Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق مودی سرکار سے جواب طلب کر لیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق مودی سرکار سے جواب طلب کر لیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق مودی سرکار سے جواب طلب کر لیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق 14 درخواستوں کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔
    سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کو 2 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 5 رکنی بینچ اکتوبر میں کرے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو: بھارتی سپریم کورٹ میں دو ہفتے بعد دوبارہ سماعت ہو گی
    اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔

  • اس دفع یوم دفاع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“  تقریبات کا اہم حصہ ہو گا۔آئی ایس پی آر

    اس دفع یوم دفاع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ تقریبات کا اہم حصہ ہو گا۔آئی ایس پی آر

    اس دفعہ یوم دفائے پاکستان کشمیریوں اور شہدائے پاک فوج کے نام ہوگا.
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر میں یوم ِ دفاع و شہدا ۲۰۱۹ کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے سول و فوجی حکام کی شرکت یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات ہوں گی. پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائے گا۔ پچھلے سال بہت اچھا ریسپانس رہا۔ ہر شہید کو یاد کیا گیا۔
    انہوں نے بتای کہ اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ اس کے علاوہ گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی۔یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی۔جی ایچ کیو میں شام کے وقت تقریب نہیں ہو گی۔اس سال سے یہ تقریب دن کے وقت منعقد ہو گی۔صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہونگی۔میجر جنرل آصف غفور
    اس کے علاوہ یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔
    ”کشمیر بنے گا پاکستان“ تقریبات کا حصہ ہو گا۔پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ بسوں، ٹرکوں، ریلوے اسٹیشن، ائیر پورٹ اور مارکیٹس میں شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔شہید کی گلی، محلے، گاؤں اور شہر میں اُن کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل۔وزیراعظم کے اعلان کردہ ”کشمیر آور“ کے سلسلے میں بھی بات چیت۔
    ۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔12بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ پوری قوم اپنے اپنے علاقے /کام کی جگہ اکٹھی ہو گی۔
    – نوجوانوں بالخصوص طلبا سے شرکت کی اپیل کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔

  • افغانستان، طالبان حملے میں 14 افغان اہلکار جاں بحق

    افغانستان، طالبان حملے میں 14 افغان اہلکار جاں بحق

    افغانستان کے شمالی صوبے ہیرات میں طالبان کے حملے میں 14افغان اہلکار ہلاک ہو گئے۔.

    حملہ صوبہ ہیرات کے ضلع رباط سنگی میں ایک سیکورٹی چیک پوائنٹس پر کیا گیا۔ حملے میں ملیشیا کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم افغان فورسز نے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ قریب ہے۔

  • ثابت ہو گیا ، موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے ، رانا ثناءاللہ

    ثابت ہو گیا ، موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے ، رانا ثناءاللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیا ت کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اپنی سماعت کی توسیع پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اس اقدام سے ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے.آج انصاف کا جنازہ نکل گیا ہے.حکومت مرضی کے جج لگا کر اپوزیشن پر بنائےگئے جھوٹےکیسز کو طول دے رہی ہے . لیکن اس کے یہ تمام ہتھکنڈے ہمیں ہمارے رستے سے نہیں روک سکیں گے.
    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، کسی قسم کا ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا

  • ایمان سلیمان کے نئے ہیئر سٹال نے سب کو حیران کردیا ، کوئی پریشان تو کوئی خوش

    ایمان سلیمان کے نئے ہیئر سٹال نے سب کو حیران کردیا ، کوئی پریشان تو کوئی خوش

    لاہور : پاکستانی ماڈلز بھی اب نئے نئے رنگ اختیار کرنے لگیں ، کہیں لباس میں جدت تو کہیں انداز میں حلاوت ، ایسے ہے پاکستانی ماڈل ایمان سلیمان نے اپنے بال منڈوا کر انوکھا ہیئر سٹال اپنا لیا ہے جس پر مداح حیران رہ گئے ہیں , تفصیلات کے مطابق ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود سب سے پہلے اس نئے لک کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی۔

    https://www.instagram.com/eman_suleman/?utm_source=ig_embed

    ماڈل نے اپنی ایک اور تصویر بھی اس انداز کے ساتھ شیئر کی، جس میں انہوں نے خود مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ سب ٹنڈو ٹاؤن نامی ایک مقام پر سب کو پارٹی کے لیے بلا رہی ہیں۔ماڈل ایمان سلمان نے جو اندازاپنایا اسے دنیا بھر میں ‘بز کٹ’ کے نام سے جانا جاتا ہے ,ایمان نے اپنے اس نئے انداز کو معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ برٹنی سپیئرز کے انداز سے تشبیہ دی۔ایمان نے اپنے اس نئے انداز کو معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ برٹنی سپیئرز کے انداز سے تشبیہ دی۔

    دوسری طرف ماڈل ایمان سلمان کے اس انداز پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے. سوشل میڈیا پر ماڈل کے اس انداز سے خوش ہوا تو کسی نے مایوسی کا اظہار کی، جبکہ زیادہ تر لوگ حیران نظر آئے , انہوں نے ایمان کے اس نئے انداز پر اپنے دکھ کا اظہار کیا .

