Baaghi TV

Author: +9251

  • نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھانا حسن علی کے لیے کیسا رہا ، خبر نے ہلچل مچادی

    نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھانا حسن علی کے لیے کیسا رہا ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور : نجی زندگی سے پردہ اٹھانا اکثر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مگر حسن علی کہتے ہیں کہ ان کا تجرہ اچھا رہا . اسی تناظر میں‌ حسن علی نے اپنی دلہنیا اورشاداب خان کوبہترین دوست قرار دے دیا، حسن علی نے کہا کہ دولوگ دوست بن کرزندگی میں آئے،ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹرپیغام میں حسن علی کا کہنا ہے دولوگ ان کی زندگی میں دوست بن کرآئے ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا، حسن علی نے سامعہ اورشاداب خان کیساتھ اپنی یادگارتصاویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان دونوں دوستوں میں بہت مماثلت محسوس ہوتی ہے.

    اپنے ٹویٹ پیغام میں حسن علی نے لکھا کہ دونوں محسوس کرتے ہیں کہ میں پریشان ہوں لیکن کوئی بات نہیں, میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں دونوں کوہمیشہ کتنا پریشان کروں گا.شاداب خان قومی کرکٹرز میں سے حسن علی کے سب سےقریبی دوست ہیں, شاداب خان نے حسن علی کی شادی کی تمام تقریبات میں بھی شرکت کی.

  • سپریم کورٹ آف پاکستان ایک دیانتدار، محب وطن اور قابل جج سے محروم ہوگئی ، اہم خبر نے ہلچل مچا دی

    سپریم کورٹ آف پاکستان ایک دیانتدار، محب وطن اور قابل جج سے محروم ہوگئی ، اہم خبر نے ہلچل مچا دی

    اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان ایک دیانتدار ، محب وطن اور قابل جج سے محروم ہوگئی ، آج سپریم کور ٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آج اسلام آباد میں جسٹس عظمت سعید کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور بار عیدیدار شریک ہوئے،

    سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر تھے، وہ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر رہے،جسٹس شیخ عظمت سعید سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی سمیت دیگر کئی اہم فیصلے دے چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ ایک جج کی آسامی خالی ہوگئی، سپریم کورٹ میں خالی ہونے والی آسامی پر جج کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

  • رانا مشہود کے ساتھیوں نے کرپشن کا پول کھول ، گواہی دینے کی پیشکش کردی

    رانا مشہود کے ساتھیوں نے کرپشن کا پول کھول ، گواہی دینے کی پیشکش کردی

    لاہور : سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی کرپشن کی حقیقت جانی ساتھیوں نے بیان کردی ، رازدان نے رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس کے خلاف گواہی دینے کی پیشکش کردی ، دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمدنے اعتراف جرم کرلیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،زرائع نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کہ ملزم کو چئیرمین نیب پیش کر دیا،

    باغی ٹی وی کے مطابق یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیے،رانا مشہور اور عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا وسیم احمد نے انکشاف کیا ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم وسیم احمد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرضی کمپنیز بناکر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے ، ملزم وسیم احمد نے مزید بتایا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،ملزم وسیم احمد کا کل عدالت مقامی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرایا جائے گا

  • کیا جنگ واقعی مسائل کا حل نہیں ؟

    کیا جنگ واقعی مسائل کا حل نہیں ؟

    ہاں وہی کشمیر جس کے حسین نظارے گولہ بارود کی نظر ہوگے ، ہاں وہی کشمیر جہاں کی بیٹیاں درندوں نے نوچ ڈالیں ، ہاں وہی کشمیر جہاں کے بچوں اور جوانوں کو بے دردی سے ذبح کیا جارہا ہے ، ہاں وہی کشمیر جہاں کی بیٹیاں اسلحہ سے لیس فوج کا مقابلہ پتھروں کے ساتھ کر رہی ہیں ۔شاید وہ پتھر دشمن فوج کو نہیں بلکہ مسلمان حکمرانوں کے منہ پر پڑنے چاہیے تاکہ ان حکمرانوں کو پتہ ہو کہ تمام مساٸل کا حل جہاد ہی میں ہے ۔ کاش ہم آزاد مسلمانوں نے یہی پتھر بر وقت مسلمان حکمرانوں کو مارے ہوتے تو آج امت کی بیٹیاں اس قدر مجبور اور بے بس نہ ہوتیں ۔ اگر ہم تمام مسلمانوں نے حکمران منتخب کرتے ہوٸے یہ دیکھا ہوتا کہ کہ حکمران اچھی تقریر کرنے کی بجاٸے کتنا غیرت مند ہے تو آج امت کی بیٹیاں اس قدر مجبور اور لاچار نہ ہوتیں ۔ آج مسلمان حکمران انہی بیٹیوں کی عزت کو تار تار کرنے والے قصاٸی کو اپنے اعلی سول اعزاز سے نواز انہیں مزید ہمت دے رہے ہیں کہ شاباش لوٹتے رہو ہماری بیٹیوں کی عزتیں ۔ آج ہمارے حکمران کشمیری بچوں اور جوانوں کو ذبح کرنے والے قصاٸی کو اپنی فضاٸی حدود دے کر یہ بتا رہے ہیں کہ شاباش کرتے رہو کشمیریوں کو ذبح ۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، پاکستانی وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر ہیں ۔ کیا پاکستان نے انڈیا کے لیے اپنی فضاٸی حدود بند کیں ؟ کیا پاکستان نے انڈیا کے ساتھ تجارت بند کی ؟ کیا پاکستان نے انڈیا کو نمک دینا بند کر دیا ؟ کیا پاکستان نے انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ؟

