Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب کا ممکنہ خطرہ، وارننگ جاری کردی گئی

    سیلاب کا ممکنہ خطرہ، وارننگ جاری کردی گئی

    ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر حکام نے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق جاپانی حکام نے ملک کے مغربی جنوب میں8لاکھ پچاس ہزار افراد کو سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کے پش نظر نقل مکانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی کیوشو کے خطہ میں ہائی الرٹ جاری کئے جانے کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ شدید بارشوں کے باعث زیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں ایسے زیادہ تر لوگوں کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ساگا اور ناگاساکی میں سیلاب سے مکانات اور املاک کے نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔

    جاپان کے محکمہ موسمیات کے حکام نے بدھ کی صبح ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ متعدد شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اس سلسلہ میں ضروری وارننگ جاری کردی گئی ہے کیوشو میں شدید بارشوں سے ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس میں خلل پڑا.

  • ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ھے ، نعیم میر پھٹ پڑے

    ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ھے ، نعیم میر پھٹ پڑے

    لاہور : آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے ایف بی آر کے رویے پر شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے. ، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر معاملات کو حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نعیم میر نے کہا کہ ہڑتالیں ملک کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں، اس لیے ہم احتجاج کے حق میں نہیں ، حکومت ہمیں دوبارہ احتجاج کےلیے مجبور نہ کرے ، نعیم میر نے کہا کہ وہ ریاست کے مفاد میں ھم درمیانہ راستہ بھی اختیار کرنے کو تیار ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر کی ھٹ دھرمی نے معیشت اور کاروبار جام کردیا ھے نعیم میر نے کہا کہ ایسے رویوں سے ملک نہیں چل سکے گا۔انہوں نے کہا مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت نہ ھونے پر تاجر برادری سے رجوع کریں گے ،تاجر برادری جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

  • کہروڑپکا : زرعی رقبہ سیلاب کی وجہ سے زیر آب آ گیا

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) دریائے ستلج کے پانی میں اضافہ،موضع مہرو اور موضع بیلا واہگہ کا زرعی رقبہ زیر آب آ گیا

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زیر آب علاقوں سے لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے زیر آب علاقے کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا فراز احمد اعوان،ڈی ایس پی رانا جاوید اشرف و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے-

  • مختلف دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال

    مختلف دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال

    اسلام آباد (اے پی پی) ملکی آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد147600 کیوسک اور اخراج 147200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد25800کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد64300 کیوسک اور اخراج 32900کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1218.70 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.590 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح648.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

  • دنیاپور :گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس،کریانہ سٹور،فروٹ فروش و دیگر دوکانوں پر چھاپے مارے،زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے کئے،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے پر دوکانداروں کو بھی جرمانے کئے-

  • وزیرخارجہ کا سلامتی کونسل کو ایک اور خط، کہا بھارت توجہ ہٹانے کیلیے جعلی آپریشن کر سکتا ہے

    وزیرخارجہ کا سلامتی کونسل کو ایک اور خط، کہا بھارت توجہ ہٹانے کیلیے جعلی آپریشن کر سکتا ہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو ایک اور خط لکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت پر لاک ڈاوَن ختم کرنے کے لیے دباوَ ڈالا جائے ،بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ،

    وزیرخارجہ نے صدر سلامتی کونسل کو جوہری معاملےپر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بھی آگاہ کیا ،خط میں مزید کہا گیا کہ بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ مبصرین کو صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت دے ،سلامتی کونسل علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے

    وزیر خارجہ نے خط میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹراورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیرحل کرائے ،شاہ محمود قریشی نےصدر سلامتی کونسل کویکم،6اور13اگست کوبھی خط لکھے تھے،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،عام شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں ،مذہبی پابندیاں ،بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسلی بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں

  • ایمزون جنگلات میں آگ، برازیل نے اہم اعلان کردیا

    ایمزون جنگلات میں آگ، برازیل نے اہم اعلان کردیا

    برازیل (اے پی پی) برازیل نے اعلان کیا ہے کہ ایمزون جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے غیر ملکی امداد کی وصولی کے لئے راضی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق برازیل نے ایمزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے غیر ملکی امداد کی وصولی پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل غیرملکی امدادی رقوم اپنے کنٹرول میں رکھے گا۔ برازیل کے صدرجائر بولسنارو کے ترجمان اوتاویو ریگو باروس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برازیل امدادی اداروں اور ممالک سے مالی امداد کی وصولی کے لئے اوپن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نکتہ یہ ہے کہ رقم برازیل کے عوام کے کنڑول میں ہو.

    یاد رہے کہ برازیل کی حکومت نے ایمزون کے جنگلات کی آگ بھجانے کے لئے جی سیون ممالک کی امداد کی پشکش مسترد کردی تھی.

  • پاکستانی سفیرکی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات، وزیر خارجہ کا کشمیر بارے خط دیا

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیرراجہ علی اعجازنے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ علی اعجازنے یوسف العثیمین کووزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا خط دیا ،پاکستانی سفیر نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی کوکشمیرمیں زمینی حقائق سےآگاہ کیا ،یوسف العثیمین نےجموں وکشمیرکے معاملے پراوآئی سی کے اصولی موقف کااعادہ کیا.

    شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں ،مکمل لاک ڈاوَن کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب ہے ،بھارت مقبوضہ وادی میں تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،عام شہریوں اورسیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں ،مذہبی پابندیاں ،بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسلی بنیادوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی
    ہیں،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا آٹھواں اجلاس آج ہوا ہے ،اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹریز،ماہرین بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل کے اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال پر مشاورت کی گئی، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے حالیہ رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ 23روز سے مسلسل کرفیوں کا سامنا کررہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نماز عید اور نمازجمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی سامنے آنے والی رپورٹس تشویشناک ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر جائیں گے پاکستان نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا

  • کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے نماز کے بعد جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے ورثا غم کی تصویر بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران پانچ سو سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا،”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی سرکار کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

    الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مطابق کشمیر میں لاک ڈاؤن آرٹیکل ختم کرنے سے کئی گھنٹے پہلے ہو چکا تھا۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے۔

    جنت نظیر وادی بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 24واں روز جاری ہے ،کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی گئی۔ جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں کو ہسپتال جانے سے روکا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کو بھی کام پر آنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانوں میں بھی ادویات کا سٹاک ختم ہوگیا،،پابندیوں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کشمیری محنت کش بے بسی کی تصویر بن گئے۔

    مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر تعینات بھارتی فوج ڈائلسز کے مریضوں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ جب سیکورٹی اہلکاروں کو بتاتے ہیں کہ ان کے گردے خراب ہیں تو وہ ہمیں کہتے ہیں دکھاؤ، کیا میں انہیں اپنا پیٹ کاٹ کر خراب گردے دکھاؤں؟ سات سال سے میں علاج کے لیے آ رہا ہوں، ایسی صورتحال میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کو ہسپتال آنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے، انہیں صرف ایمبولنس پر ہسپتال آنے کی اجازت ملتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم صرف ایمبولنس سے آتے ہیں، ایمبولنس آتی ہے تو پہنچتے ہیں، ہم اپنا کارڈ دکھا کر نہیں آ سکتے ہیں، ہمیں بہت مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادراور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی۔ نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایسے آتش فشاں کا منظر پیش کر رہا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔ سخت سیکورٹی کے باوجود کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جیل کے باہر اپنے بچوں سے ملنے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ جیل میں داخلے کے لیے ملنے والوں کے بازو پر خفیہ کوڈ کی مہر لگائی جاتی ہے، ایک ماں کے ہاتھ پر شتر مرغ اور مگرمچھ کی مہر دیکھی۔

    کشمیر کے چپے چپے پر مسلح بھارتی فوج تعینات ہے جو گھروں سے نکلنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں،سرینگر کے پائین شہر سمیت تمام علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوج کے مسلح اہلکار تعینات ہیں۔ نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد کو 24 روز سے تالا لگا ہوا ہے، کسی کو بھی اس مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ اس تاریخی مسجد کے باہر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے جو کسی بھی فوٹو یا ویڈیو جرنلسٹ کو مسجد کی تصویر لینے یا ویڈیو بنانے سے منع کر دیتے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ایک صحافی کو بتایا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ کسی بھی صحافی کو مسجد کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دینی،


    مقبوضہ وادی میں صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ معروف انڈین صحافی برکھا دت نے بھی کشمیریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی ہے۔

    سری نگر کے دورے کے دوران برکھا دت انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی رہیں۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جو لینڈ لائن کھلی ہیں وہاں لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

    برکھا دت نے اپنی رپورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سوال اٹھایا۔ کشمیریوں نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کو ان کے منہ پر بھارتی طمانچہ قرار دیا۔ بھارتی صحافی برکھا دت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر کُکر جیسی ہے۔

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کے تمام مشہور سیاحتی مقامات بشمول گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں سیاحتی سرگرمیاں 5 اگست سے مسلسل معطل ہیں۔ ان مقامات پر سبھی ہوٹل اور دکانیں بند ہیں جبکہ ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ گلمرگ کے ہوٹل مالکان کے ایک گروپ کے مطابق ہوٹل 5 اگست سے بند ہیں اور انہوں نے اپنے 90 فیصد ملازمین کی چھٹی کرا دی ہے۔ اس سال جولائی تک سیاحوں نے بڑی تعداد میں گلمرگ کا رخ کیا تھا۔ لیکن 2 اگست کے ایڈوائزری کے بعد 5اگست تک گلمرگ مکمل طور پر خالی ہو چکاتھا۔ مالکان کے بقول کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے جس کی بحالی کے ابھی تک کوئی آثا ر نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو چوتھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، اب تک بھارتی فوج 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے.

    بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہوکر کشمیر بھر مین بنکر بنانا شروع کر دئیے ہیں، سرینگر میں تین ہفتوں کے دوران دو درجن سے زائد مقامات پر بھارتی فوج نے بنکر بنا دئیے، سری نگر کے سول لائنز میں جہانگیر چوک فلائی اوور کے نیچے بھارتی فوج نے اپنا ایک بنکربنایا ہے۔ سری نگر کے علاقے کرن نگر، ایم اے روڑ، ریڈیو کشمیر، بربرشاہ، حیدر پورہ، مہجور نگر، برین نشاط، بڈیاری چوک ڈل گیٹ سمیت دیگر کئی مقامات پر بھی بھارتی فوج نے نئے بنکر تعمیر کئے ہیں۔ بھارتی فوج نے بنکروں کے علاوہ درجنوں مقامات پرعارضی پکٹ بھی قائم کئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج پختہ بنکر بنا رہی ہے اور کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کر رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جانب سے بنکروں کی تعمیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ،بنکروں کی تعمیر کے حوالہ سے بھارتی فوج نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے.

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • 6 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی

    6 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی

    لاہور:روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کرسکتے ، حکومت ہمیں مجبور نہ کرے ، اطلاعات کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن لاہور نے حکومتی نرخ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔ تنظیم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی بڑھتی قیمت پر نائی بائی ایسوسی ایشن بھی حکومتی اداروں کے خلاف میدان لگانے کیلئے تیار ہو گئی۔اس صورت میں 6 روپے کی روٹی فروخت نہیں کرسکتے

    دوسری طرف نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت سات روپے مقرر کرنے کا کہا لیکن دس روپے سے کم ریٹ کسی طور بھی منظور نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت کو انتیس اگست تک نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے ۔