Baaghi TV

Author: +9251

  • کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتارام  نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

    کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتارام نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

    مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم ) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا۔ سیتارام پارٹی کے بیمار کارکن محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کے لیے جمعرات کو سری نگر گئے۔
    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل، چھتیس گڑھ کے علیحدگی پسندوں کا کشمیر کی حمایت کا اعلان
    جمعہ کو نئی دہلی واپس آنے پر میڈیا انٹرویو میں سیتارام یچوری نے کہا ، "ہمیں کسی اور سے ملنے کی اجازت نہیں تھی لہذا صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تھا۔ لیکن میں نے سڑکوں پر جو کچھ دیکھا ، وہ صورتحال حکومتی دعووں کے برعکس ہے۔ ہم جمعرات اور جمعہ کی صبح محمد یوسف سے دو بار ملے۔ جمعہ کو ڈاکٹربھی ساتھ تھے۔“

    وادی کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالے سے سیتارام نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی معلومات اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ”یوسف تاریگامی کے قیام کی جگہ سے ، ہمیں ایک گیسٹ ہاوس میں لے جایا گیا جہاں ہم رات رہے۔ لیکن جو ظاہر ہوا وہ ان دعووں کے بالکل برعکس ہے جو دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جو کچھ میں نے دیکھا ہے، میں اسے سپریم کورٹ میں جمع کروں گا۔

    سیتارام نے مزید کہا ، ”محمد یوسف اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر میں قید ہے۔ نہ وہ اپنا گھر چھوڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس سے مل سکتا ہے۔“

  • گرانٹ فلاور نمک حرام نکلا ، جس تھالی میں کھایا ،اسی میں چھید کیا، رمیز راجہ غصے میں‌آگئے

    گرانٹ فلاور نمک حرام نکلا ، جس تھالی میں کھایا ،اسی میں چھید کیا، رمیز راجہ غصے میں‌آگئے

    کراچی: گرانٹ فلاور نمک حرام نکلا ، جس تھالی میں کھایا اسی میں‌چھید کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ کی طرف سے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بیان پر شدید تنقیدسامنے آئی ہے۔

    ذرا ئع کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے کہاہے کہ برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی۔

    گرانٹ فلاور کے متعصبانہ رویے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ وہ6 سال تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے ،اسکے باوجود انہوں نے جس تھالی میں کھایا ،اسی میں چھید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرانٹ فلاور نے پاکستان میں 3مرتبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا، مختلف مقامات پر بل بورڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی تصاویر لگی تھیں۔

  • سکھ لڑکی مسلمان ہوگئی ، مسلمان نوجوان سے شادی کرنے پر معاملہ الجھ گیا ، حل کے لیے کمیٹی قائم

    سکھ لڑکی مسلمان ہوگئی ، مسلمان نوجوان سے شادی کرنے پر معاملہ الجھ گیا ، حل کے لیے کمیٹی قائم

    لاہور:سکھ لڑکی نے مذہب اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان نوجوان سے شادی کرنا چاہی تو خاندان آڑے گیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی مسلمان نوجوان سے شادی کے معاملے کا نوٹس لے لیاہے،انہوں نے اس ضمن میں تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ خالد محمود شامل ہیں۔سردار عثمان احمد خان بزدار نے کمیٹی کو اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ننکانہ سے ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمیٹی ارکان کو لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کا بھی کہا ہے۔

    یاد رہے کہ ننکانہ صاحب کے سکھ خاندان نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ لڑکی کو اغواء کے بعد زبردستی مذہب تبدیل کروا کر شادی کی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • اشیز سیریز کا اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    اشیز سیریز کا اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    مانچسٹر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر ہے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا تاہم انگلینڈ کی ٹیم نے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی شاندار کارکردگی کی بدولت کینگروز کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دیکر نہ صرف سیریز میں شاندار کم بیک کیا بلکہ پانچ میچوں کی ایشز سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا.

  • لاہور کو تقسیم کردیا گیا ، کیوں کیا ِ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور کو تقسیم کردیا گیا ، کیوں کیا ِ؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : یہ میرا ایریا نہیں ، یہ تیرا ایریا نہیں ، محکموں کے درمیان لاہور کی حد بندی کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ نئ حد بندی کرکے محکموں میں تقسیم کردیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا سے متعلق تیار کردہ ورکنگ پیپر کے مطابق پنجاب حکومت نے کنٹرولڈ ایریا کی 10 روز میں بریفنگ مانگ لی جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور شہر کی 23 ہاؤسنگ سکیموں کا کنٹرول ایل ڈی اے کے پاس ہے جبکہ سکیموں کی شاہراہوں کی تعمیرو بحالی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز ایل ڈی اے کے پاس آتے ہیں لیکن ترقیاتی فنڈز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ سے خرچ ہو رہے ہیں۔

  • بھارت کو کشمیر یوں پر مظالم سے روکیں ، شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیرخارجہ کو فون

    بھارت کو کشمیر یوں پر مظالم سے روکیں ، شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیرخارجہ کو فون

    اسلام آباد ۔ پاکستان نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے مسلم ممالک سے رابطے تیز کردیئے ، شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے حوالے سے بات چیت کی ، سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ اتفاق رائے جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 25 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی اور مساجد کو مقفل کر دیا گیا۔

    پاکستانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کےلئے عالمی برادری کو اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے ہونے والے حالیہ روابط اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر سیکورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کو لکھے گئے خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے اس گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • بریکنگ: کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کو مقرر کردیا گیا

    بریکنگ: کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کو مقرر کردیا گیا

    دبئی (اے پی پی) مونٹی دیسائی کو یو اے ای کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ دیسائی ہیڈ کوچ ڈوگی براﺅن کے ساتھ کام کریں گے۔ ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ مونٹی دیسائی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، وہ بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دیسائی اس سے قبل نیپال، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، 19برسوں میں ہزاروں کشمیری سرکاری حراست میں غائب

    مقبوضہ کشمیر، 19برسوں میں ہزاروں کشمیری سرکاری حراست میں غائب

    مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 19برسوں میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں ہزاروں کشمیری دوران حراست غائب کر دیے گئے اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان
    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8000 سے زیادہ کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں ، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پکڑنے کے بعد حراست میں غائب کردیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ہزاروں بے نام قبریں ملی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں ان گمشدہ کشمیریوں کی ہوسکتی ہیں۔

    آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے مکروہ قوانین کے ذریعہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو جو استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا ، اس نے انہیں لوگوں کو مارنے اور ہراساں کرنے اور ان سے بازپرس کرنے کا لائسنس دے دیاہے اور المیہ یہ ہے کہ ثبوت فراہم کرنا بھی متاثرین کے ذمے ڈال دیا گیا ہے۔

  • ٹور میچ: آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط

    ٹور میچ: آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط

    ڈربی (اے پی پی) تین روزہ ٹور میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم 172 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 77 رنز بنالئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر اور آسٹریلوی ٹیم کے درمیان کھیلے جارہے تین روزہ ٹور میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 172 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، پہلے روز کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 77 رنز بنالئے۔ مارکوس ہیرس نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے، ڈربی شائر کے ڈیو پلوے 86 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سٹارک اور نیسر نے تین ، تین جبکہ لبوشگنی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ڈربی شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے سامنے ڈربی شائر کی ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 172 رنز بنارکر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیو پلوے نے 86 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک اور مچل نیسر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

    جواب میں میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 77 رنز بنالئے تھے۔ مارکوس ہیرس 52 اور کپتان عثمان خواجہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