Baaghi TV

Author: +9251

  • سینیٹ کا اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    سینیٹ کا اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جمعرات کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر غور لائی جائے گی۔ ایوان بالا کے اراکین کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کےلئے پارلیمانی سفارتکاری کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

  • تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 355 ملین روپے منظور ، ملازمین کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 355 ملین روپے منظور ، ملازمین کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    اسلام آباد: ملکی معاشی معاملات سنبلنے لگے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹُول فیکٹری کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سفارش منظور کرلی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کی .

    رپورٹ کے مطابق اقتصادی کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 355 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری۔اجلاس میں وزارت خزانہ کو مالی سال 20-2019 میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 4,097 ملین روپے مختص کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی فروری سے مئی تک کی تنخواہوں کی ادئیگی کی بھی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق پی ایم ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 128 ملین روپے جاری کرنے کی مںظوری دی گئی۔

  • جوہڑ میں ڈوب کرتین کمسن بھائی جانبحق ہوگئے ، والدین سکتے میں ، ہر طرف کہرام مچ گیا

    جوہڑ میں ڈوب کرتین کمسن بھائی جانبحق ہوگئے ، والدین سکتے میں ، ہر طرف کہرام مچ گیا

    کراچی : تین بچوں کی موت نے والدین کی دنیا اجاڑ کررکھ دی ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں سبزی منڈی کے قریب کھیل کود کے دوران جوہڑ میں ڈوب کر تین کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ بچوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالبارى، محمد نبیل اور شفیع الله ولد لعل شامل ہیں جبکہ چوتھے بچے کا نام عبدالغنى ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نجانے کس وقت وہ قریب واقع جوہڑ کے قریب چلے گئے۔ کوئی ایک ڈوبا تو اسے بچانے میں چاروں اندر گرگئے۔علاقے مکین پہنچے تو رضا کاروں کو بھی بلایا گیا۔

    پولیس کے مطابق پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے دو بچوں کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں جوہڑ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیسرا بھی دم توڑ گیا۔ چوتھے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں بڑے بڑے گڑھے ہیں جن میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہوگیا ہے۔

  • کرک کا جوان ہالی ووڈ کا مہمان  ،  ہالی ووڈ ایکشن فلم میں ہیرو کا کرادار مل گیا

    کرک کا جوان ہالی ووڈ کا مہمان ، ہالی ووڈ ایکشن فلم میں ہیرو کا کرادار مل گیا

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک کے ایک شہری کی قسمت جاگ اٹھی ، اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور ہالی ووڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔

    پشاور سے ذرائع کے مطابق ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوا۔ جہاں اسے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری میں اداکاری کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ کرک کے اس نوجوان نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ،فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

  • سونا مزید مہنگا ہوگیا

    سونا مزید مہنگا ہوگیا

    لاہور: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ1450روپے کا اضافہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی. سونے کی قیمت فی تولہ 1450روپے اضافے کے بعد مجمومی طور پر 88 ہزار 5 سو روپے تک پہنچ گئی. مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا، مجموعی طور پر ہفتہ وار ٹریڈنگ میں 30 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 1243 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 75 ہزار 874 روپے تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2650 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار کلوزنگ پر سونا 1527 ڈالر فی اونس پر بند ہوا.

  • بھارت میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے، شیریں مزاری

    بھارت میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے، شیریں مزاری

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں‌ مزاری نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرمیں لوگوں کوعید کی نمازبھی نہیں پڑھنےدی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 50سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیرکا معاملہ اٹھنا انتہائی اہم ہے، حکومت نے کشمیر پربہت فعال سفارتکاری کی ہے، مودی کی پالیسی بالکل نازی جرمنی جیسی ہے، بھارت میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرشیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو آج خط بھی لکھا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ بھارت کو فیصلہ واپس لینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبورکیا جائے، بھارتی حکومت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے جبری طور پر روک رہی ہے،

  • اللہ سب کو شفا دے !  گردے کب خراب ہوتے ہیں؟ ماہرین طب نے علامات بتا دیں

    اللہ سب کو شفا دے ! گردے کب خراب ہوتے ہیں؟ ماہرین طب نے علامات بتا دیں

    لاہور:رپورٹ پیش کرنے سے پہلے ہر دکھی اور بیمار کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو صحت عطا فرمائے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے ، ویسے تو انسان کے جسم کے کسی ایک حصے کو تکیف ہوتو سارا جسم بےچین ہوجاتا ہے ، لیکن اس کے باوجود بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں‌کہ جن سے بیمار انسان کے دکھوں میں اور اضافہ ہوجاتاہے ، ایسے ہی ایک خطر ناک بیماری گردوں کی ہے ، انسان کے گردے خراب ہوجائیں تو پتہ اس کو ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا بیت رہی ہے .

    جو شخص اس مرض میں مبتلا ہوجائے وہ بیچارہ انسان کسی کام کا نہیں رہتا ہے،گردوں کو ہونے والے نقصان کی علامات کافی واضح ہوتی ہیں تاہم لوگ جب تک ان پر توجہ دیتے ہیں اس وقت تک بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کئی بار گردے لگ بھگ ختم ہونے والے ہوتے ہیں تو بھی علامات سامنے نہیں آتیں۔ اس سے بچنے کے لیے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا سب سے بہترین حفاظتی تدبیر ہے۔گردوں کے امراض کی خاموش علامات کو جان لینا زندگی بچانے کا باعث بن سکتا ہے، جن کے سامنے آتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

    منہ کا ذائقہ بدلنا

    گردوں کے افعال میں خرابی سے دوران خون میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے، جس کا اثر منہ کے ذائقے پر مرتب ہوتا ہے اور کھانا تلخ، کڑوا یا معمول سے ہٹ کر لگنے لگتا ہے، گوشت کھانے کا لطف ختم ہوجاتا ہے، اسی طرح سانس میں بو بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    غیر معمولی خارش

    گردے درست طریقے سے کام کررہے ہو ںتو وہ دوران خون سے کچرا صاف کرتے ہیں، ساتھ ہی نیوٹریشن اور منرلز کا مناسب توازن برقرار رکھتے ہیں، مگر جب یہ توازن بگڑتا ہے تو اس کا اثرانسان کی شخصیت اور جِلد پر بھی پڑتا ہے۔ گردے ٹھیک کام نہ کریں تو خون میں جمع ہونے والا کچرا صحیح صاف نہیں ہوتا، ایسا ہونےسے جِلد پر سرخ نشانات اور خارش کی شکایت ہوسکتی ہے۔

    زیادہ یا کم پیشاب آنا

    چونکہ گردے پیشاب کے لیے ضروری ہیں، لہذا جب وہ کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو اکثر لوگوں کو پیشاب کی خواہش تو ہوتی ہے مگر آتا نہیں، جبکہ کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو عام معمول سے ہٹ کر واش روم کے زیادہ چکر لگانے لگتے ہیں، متعدد افراد کو یہ مسئلہ راتوں کو جاگنے پر مجبور کرتا ہے۔ کم یا زیادہ پیشاب آنے سے ہٹ کر پیشاب میں بھی تبدیلی آسکتی ہے، جیسے اس میں خون آسکتا ہے، اس کا رنگ عام معمول سے ہٹ کر گہرا یا ہلکا ہوسکتا ہے، جھاگ دار بھی ہوسکتا ہے۔

    متلی یا قے

    اگر جسم میں کافی مقدار میں کچرا جمع ہوجائے تو دل متلانے یا قے کی کیفیت اکثر ہونے لگتی ہے۔ درحقیقت یہ جسم کی اپنے اندر جمع ہونے والے مواد سے نجات کی کوشش کا نتیجہ ہوتا ہے۔ دل متلانے کے نتیجے میں کھانے کی خواہش ختم ہونے لگتی ہے، اگر ایسا کچھ عرصے تک ہوتا رہے تو جسمانی وزن میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔

    بلڈ پریشر میں اضافہ

    ایک بار گردوں کو نقصان پہنچ جائے تو وہ بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کنٹرول نہیں کرپاتے، جس کے نتیجے میں شریانوں میں خون کا دباؤ بڑھتا ہے، جو شریانوں کو کمزور کرکے گردوں کو مزید نقصان پہنچاتا ہے۔

    دل کی دھڑکن میں خرابی

    اگر گردوں کو نقصان پہنچے تو جسم میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھنے لگتی ہے، جو دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی کی شکل میں سامنے آتی ہے۔

