Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاق المدارس کا مدارس کے نصاب و نظام اور امتحانی نظم میں ایسی کوئ بھی تبدیلی جو دینی مدارس کے مقاصد اور روایات سے ہم آہنگ نہ ہو اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ

    وفاق المدارس کا مدارس کے نصاب و نظام اور امتحانی نظم میں ایسی کوئ بھی تبدیلی جو دینی مدارس کے مقاصد اور روایات سے ہم آہنگ نہ ہو اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد/کراچی : کراچی میں وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس,ملک بھر سے ممتاز علماء کرام اور اہم شخصیات کی شرکت,حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق اور مذاکرات کے لیے مطلوبہ اعتماد اورماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا,مدارس کی حریت و ازادی اور خود مختاری کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کیا گیا اور مدارس کے نصاب و نظام اور امتحانی نظم میں ایسی کوئ بھی تبدیلی جو دینی مدارس کے مقاصد اور روایات سے ہم آہنگ نہ ہو اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ,قربانی کی کھالوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کرنے,مختلف مدارس کے وابستگان پر قائم مقدمات کی فی الفور واپسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس جامعہ دارالعلوم کراچی میں نائب صدر وفاق المدارس مولانا انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی(کراچی)، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کراچی، مولانا محمد حنیف جالندھری ملتان، مولانامفتی محمد طیب فیصل آباد، مولانا مفتی مختارالدین شاہ کربوغہ شریف,مولانا ڈاکٹر عادل خان,مفتی محمد نعیم,مولاناسعید اسکندراور دیگر نے شرکت کی- اجلاس میں کئ اہم امور پر غور و خوض اور بہت سےاہم فیصلے کیے گئے خاص طور پر حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال ہوا اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور حکومت کے ساتھ دینی مدارس کے جملہ مسائل اور متعلقہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ مذاکرات کے لیے مطلوبہ ماحول اور اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے جس طرح کا ماحول چاہیے وہ ازحد ضروری ہے وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اراکین نے ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف مدارس کے اساتذہ و منتظمین کو ہراساں کرنے,مختلف مدارس کے اساتذہ کرام کی گرفتاری,مقدمات قائم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اورتمام مدارس کے متعلقین کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا-وفاق المدارس کے ذمہ داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے این او سی کے حصول کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سال این او سی کے حصول کے لیے مدارس کے ذمہ داران کو جن مشکلات اور جس قسم کے رویوں کا سامنا کرنا پڑا,بہت سے مدارس کو این او سی جاری نہیں کیے گئے,کئ کئ دن تک دفاتر کے چکر لگوائے جاتے رہے ایسی صورت حال میں این او سی کے حصول کی ناروا شرط قبول کرنا اہل مدارس کے لیے ممکن نہیں رہا اس حوالے سے ملک بھر میں سخت اضطراب پایا جاتا ہےاس لیے این او سی کی شرط فی الفور ختم کی جائے-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے دینی مدارس کی حریت و آزادی اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ دینی مدارس کے نصاب و نظام اور امتحانی سسٹم کے حوالے سے کسی قسم کی ایسی تبدیلی یا شرط جو مدارس کے مقاصد اور روایات سے ہم آہنگ نہ ہو اسے ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دیا-اجلاس میں مولانا قاضی عبدالرشیدراولپنڈی، مولانا مفتی صلاح الدین چمن بلوچستان، مولانا زبیر احمد صدیقی شجاع آباد,
    مولانااصلاح الدین حقانی لکی مروت، مولانا مفتی مطیع اللہ کوئٹہ، مولاناقاری عبدالرشیدسندھ، مولاناارشاد احمددارالعلوم کبیروالا,
    مولانا مفتی محمد طاہر مسعود سرگودھا,
    مولانا ظفراحمدقاسم وہاڑی،مولاناسعید یوسف پلندری آزادکشمیر، مولانا محمد قاسم مردان، مولانا فیض محمد بلوچستان،مولانا قاری محب اللہ کوئٹہ، مولانا محمد انور، مولانا مفتی محمد خالد، مولانا قاضی نثار احمدگلگت، مولانا عبدالمنان، مولانا عبدالمجید،چوہدری ریاض عابد اور دیگر نے بھی شرکت کی.

