Baaghi TV

Author: +9251

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکران، قلات، ژوب میں چند مقامات پرآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے،

    ٹھٹھہ اورشہید بینظیرآباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیریں سندھ کےبعض مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان ہے،

  • بھارت کو میچ ہرانے کیلئے ویسٹ انڈیز نے خطرناک ٹیم کا اعلان کردیا

    بھارت کو میچ ہرانے کیلئے ویسٹ انڈیز نے خطرناک ٹیم کا اعلان کردیا

    جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، کیموپال کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، آل راﺅنڈر کیموپال کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جس میں ویسٹ انڈیز کو 318 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میگل کمنز کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمارکھ بروکس، جان کیمپ بیل، روسٹن چیس، راہکیم کورنوال، جہمار ہملٹن، شمرون ہٹمائر، شائی ہوپ، شینن گبرائل، کیموپال اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہو گا اور مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • ڈی پی او کی خانقاہ ڈوگراں میں کھلی کچہری

    ڈی پی او کی خانقاہ ڈوگراں میں کھلی کچہری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خانقاہ ڈوگراں میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ جہا ں پر ڈی پی او شیخوپورہ کی آمد پر اہل علاقہ نے خوشی میں گھوڑوں کے رقص اور پھولوں کے گلدستے اور پھولوں کی پتوں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو خانقاہ ڈوگراں آنے پر خوش آمدید کہا۔

    ڈی پی او شیخوپورہ نے کھلی کچہری میں عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی کرتے ہوئے جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہیں تاکہ عوام والناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں عوام الناس کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ کو درخواستیں پیش کی۔ جن کو سننے کے بعد ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اور ان میں سے05درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا۔کھلی کچہری میں متحدہ امن کونسل اور منتخب نمائندے تاجر وکلاء اور معززین شہر خانقاہ ڈوگراں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    ڈی پی او شیخوپورہ نے سرکل افسران صفدر آباد ، ایس ایچ او خانقاہ ڈوگراں اور تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی۔کہ عوام والناس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام د ے رہی ہے تھانہ جات میں ہر عام خاص کے لیے قانون یکساں ہے۔ اور عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھولے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانہ میں آ ئے ہوئے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے۔ اس کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں شجر کاری مہم کو آگے لیکر چلتے ہوٸے تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں پودے لگائے تاکہ ضلع بھر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اہم کردارادا کیا جاسکے اور اس کو قدرتی آفات اور ماحولیاتی آلودگی سے بھی پاک کیا جاسکے۔

  • آصف زرداری کو کل جیل سے کہاں‌ منتقل کیا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    آصف زرداری کو کل جیل سے کہاں‌ منتقل کیا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق صدر آصف علی زرداری جنہیں‌ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌ گرفتار رکھا گیا ہے انہیں کل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی نے ایک دن قبل ہی انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی خبر دی تھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی،

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی آصف زرداری کو ہسپتال داخل کروانے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں‌ قتل کرنا چاہتی ہے،

  • باکسر عامر خان کی کنٹرول لائن دورہ سے متعلق اہم پریس کانفرنس، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    باکسر عامر خان کی کنٹرول لائن دورہ سے متعلق اہم پریس کانفرنس، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کومقبوضہ کشمیرمیں قتل کیاگیا،

    باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل لائن آف کنٹرول کا دورہ کیاتھا، کشمیرمیں ظلم وستم کاسلسلہ بندہوناچاہیے، میراپیغام کشمیرسےیکجہتی ہے، کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،

    باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    عامر خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورنریندرمودی مسئلہ کشمیرکوپرامن طریقےسےحل کریں،

  • شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

    شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام کے نتیجے میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کویتی نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توقع ہے کویت مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پراجاگرکرنے کیلیے معاونت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر پرسیکیورٹی کونسل، اوآئی سی میں حمایت پرکویتی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا،

    کویتی نائب وزیراعظم نے صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، کویتی نائب وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا،

  • جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج، عمران خان کہاں شریک ہوں گے؟ اہم خبر

    جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج، عمران خان کہاں شریک ہوں گے؟ اہم خبر

    جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کےاظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کیلیے جگہ کے تعین کیلیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا، عوامی نمایندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے،

    احتجاج کیلیے سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی دعوت دی جائے گی، واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جمعہ کے دن کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں کام بند کر کے نصف گھنٹہ کشمیریوں کیلئے نکالیں، وزیر اعظم کے اس اعلان پر عوام میں زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے،

  • پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کا فائنل آج ہو گا

    پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کا فائنل آج ہو گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کے مقابہ جات سر سید سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے تقریب کا افتتاح کیا مقابلہ جات میں سرگودہا ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سرگودہا آئندہ بھی ان کھیلوں کیلیے اقدامات کرتی رہے گی اور خاص طور پر لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی جو گھر سے مشکل حالات میں نکل کر کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور محدود وسائل کے باوجود مخنت کرتی ہیں

  • آئی جی پولیس بلوچستان نے اجلاس کی صدارت کی۔

    محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس کی صدارت آئی جی پولیس بلوچستان کررھے ھیں اجلاس میں آرمی ایف سی پولیس کے اعلٰی افسران کمشنر کوئٹہ ڈی سی کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کوئٹہ انجمن تاجران علمائے کرام شیعہ کانفرنس کے عہدیداروں نے شرکت کی اور محرم الحرام کے انتظامات پر گفتگو کی۔

  • زنجبار پر کنٹرول کے بعد یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی

    زنجبار پر کنٹرول کے بعد یمنی فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی

    یمن میں ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ آئینی حکومت کی فوج ابین صوبے کے صدر مقام زنجبار میں داخل ہونے کے بعد اب عدن کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

    ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سرکاری فورسز عدن کے مشرق میں واقع وادی دوفس پہنچ چکی ہیں اور جنوبی عبوری کونسل کی فورسز نے وہاں سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

    اس دوران حکومت نے عبوری کونسل کی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدن کو سرکاری فوج کے حوالے کر دیں۔

    ادھر یمنی وزیر اطلاعات نے زنجبار پر سرکاری فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زنجبار شہر واپس لینے کے بعد قومی فوجی اور سیکورٹی ادارے ابین صوبے کے تمام ضلعوں پر اپنا کنٹرول مکمل کر رہے ہیں۔ اپنی سلسلے وار ٹویٹس میں یمنی وزیر نے کہا کہ ابین صوبے کے صدر مقام زنجبار کو واپس لیے جانے پر عوام نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور سرکاری فوج کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