Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کا الزام، ہندوستانی سیاست میں ہلچل

    بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کا الزام، ہندوستانی سیاست میں ہلچل

    بھارت کے سابق مرکزی وزیر چنمیانند پر کالج کی ایک طالبہ کی طرف سے زبردستی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں‌ شاہجہان پور علاقہ میں جس خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ ایس ایس لاء کالج میں قانون کی طالبہ ہے جو خودساختہ پجاری اور سابق مرکزی وزیر چنمیانند کے زیر انتظام چل رہا ہے،

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوامی کی سرپرستی والی انتظامیہ نے اس کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ادھر لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ لڑکی پچھلے دو دن سے غائب ہے اور اس کا کچھ پتہ نہیں‌ چل رہا، لڑکی کی تلاش گمشدگی کا عمل بھی جاری ہے، بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کے الزام لگائے جانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے،

  • ”بھارتی مصنوعات سے بائیکاٹ“، بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ

    ”بھارتی مصنوعات سے بائیکاٹ“، بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی مصنوعا ت سے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ ٹین میں آ گیا۔ ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹاپ ٹین پر ہے۔ بھارتی صارفین بھی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
    "کشمیر کو ہٹلر سے آزاد کروایا جائے” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
    ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جائے۔ کچھ صارفین نے حکومت پاکستان سے بھارتی طیاروں سے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی لگانے کا مطالبہ کی۔

    صارفین کے بقول بھارت معیشت کے زور پر کشمیری عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ صارفین کی بڑ ی تعدادنے بھارتی ثقافت اور فلم انڈسٹری کا بھی بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے۔

  • دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار

    دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے ریلوے روڈ پر چائے کی پتی کے کاروبار کی آڑ میں چلنے والے عطائی ڈاکٹر کے کلینک کو سیل کردیاہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی کرنے پر عطائی اور اس کے ایک ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور سی او ہیلتھ کی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ریلوے روڈ پر واقع مسعود کلینک کو چیک کیا گیا، مذکورہ کلینک کے مالک نے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو دھوکہ دینے کیلئے ساتھ والی دوکان پر چائے کی پتی کا کاروبار شروع کر رکھا تھا اور وہیں مختلف ادویات بھی سٹور کی ہوئی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سٹور کو سیل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران کاروائی کلینک مالک کی ایما پر ملزمان نے محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی بھی کی جس پر فور ی پولیس کی مدد حاصل کی گئی اور ریڈنگ ٹیم نے دو ملزمان کو تھانہ اے ڈویژن منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کلینک کو اس سے پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔

  • سوڈان : نئی حکومت کے ارکان کا اعلان آج متوقع ، عوام کی نظریں وزیراعظم حمدوک پر

    سوڈان : نئی حکومت کے ارکان کا اعلان آج متوقع ، عوام کی نظریں وزیراعظم حمدوک پر

    سوڈان میں آج بدھ کے روز عبوری حکومت کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی جانب سے اپنی حکومت کے ارکان کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے نامزد وزراء کی فہرست حمدوک کے حوالے کر دی ہے۔

    سوڈان میں العربیہ کی خاتون نامہ نگار نے بدھ کے روز واضح کیا ہے کہ اگرچہ حکومتی ارکان کے ناموں کا اعلان آج متوقع ہے تاہم ہو سکتا ہے کہ یہ رات گئے یا پھر کل صبح عمل میں آئے۔ بالخصوص جب کہ حمدوک کو اپنے حوالے کیے جانے والے نامزد امیدواروں کے ناموں پر بعض تحفظات بھی ہیں۔

    تیس برس تک عمر البشیر کی حکم رانی کے بعد اب سوڈانیوں کی نظرین نئی جنم لینے والی حکومت پر مرکوز ہیں۔ فریڈم اینڈ چینج فورسز نے 19 گھنٹوں کے اجلاس کے بعد ناموں میں رد و بدل کے بعد 14 وزارتوں اور 4 کونسلوں کے لیے اپنے ارکان کے ناموں کا انتخاب کیا۔

  • بیروت میں اسرائیلی ڈرون طیارے کا ہدف کیا تھا ؟

    ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو اسرائیلی ڈرون طیاروں کے ذریعے بم باری کی منصوبہ بندی کی گئی۔ زیادہ تر معلومات میں غالب گمان ظاہر کیا گیا ہے کہ کارروائی کے اہداف میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کا میڈیا ریلشنز کا صدر دفتر شامل تھا۔ اس حوالے سے العربیہ کو موصول ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق "کارروائی میں اصل نشانہ الضاحیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے زیر انتظام ڈرون طیارے تیار کرنے والا ٹکنالوجی آپریشنز یونٹ تھا جو میڈیا ریلشنز کے صدر دفتر کے نزدیک واقع ہے”۔

    معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں کارروائی سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں واقع قصبے عقربا کو فضائی یلغار کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں حزب اللہ کے کے دو ارکان یاسر ظاہر اور حسن زبیب مارے گئے۔ یہ دونوں حزب اللہ کے ٹکنالوجی آپریشنز یونٹ کی ٹیم میں شامل تھے۔

  • سلانوالی میں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے

    سلانوالی میں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کی تخصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ہرل نے آج شہر کا ہنگامی دورہ کیا دکانداروں کا ناپ تول چیک کیا ذخیرہ اندوزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے اسسٹنٹ کمشنر مدثر ہرل کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں

  • پی سی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

    پی سی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

    پی سی بی نے جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ آئین 2019 کو معطل کرنے سے متعلق درخواست خارج کرنے پر معزز جج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،

