Baaghi TV

Author: +9251

  • 4 ہزار افرادکو سیر  ، روزانہ 30 دنبے ہوں گے ذبح ، یہ اعلان کرنے والی  پاکستان کی کونسی شخصیت ہے

    4 ہزار افرادکو سیر ، روزانہ 30 دنبے ہوں گے ذبح ، یہ اعلان کرنے والی پاکستان کی کونسی شخصیت ہے

    پشاور: پاکستان کی تاریخ میں ابھی تک کوئی ایسا امیدوار ، ممبر صوبائی یا قومی اسمبلی ، وزیر ، وزیراعظم یا صدر آج تک نہیں آیا جس نے اپنے چاہنے والوں کے لیے اتنا بڑا اعلان کردیا جو اعلان ایک نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کے پی نے کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق قبائلی اضلاع سے انتخابات جیتنے والے رکن خیبرپختونخوا نے 4 ہزار افراد کو کالام کی سیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پشاور سے ذرائع کے مطابق پی کے 106 سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے کے 4 ہزار افراد کو کالام کی سیر کرانے کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ ان افراد کیلئے اڑھائی ہزار گاڑیوں کا انتظام کر لیا گیا گیا ہے ۔ سیر پر جانے والے ان افراد کیلئے 40 ہوٹل بک کر لئے گئے جبکہ کھانے کیلئے روزانہ 30 دنبے ذبح کیے جائیں گے

  • بورے والا : مسافروں سے بھری کشتی محفوظ مقام پر پہنچا دی گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے پھنسی کشتی کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا
    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے گہرے پانی میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی. کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد سوار تھے. ریسکیو اہلکاروں نے کشتی کو گہرے پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

    سیلابی صورتحال کی وجہ سے دریائی علاقوں کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں

  • اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا

    اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا

    غزہ (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع البریج مہاجر کیمپ پر میزائل داغا. تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے لیے انتہا پسند کارروائیاں کر رہے ہیں۔

  • میلسی : محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) محرم الحرام میلسی شہر میں روٹ کا وزٹ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا محرم الحرام کےحوالے سے میلسی میں جلوسوں کے روٹس کاوزٹ کرتے ہوئے. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین, ایس ایچ او سٹی میلسی اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے

    ڈی پی او وہاڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سارے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا

  • عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فرانسیسی صدراوراردن کے شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں‌ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذکرکےانسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لے،

    انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدل رہاہے، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ نے کہاکہ مذکرات کےذریعےمقبوضہ کشمیرکاپُرامن حل ضروری ہے، کشمیرکی صورتحال پر دیگرممالک سے مشاورت کریں گے،

  • کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں ، اعلیٰ بھارتی  افسر نے استعفیٰ دے دیا

    کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں ، اعلیٰ بھارتی افسر نے استعفیٰ دے دیا

    نئی دہلی : کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اب بھارتی سول سروسز کے ملازمین نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق مودی حکومت کے کشمیرمیں غیر آئینی اقدامات پر استعفٰی دینے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر ’ کنن گوپی ناتھن ‘ نے اعلان بغاوت کردیا۔

    اپنے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس افسر کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں عوام سےاحتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔ انہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر لگائی گئی اظہار رائے کی پابندی قبول نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کنن گوپی ناتھن نے کہا کہ اگر ادارے تباہ ہونے لگیں توکسی نہ کسی کو آواز اٹھانی ہوتی ہے،

    کنن گوپی ناتھن نے عوام سے پوچھا کہ اگر دہلی میں شہریوں کو حاصل حقوق سلب کرلیے جائیں تو کیا ہوگا؟ عوام چاہےخوش ہوں یا ناراض اظہار رائے کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی۔کنن گوپی ناتھن کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچانےکے نام پر لگائی گئی پابندیاں محض فریب ہیں، کیا کسی کو یہ کہہ کر جیل میں بند کیا جاسکتا ہے کہ یہ اس کی جان بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

