Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں..وزیر قانون پنجاب

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد )صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں لانگ مارچ ہوا تو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی کرے گی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑ کرینگے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناتھاکہ انکی حکومت ملک میں مثبت سیاست کررہی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے منفی معاملات کاحصہ نہیں بننا چاہتے انہوں نے کہامولانہ فضل الرحمن لانگ مارچ کریں یا نہ کریں یہ انکاذاتی فیصلہ ہے تاہم اگر انہوں نے لانگ مارچ کیاتو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گئی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑکرینگے انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائینگے جبکہ دفعہ 144 کے نافذ سمیت صوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش کے اختیارات ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے ہیں پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز امن وامان کے قیام میں مکمل بااختیار ہونگے۔

  • ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں یکم سے دس محرم تک 530 مجالس اور 410 جلوس منعقد ہوں گے جن میں سے135 مجالس اور87 جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے پنجاب پولیس،دیگر فورسز کی معاونت اور امن و امان کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات طلب کرلی گئیں ہیں یکم سے دس محرم تک ضلعی کنٹرول فنکشنل رکھا جائے گا جس میں تمام محکموں کے نمائندے کنٹرول روم میں ڈیوٹی دیں گے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ تھانہ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں سربراہان ادارہ کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران ضلع میں نہیں رہیں گے تمام افسران سنجیدگی سے سرکاری فرائض انجام دیں۔

  • چار افراد کے لیے تین ہزارکمانڈوز ….کس ملک میں

    چار افراد کے لیے تین ہزارکمانڈوز ….کس ملک میں

    بھارت ایسا ملک ہے جہاں ایک لاکھ آبادی پر صرف 137 پولیس اہلکار ہیں جب کہ پولیس کی بائیس فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ لیکن بھارت میں چار افراد ایسے بھی ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے چار افراد ہیں۔
    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان چارافراد میں وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور ان کے دو اولادیں راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا شامل ہیں۔

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو بھی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)کی سیکورٹی حاصل تھی لیکن مودی حکومت نے پیر کے روز یہ نفری واپس لے لی۔ البتہ انہیں نسبتاً کم درجے کی سیکورٹی ملتی رہے گی۔

    کانگریس نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایک دن ’سابق‘ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کا قیام سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985ء میں عمل میں آیا۔ ایس پی جی صرف وزیر اعظم، سابق وزیر اعظم اور ان کے اہل و عیال کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔ ایس پی جی کے کمانڈوز کا انتخاب نیم فوجی دستے بارڈر سکیورٹی فورس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، اِنڈو تبتن بارڈر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں میں سے کیا جاتا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ کامثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ کامثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 584 کی سطح پر کھلی اس دوران 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 779 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔

    مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

  • بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی

    بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی

    بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی
    بہاولنگر میں علماء اتحاد کے زیر اہتمام بہاولنگر میں مسجد شہدا سے لے کر سٹی چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی. اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ، جن پر کشمیرکی آزادی اور بھارت کی سربیت کے نعرے درج تھے.لوگ نعرے لگا رہے تھے کہ کشمیر بنے گا پاکستان . پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ وغیرہ نعرے لگا رہے تھے.
    اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے.جن میں بچے بوڑھے اور نو جوان شامل تھے جو دنیا کے منصفوں سے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے.

  • خیبر پختونخواہ کی حکومت غریب ہوگئی ؟ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    خیبر پختونخواہ کی حکومت غریب ہوگئی ؟ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی

    پشاور: خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں مالی بحران کے باعث نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے. اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں کیا گیا ، نئے فیصلے کے مطابق نئی بھرتیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پہلے کی جائے گی اور پھر نئی بھرتیوں کا اشتہار دیا جائے گا،

    پشاور سے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس وقت مالی بحران کا شکاردکھائی دے رہی ہے. یہی وجہ ہےکہ حکومت نے مالی بحران کی وجہ سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے. یہ بھی معلوم ہوا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھرتی کے لیے پہلے فنڈز کو مختص کیا جائے گا اور بعد ازاں بھرتی کی جائے گی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں‌

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 24واں دن، ہزاروں کشمیری محاصرے میں