  • یمن : رواں ماہ کے دوران 5435 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں

    یمن : رواں ماہ کے دوران 5435 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں

    یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے سعودی پروگرام (مسام) کے مطابق رواں ماہ اگست 2019 کے دوران ملک کے متعدد آزاد کرائے گئے صوبوں اور علاقوں سے 5435 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔ یہ بارودی سرنگیں باغی حوثی ملیشیا نے بچھائی تھیں۔

    سعودی منصوبے کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ القصیبی کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے گذشتہ ہفتے کے دوران 2797 بارودی سرنگوں کو ہٹایا۔ اسی طرح 2107 نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد اور 690 ٹینک شکن بارودی سرنگوں کو بھی صاف کیا گیا۔

    مسام پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق منصوبے کے آغاز سے لے کر رواں ماہ 22 اگست تک مجموعی طور پر 83748 بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد کو صاف کیا گیا

  • عالمی فلم فیسٹیول میں ’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ رنگ جمائے گا

    عالمی فلم فیسٹیول میں ’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ رنگ جمائے گا

    لاہور :پاکستانی فلمیں "لال کبوتر” اور ” باجی ” کی واشنگٹن میں دھوم سنائی دی جانے لگی ، اطلاعات کے مطابق اس سے قبل اداکارا میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس کی فلم ’باجی‘ نے جہاں رواں ماہ اگست کے آغاز میں کینیڈا میں ہونے والے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گایہی ںہیں بلکہ ’باجی‘ کے ساتھ اس فلم فیسٹیول میں رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ’لال کبوتر‘ کو جہاں واشنگٹن میں ہونے والے عالمی فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا، وہیں اسے سنگاپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    دوسری طرف ’باجی‘ فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ’واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول‘ میں دوپہر کو پیش کیا جائے گا۔اسی فیسٹیول کے دوران فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول میں دیگر جنوبی ایشین ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

  • کوڑا کرکٹ پھینکنے پر ایک مہینے میں 44 لاکھ کے جرمانے ، کتنے چالان کیے گئےرپورٹ سامنے آگئی

    کوڑا کرکٹ پھینکنے پر ایک مہینے میں 44 لاکھ کے جرمانے ، کتنے چالان کیے گئےرپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے غیر قانونی کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی کا محکمہ حرکت میں آگیا . صرف ایک مہینے میں‌ لاکھوں روپے کے چالان کردیئے اطلاعات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےغیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف رواں سال یکم اگست سے اب تک 44 لاکھ 61 ہزار کے2397 چالان کیے گئے۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن کی طرف سے لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے انفورسمنٹ ونگ نے کچرا پھیلانے والوں کے خلاف شہر میں آپریشن شروع کررکھا ہے، ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پرکوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف رواں سال یکم اگست سے اب تک 44 لاکھ 61ہزار کے 2397 چالان کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں زیادہ تر ریسٹورنٹس اور کمرشل پلازوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

  • پی سی بی کا نیا قانون بحال ، قائم مقام کمشنر کو کام سے روکنےکی درخواست مسترد

    پی سی بی کا نیا قانون بحال ، قائم مقام کمشنر کو کام سے روکنےکی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں.عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بناء پر درخواستیں مسترد کردی.یوں آئین بحال کر ہو گیا .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ نئے آئین کے نفاذ کے بعد پرانے آئین کے تحت درخواست کی سماعت کیسے کی جا سکتی ہے۔وکیل پی سی بی نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ اگر پی سی بی الیکشن کمشنرکے فیصلے سے اختلاف ہے تو اپیل دائر کریں۔اپیل کا فورم موجود ہونے پر براہ راست عدالت سے کیسے رجوع کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی کے نئے آئین کےنفاذ کے بعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ہے.جس آئین کے تحت حکم امتناعی جاری کیا گیا وہ ختم ہوچکاہے۔
    جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی احمد نواز اور منیر احمد نے پی سی بی آئین میں تبدیلیوں کو چیلنج کررکھا تھا آئین میں ترمیم کرنے سے پہلے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو اعتمادکومہیں لیا گیا درخواست گزار چیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا عدالت پی سی بی کے آئین میں ہونے والی ترامیم کو کالعدم قرار دے ۔
    عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کردیں ‏کوچ صبحی اظہر ۔۔تیمور اعظم ۔۔ایاز اکبر ۔۔اور اسیسٹنٹ مینیجر ملک خرم شیزاد اعوان کی بحالی کا حکم بھی منسوخ کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیاتھا ۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

  • جان کڑکی چے پھس گئی ، اداکار محسن عباس نے اہلیہ فاطمہ پر تشدد کیا ، پولیس

    جان کڑکی چے پھس گئی ، اداکار محسن عباس نے اہلیہ فاطمہ پر تشدد کیا ، پولیس

    لاہور : اداکار محسن عباس کی طرف سے اہلیہ فاطمہ پر تشدد کی تصدیق ، پولیس نے عدالت کو سب کچھ بتا دیا، اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں محسن عباس اوراہلیہ فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی ,اداکارمحسن عباس ضمانت میں توسیع کےلیےسیشن کورٹ میں پیش ہوئے تھے

    دوسری طرف لاہور پولیس کی تفتیشی رپورٹ نےاداکارمحسن عباس کوذمہ دار قراردےدیا اداکار محسن عباس نےاہلیہ فاطمہ کودھمکیاں دیں،اور تشدد بھی کیا ہے، پولیس نے عدالت کو اداکار محسن عباس کے متعلق اس کیس کے حوالے سے ہونےوالی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ,عدالت نے اداکار محسن عباس کےخلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردیں، عدالت نےفاطمہ سہیل کے وکلاکوپیش ہونےکےاحکامات جاری کردئیے