  • کیمیکل ملا پانی پینے سے 5 بھینسیں ہلاک

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) زہریلا کیمیکل ملا پانی پینے سے پانچ بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں

    تفصیلات کے مطابق چوہدری مل سٹاپ لاہور روڑ پر سیم نالہ سے فیکٹریوں کا زہریلا کیمیکل ملا پانی پینے سے 5 بھینسیں ہلاک ہو گئیں مقامی شخص محمد حسین کے مطابق فیکٹری کا زہریلا پانی پینے سے اس کی قیمتی بھینسیں ہلاک ہوئی ہیں

    ریسکیو 1122نے کرین کی مدد سے 2 زندہ بھینسوں جبکہ 5 مردہ بھینسوں کو سیم نالہ سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا اس سے قبل بھی فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے پانی سے کئی قیمتی جانور ہلاک ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ با اثر فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کرنے سے بے بس نظر آتے ہیں

  • ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے وہ کچھ کہہ دیا جس کی توقع نہ تھی

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے وہ کچھ کہہ دیا جس کی توقع نہ تھی

    کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کافی عرصہ خاموش رہنے کے بعد پھر اظہارخیال کرنے لگے ، تازہ بیان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹس پڑھنا چھوڑدیئے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کے ٹویٹس پڑھنا کیوں چھوڑا اس کی وجوہات بھی بتادیں۔کہتے ہیں بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول اورعمران خان کی ہدایات کے برعکس بیانات کی یلغار سے پوری قوم تنگ ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج وہ ڈاکٹر فردوس کو ان فالو کرکے بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں

  • بارشوں نے برصغیر کے بعد جاپان کا رخ کرلیا ، بارشوں نے تباہی مچادی

    بارشوں نے برصغیر کے بعد جاپان کا رخ کرلیا ، بارشوں نے تباہی مچادی

    ٹوکیو : برصغیر میں بارشوں نے اپنا جوہر دکھانے کے بعد جاپان کا رخ کرلیا ہے اور اطلاعات یہی ہیں کہ جاپان کے جزیرے کیوشو میں بارشو نے تباہی مچادی، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ ، دو افراد ہلاک جبکہ چھ لاکھ ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیو شو میں طوفانی موسم کے باعث ویدر ایجنسی نے اپنے الرٹ کو ہائی لیول تک بڑھادیا ہے۔جاپانی حکومت نے کیوشو میں ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔حکام نے جزیرے کے متاثرہ علاقوں میں 6 لاکھ 70 افراد کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزارت خزانہ کو اسٹیل ملزملازمین کی جون کی تنخواہ جاری کرنیکی منظوری دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں‌ اسٹیل ملزملازمین کی رواں مالی سال کی تنخواہوں کیلیےانتظامات کی بھی منظوری دی گئی ہے، تنخواہوں کیلیے 4 ارب 9 کروڑ70 لاکھ روپے کے انتظامات کی بھی منظوری دی گئی، فروری سےمئی تک پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلیے12 کروڑ80لاکھ روپےکی منظوری دی گئی ہے، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کواسٹریٹیجک پلان ڈویژن کےحوالےکرنےکیلیےوزارت صنعت کوبات چیت کی ہدایت کی گئی ہے،

    اجلاس میں‌ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نےکمیٹی کوگندم کےذخائرکی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، 16اگست کوملک میں گندم کے75لاکھ 16ہزارٹن کےذخائرتھے، 16اگست کوملک میں گندم کے75لاکھ 16ہزارٹن کےذخائرتھے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں‌ مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصےمیں ملک میں گندم کےایک کروڑ 9 لاکھ 5 ہزارٹن کےاسٹاک تھے، یکم جولائی 2018 سے16اگست 2019تک 3لاکھ 69 ہزارٹن گندم،دو لاکھ ٹن کے قریب آٹابرآمدکیا گیا ہے،