Baaghi TV

Author: +9251

  • کرس گیل دوباہ کھیلتے نظر آئیں گے

    کرس گیل دوباہ کھیلتے نظر آئیں گے

    کنگسٹن (اے پی پی) کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ء اور 2016ء میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ء میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے چیئرمین جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

  • تبدیلی آگئی ، بی اے، بی کام پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

    تبدیلی آگئی ، بی اے، بی کام پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی ڈگریوں کو اسٹیٹس تبدیل کرتے ہوئے اہم فیصلے کردیئے ، اطلاعات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے دو سالہ بی اے، بی کام پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے دو سالہ بی اے اور بی کام پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل کر کےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سالانہ بنیادوں پر ہوگا جبکہ آئندہ تعلیمی سال سے سمسٹر سسٹم نافذ ہوگا۔

  • نوجوان کی برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں‌ داخل ہونے کی کوشش، کیا سلوک ہوا؟ جانیے تفصیل میں‌

    نوجوان کی برقعہ پہن کر گرلز ہاسٹل میں‌ داخل ہونے کی کوشش، کیا سلوک ہوا؟ جانیے تفصیل میں‌

    ملتان میں‌ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ زکریا کے مریم گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم اپنی کلاس فیلو (خ) کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا تاہم وہاں موجوس سیکیورٹی اہلکاروں کو اس کی حرکات و سکنات مشکوک لگیں تو انہوں نے ہاسٹل کی بلڈنگ میں جا کر دانیال کو پکڑ لیا اور جب اس کا برقع اتروایا گیا تو ساری حقیقت کھل کر واضح ہو گئی،

    سیکیورٹی اہلکاروں نے بعد ازاں اس واقعہ کی گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور ریذیڈنٹ آفیسر کو آگاہ کیا جس پر دانیال نامی مذکورہ طالب علم کو مقامی تھانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، تھانہ الپہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرفتار ملزم کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایکسپریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانیال کی دوست لڑکی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور تحریری طور پر وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی بھی مانگ لی ہے، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ لڑکوں کی طرف سے برقعہ پہن کر لڑکیوں سے ملنے کی کوشش کرنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم ایسی حرکت کرنے والے ہمیشہ پکڑے جاتے رہے ہیں،

  • وزیراعلیٰ چھا گئے ، ٹولنٹن مارکیٹ ،  نیشنل کالج آف آرٹس میں غم کردیا

    وزیراعلیٰ چھا گئے ، ٹولنٹن مارکیٹ ، نیشنل کالج آف آرٹس میں غم کردیا

    لاہور : وزیر اعلیٰ عثمان بزدار چھا گئے ، علم دوستی کی مثال بن گئے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مال روڈ پر واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو نیشنل کالج آف آرٹس میں ضم کرنے کا حکم دے دیا ہے ،اب نئے حکم نامے کے مطابق 1864 میں بننے والی ٹولنٹن مارکیٹ کا اختیار لاہور میوزیم سےواپس لے کر این سی اے کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس کی انتظامیہ نے طلبا کیلئے جگہ کم ہونے پر ٹولنٹن مارکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر نے ٹولنٹن مارکیٹ این سی اے کو دینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی۔ کمیٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ کو نیشنل کالج آف آرٹس میں ضم کرنے کی مثبت تجاویز بھی دیں

    دوسری طرف این سی اے کی جانب سے چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کو خط لکھا گیا ہے کہ کمیٹی کی تجاویز کے مطابق اب محکمہ تعلقات عامہ سے ٹولنٹن مارکیٹ کو این سی اے کے ساتھ ضم کرنے کا تحریری نوٹیفکیشن کا اجراء کرایا جائے۔