  • خاوند اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور غلط کام سے انکار کرنا جرم بن گیا

    خاوند اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور غلط کام سے انکار کرنا جرم بن گیا

    چنیوٹ
    خاوند اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور غلط کام سے انکار کرنا جرم بن گیا۔جھوٹی درخواستوں اور انتقامی کارروائی سنگین نتائج کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ خاندان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
    تھانہ سٹی چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفور آباد کے حاجی محمد خالد اور اس کی بیٹی مہوش بتول و دیگر خاندان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ متاثرہ خاندان کے مطابق ان کی بیٹی مہوش بتول کی محلہ شیر پورہ کے خضر حیات سے شادی ہوئی خضر حیات اور اس کا خاندان مہوش بتول کو تشدد کے ساتھ ساتھ غلط کاموں پر اکساتا تھا جس پر مہوش نے ظالم خاندان سے بھاگ کر جان بچائی اور طلاق لے لی عدالت کے فیصلہ پر جہیز کا سامان لینے گئے تو خضر حیات وغیرہ حملہ آور ہو گئے فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ سٹی کو دی جانے والی درخواست پر کارروائی نہ ہو سکی متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ مہوش کے سسرال والے پولیس کو جھوٹی درخواستیں دے کر ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جہیز واپس کرنے سے انکاری ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے ظالم خاندان کے خلاف کارروائی اور جہیز واپس دلوانے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کم عمری کی شادی ، بھگتنا پڑے گی جیل ، اور پھر ایسے ہی ہوا

    کم عمری کی شادی ، بھگتنا پڑے گی جیل ، اور پھر ایسے ہی ہوا

    خانیوال: پاکستان میں کم عمری کی شادی پر پابندی کےبعد اس میں‌ملوث افراد اور کرداروں کو سزا کے بعد اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ خانیوال میں ہوا جہاں پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی رکوادی،ذرائع کے مطابق دلہا دلہن کے والد گرفتارصوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں پولیس نے کم عمر بچوں کی شادی رکوا کر دلہا دلہن دونوں کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ضلع خانیوال کے شہر کبیروالا میں 14 سالہ منزہ بی بی اور 15 سالہ رضوان کی شادی رکوا کر دونوں کے والد خلاف نواں شہر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ایف آئی آر کے مطابق دلہا دلہن کے والد کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ ( سی ایم آر اے ) 1929 کے سیکشن 6 (ون) کے تحت درج کیا گیا۔

  • شاہد آفریدی کی قوم سے کشمیریوں سے یکجہتی کرنے کی اپیل

    شاہد آفریدی کی قوم سے کشمیریوں سے یکجہتی کرنے کی اپیل

    کرکٹ کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی طرف سے کشمیر کال کا جواب دیں۔
    شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
    اپنے ٹوئٹ میں آفریدی نے لکھا ہے کہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو دن 12 بجے مزار قائد پر ہوں گا۔ 6ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر جاﺅں گا۔ میں جلد ہی ایل او سی کا دورہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مزید توقع کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارتیوں کی اکثریت مودی کی وحشیانہ کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے (مودی) طویل مدتی امن کی طرف راغب ہونا چاہئے اور اس غیر انسانی حرکت کورکنا چاہئے۔

  • مضر صحت مشروب پینے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی

    مضر صحت مشروب پینے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی

    سکھر: مضر صحت مشروب پینے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت بگڑ گئی ، اطلاعات کے مطابق سکھر کے علاقہ شاہ پور جہانیاں کے نواحی علاقے سچل وانڈھ میں ایک شادی کی تقریب میں یہ بچے زہریلا مشروب پینے سے سخت بیمار ہوگئے ہیں ، ان میں کئی بچے تو ابھی تک بہوش ہیں اور ان کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ،

    سکھر سے ذرائع کےمطابق ان متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان بچوں کی طبیعت ابھی تک سنھبل نہیں رہی، سکھر کے محکمہ صحت کے حکام اس واقعہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں‌، دوسری طرف متاثرہ بچوں کےوالدین بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں

  • رحیم یارخان( ) چک 99 کے رہائشیوں کا ڈی سی آفس چوک بلاک کر احتجاجی مظاہرہ

    رحیم یارخان( ) چک 99 کے رہائشیوں کا ڈی سی آفس چوک بلاک کر احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا نوجوان لڑکا محمد یعقوب جو کہ لوہے کا کام کرتا تھا مالک نے زبردستی درخت پر چڑھا کر پیچھے سے وار کر کے قتل کر دیا پولیس ہماری کارروائی نہیں کر رہی لواحقین کی جانب سے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے.مظاہرین سے مذاکرات کےلیے اسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم، ‘ ڈی ایس پی سٹی سرکل عباس اختر، ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن محمود الحسن موقع پر پہنچ گئے.پولیس کی جانب سے ہر طرح کی قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی،جبکہ مقدمہ۔بھی درج کیا جائے گا،میرٹ پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی.

  • فلپائن میں مسافر کشتی میں آگ لگ گئی،3 افراد ہلاک

    فلپائن میں مسافر کشتی میں آگ لگ گئی،3 افراد ہلاک

    فلپائن کے جنوبی حصے میں مسافروں سے بھری ایک کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
    فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، 8 افراد ہلاک ، ہر طرف تباہی پھیل گئی
    مسافر کشتی میں یہ آگ ڈیپیٹان شہر سے روانگی کے فوری بعد بھڑک اٹھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسافروں نے پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔

    102 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے ۔ متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

  • میکسیکو کے نائٹ کلب پر حملہ، 23ہلاک

    میکسیکو کے نائٹ کلب پر حملہ، 23ہلاک

    میکسیکو کے نائٹ کلب پر پٹرول بم کے حملہ میں 8خواتین سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بار میں پہلے پٹرول بم پھینکے گئے اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ بار میں آگ لگ گئی ۔اس واقعہ میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

  • پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ، تعداد 374 پر پہنچ گئی

    پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ ، تعداد 374 پر پہنچ گئی

    لاہور:بارشوں کے زور کم ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 47 کا تعلق راولپنڈی جبکہ 17 مریض اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد 374 پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    کراچی صورت حال سے متعلق محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسسز سامنے آئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر کے درمیان ڈینگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صفائی اور ستھرائی کا اہتمام کریں اور مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے وغیرہ کا استمعال کریں

  • یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب ، ڈیرہ غازی خان کا 17 سالہ حسین سانپ ڈسنے سے جانبحق ، نہ علاج نہ ویکسینیشن

    یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب ، ڈیرہ غازی خان کا 17 سالہ حسین سانپ ڈسنے سے جانبحق ، نہ علاج نہ ویکسینیشن

    ڈیرہ غازی خان : جنوبی پنجاب میں‌پسماندگی ختم کرنےکے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ، ہسپتالوں میں جان بچانے کی ادویات نہیں ، مریضوں کو لاہور کی راہ دکھائی جاتی ہے. اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا 17 سالہ حسین سانپ ڈسنے کی وجہ سے جانبحق ہوگیا ، ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریض کا نہ علاج کیا اورنہ ہی ویکسی نیشن نہیں کی گئی

    ڈیرہ غازی خان سے باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گزشتہ رات ایک نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والا 17 سال کا حسین نامی نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا ، ورثا جب اس نوجوان کو لیکر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر معذور ی کااظہار کردیا کہ ہمارے پاس تو سانپ ڈسنے کی ویکسین ہی نہیں‌. ورثا نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ اور بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے.لیکن ڈاکٹروں نے ان سنی کردی

    ذرائع کےمطابق یہ نوجوان اسی تکلیف سے ہستپال میں ہی دم توڑ گیا جس پر اس نوجوان کےورثا نےلاش اسپتال روڈپررکھ کراحتجاج شروع کردیا . جس کی وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک جام رہی ، دوسری طرف مقامی لوگوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ دور دراز علاقوں میں صحت کاور انسانی جان سے ایسا کھلواڑہ ہونے کا نوٹس لیں اور پسماندگی ختم کرنے والوں سے پوچھیں کہ وہ دعووں پر عمل کب کریں گے