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا مسلسل 24واں دن، ہزاروں کشمیری محاصرے میں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 24واں دن ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر کی حریت اور بھارت نواز سیاست دانوں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔ جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔
    کشمیر، کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے، میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
    پوری وادی میں 5اگست سے تمام انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے بند ہیں۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن کی تازہ کاری نہیں کرسکے جبکہ ان میں سے بیشتر بھی پابندیوں کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    بھارتی فوج نے مساجد کو بھی تالے لگا دیئے ہیں۔ اکثر مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

    مقبوضہ وادی میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ لوگوں کو ادویات خریدنے کے لیے دہلی تک کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وادی کشمیر میں بدستور بندش اور مواصلات کی بندش سے سیکڑوں مریض متاثر ہوئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

  • مکہ معظمہ کو’اسمارٹ سٹی’ بنانے کے منصوبے کا آغاز

    مکہ معظمہ کو’اسمارٹ سٹی’ بنانے کے منصوبے کا آغاز

    سعودی عرب کی حکومت نے مکہ معظمہ کو’اسمارٹ سٹی’ بنانے کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔حجاج کے لیے اسمارٹ بسوں اور وائی فائی کی سہولیات

    دو ہفتے پیشتر مکہ معظمہ کے گورنر اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نےمکہ معظمہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔اس منصوبے کا مقصد حجاج کرام اور معمترین حضرات کو بیت اللہ کی زیارت کے لیے نقل وحمل کے جدید وسائل مہیا کرنا اور ان کی خدمت کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔
    مکہ معظمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مکہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کوآگے بڑھانے کے لیے مکہ معظمہ اور مشاعر مقدسہ کی رائل اتھارٹی کی طرف سے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے منصوبے کا مقصد مسجد حرام اور بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کوٹرانسپورٹ کی آرام دہ سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

  • کراچی والو! ہو جاو ہوشیار ، بارش کا امکان ہے ، ذرا احتیاط سے رہنا

    کراچی والو! ہو جاو ہوشیار ، بارش کا امکان ہے ، ذرا احتیاط سے رہنا

    اسلام آباد: جب بھی کراچی میں بارش کی خبر آتی ہے تو کراچی والوں کے دل کرچی کرچی کرجاتےہیں ، اگست کے مہینے میں بارشوں نے جس طرح کراچی والوں کی دوڑیں لگوائیں کراچی والے کبھی نہیں بھولیں گے ، کراچی میں‌پچھلی بارشوں کی وجہ سے نقصانات اور درہم پرہم نظام کی واپسی مکمل ہوئی نہیں‌کہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ایک بار وارننگ دے دی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    آج بد ھ کے روز بارشوں کی پشین گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم پہلے سے کمزور ہے جس کہ باعث کراچی میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔بدھ کے روزسکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

  • گجرات :کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت کا "پیغام پاکستان” کانفرس کاانعقاد

    گجرات :کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت کا "پیغام پاکستان” کانفرس کاانعقاد

    کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت نے پیغام پاکستان کانفرس کا اہتمام کیا
    ﺗﻨﻈﯿﻢ ﺍﻟﻤﺪﺍﺭﺱ ﺍﮬﻞ ﺳﻨﺖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻠﺤﻖ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﻭ ﺟﺎﻣﻌﺎﺕ میں یوﻡ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﯾﮑﺠﮩﺘﯽ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﮔﮋﺷﺘﮧ ﺩﻧﻮﮞ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ ﮬﻮﺍ ، جس کی ایک کڑی بروز سوموار 26 اگست عظیم الشان ‘پیغام پاکستان کانفرنس ‘کا انعقاد گجرات مرکزی جامعہ سیفیہ رحمانیہ کے زیر اہتمام ہوا .. اس کانفرنس میں مرکزی جامعہ کی طالبات اور ملک بھر سے 45 برانچز کی نمائندگان و معلمات و طالبات شامل تھی ..

    اس گلشن کو سجا کر یہ پیغام دیا گیا حکومت پاکستان کے نام بھی, پاک افواج کے نام بھی , اور اپنی کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے نام بھی کہ” تم اپنے آپ کو اکیلے مت سمجھنا , ہمارے بھائی ابھی زندہ ہیں , ہمارے باپ کا سایہ ابھی ہمارے سروں پر موجود ہے , اگر یہ دنیا میں نہ رہے تو ہم بہنیں بھی پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں , ہم بھی میدان میں آکر تمہاری عزت کی خاطر لڑیں گی "