Baaghi TV

Author: +9251

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل برائے پیس آپریشنز سے ملاقات

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل برائے پیس آپریشنز سے ملاقات

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل برائے پیس آپریشنز جین پیئر سے ملاقات کی اور ان کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوز سے ملاقات
    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں ۔ بھارتی فورسزچھاپے اورگرفتاریاں کر کے خوف و ہراس پیدا کر رہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر سے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کمیونٹی پر زوردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

    یاد رہے کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر فرنیندا ایسپی نوسا سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

  • کشمیریوں سے یکجہتی ، مصطفیٰ کمال اور پی ایس پی قائدین  مظفرآباد پہنچ گئے

    کشمیریوں سے یکجہتی ، مصطفیٰ کمال اور پی ایس پی قائدین مظفرآباد پہنچ گئے

    چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانى کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے

    باغی ٹی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانى کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے کچھ دیر بعد پریس کلب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بات کریں گے ۔
    آج دوپہر 2 بجے چئیرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانى کى سربراہی میں پاک سر زمین پارٹی کا وفد صدر آزاد کشمير سردار مسعود خان صاحب سے ملاقات کرے گا

    اس کے علاوہ آزاد کشمیر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفی بشیر کی مظفرآباد میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائیمخانی سے ملاقات کی اور انکا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزاد کشمیر کے دورہ کا شکریہ ادا کیا، اس موقعہ پر نیشنل کونسل میمبر حفیظ الدین اور شمشاد شمشاد صدیقی بھی موجود تھے۔

  • 18 سال کی عمر میں ایم اے ریاضی اول پوزیشن میں پاس کرنے والے فرزند اسلام کون ہیں؟

    18 سال کی عمر میں ایم اے ریاضی اول پوزیشن میں پاس کرنے والے فرزند اسلام کون ہیں؟

    عنایت اللہ خاں مشرقی کی وفات
    پیدائش: 25 اگست، 1888ء(امرتسر)
    وفات: 27 اگست1963ء (لاہور)

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے ۱۸سال کی عمر میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ریاضی اول پوزیشن (۱۹۰۶)میں کلیئر کر کے دنیا کو محو حیرت کردیا….(یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے (۱۹۱۲-۱۳)میں بیک وقت چار ٹرائی پوز آنرز رینگلر سکالر، بیچلر سکالر، فاﺅنڈیشن سکالر اورمکینیکل انجینئرنگ میں اعلیٰ پوزیشن مع وظائف حاصل کر کے دنیا کے طالب علموں کو حیران کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کوبرملا اعتراف کرنا پڑا کہ آٹھ سو سالہ یورپی تاریخ میں ایسا ذہین طالب علم پیدا نہیں ہوا۔ (یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے دنیا کی قوموں کو اجتماعی موت و حیات کے متعلق پیغام اخیر اور تسخیر کائنات کا پروگرام اپنی شہرہ آفاق کتاب”تذکرہ“ (۱۹۲۴) کے ذریعے دیاتو دنیا بھر کے عالم دنگ رہ گئے۔ جس پر ۱۹۲۵ءمیں مشروط طور پر ادب کا ”نوبل پرائز“ پیش ہوا کہ اردو ہماری تسلیم شدہ زبان نہیں، کسی یورپی زبان میں اس کا ترجمہ کیا جائے مگر شہرت و دولت سے بے نیاز مصنف نے لینے سے انکار کر دیا۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے مصر میں مسئلہ خلافت پر عالم اسلام کی عالم آراءہستیوں کی کانفرنس کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ جب ان ہستیوں سے پُر مغز خطاب(خطابِ مصر ۱۹۲۶) کیا تو ان ہستیوں اور جامعہ ازہرمصر سے متفقہ طورپر ”علامہ مشرقی“ یعنی ”مشرق کے عالم“ کا خطاب دے کر آپ کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف کیاگیا۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے۱۳سو برس کے بعدذاتی لالچ کی بجائے فرض کی ادائیگی قوم سازی و کردار سازی کی بنیاد پر ”خاکسار تحریک“(۱۹۳۱ء) کے ذریعے قرن اول کا سماں باندھ کر ہندوستان کے مسلمانوں میں حقیقی مومنانہ کرداراور خلق خدا کی خدمت کا بے لوث جذبہ پیدا کر دیا۔

    • عالم اسلام کے پہلے مسلم سائنس دان….جنہوں نے ۱۹۵۲ءمیں دنیا کے بیس ہزار سائنسدانوں کو ”انسانی مسئلہ“ کے عنوان سے خط لکھ کر دنیاوی ترقی کو بے جان مشینوں کے چنگل سے نکال کر کائنات کو مسخر کرنے ، انسانی زندگی اور اس کی روح کو کنٹرول کرنے اور دیگر کروں میں زندگی کی موجودگی کے آثار کے راز ازروئے قرآن افشاں کر دئیے ۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے اپنے حسابی اندازوں سے ہندوستان میں تین سو سال سے بننے والی مسجدوں کے قبلے غلط ثابت کرتے ہوئے قبلہ کا صحیح رخ معلوم کرنے کا فارمولا پیش کیا۔

    • عالم اسلام کے پہلے فرزند….جنہوں نے ۱۹۴۵ءمیں مروجہ مغربی جمہوریت کو زرپرست مافیا کی سازش ثابت کرتے ہوئے حقیقی اسلامی فطری جمہوریت کا فارمولا ”طبقاتی طریقِ انتخاب“ کی صورت میں پیش کیا جس میں زر پرست مافیا کا دنیا کے وسائل پر سے قبضہ ختم کروانے کا فطرتی حل موجود ہے۔ (جس کی صحت کو آج تک کوئی چیلنج نہ کر سکا)۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے خاکسارتحریک میں ”روزانہ عمل اور محلہ وار نظام“ کے ذریعے مسلم وغیر مسلم میں اخوت یعنی بھائی چارہ کا جذبہ اور ایک ہی صف میں کھڑا کر کے اونچ نیچ کا خاتمہ اور عملاً مساوات پیداکر کے ”برطانوی سامراج سے نجات، حصولِ آزادی اور قیام پاکستان“میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کا واضح ثبوت ۱۹ مارچ ۱۹۴۰ءکو لاہور میں ۳۱۳خاکسارغازیوں اورشہداءنے اپنے لہو سے ۲۳ مارچ کی قرارداد تحریر کر کے اس کی راہ ہموار کی جس میں ان کے فرزند احسان اﷲ خان اسلمؒ بھی شہید ہوئے۔

    • عالم اسلام کے فرزند….جنہوں نے ۱۹۲ءمیں نوبل انعام، ۱۹۱۹ء میں کابل کی سفارت، چار ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورسرکے خطاب کی پیشکش، ۱۹۳۶ءمیں ہندوستان کی ریاست کی وزارت عظمیٰ اور انگریز کی جانب سے دیگر پُر کشش پیش کشوں اورمراعات کو ٹھکرا کر اپنی خودداری ثابت کر دی۔

    • پاکستان کے پہلے سیاسی رہنما….جنہوں نے دریاﺅں کے رخ موڑنے، دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کرنے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کھٹائی میں ڈالنے، معاشی و اقتصادی بدحالی، امریکی و برطانوی و بھارتی سازشوں، سول و فوجی حکومتوں اور قومی رہنماﺅں کی وعدہ خلافیوں کا پردہ چاک کرنے کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان کے (۱۹۷۰-۷۱) میں جدا ہونے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور اٹک کے دریا سے لے کر چین کی سرحدوں تک کے علاقوں کو غیر مستحکم کر کے پاکستانی قوم پر جغرافیائی، معاشی، معاشرتی، مذہبی، سماجی زندگی محدود کرنے کی پیش گوئیاں ۱۹۴۶ء تا ۱۹۵۰، ۱۹۵۲ء اور ۱۹۵۶ء تا ۱۹۶۳ء میں مینارِ پاکستان و کراچی کے جلسہ ہائے عام میں کیں تاکہ اصلاح احوال ممکن ہو سکے۔

    • پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہوں نے اپنی ۳۶ دیہاتوں پر مشتمل وراثتی زمینوں کو اپنے کسانوں میں تقسیم کرتے ہوئے ہندوستان میں باقی ماندہ آبائی گھروں اور زمینوں کے کلیم سے دستبرداری اختیار کر کے میدانِ سیاست میں ایک نئی بے مثال اور لازوال روایت کی بنیاد رکھی کہ سیاست در حقیقت خدمت خلق اور عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔

    • پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہیں۳۳ سالہ سیاسی جدوجہد میں سے انگریز سامراج اور قیام پاکستان کے بعد کے حکمرانوں اور اپنوں و غیروں نے مل کر۱۸سال تک قید و بند کی پُر تشدد صعوبتوں میں گذارنے پر مجبور کر دیا ۔

    • پاکستان کے پہلے رہنما….جنہوں نے سب سے پہلے ”کشمیر بزور شمشیر“ حاصل کرنے کی آواز بلند کی، اپنے ہزاروں جانثاروں کے ہمراہ کشمیر کی سرحدوں پر”جہادی کیمپ“ لگائے اور ۱۹۴۸ء میں آزادی کشمیر کےلئے عملاً جہاد میں حصہ لیا اور بہ نفس نفیس خود بھی زخمی ہوئے۔

    • پاکستان کے پہلے رہنما…. جنہوں نے شاہانہ زندگی چھوڑ کر مجاہدانہ زندگی اپنا کر تا حیات اے سی گاڑی، بجلی کے پنکھوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے ہندوستان بھر کے دوروں کے دوران اپنے کھانے پینے کے اخراجات خود سے برداشت کر کے قوم سے کچھ نہ لےنے کی اپنی ادنیٰ سے خواہش سے بھی بے نیازی ثابت کر دی۔

    • پاکستان کے وہ رہنما….جن کی نماز جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کر کے ان کے عمل و کردارکی صداقت پر اپنی مہرثبت کی۔ • پاکستان کے پہلے رہنما….جن کو بعد از مرگ حضوری باغ (بادشاہی مسجد لاہور) کے وسیع و عریض مقام پر قائدین خاکسار تحریک کوحکومت کی جانب سے تدفین کی پیش کش کی گئی تو انہوں نے اپنے عظیم المرتبت قائد کی وصیت منظر عام پر لاکر امت مسلمہ اور ملت پاکستانیہ کو حیرت زدہ کر دیا کہ”مرحوم کی تدفین، ان کی اپنی زرخرید زمین ذیلدار روڈ، اچھرہ لاہور میں ہو اور اس پر گھنٹہ گھر تعمیر کر کے تحریر کیا جائے کہ "جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی تباہ ہو جاتی ہے“ ۔ جہاں پر چھولداری میں بیٹھ کرآپ نے ”خاکسارتحریک“ کو عا لمگیر سطح پر چلایا اور اسی مقام پر ہی پیوند خاک ہوکر اپنی خودداری ثابت کر دی۔

    • مقام غور و فکر ہے کہ ایسی عظیم المرتبت شخصیت کے ساتھ ۱۹۴۷ءسے لے کر اب تک حکمرانوں ، ارباب تعلیم و صحافت، تاریخ نویسوں، کالم نگاروں، محققوں، قومی رہنماﺅں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا متعصبانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر نوجوان نسل سے انہیں کیوں بے خبر رکھا جا رہا ہے؟ جس کا واضح ثبوت یہی ہے کہ ابھی تک ”باقیات فرنگی سامراج“ کاخاتمہ نہیں ہو سکا؟ جو ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ ہے!
    ادبی خدمات
    علامہ مشرقی بلند پایہ انشاپرداز، فلسفی ، مورخ تھے۔ تذکرہ، خریطہ، اشارات قول فیصل، مولوی کا غلط مذہب، حدیث القران، تین شعری مجموعے، حریم غیب، دہ الباب اور ارمغان حکیم آپ کی مشہور تصانیف ہیں۔ انتقال کے بعد ادارہ علیہ ہندیہ، اچھرہ لاہور میں دفن ہوئے۔ 1925ء میں جو انہوں نے قرآن کی تفسیر لکھی تھی اس کی بنا پر انہیں نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔۔!!!

  • عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا

    عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا

    عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ؛پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کے کیس کی سماعت جاری. اس سلسلے میں وکیل پی سی بی تفضل رضوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین کےنفاذ کےبعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ،ختم ہونیوالے آئین کےتحت دائر درخواستیں غیرموثرہونے پر مستردکی جائیں.نئے آئین کےنفاذ کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ اور ریجنل ایسوسی ایشنز تحلیل ہوگئیں ہیں.عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا.