    ہمارے سیاسی دانشور کہتے ہیں کہ جنگ مسٸلے کا حل نہیں ۔ میں ان سب بزدلوں کو کہنا چاہوں گا کہ بزدلوں جہاد کو جنگ کا نام مت دو ۔ جہاد میں خیر ہی خیر ہے ، مر گے تو بھی کامیاب اور زندہ رہے تو بھی کامیاب ۔ لنڈے کے دانشور کہتے ہیں اگر ہم نے جنگ کی تو ایٹمی جنگ چھڑ جاٸے گی ۔ میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ کہ کشمیر میں جس لڑکی کی عزت اس کے باپ اور بھاٸی کے سامنے تار تار کر دی جاٸے ، جو بچہ اپنی ماں کے سامنے ذبح ہوجاٸے ، جب ایک ایک گھر سے پانچ پانچ جنازے ایک ہی دن میں ایک ہی وقت میں اٹھتے ہوں جب کشمیریوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو ان کے پیاروں کے سامنے نوچہ جاتا ہو کیا وہاں وہاں ایٹم کی تباہی ذیادہ خطرناک ہے یا پھر جہاد نہ کرنے کا نقصان ذیادہ ؟

    چند دانشور فرماتے ہیں کہ ہمارے اتنے وساٸل نہیں کہ ہم جنگ کر سکیں ۔ میں امت مسلمہ سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا ہمارے اتنے بھی وساٸل نہیں جتنے غزوہ بدر میں 313 کے پاس تھے ؟ کیا ہمارے اتنے بھی وساٸل نہیں جتنے غزوہ تبوک میں مسلمانوں کے پاس تھے ؟ یہ دانشور کہتے ہیں کہ کوٸی پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ۔ میں ان جعلی دانشوروں سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا جب تمام قباٸل مل کر مدینہ پر حملہ آور ہوٸے تھے تب مسلمانوں نے سوچا تھا کہ ہم اکیلے کھڑے ہیں سارا کفر تو ایک طرف ہے ؟ مسلمان حکمرانوں یاد رکھو بات وساٸل کی نہیں بات غیرت کی ہے ۔ امت مسلمہ کی حفاظت ، اپنی شہہ رگ کی حفاظت ، مظلوم و بے بس بیٹیوں کی حفاظت کے لیے وساٸل کی نہیں غیرت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انسان غیرت مند ہو وساٸل نا بھی ہوں تو 313 کی طرح کفر سے ٹکرا جاتا ہے پھر سارا کفر بھی مقابلے میں اتحاد کر کے آجاٸے تو اللہ مقابلے کے بغیر ہی آندھیوں اور طوفان کو بھیج دیتا ہے تاکہ کفر کا نام و نشان مٹ سکے ۔ اگر مسلمان غیرت مند ہو وساٸل نا بھی ہوں تو مسلمان جب اپنی بیٹیوں کی عزتیں بچانے نکلے تو اللہ بھی فرشتوں کو مدد کےلیے بھیج دیتا ہے ۔ جنگ کے لیے وساٸل کی نہیں جذبے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ جذبہ جو معاذ اور معوذ میں تھا ، وہ جذبہ جس کے تحت حکم دینا پڑتا ہے کہ کشتیاں جلادو ، کشتیاں جلا دو ۔ جنگ کے لیے وساٸل نہیں جذبہ چاہیے وہ جذبہ جس سے دریا بھی گزرنے کے لیے رستہ دے دیا کرتے ہیں ، وہ جذبہ جس میں ایک نو عمر نوجوان عرب سے آتا ہے اور فاتح سندھ بنتا ہے ۔