  • وفاق المدارس العربیہ نے علماء کے نام اہم پیغام جاری کردیا

    وفاق المدارس العربیہ نے علماء کے نام اہم پیغام جاری کردیا

    اسلام آباد :وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے کراچی میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ میں قائدین وفاق المدارس کی طرف سےکشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارت کا ظالمانہ سلوک کوپوری امت اسلامیہ کے لیے ایک چیلنج قرار دیا گیا, ملک بھر کے مقتدر علماء کرام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کافی نہیں کشمیری مسلمانوں کی مدد و نصرت اور آزادی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے, انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی اور قوم سے اپیل کی کہ وہ جان و مال اور ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہے, وفاق المدارس کے رہنماوں نے مساجد کے ائمہ وخطباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نماز فجر میں قنوت نازلہ اور خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس دارالعلوم کراچی میں نائب صدر وفاق المدارس مولانا انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی(کراچی)، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کراچی، مولانا محمد حنیف جالندھری ملتان، مولانامفتی محمد طیب فیصل آباد، مولانا مفتی مختارالدین شاہ کربوغہ شریف، مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کراچی، مفتی محمد نعیم کراچی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کئ اہم امور پر غور و خوض اور بہت سےاہم فیصلے کیے گئے اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارت کے ظالمانہ سلوک کو پوری امت اسلامیہ کے لیے چیلنج قرار دیا گیا اور کشمیر میں کئ دنوں سے نافذ کرفیو,کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام کی منصوبہ بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا-وفاق المدارس کے رہنماؤں نے کشمیر کی صورت حال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اور عالمی اداروں کے طرز عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کافی نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کی مدد و نصرت اور آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں جانی اور مالی ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہے-اس موقع پر وفاق المدارس کے قائدین نے مساجد کے ائمہ وخطباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نماز فجر میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں اورکشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کریں، اجلاس میں مولانا قاضی عبدالرشیدراولپنڈی، مولانا مفتی صلاح الدین چمن بلوطستان، مولانا زبیر احمد صدیقی شجاع آباد
    مولانا اصلاح الدین حقانی لکی مروت، مولانا مفتی مطیع اللہ کوئٹہ، مولاناقاری عبدالرشیدسندھ، مولاناارشاد احمددارالعلوم کبیروالا,مولانا مفتی محمد طاہر مسعود سرگودھا,مولانا ظفراحمدقاسم وہاڑی،مولاناسعید یوسف پلندری آزادکشمیر، مولانا محمد قاسم مردان، مولانا فیض محمد بلوچستان،مولانا قاری محب اللہ کوئٹہ، مولانا محمد انور، مولانا مفتی محمد خالد، مولانا قاضی نثار احمدگلگت، مولانا عبدالمنان، مولانا عبدالمجید،چوہدری ریاض عابد اور دیگر نے بھی شرکت کی.

  • کیریبیئن پریمیئر لیگ کب شروع ہوگی؟ جانئے

    کیریبیئن پریمیئر لیگ کب شروع ہوگی؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 4 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 04 ستمبر سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں گھانا امازون واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔

    دوسری جانب کیریبین پریمیئر لیگ کے کل چھ ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ بارباڈوس کی ٹیم ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

  • کشمیر سے متعلق فوکل گروپ میں‌ کونسی شخصیات شامل ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کوخطرہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ کابینہ نے وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف کی، وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، وزیراعظم نےکابینہ کوگزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا ، جمعہ کو12سےساڑھے12بجےتک قوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرےگی،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کی شکل میں بھارت کومضبوط پیغام دیاجائےگا، امن کےلیےپاکستان کوڈومورکہنےوالوں کواب ڈومور کرناہوگا، کشمیرسےمتعلق فوکل گروپ میں مشاہدحسین سید اورنویدقمرشامل ہیں، کابینہ نےوزیراعظم کےفیصلوں کی توثیق کی، کابینہ نےکشمیرایشوکوتحریک میں بدلنےکےحوالےسےوزیراعظم کواپنےتعاون کایقین دلایا ہے، وزیراعظم نےکابینہ کوگزشتہ روزکےقوم سےخطاب پراعتمادمیں لیا ہے،

  • آئی سی سی نے کرپشن میں‌ ملوث کھلاڑیوں‌ کو سزائیں سنادیں

    آئی سی سی نے کرپشن میں‌ ملوث کھلاڑیوں‌ کو سزائیں سنادیں

    دبئی (اے پی پی) میچ فکسنگ کیس میں آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان اور ندیم پر تاحیات جبکہ حسیب پر 5 برس کی پابندی عائد کر دی.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ اور کرپشن کیس میں ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان احمد اور ندیم احمد پر تاحیات جبکہ حسیب امجد پر 5 برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔ ورلڈ گورننگ باڈی ٹریبونل نے تینوں کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ اور کرپشن کے بارے دلائل سننے کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے عرفان اور ندیم پر تاحیات جبکہ حسیب پر 5 برس تک کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز دو سال کے عرصے کے دوران سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے خلاف میچز میں کرپشن اور فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، عرفان احمد پر 9 جبکہ حسیب اور ندیم پر 3، 3 جرائم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

    بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم آزاد کشمیر میں ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نےگریس، تاؤبٹ، ہلمت، کریم آباد میں بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شہید،3زخمی ہوئے ہیں،

    چکوٹھی کےپانڈوسیکٹرپربھی بھارتی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ،3گھروں کونقصان پہنچا ہے، بھارتی فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے جس سے دشمن کی توپیں‌ خاموش ہو گئیں،

  • کشمیر مشن، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    کشمیر مشن، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابقہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو جنیوا بھجوایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں خود بھی اس اجلاس میں شرکت کروں گا،ساری صورتحال بتائیں گے، 1953 کےبعد پہلی دفعہ سیکرٹریٹ پرہندوستان کاجھنڈا لہرایاگیا، کشمیریوں نےاس پراحتجاج کیا ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اس مسئلےکواٹھانے کیلیے پوری تیاری کیساتھ جائیں گے، واضح رہے کہ حکومت کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے تمام سفارتی ذرائع، وسائل استعمال کر رہی ہے، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو بھی اسی سلسلہ میں جنیوا بھجوایا گیا ہے،