    درخواست گزار نے دعوی دائر کیا تھا کہ آئین میں ترمیم کرنےسے پہلے پی سی بی کےبورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں نہیں لیاگیا،عدالت نے پی سی بی کےقائم مقام الیکشن کمشنر کوکام سے روکنے کاحکم امتناع ختم کردیا
    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

  • ماضی کی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی صلاحیت سے لوگوں کے دل جیت لیے

    ماضی کی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی صلاحیت سے لوگوں کے دل جیت لیے

    خالدہ ریاست ماضی کی معروف اداکارہ

    =27 اگست 1996ء کو پاکستان کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔
    انہیں سرطان کا عارضہ لاحق تھا۔ خالدہ ریاست نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1970ء میں لاہور سے کیا۔
    انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لاتعداد ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
    ان کے معروف ڈراموں میں لازوال، مانی، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے، نامدار، بندش، پڑوسی، کھویا ہوا آدمی، ٹائپسٹ اور ہاف پلیٹ شامل تھے۔
    ان کا آخری ڈرامہ طویل دورانیے کا خصوصی کھیل ’’اب تم جا سکتے ہو‘‘ تھا۔
    ان میں سے 80 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے بندش میں خالدہ ریاست نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی چلیں گئیں۔
    خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا۔
    90کی دہائی میں بننے والے طویل دورانیے کے کھیل ”ہاف پلیٹ ‘میں معین اختر کے سنگ اداکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔

    اپنی دلفریب اداکاری کے باعث مداحوں کو متاثر کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مختلف کردار نبھا کر خود کو منوایا۔
    خالدہ ریاست کی کامیابیوں کا مزید سلسلہ دراز ہوتا مگر کینسر جیسے موذی مرض نے اس باصلاحیت اداکارہ کو دیمک کی طرح چاٹ لیا 27 اگست 1996ء کو خالدہ ریاست کینسر سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں مگر ان کی ٹیلی ویژن کے لیے دی جانے والی خدمات آج بھی انھیں مداحوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
    وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔۔!!!

  • انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔
    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.25 سے بڑھ کر 157.40 روپے کا ہوگیا۔

    ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

    جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا

  • آرٹیکل 370 ہٹانے پر سپریم کورٹ کا مودی کو نوٹس، آئندہ سماعت کب ہو گی….جانیے

    آرٹیکل 370 ہٹانے پر سپریم کورٹ کا مودی کو نوٹس، آئندہ سماعت کب ہو گی….جانیے

    جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
    آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
    چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ سماعت5 ججوں کا آئین بنچ سنے گا۔

    دریں اثنا سپریم کورٹ نے کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کی درخواست پر بھارت کی مرکزی حکومت کو نوٹس جاری اور مودی حکومت سے 7دن میں جواب طلب کر لیا۔

    یاد رہے کہ ایڈووکیٹ ایم ایل شرما، بیوروکریٹ سے سیاستدان شاہ فیصل ، جے این یو کے سابق طلباءرہنما شہلا رشید اور جموں و کشمیر سے رادھا کمارنے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کو چیلنج کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل کانفرنس کے ممبران پارلیمنٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی مودی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں کی جانے والی تبدیلیوں کو چیلنج کیا ہے۔

    کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نے مقبوضہ کشمیر میں رابطوں کے ذرائع سے پابندی ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔

  • میجر یوسف خاں شہید ،قیام پاکستان کے پہلے شہید فوجی افسر کہ  جن کو دنیا کم  ہی جانتی ہے

    میجر یوسف خاں شہید ،قیام پاکستان کے پہلے شہید فوجی افسر کہ جن کو دنیا کم ہی جانتی ہے

    میجر یوسف خان قیام پاکستان کے پہلے شہید فوجی افسر کہ جن کو دنیا کم ہی جانتی ہے ، پاکستانیوں کی تن تنہا حفاظت کرتے جام شہادت نوش کر گئے تھے.
    تقسیم پاکستان کے غیر معروف ہیرو میجر یوسف خان شہید کو اگست 1947ء کے پہلے شہید کے طور پر جانا جاتا ہے.وہ 1915ء میں تہکل بالا پشاور خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے. اپنے گریجوایشن کے دوران انہوں نے 1935،36ء کو قائد اعظم کو جناح اسلامیہ کالج ، یونیورسٹی میں بطور طلبا قائد خوش آمدید کہا اور ان کا استقبال کیا.جنگ عظیم دوم میں برما کے محاز پر خدمات انجام دیں اس کے بعد وہ 1947ء میں پونا کینٹ پر بطور سیکنڈ کمانڈر یونٹ سگنل تعینات ہوئے.20اگست 1947 کو عید گزارنے کے بعد انہیں 4 انڈین ڈویژن کمانڈ کی طرف سے احکام جاری ہوئے کہ وہ پنجاب میں اپنی ڈیوٹی ادا کریں جہاں تقسیم کے بعد حالات انتہائی کشید تھے اور مسلمانوں پر ہندوؤں اور سکھوں کے جتھوں کی طرف سے حملے کیے جارہے تھے.ان احکام کی تعمیل کے لیے وہ پنجاب جارہے تھے کہ پٹیالہ کے ریلوے سٹیشن پر ہجرت کے پاکستان جانے والے مسلمانوں پر سکھوں کے مسلح جتھے نے حملہ کر دیا . اس موقع پر ان کو ان کے اسسٹنٹ مائیکل نے آگے نہ جانے کا کہالیکن انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اکیلے ہی حملہ آور جتھے کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا. اور اپنی رائفل سے بلوائیوں کو ہلاک کرتے رہے آخر کا ہجوم ان پر غالب آگیا اور انہوں نے میجر یوسف کو شہید کر دیا.یوں انہوں نے اپنی قوم کی حفاظت کرتےہوئے عظیم موت شہادت کی موت کو گلے لگایا اور پاکستان کے پہلے فوجی میجر شہید کا اعزاز پایا.ان کے پسران میں سے ان کے بیٹے میجر جہانگیر خان ، انجینئر عالم گیر خان اور عظمت حیات خان ہیں جو یونیورسٹی آف پشاور کے سابق وائس چانسلر ہیں.

  • جاپان امریکہ سے لے گا میزائل انٹرسیپٹر سسٹم

    جاپان امریکہ سے لے گا میزائل انٹرسیپٹر سسٹم

    جاپان 73ریتھون ساختہ ایس ایم 3 میزائل خریدے گا ، جو آنے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے شپ بورڈ ایجس سسٹم کے ذریعے فائر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    واشنگٹن نے منگل کو جاپان کو اینٹی بیلسٹک میزائلوں کی فروخت کی منظوری دی ۔ شمالی کوریا کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربات کیے گئے جو امریکی اتحادی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

    پینٹاگون نے کہا ، 73جاپان رائٹھیون ساختہ ایس ایم 3 بلاک IIA میزائل خریدے گا ،جس کی قیمت تقریبا 3.3 ارب ڈالر ہے۔

    اس ماہ شمالی کوریانے نئے چھوٹی رینج کے بیلسٹک میزائلوں کے سات تجربات کیے ہیں ۔

  • راہول نے بولی مودی کی زبان

    راہول نے بولی مودی کی زبان

    کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی کی زبان بولناشروع کر دی ہے۔ اپنے تازہ ٹوئٹ میں گاندھی نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس کے لیے پاکستان ذمہ دار ہے۔ یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک ہے اور یہ پاکستان کشمیر میں لوگوں کو مشتعل کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔“
    جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو
    راہول گاندھی نے ایک دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ”میں اس حکومت (مودی حکومت) سے کئی ایشوز پر اختلاف رکھتا ہوں۔ لیکن میں یہ پوری طرح واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر بھارت کا داخلی ایشو ہے اور اس میں مداخلت کی اجازت پاکستان یا کسی دوسرے ملک کو نہیں ہے۔“

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے اپوزیشن کے 12رکنی وفد کو جس میں راہول گاندھی بھی شامل تھے مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دیا تھا اور وفد کو سری نگر ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا تھا۔

    دہلی پہنچنے پر راہول کا کہنا تھا کہ مجھے جموں کشمیر کے گورنر نے چند روز قبل دعوت دی تھی ہم کشمیریوں کو ملنا چاہتے تھے لیکن ائیر پورٹ سے نکلنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں.

    جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جموں کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں،ہمارے جہاز میں موجود کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا۔