Baaghi TV

Author: +9251

  • یورپی یونین کا مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر غور

    یورپی یونین کا مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر غور

    یورپی یونین نے بھارت اور پاکستان پر مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
    کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات
    یوروپی یونین کے امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان، ماجا کوکیجنک نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے دوطرفہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے ، جو ہمارے خیال میں تنازعہ حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

    کوکیجنک نے کہا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر کافی سرگرم ہے۔

    اس ماہ کے شروع میں ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

  • پورے سندھ سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفیٰ کمال

    پورے سندھ سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفیٰ کمال

    پورے سندھ سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین ،مصطفیٰ کمال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے مظفرباد شہر میں ہیں .اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ میرےکشمیری بھائیو ہم نےکشمیرکی جنگ کراچی میں لڑی ہے
    جب بھی کشمیرمیں تحریک زورپکڑتی تھی توکراچی میں لاشیں گرتی تھیں ہم پورےسندھ سےیہاں آکریہ پیغام دیناچاہتےہیں ہم آپ کےساتھ کھڑےہیں،نریندرمودی کاشکریہ اداکرتےہیں،اس نےپورےپاکستان کومتحدکردیاہے،اگرکوئی اس گمان میں تھاتومڈل ایسٹ کےحالیہ واقعے سےسمجھ لیناچاہیے .وزیراعظم پاکستان،حکومتی اداروں نےجوبھی قدم اٹھایاہے،ہم نےاس کی غیر مشروط حمایت کی،
    کشمیریوں سے یکجہتی ، مصطفیٰ کمال اور پی ایس پی قائدین مظفرآباد پہنچ گئے

  • محرم الحرام میں سکیورٹی کےحوالے سےمظفرگڑھ میں خصوصی اجلاس

    محرم الحرام کے سلسلہ میں سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسرکی زیرصدارت مظفرگڑھ میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لائسنسداران اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور لائسنداران اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کونسل ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسر جلیل عمران نے کی۔ اجلاس میں لائسنسداران اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے امن وامان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر لائسنسداران نے انتظامیہ کو عشرہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل آفیسر سپیشل برانچ جلیل عمران کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر لائسنسداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علماء کرام امن وامان قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اجلاس کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

  • پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور : پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بنتا جارہاہے. دوسری طرف کچھ شرپسند عناصر پولیوویکسین کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے صورت حال خراب کررہے ہیں اور پاکستان کا عالمی دنیا میں تاثر خراب کررہے ہیں، اطلاعات کے مابق لاہورمیں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں پولیوکے خلاف ویکسین پلائی جارہی ہے. حکومت کی پہلی ترجیح ہے کہ وہ شہریوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے ، انسداد پولیو پروگرام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے چارشہروں میں پولیو کا آج آخری روز ہے ، اس کے علاوہ بھی حکومت ہر وقت اس وائرس سے بچنے کے لیے کوششیں‌جاری رکھے گی

  • عمران خان اقوام متحدہ میں کیا تقریر کریں گے، امریکہ میں پاکستانی سفیر نے بتا دیا

    عمران خان اقوام متحدہ میں کیا تقریر کریں گے، امریکہ میں پاکستانی سفیر نے بتا دیا

    امریکہ میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ بھرپورطریقے سے لڑیں گے۔ وزیراعظم عالمی برادری پر زور ڈالیں گے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔

    اسد مجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ کشمیر کی صورتحال سے 2جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے صورتحال خراب ہو لیکن اگر پاکستان کی خودمختاری کوخطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے جواب دے گا۔

  • ہاکی ! اپنا کھویا ہوئی ماضی حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم  کی رونقیں بحال ہونے لگیں

    ہاکی ! اپنا کھویا ہوئی ماضی حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے لگیں

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی کامیابیاں سمیٹنے کی ہدایت کے بعد اب پاکستان ہاکی نے بھی اپنا کھویا ہوا ماضی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں‌، اطلاعات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری، فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے بعد دوسیشنز میں ٹریننگ کا آغازکردیا گیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی ٹیم کےتربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو دوسیشنزمیں ٹریننگ کرائی جارہی ہے، صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میں مختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں۔