    قومی کرکٹ کے مداح جانتے ہیں کہ عدالت میں دائر درخواست بدنیتی پر مبنی تھی، درخواست کا مقصد محض قومی کرکٹ کی سرگرمیوں کو روکنا تھا، پی سی بی نے درخواست کو مضبوط قانونی تقاضوں پر شکست دی،عدالتی فیصلے نے تمام ابہام دور کردئیے، سیزن 20-2019 کی تیاریوں کا آغاز جلد کررہے ہیں، درخواست گزار نے آج ایک بار پھر پی سی بی کا آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی.عدالت نے درخواست گزار کو حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کردی

  • پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    مشیرقانون، ماحولیات وساحلی ترقی بیرسٹرمرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےماضی میں بڑے بڑےدعوےکئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں نہ دینےکاریکارڈبنایا، ان ریکارڈزکی وجہ سےملک کی عوام پریشانی کاشکارہے، آپ نےتوانقلاب اورتبدیلی کےخواب دکھائےتھے،

    انہوں نے کہاکہ کراچی شہر میں اب تک ایک دھیلے کا کام نہیں کیا گیا۔

  • تیزاب گردی میں 13زخمی

    تیزاب گردی میں 13زخمی

    بھارتی ریاست بہار کے ویشالی ضلع میں واقع داﺅد پور گاوں میں مبینہ چھیڑخانی سے روکنے پر ایک ہی خاندان کے 13ممبرز پر تیزاب پھینک دیا گیا جس میں 2خواتین سمیت تمام ممبرز جھلس گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ راگھو دیال نے یہاں بتایا کہ منگل کو کسی بات پر داﺅد پور گاوں کے رہنے والے نند کشور بھگت کی فیملی کے ممبران کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہو گیا اور جھگڑا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔ حالانکہ دونوں فریق میں مار پیٹ کے بعد معاملہ ختم بھی ہو گیا۔

    بدھ کو دوسرے فریق نے گھر میں گھس کرخاندان کے ممبران پر تیزاب پھینک دیا۔ اس واقعہ میں دو خواتین سمیت ایک ہی فیملی کے 13 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کو بریگزٹ ڈیل سے چند ہفتے پہلے پارلیمنٹ معطل کرنے کا کہہ دیا

    برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کو بریگزٹ ڈیل سے چند ہفتے پہلے پارلیمنٹ معطل کرنے کا کہہ دیا

    ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے ملکہ سے کہہ دیا کہ وہ ستمبر میں ارکان پارلیمنٹ کے کام پر واپس آنے کے کچھ دن بعد اور بریکسٹ ڈیڈ لائن سے چند ہفتوں قبل ہی پارلیمنٹ کو معطل کردے۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کے پاس 31 اکتوبر کو معاہدے سے متعلق بریکسٹ کو روکنے کے لئے قوانین پاس کرنے کا امکان موجود نہیں ہے۔

    واضح‌ رہے کہ برطانیہ نے سنہ 1973 میں یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی اور سنہ 1975 میں اسے ریفرنڈم
    کے ذریعے قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ قانونی حیثیت ملنے کے 41 سال بعد برطانوی عوام نکے ذریعے قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ قانونی حیثیت ملنے کے 41 سال بعد برطانوی عوام نے
    سنہ 2016 میں ہی ایک ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ کیا کہ یورپی یونین میں شمولیت ایک گھاٹے
    کا سودا تھا، لہذا اب اس یونین سے قطع تعلقی کی جائے۔ 23 جون 2016 میں برطانیہ کے 51.9 فیصد
    عوام نے یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دیا۔
    ریفرنڈم کے وقت کے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس علیحدگی کے حق میں نہیں تھے ، سو انہوں
    نے جمہوری روایات نبھاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ایک ایسے وزیراعظم کے لیے
    نشست خالی کردی جو کہ عوامی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے یورپین یونین سے علیحدگی کے اس
    عمل کو سہولت سے انجام دے ۔ برطانوی پارلیمنٹ نے اس عمل کے لیے تھریسا مے کو بطور وزیراعظم
    چنا اور ا ن کی سربراہی میں شروع ہوا مشن بریگزٹ جس میں برطانیہ کی پارلیمنٹ ان سے امید رکھتی
    تھی کہ وہ برطانیہ کے اس انخلا ء کے لیے ایک ایسا معاہدہ تشکیل دیں جو کسی بھی صورت
    برطانیہ کے لیے نقصان کا سودا نہ ہو۔
    جب یہ طے پاگیا کہ برطانیہ نے یورپی یونین سےعلیحدہ ہونا ہی ہے تو برطانیہ کے سامنے دو ہی راستے
    تھے ، ایک یہ کہ سافٹ انخلا کرے یعنی جس میں یورپ کے ساتھ کچھ ایسے معاہدے کیے جائیں کہ برطانیہ کا انخلا بھی ہوجائے اور یورپی یونین کی شکل میں تشکیل پانے والی دنیا کی یہ واحد سنگل ٹریڈ مارکیٹ بھی متاثر نہ ہو۔ دوسری صورت کو ماہرین ’طلاق‘ کا نام دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں برطانیہ کوئی خاص معاہدے کیے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے ، اس عمل کو اپنانے میں برطانیہ کو واضح نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دیکھا جائے تو سافٹ بریگزٹ ہی برطانیہ کے لیے فائدہ مند ہے لیکن یہ کام اتنا آسان بھی نہیں ہے۔