Baaghi TV

Author: +9251

  • روک سکو تو روک لو، بھارت کے فضائی راستے بند ، بھارتی کمرشل اور کارگو فضائی کمپنیاں شدید پریشان

    روک سکو تو روک لو، بھارت کے فضائی راستے بند ، بھارتی کمرشل اور کارگو فضائی کمپنیاں شدید پریشان

    لاہور۔پاکستان کی طرف سے بھارت کی فضائی ناکہ بندی کرنے کا فیصلے نے بھارت کو پریشان کردیا . وزیراعظم بہت جلد بھارتی مسافر اور کارگو طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا حکم دے سکتے ہیں، دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس دور میں خطے میں پاکستان کی اہمیت ایوی ایشن کوریڈور کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارتی فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد جہاں بھارتی سرکار پریشان ہے وہاں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی کمرشل اور کارگو فضائی کمپنیاں بڑی طرح متاثر ہوں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی قومی ائر لائن ائر انڈیا کا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ائر انڈیا کی دہلی سے یورپ اور امریکہ کی پروازیں بری طرح متاثر ہوں گی ۔یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کی لئے فضائی حدود کہ پابندی سے ائر انڈیا کو 5سو کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بھارت کی فضائی کمپنیوں سپائس جیٹ،انڈیا گو اور گو ائر کو 70 کروڑ روپے نقصان ہوا۔

    سول ایوی ایشن حکام نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کی فضائی ناکہ بندی کرتا ہے تو اس سے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو یورپ،امریکہ،ایران اور چین کے لئے سینکڑوں پروازیں معطل کرنا پڑیں گی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت آنے جانے والی پروازوں کو بحرہ عرب اور افغانستان کا روٹ استعمال کرنا پڑے گا

  • پی آئی اے کی منافع بخش ایئر لائن مشکلات کا شکار کیوں‌ ہوئی؟ وزیراعظم نے اجلاس میں صاف بتا دیا

    پی آئی اے کی منافع بخش ایئر لائن مشکلات کا شکار کیوں‌ ہوئی؟ وزیراعظم نے اجلاس میں صاف بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرہوابازی غلام سرور،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت،سیکرٹری خزانہ نوید کامران و دیگر شریک ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشدملک بھی شریک ہوئے، اس دوران پی آئی اےکی فلیٹ میں جدیداورنئےطیارےشامل کرنےپرتفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مسافروں کوبہترسفری سہولتیں مہیاکرنےپرگفتگو کی گئی، اسی طرح مستقبل کی ضروریات مدنظررکھ کرادارے کی استعدادبڑھانےپربھی گفتگوکی گئی،

    اجلاس کے دوران سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشدملک نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اےکےخسارےمیں مسلسل کمی آرہی ہے، اس موقع پر طیارہ سازادارےکےنمائندگان کی جانب سےوزیراعظم کونئےجہازوں کےبارے میں بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہےبلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانےکےلیےکوشاں ہے،

  • قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد ،  کھیت کے میدان سے کرکٹ کے میدان تک کیسے پہنچے ، شاندار سفر ، جاندار کہانی  ، باغی ٹی وی کی زبانی

    قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد ، کھیت کے میدان سے کرکٹ کے میدان تک کیسے پہنچے ، شاندار سفر ، جاندار کہانی ، باغی ٹی وی کی زبانی

    لاہور :قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد کا چونیاں میں زمیندار ی سےقذافی اسٹیڈیم تک کا سفر ۔سال 1986میں چونیاں کے ایک گاؤں میں زمینداری کرنے والے28 سالہ نوجوان خان محمد نے قذافی اسٹیڈیم پہلی بار دیکھا تھا۔ خان محمد کو کرکٹ سے لگن توبہت تھی مگر وہ کرکٹ میچ کا احوال صرف ریڈیو پاکستان پر سنتا تھا ۔مگر اب اسے امیدتھی کہ وہ ان قومی ہیروز کو قریب سے دیکھ سکے گا۔ خان محمد کو قذافی اسٹیڈیم میں پچ اور گراؤنڈ کی تیاری کی ذمہ داری مل گئی تھی۔ اب اسے ان میچوں کے لیے پچ تیار کرنا تھی جن کے نتائج جاننے کے لیے وہ کبھی اونچی آواز میں ریڈیو لگا کر گاؤں میں زمینداری کیا کرتا تھا۔61 سالہ خان محمد کا کہنا ہے کہ جب قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراؤنڈ سٹاف ممبر بھرتی ہوا تو یہاں پچ تیار کرنے کے لیے صرف 2 ملازم تھے مگر آج جدید دور میں یہاں 20 افراد کام کررہے ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں 33 سال سے اپنے کام میں مگن رہنے والےخان محمداپنی کئی خاندانی ذمہ داریوں کو کام کی وجہ سے ادھورا چھوڑ چکے ہیں۔ خان محمد اپنے چچا سمیت چند قریبی رشتہ داروں کے جنازوں میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف تھے۔ کرکٹ سیزن کے شروع ہوتےہی خان محمد صبح صادق کے وقت قذافی اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔ اگر میچ چل رہا ہو تو انہیں گھرواپسی بھی رات گئے کرنا پڑتی ہے۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراونڈسٹاف ممبر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ یوں تو ہم موسم کی پیش گوئی دیکھ کر پچ اور گراونڈ کی تیاری کرتے ہیں مگر بے موسم بارش، آندھی اور طوفان کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ رات کی تاریکی میں بھی پچ کو بارش سے بچانے کے لیے یہاں رکنا پڑ ا۔

