Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور میں بجلی بند کرنے کا اعلان

    پشاور میں بجلی بند کرنے کا اعلان

    پشاور (اے پی پی) پیسکو نے کہا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی.

    تفصیلات کے مطابق پیسکو حکام نے کہا ہے کہ ضروری مرمت کی وجہ سے132 کے و ی ڈی آئی خان گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 29 اور 30 اگست صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی ٹانک٬ کلاچی٬ دربند٬ جھنڈولہ اور66 کے وی وانہ٬ گومل زم دم پراجیکٹ سے منسلک فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔132 کے و ی ڈگر گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 30 اگست صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی کراکڑ٬ ایلم٬ سلار زئی ٬ اشا زئی٬ پیر بابا٬ گوکنڈ٬ دیوانہ بابا٬شالبنڈی٬ ڈی ایچ کیو ایکسپریس فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

  • ایک اور کھلاڑی نے  بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ، کون ہے وہ کھلاڑی ، ضرور جانیئے

    ایک اور کھلاڑی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ، کون ہے وہ کھلاڑی ، ضرور جانیئے

    کولمبو : کرکٹ ورلڈکپ کے بعد دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے جان چھڑا لی . ایسے ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز اجنتھا مینڈس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔مینڈس نے 19 ٹیسٹ میچز میں 70 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 87 ون ڈے میچز میں 152 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

    ذرائع کے مطابق سری لنکن گیند باز نے 39 ٹی 20 مقابلوں میں 60 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی بار کیرم بال متعارف کرانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔انہوں نے 2012 زمبابوے کیخلاف ٹی20 مقابلے میں 8 اسکور کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

  • پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سرا میدان میں آ گئے، ماحول دوست بیگ بیچنے کے لئے سٹال لگا لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں 14 اگست سے پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں خواجہ سرا میدان میں آ گئے، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے خواجہ سراؤن کی جانب سے سٹال لگانے کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مفت سٹال لگانے کی اجازت دے دی کہ وہ مارکیٹوں میں سٹال لگائیں اور ماحول دوست بیگ بیچیں

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مشہور ترین آبپارہ مارکیٹ میں خواجہ سراؤں کی جانب سے سٹال لگ چکے ہیں جو ماحول دوست بیگ بیچتے ہیں، شہریوں نے خواجہ سراؤں کی جانب سے سٹال لگانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے کام کی تعریف کی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے کا کام چھوڑ کر جو بھی خواجہ سرا سٹال لگائے گا یا کوئی اور کام کرنا چاہے گا اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

    وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگزپرجلدپابندی لگائی جارہی ہے ،پابندی پر عملدرآمد کےلئےسب کوسنجیدہ کردارادا کرنا ہوگا،کراچی میں سیوریج سسٹم بند ہونےکی بڑی وجہ پلاسٹک بیگزہیں،پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں میڈیا سمیت تمام اداروں نے کردار ادا کیا،ملک میں سالانہ 5ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں

  • کام پر توجہ دیں ، وزیر اعظم کابینہ اراکین کے ٹویٹس سے تنگ آ گئے

    کام پر توجہ دیں ، وزیر اعظم کابینہ اراکین کے ٹویٹس سے تنگ آ گئے

    اسلام آباد:کام پر توجہ دیں‌، یہ اچھا نہیں ہے کہ ہر کوئی ٹویٹس کرکے سمجھتا ہے کہ اس کی ذمہ داری پوری ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کابینہ اراکین کے ٹوئٹس سے تنگ آ گئے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے گذشتہ روز کیے گئے ٹوئٹس پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فواد چوہدری سے شکوہ کیا کہ آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی اور آپ نے ٹوئٹ کر دیا۔عمران خان نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے جس کو بتانے کی ذمہ داری دی گئی ہے بہتر ہے وہ ہی بتائے۔

  • فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، پولیس نے تھانے میں بند کر دیا

    فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، پولیس نے تھانے میں بند کر دیا

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فاروق ستار کے ڈرائیو کو گرفتار کر لیا، پولیس نے فاروق ستار کی گاڑی بھی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی.

    فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حیدرآباد جانے کے لیے ڈرائیورپٹرول بھروانے گیاتھا،حادثے کے بعد پولیس سے رابطہ ہواہے

  • آہ ! والدین کی جدائی، علیم ڈار دورانِ تقریب والدین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے ، تقریب  میں‌سناٹا چھا گیا

    آہ ! والدین کی جدائی، علیم ڈار دورانِ تقریب والدین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے ، تقریب میں‌سناٹا چھا گیا

    لاہور : والدین کی محبت اور ان کی قدروقیمت کا احساس ان کے دنیا سے جانے کے بعد ہی ہوتا ہے. اور پھر اولاد ان کو یاد کرکے روتی بھی ہے اور ان کے لیے دعا بھی کرتی ہے. ایسے ہی پاکستان کا نام ، پاکستان کی عزت آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی ایمپائرعلیم ڈارکے اعزازمیں لاہورمیں تقریب منعقدکی گئی۔جہاں والدین کے ذکر پر وہ اپنے جزبات پر قابونہ رکھ سکے اور روتے رہے،

    https://youtu.be/tFWCYWpUVew

    ذرائع کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ان کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے کیاگیا،علیم ڈارنے زیادہ ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا ہے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کا سب زیادہ ٹیسٹ میچز سپر وائز کر نے کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، تقریب کے دوران علیم ڈار کی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی اور سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے نے علیم ڈار کو فخر پاکستان قراردیا۔

    دنیا میں پاکستان کی ترجمانی کرنے والے اس سپوت پاکستان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں علیم ڈار کے بڑے بھائی بریگٰیڈئیر نعیم ڈار نے اپنے والدین کا ذکر کیا تو علیم ڈار فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہناتھا کہ امپائرنگ میں سٹیوبکنر ان کے آئیڈیل تھے اور اپنے آئیڈیل کا ریکارڈ برابر کرنا ان کے لئے اعزاز ہے، علیم ڈار نے پی سی بی امپائرز کے معاوضے بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، سیاسی رہنما کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟

    ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، سیاسی رہنما کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے بنے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کروانے کے لئے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤںٹ سامنے آنے پر اعتزاز احسن نے اسے بلاک کروانے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی،ایف آئی اے حکام نے اس حوالہ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کی درخواست موصول ہو گئی ہے جس میں جعلی اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے. اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں، جو ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ بند ٹویٹر اکاؤنٹ کا ڈیتا نہیں دیتی، ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ اپنی مرضی کا ڈیٹا دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ،ٹوئٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیزہے،ٹوئٹر انتظامیہ مودی کی ترجمان بننے کی کوشش کررہی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

  • اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے؟ جانئے

    اب تک کتنے حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر59 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 59 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے اب تک 36 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار حاجی وطن واپس پہنچے ہیں۔ 31 ہزار سے زیادہ حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 56 ہزار حجاج ابھی بھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

    حاجی کیمپوں کا عملہ ملک کے 10 شہروں میں مستعدی سے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • میری ماں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ریشم اور زیور نہیں پہنوں گی،ایسا کس نے کہا؟

    میری ماں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ریشم اور زیور نہیں پہنوں گی،ایسا کس نے کہا؟

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری ماں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ریشم اور زیور نہیں پہنوں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں نےکہا تھا کشمیرکی آزادی تک ریشم اورزیورنہیں پہنوں گی ،ماضی میں کشمیرکمیٹی کے چیئرمین نےکہیں بھی کشمیرکی بات نہیں کی،

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے مودی شرمندہ ہے ،انڈیا کےاندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،وہاں کی سول سوسائٹی اوراپوزیشن اٹھ رہی ہے ،اب ففتھ جنریشن وارہورہی ہے،اس میں گولی،بندوق،بمباری کاکوئی عمل دخل نہیں،

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکشمیرکمیٹی کےچیئرمین ایسےبنائےجوکسی فارن منسٹرسےبات نہیں کرسکتے،کیبنٹ میٹنگ میں جومعاملہ ایجنڈےپرنہیں اس پرباہربحث شروع ہوجاتی ہے ،نہ ہندوستان اسرائیل ہے،نہ کشمیرغزہ ہے،نہ پاکستان اردن ہے،نہ مصرہے ،کلبھوشن یادیونےبلوچستان ،سندھ میں دہشت گردی کا اعتراف کیاہے ،عالمی عدالت میں ہماری فتح ہوئی ہے،بھارت کوریلیف نہیں ملا،

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران پانچ سو سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا،”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی سرکار کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

    الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مطابق کشمیر میں لاک ڈاؤن آرٹیکل ختم کرنے سے کئی گھنٹے پہلے ہو چکا تھا۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے گورنر جھوٹ بولنے میں سب سے آگے،کہا کشمیریوں کو کمر کے نیچے پیلٹ مار رہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر کے گورنر جھوٹ بولنے میں سب سے آگے،کہا کشمیریوں کو کمر کے نیچے پیلٹ مار رہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال نے کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو دکھانے کے لئے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مضحکہ خیز باتیں کیں ،گورنر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیلٹ کے چھرے کمر کے نیچے مارے جا رہے ہیں، گورنر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ 40 ہزار لوگ سرحد پار کی دہشت گردی کی وجہ سے مارے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی میڈیا نے جب بھارت کو بے نقاب کیا تو گورنر نے پریس کانفرنس کر ڈالی اور پریس کانفرنس میں جھوٹ پر جھوٹ بولتے چلے گئے، گورنر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں سکول کھلے ہیں حالانکہ کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، سکول تو کیا ہسپتال بھی بند ہیں، مساجد کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں

    کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    گورنر کا یہ کہنا تھا کہ ہم نے کسی کشمیری کو نہیں مارا حالانکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے درجنوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں، ظالم بھارتی فوج نے ایک کشمیری خاتون کو بھی شہید کیا، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی جاتی ہیں، دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے.

    گورنر نے پیلٹ گن کے حوالہ سے دعویٰ کیا کہ پیلٹ کے چھرے کشمیریوں کو کمر کے نیچے مارے جا رہے ہیں ،یہ بھی اس نے جھوٹ بولا، کشمیریوں کو چھرے ان کی آنکھوں اور چہرے پر مارے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کی بینائی چلی گئی، سینکڑوں کشمیری نوجوان پیلٹ کے چھروں سے زخمی ہوئے، جن کے علاج کے لئے ہسپتالوں کو تالے لگا دئیے گئے

    دوسری جانب بھارتی صحافی نے کشمیر کے حوالہ سے مودی سرکار کو بے نقاب کیا ہے، مقبوضہ وادی میں صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ معروف انڈین صحافی برکھا دت نے بھی کشمیریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی ہے۔

    سری نگر کے دورے کے دوران برکھا دت انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی رہیں۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جو لینڈ لائن کھلی ہیں وہاں لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

    برکھا دت نے اپنی رپورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سوال اٹھایا۔ کشمیریوں نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کو ان کے منہ پر بھارتی طمانچہ قرار دیا۔ بھارتی صحافی برکھا دت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر کُکر جیسی ہے

    انٹرنیشنل میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران پانچ سو سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا،”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی سرکار کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

    الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مطابق کشمیر میں لاک ڈاؤن آرٹیکل ختم کرنے سے کئی گھنٹے پہلے ہو چکا تھا۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