    وزیر اعظم عمران خاں صاحب آپ نے خود کو کشمیر کاسفیر بنانے کا اعلان کیا ہے حالانکہ آپ کو سفیر کشمیر نہیں بلکہ سپہ سالار کشمیر اور فاتح کشمیر بننا چاہیے تھا ۔ عمران خاں صاحب تھوڑی ہمت کا مظاہرہ اور کریں اور انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اور انہیں صرف دو دن کا وقت دیں کشمیر سے نکلنے کا ، پھر دو دن بعد نعرہ تکبیر بلند کر کہ جہاد کا علان کر دیں فوج اور عوام آپ کے ساتھ ہے ۔ آپ کے لیے یہ سنہرا موقع ہے کہ آپ سفیر کشمیر بننے کی بجاٸے محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی بنیں اور دنیا کو دیکھا دیں کہ پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہیں جنہوں نے کشمیریوں سے وفا نبھاٸی ۔ خان صاحب آپ تھوڑی ہمت اور جرأت کا مظاہرہ کریں پھر دیکھ خان صاحب آپ تھوڑی ہمت اور جرأت کا مظاہرہ کریں پھر دیکھیں فتح ہماری ہی ہوگی وہ بھی جنگ کیے بغیر کیونکہ جب آپ اعلان جہاد کریں گے تو دنیا خود اس مسٸلے کو حل کرے گی کہ کہیں واقعی ایٹمی جنگ نا چھڑ جاٸے کیونکہ اگر ایٹمی جنگ چھڑی تو پھر اسلام کا وجود تو باقی رہے گا لیکن ہندو مذہب کا نام و نشان مٹ جاٸے گا ۔ اگر آپ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوٸے بھی بے بسی کا مظاہرہ کرتے رہے تو پھر یاد رکھیں کہ نا تو تاریخ کبھی آپ کو معاف کرے گی اور آپ تاریخ میں بزدل ترین حکمران سمجھے جاٸیں گے ۔ دنیا کی طاقتور ترین فوج ، طاقت ور خفیہ ایجنسی ، جدید ترین اسلحہ ، جنگی و بحری جہاز رکھتے ہوٸے بھی ہم نے اپنی شہہ رگ کو کھو دیا تو یاد رکھنا ہم دنیا کی بے غیرت ترین قوم کہلاٸیں گے جن کے ساتھ کشمیری وفا میں اس حد تک گزر گے کہ وہ شہادت بھی ہمارےپرچم کو سینے سے لگا کر قبول کرتے ہیں اور دفن بھی ہمارے جھنڈے سے لپٹ کر ہوتے ہیں ۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خاں صاحب کیا آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری ہولڈر ، دنیا کے حکمرانوں کا ڈراٸیور بننے والے ، مال غنیمت کو لوٹ مار اور صحابہ کو بزدل کہنے والے سے انسان سے ہم یہ توقع رکھیں کہ کہ وہ غیرت و ہمت کا مظاہرہ کرے گا یا پھر ہم پاکستانی یہ سوچ لیں کہ کوٸی مدرسے سے فارغ التحصیل انسان ہی مسلمان بیٹیوں ، بچوں ، بزرگوں اور جوانوں کی مدد کر سکتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خاں صاحب کیا کشمیری بھی یہ سوچ لیں کہ ہم نے ایک ایک بزدل ، ڈرپوک ، خود غرض اور بے حس قوم سے وفا نبھاٸی ہے جس کی پاکستان قدر نا کر سکا ۔

    اللہ پاک مسلمان حکمرانوں اور عوام کو ملی غیرت عطا فرماٸے اور مظلوم و بے بس مسلمانوں کی غیبی مدد فرماٸے ۔ آمین

  • لاہور باغ جناح کے متعلق وہ فیصلہ آگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

    لاہور باغ جناح کے متعلق وہ فیصلہ آگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

    لاہور : لاہور انتظامیہ نے اہم فیصلے کرنے شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اب 114 ایکڑ پر پھیلے باغ کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی ذمہ داری محکمہ زراعت نبھائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر زراعت سے باغ جناح کو محکمہ زراعت میں دوبارہ ضم کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست کریں گے کہ باغ جناح محکمہ زراعت کو واپس دیا جائے۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ باغ جناح ایشیا کا پہلا بڑا بوٹینیکل گارڈن ہے، جو سابق دورِ حکومت نے2009 میں پی ایچ اے کو دیا تھا۔اجلاس میں پھولوں کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

    اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغ جناح محکمہ زراعت کا اثاثہ ہے اور اب یہ واپس لیں گے، 114 ایکڑ کے باغ جناح کا بہتر طریقے سے تحفظ ہو گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ باغ جناح کو پہلے سے زیادہ پرکشش بنانے کے لیے کوششیں کریں گے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا طلباء سے خطاب۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا جامعات کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کا ائیر پورٹ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے بھی اچھا اور شاندار ہوگا سی پیک شروع ہونے کے بعد پانچ سال میں بلوچستان کے لئے صرف دو منصوبے بنے اور سابق دور میں سی پیک سے منسلک ترجیحات کا درست تعین کیا گیا اور نہ سنجیدہ توجہ و وقت دیا گیا بلوچستان میں ایک کلو میٹر بھی موٹر وئے نہیں ہے۔گوادر شہر کی ترقی کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا گیا ہے ماضی میں بلوچستان میں ٹھیک انداز سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھیاتحادی جماعتوں سے ملکر بلوچستان کی ترقی کا روڈمیپ تیار کیا جاررہا ہے اور صوبے بھر میں پینتیس اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جاررہے ہیں ہرمنصوبے کے لیے لگ بھگ ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
    بلوچستان میں ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں رواں سال شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں کینسر کے علاج کے لئے شعبہ قائم کردیا جائے گا
    موزی امراض کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت نے انڈورمنٹ فنڈ قائم کردیا ہے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے کی جامعات میں اہل اور بہترین سے بہترین وائس چانسلر تعینات کئے جائیں گے پسند نا پسند سے ہٹ کر میرٹ پر قابل لوگوں کی تعیناتی ضروری ہے۔

  • آصف زرداری کی زندگی خطرے میں ، کچھ بھی ہوسکتا ہے ، چودھری منظور نے وارننگ جاری کردی

    آصف زرداری کی زندگی خطرے میں ، کچھ بھی ہوسکتا ہے ، چودھری منظور نے وارننگ جاری کردی

    لاہور : پیپلز پارٹی کے جیالے آصف علی زرداری کی زندگی کا کارڈ کھیلنے لگے ، اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا ہے کہ جیل میں آصف زرداری کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ ہوا توحکومت کے ساتھ ساتھ جیل حکام بھی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

    چوہدری منظور احمد نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اترآئی ہے اور نیب یکطرفہ احتساب کررہا ہے، اپوزیشن رہنماوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے جبکہ آصف زردرای کو عدالتی احکامات کے باوجود جیل قواعد کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔وہ ماڈل ٹاون میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

  • رحیم یار خان گھروں میں واردت کرنے والے گینگ گرفتار

    رحیم یار خان گھروں میں واردت کرنے والے گینگ گرفتار

    سرکل صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل
    اے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کی سر براہی میں ایس ایچ او مسلم ضیا اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں واردت کرنے والے گینگ کو گرفتار کر کے 35لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے اصل ملکان کے حوالے کی گئی۔۔

  • اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار مہم شروع ، کئے بڑے بڑے کردار پکڑے جانے والے ہیں

    اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار مہم شروع ، کئے بڑے بڑے کردار پکڑے جانے والے ہیں

    لاہور : وزیراعظم کے حکم پر سرکاری محکموں سے کرپشن ختم کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے. اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کے آفس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل اشتہاری ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے سابق ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف کو چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ساڑھے 4لاکھ روپے کی خرد برد کے مقدمہ میں گزشتہ6 سال سے اشتہاری تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بڑے بڑے کرپٹ افسران پکڑے جانے والے ہیں

    ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے ہیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی ہدایت پر سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر گرفتاری کی گئی۔

  • چوری کے الزام پر برہنہ کر کے تشدد، دو افراد گرفتار

    چوری کے الزام پر برہنہ کر کے تشدد، دو افراد گرفتار

    کراچی کے علاقہ سعیدآباد موچکو میں مبینہ چور پر تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ چورریحان پرچوری کےالزام میں بھینسوں کے باڑے میں لے جا کر تشدد کیا گیا، ریحان کوبرہنہ کرکےتشدد کیا گیا اور پٹرول بھی چھڑکا گیا، پولیس نےواقعےمیں ملوث 2 افراد کوحراست میں لے لیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ چورریحان کوبھی تلاش کر رہے ہیں،