    پاکستان ہاکی کو دوبارہ وکٹری سٹینڈ پر لانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کےکوچ اولمپیئن وسیم احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاکی مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس زوال کی اصل وجہ ڈومیسٹک ہاکی نہ ہونا ہے، ڈومیسٹک ہاکی میں مقابلے کا رجحان لائے بغیر نتائج حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔چھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں تین ہفتوں بعد کارکردگی اورفٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا

  • نقب زنی کی ایک اور واردات،لاکھوں کا نقصان

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)چک 121 دس آر میں نامعلوم چوروں نے 3 گھروں کا صفایا کردیا، چور قیمتی سامان نقدی زیورات لے اڑے، اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ صادق آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی،یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی دیہات سے پانچ گھروں میں نقب لگاکر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرالی تھی۔

  • خوشاب میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کیا ہوا،جانیے اس خبر میں

    خوشاب میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کیا ہوا،جانیے اس خبر میں

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )خوشاب سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد نواز خان کھارا نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا متعدد دوکاندار انکے شکنجے میں پھنس گئے تاحال پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے رعایت کرتے ہوئے انکو مختلف جرمانے کردیےشکنجے میں آ نے والے دوکانداروں کے نام یہ ہے محمداسد، پنڈی مہروال 1000، اللہ دتہ آرائیں 1000 ،محمد رمضان،2500, محمد مشتاق 500 ,محمد منیر,500, محمد اکبر,1000, عنصر محمود،1000, محمد وسیم اختر 2000، محمد عرفان، 1000، شوکت 1000، محمد کاشف، 1000,مہر شوکت ،1000, محمد نواز 2000, محمد نواز،2000,ٹوٹل جرمانہ کی مد میں 16500, جرمانے سرکار خزانہ جمع کروادیے اس موقع پر سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد نواز کھارا نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے اگر دوبارہ انہوں نے ناجائز منافع خوری کی تو مقدمات درج کیے جائیں گے انکو حوالات میں جانا ہو گا

  • مہوش حیات ، تبدیلی کی علامت ، کس میگزین  نے عزت دی نام سامنے آگیا

    مہوش حیات ، تبدیلی کی علامت ، کس میگزین نے عزت دی نام سامنے آگیا

    کراچی:مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کوآڑے ہاتھوں کیا لیا کہ اب ہر کوئی اس کی اس دلیری کا معترف ہوگیا ہے . مہوش حیات کا خواتین کے حقوق کےلیے سامنے آنا اور کام کرنا اس کے لیے اعزاز بن گیا ، یہی وجہ ہے کہ ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    میگزین انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ ان خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں۔عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    مسلم ویب کی طرف سے اعزاز ملنے کے بعد مہوش حیات پہلے سے زیادہ عزم لے کر میدان میں‌اتری ہیں. دوسری طرف مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین ان خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ میگزین میں شامل خواتین کی فہرست میں مصر سے تعلق رکھنے والی منال روسٹم ، صومالی نڑاد امریکن الحان عمر، امریکن سیاسی کارکن لنڈا سرسور اور امریکن نڑاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون شامل ہیں۔

  • بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

    بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

    بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

    باغی ٹی وی رپورٹ : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ، ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ، لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔ بے نامی اثاثوں کی تلاش کیلیے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دیے ہیں

    انہوں نےکہا کہ بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے ،بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہےجو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہےاسے ٹیکس دینا ہوگا،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے ڈاکٹر انجینیر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس بھیجے ہیں ،شبر زیدی
    قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود رہے گی،قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے،شبر زیدی ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے دوعلیحدہ اسکیم دی ہیں ،
    کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسا منتقل ہورہا ہے ،سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بناکر ایک صفحےکاکردیا ہے ،سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلیے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے،
    ٹیکس سافٹ ویر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کریگا سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلیے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے،شبر زیدی نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان کررہے ہیں،شبر زیدی