    چہرے، ٹانگوں پیر یا ٹخنوں کی سوجن

    گردوں کا کام جسم سے کچرے کوسیال یا پیشاب کی شکل میں خارج کرنا ہوتا ہے، اگر گردوں کے افعال سست یا کام نہ کریں تو یہ سیال جسم میں جمع ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کے کچھ حصوں جیسے پیروں میں سوجن مستقل رہنے لگتی ہے۔

    بہت زیادہ تھکاوٹ

    گردوں کے افعال میں کسی فرد کے ہیمو گلوبن کی سطح کو ریگولیٹ کرنا بھی شامل ہے، جب یہ عمل متاثر ہوتا ہے تو خون کی کمی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی توانائی کم ہوجاتی ہے اور آپ ہر وقت بہت زیادہ تھکاوٹ یا غنودگی محسوس کرتے ہیں۔

    پٹھوں کا اکڑنا

    گردوں کی کارکردگی میں کمی آنے سے الیکٹرولائٹ عدم توازن کا شکار ہوجاتے ہیں، مثال کے طور پر کیلشیم کی سطح میں کمی اور فاسفورس کا کنٹرول سے باہر ہونا پٹھوں کےاکڑنے کا باعث بنتے ہیں۔

    آنکھیں پھولنا

    گردوں کے نظام میں خرابی کی ابتدائی علامات میں سے ایک آنکھوں کے ارگرد کا حصہ پھولنا ہوتا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گردوں سے بڑی مقدار میں پروٹین کا اخراج پیشاب کے راستے ہورہا ہے۔ اگر ایسا ہونے پر جسم کو مناسب آرام اور پروٹین ملے اور پھر بھی آنکھوں کے ارگرد پھولنے کا عمل جاری رہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

    سونے میں مشکل

    جب گردے اپنے افعال درست طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتے تو اس کے نتیجے میں زہریلا مواد جسم سے پیشاب کے راستے خارج نہیں ہوپاتا اور خون میں موجود رہتا ہے، اس مواد کی سطح بڑھنے سے سونا مشکل ہوجاتا ہے اور بے خوابی کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ اسی طرح گردوں کے مریضوں میں نیند کے دوران سانس لینے میں مشکل کا عارضہ بھی سامنے آسکتا ہے اور اگر کوئی فرد اچانک خراٹے لینے لگے تو اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

  • جنوبی کوریا کے ساتھ تجارت قائم رکھی جائے گی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    جنوبی کوریا کے ساتھ تجارت قائم رکھی جائے گی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہیدے نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے ترجیحی تجارتی حیثیت برقرار رکھنے کے مطالبے کے باجود حکومت کے ساتھ اپنی برآمدی پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گی۔ جنوبی کوریا کے وزیراعظم ای نا گیون نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر ٹوکیو نے ان کے ملک کو سہل برآمدی طریقہ کار کے لئے مجاز ملکوں کی فہرست میں رکھا، تو ہوسکتا ہے کہ جنوبی کوریا جاپان کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کا جی سومیا نامی سمجھوتہ ختم نہ کردے۔

    چیف سیکرٹری نے ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جنوبی کوریا کو خفیہ معلومات کے تبادلے اور برآمدی پالیسی کو ایک دوسرے سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں علیحدہ علیحدہ معاملات ہیں۔

  • لودھراں : بس بڑے حادثے سے محفوظ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جواد کاٹن فیکٹری خانیوال روڈ لودھراں کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں ٹکر 1 مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم ذرائع کے مطابق جواد کاٹن فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر نے سامنے سے بس کو ٹکر مار دی تاہم بس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بس بڑے حادثے سے بچ گئی

    بس میں سوار ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا

  • لودھراں : رات کے وقت امدادی کاروائیوں کا جائزہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر ہمراہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیر تک ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے ڈی سی او لودھراں راؤ امتیاز کے ہمراہ لودھراں کے نواحی دریائے ستلج کے علاقوں کو دورہ کیا

    تازہ ترین سیلابی صورتحال کو دیکھا اور علاقے کے مقامی لوگوں سے امدادی کاروائیوں اور ضروریات کا بھی پتہ کیا

    مقامی افراد نے ڈی سی او لودھراں اور ڈی پی او لودھراں کی متاثرہ افراد سے اسطرح مدد کیلئے پہنچنے پر تعریف کی