    خان محمد نے کہا کہ جب سے قذافی اسٹیڈیم آیا ہوں اسے اپنا گھر سمجھتا ہوں۔یہ گراؤنڈ میری کھیتی ہے اور مجھے اپنی کھیتی سے بہت پیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بستر پر لیٹا بھی یہی سوچتا رہتا ہوں کہ اگلے دن گراؤنڈ میں کیا کام اور کیسے کرنا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ یا کیمپ کے دوران ہم 16 پچز پر مشتمل اپنے اسکوائر کو غروب آفتاب سے قبل ڈھانپ دیتے ہیں۔ اس دوران ہم 3 سے 4 لوگ رات بھر یہاں ہی رہتے ہیں تاکہ موسم کی بدلتی رت کی صورت میں ہمہ وقت تیار رہیں۔ خان محمد نے بتایا کہ ایک رات شدید طوفان کے باعث پچ پر پڑا منوں وزنی کوورہوا کے ساتھ اڑ کر گراؤنڈ کے باہر چلا گیا تھا۔ جس کے باعث اگلے روز پی آئی اےاور حبیب بنک کے درمیان جاری ڈومیسٹک میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا ۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف میچ سےقبل شدید بارش نے میچ کے انعقاد کو بھی دھندلا دیا تھا تاہم یہ بات چند لوگ ہی جانتے ہیں کہ طوفانی بارش کے باوجود میچ کے کامیاب انعقاد کا سہرا خان محمد کے سر سجتا ہے۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ بارش اس قدر تیز ہورہی تھی کہ براڈ کاسٹرز نے میچ کے انعقاد کو ناممکن قرار دے دیا تھا مگر چیف کیوریٹر آغا زاہد نےبورڈ کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی۔ ہماری تجویز پر 2 ہیلی کاپٹرز گراؤنڈ سے پانی سکھانے کے لیے لائے گئے۔ جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف میں شامل تمام اراکین نے ایک ناممکن کام کو ممکن کردکھایا۔ اس اہم میچ کے کامیاب انعقاد اور ان کے بہترین کیرئیر کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نےخان محمد کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔

    1996 ورلڈکپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے خان محمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے فائنل میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی تھی۔ جوں جوں میچ اختتام کو پہنچ رہا تھا ہماری نظریں آسمان پر پھیلے کالے بادلوں پر جمنے لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوورز ہاتھ تھامے باؤنڈری لائن پر کھڑے صرف یہ دعا کررہے تھے کہ میچ مکمل ہوجائے اور شائد ہماری دعا قبول ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان رانا ٹنگا نے فاتحانہ رنز بنائے توساتھ ہی تیز بارش شروع ہوگئی ۔ اب گراؤنڈ اسٹاف پچ کو کوور کرچکا تھا اور کھلاڑی ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے تھے۔

    61 سالہ خان محمد 1987ء اور 1996 کے ورلڈکپ کے لیے پچز کی تیاری کرچکے ہیں۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بیٹنگ یا بولنگ کے لیے سازگار پچ بنانے میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پچز کی تیاری ایک ہی جیسی ہے۔ پچ پر گھاس چھوڑ دیں تو بولرز کو مدد ملے گی پھر اس سے جیسے جیسے گھاس ختم کرتے جائیں گے وہ بیٹسمین کے لیے سازگار ہوتی جائے گی۔ ان کاکہنا ہے کہ سیزن سے 3 ہفتے قبل ہم اسکوائر تیار کرلیتے ہیں۔ پہلے میچ سے 4 روز قبل پچز تیار کرلی جاتی ہیں اور پھر آخری وقت تک اس کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    خان محمد نے کہاکہ گراؤنڈ اسٹاف میدان میں اترنے والی دونوں ٹیموں کے لیے یکساں پچ کی تیاری کرتا ہے۔ جہاں ایک ہی میچ میں کوئی کھلاڑی سنچری اسکور کرتا ہے تو کوئی صفر پر آؤٹ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کی نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں 329 رنز کی اننگز میں کبھی نہیں بھول سکتا جبکہ اسی میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک اننگز میں محض 73 رنز پر بھی آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسی طرح گگلی ماسٹر عبدالقادر کی 1987ء میں انگلینڈ کے خلاف ایک اننگ میں 7 وکٹیں بھی خان محمد کی حسین یادوں میں سےایک ہے۔ اس اننگ میں عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا

  • بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے پر غور کیا گیا ہے اور اس سنجیدہ نوعیت کی مشاورت کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس سلسلہ میں‌ فیصلہ کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام سروس خان کا کہنا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اگرچہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کیلئے حتمی فیصلہ نہیں‌ کیا گیا تاہم اس حوالہ سے تمام قوانین پر غور کیا جارہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں‌ میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے سے متعلق فیصلہ ہو سکتا ہے،

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کی طرح آج ہی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان انڈیا کیلئے پاکستانی فضائی حدود اور پاکستان کے راستے افغانستان سے تجارت کیلئے زمینی راستہ مکمل بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، اسی طرح ان کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ کشیدگی کا آغاز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا لیکن اسے ختم ہم کریں گے،

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

  • عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

    عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے راستے بھارت سے تجارت کیلئے زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی طرح انڈیا کیلئے پاکستانی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تجاویز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی گئیں جن پر عمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے،

    فواد چوہدری کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی کا آغاز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا لیکن اسے ختم ہم کریں گے،

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

  • رحیم یار خان( صادق آباد )جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ہوا گرفتار

    رحیم یار خان( صادق آباد )جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ہوا گرفتار

    سٹی صادق آباد پولیس کی بستی سینسراں صادق آباد میں کامیاب کاروائی۔جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ملزم صادق حسین ولد حاجی محمد قوم سینسر گرفتار۔
    موقع سے 3 عدد کمپیوٹر، 4 عدد پرنٹر معہ سکینر، استری، کارڈ شیٹ، جعلی ایچ ٹی وی لائسنس مع دیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • رحیم یار خان منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

    رحیم یار خان منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں

    اے ایس پی سلیم شاہ کی ایس ایچ اوز محمد رفیق دھریجہ اور حسین رضا نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ اے ایس پی سلیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صدر سرکل پولیس منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کر رہی تھانہ کوٹسمابہ اور اقبال آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے 10 پسٹل، 3 بندوقیں، ایک رپیٹر، ایک رائفل، ایک موزر اور 124 روند و کارتوس برآمد کیے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چالو بھٹی شراب 35 لیٹر کشید شدہ شراب قبضہ میں لیتے ہوئے سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    غیرقانونی حراستی سیل کے حوالہ سے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے9 افراد کو فاریسٹ آفس میں غیرقانونی حراست میں رکھا، سی سی پی اولاہورنےایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختارکوانکوائری آفیسرمقررکردیا ہے،

    سی سی پی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعےکےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، واضح رہے کہ غیر قانونی حراستی سیل کی خبریں‌ میڈیا پر آنے کے بعد سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر اعلیٰ‌ پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،

  • ڈالر سستا ، سونا مہنگا ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

    ڈالر سستا ، سونا مہنگا ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

    کراچی : ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہوگیا ، پاکستان میں صورت حال اس سے اور بھی مختلف ہے ، اطلاعات کے مطابق ڈالر سستا ہوگیا اور ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تو سونا مہنگا نہیں ہوالیکن مقامی جیولرز نے فی تولہ ایک سو روپے مہنگا کر دیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نواسی ہزار ایک سو روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    کراچی سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے کے اضافے سے نواسی ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا ستاسی روپے کے اضافے سے چھہتر ہزار تین سو نوے روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت ستر ہزار تئیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

  • دو، دو ارب ڈالر کیلئے دیگر ملکوں کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، فخر امام

    دو، دو ارب ڈالر کیلئے دیگر ملکوں کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، فخر امام

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ آج دنیا نےپاکستان کاموقف تسلیم کرلیا ہے، امریکی اخبار نےکشمیر سےمتعلق بھرپور لکھا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر امام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ ہونیوالے اقدامات نئی بات نہیں ہے، دو دو ارب ڈالر کے لیےدیگر ممالک کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، اقوام متحدہ اب اس لیے بولا کہ دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہو گئیں، بھارت کو لگاتھاکہ دنیااسکےغلط اقدام پراس کا ساتھ دےگی،

    فخر امام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیردنیاکی سب سےبڑی جیل بن گیاہے، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، پاکستان کا مستقبل کشمیر اور کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے،