی معاہدے کے قریب ہیں اور افغان عوام بہت جلداچھی خبر سنیں گے۔حتمی معاہدے کے تحت امریکی فوج افغانستان سے نکل جائے گی جبکہ طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرائی جائے گی کہ افغانستان کی سرزمین شدت پسند گروپوں کو استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان سےمعاشی ٹیم کی ملاقات ، آئندہ کے لیے حکمت عملی پر غور

    وزیراعظم عمران خان سےمعاشی ٹیم کی ملاقات ، آئندہ کے لیے حکمت عملی پر غور

    اسلام آباد : پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہونے لگی اور اس کو مزید بہتر کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان سےمعاشی ٹیم نے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ،وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے شرکت کی۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بھی شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ملاقات میں شریک۔وزیر توانائی عمر ایوب اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے-اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں معاشی ٹیم نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی

  • فاف ڈوپلیسی کو جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

    فاف ڈوپلیسی کو جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

    جوہانسبرگ (اے پی پی) فاف ڈوپلیسی دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار رہی ہے، اسی لیے ابھی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ نہیں کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیس دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے البتہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے قائم مقام ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوپلیسی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2023ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے نئی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے اسی لحاظ سے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