Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے

    رحیم یارخان کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے

    رحیم یارخان( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ کشمیرکے حوالے سے حکومتی پالیسی دوٹوک اورواضح ہے‘ عوام کے حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ سڑکوں کی تعمیرمیں اعلی معیارکامیٹریل استعمال کیاجائے تاکہ اس کی میعادمکمل ہو۔نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ کاشف بخاری‘ ایکسیئن ہائی وے محمدکامران ودیگرکے ہمراہ چک105پی سڑک کی تعمیرکے افتتاح کے بعد جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپرکروائے جارہے ہیں اقتدار میں عوام کی خدمت کامشن لے کرآئے ہیں انشاء اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبہ کومثالی بنانے کے لیے شب وروزانتھک محنت کی جارہی ہے‘ قبل ازیں چوہدری محمدشفیق‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ ودیگرکوایکسیئن ہائی وے محمدکامران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

  • الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر سماعت کل کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر جدون نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی، دونوں ممبران کی تعیناتی کے 22 اگست کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 22 اگست کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد روکا جائے، دونوں نئے ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی آئین سے متصادم ہے، سیکریٹری صدر پاکستان، پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم،وزارت قانون درخواست میں فریق ہیں،

    دونوں نئے ممبران اور الیکشن کمیشن بھی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں،

  • رحیم یارخان مدارس دینیہ  کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کےلئےریلی

    رحیم یارخان مدارس دینیہ کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کےلئےریلی

    رحیم یارخان مدارس دینیہ کی طرف سےکشمیری مسلمانوں سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےریلی نکالی گئ۔۔۔ریلی سےجےیوآئ کےضلعی جنرل سیکرٹری قاضی خلیل الرحمان صاحب جےیوآئ کےضلعی نائب امیرقاری ظفراقبال شریف صاحب سیرت کمیٹی کےروح رواں قاری اظہراقبال رحیمی صاحب جامعہ قادریہ کےناظم اعلٰی قاضی جوادالرحمان صاحب انجمن تاجران کےنمائندہ چوہدری بوٹاطاہرصاحب کےشرکت کی

  • سرگودہا کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس جاری

    سرگودہا کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر محمد ہاشم ڈوگر، انصر مجیدخان ، محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے ۔محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی ۔ان کے علاوہ ڈویژن سرگودھا کے تمام پالیمنٹیریئنز ۔ آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ھوم بھی شریک ہیں کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفراقبال شیخ نے محرم الحرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے کی جانب سے خوشاب میں کئی روز سے بند پڑے ضاف پانی کا مسلہ اٹھانے پر صوبائی وزیر قانون کی کمشنر سرگودھا کو جلد ازجلد مسلہ ہل کرنے کی ہدایت اور تمام ڈی پی اواز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران امن کی فضا کو یقینی بنائیں

  • احتجاج میں غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں مزید 13 افراد گرفتار، ہانگ کانگ پولیس

    احتجاج میں غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں مزید 13 افراد گرفتار، ہانگ کانگ پولیس

    ہانگ کانگ پولیس نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مزید 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری
    پولیس نے بتایا کہ 19 سے 40 سال کی عمر کے 11 مرد اور دو خواتین کو پچھلے دنوں غیر قانونی اسمبلی ، مجرمانہ نقصان ، مجرمانہ اور بے ایمانی کے ارادے سے کمپیوٹر تک رسائی اور جارحانہ اسلحہ رکھنے جیسے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس افسران کے تعلقات عامہ برانچ کے چیف سپرنٹنڈنٹ ، چیس چونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ، جلسے تیزی سے پرتشدد ہوگئے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تشدد سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

  • احتجاج میں غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں مزید 13 افراد گرفتار، ہانگ کانگ پولیس

    احتجاج میں غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں مزید 13 افراد گرفتار، ہانگ کانگ پولیس

    ہانگ کانگ پولیس نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مزید 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری
    پولیس نے بتایا کہ 19 سے 40 سال کی عمر کے 11 مرد اور دو خواتین کو پچھلے دنوں غیر قانونی اسمبلی ، مجرمانہ نقصان ، مجرمانہ اور بے ایمانی کے ارادے سے کمپیوٹر تک رسائی اور جارحانہ اسلحہ رکھنے جیسے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس افسران کے تعلقات عامہ برانچ کے چیف سپرنٹنڈنٹ ، چیس چونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ، جلسے تیزی سے پرتشدد ہوگئے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تشدد سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی

    چیئرمین محمداحسان اللہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امورخارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیرخارجہ نے کمیٹی کو5 اگست کومقبوضہ کشمیرمیں اٹھائےگئے یکطرفہ اقدامات پر بریفنگ دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی امورخارجہ اوروزار ت خارجہ کے سینیرحکام بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 30 دن سے،دن رات کرفیو جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرپابندی ہےتاکہ حقائق دنیاسےپوشیدہ رہیں، بھارت کےیکطرفہ اقدامات کامقصدمقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنا ہے، پاکستان اورکشمیری عوام بھارتی اقدامات کوپہلےہی مسترد کرچکے ہیں،

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یواین سیکرٹری جنرل،صدرسیکیورٹی کونسل کوخطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، اسی طرح‌ سیکرٹری جنرل اوآئی سی،ہیومن رائٹس کمشنرکوخطوط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کیا گیا ہے،

  • ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی کے باوجود ڈیڑھ ماہ گزر گیا لیکن ایم سی آئی فلٹریشن پلانٹ پر توجہ نہ دے سکی

    ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی کے باوجود ڈیڑھ ماہ گزر گیا لیکن ایم سی آئی فلٹریشن پلانٹ پر توجہ نہ دے سکی

    اسلام آباد :ڈیڑھ ماہ قبل باغی ٹی وی نے اسلام آباد آئی الیون کے قریب واقع فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی کے حوالے خبر لگائی جس پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ میں نے ایم سی آئی تک اس کو پہنچادیا ہے وہ جلد اس پر کام کریں گے لیکن ڈیڑھ ماہ سے زائد دن بیت گئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فلٹریشن پلانٹ کی خستہ خالی کو دور نہ کیا اور اب بھی سبزی منڈی کے قریب علاقے کے لوگ پانی کے لئے آئی ٹین میں واقع فلٹریشن پلانٹ پر جاتے ہیں اور آئی الیون فلٹریشن پلانٹ بچوں کی کھیل کی جگہ بن چکی ہے.
    ڈی سی اسلام آباد کی یقین دہانی, باغی ٹی وی کی طرف سے لگائی گئی خبر

  • کراچی کو کچرے سے پاک کرنا میرا اصل مقصد ، علی زید

    کراچی کو کچرے سے پاک کرنا میرا اصل مقصد ، علی زید

    وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی کے حوالے سے ٹویٹ کرتےہوئےکہا کہ میرا بنیادی مقصد اس عظیم شہرِ کراچی کو ایک دفعہ کچرے سے پاک کرنا تھا.میری خواہش تھی اور ہے کہ تمام ذمہ داران اور اہلیانِ کراچی کو متحد کرکے اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جائے.

    میری کراچی کے تحریک انصاف کے صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے ممبران سے گزارش ہے کہ مقصد کی کامیابی کیلئے فضول بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں.

    کراچی والوں کو بھی سمجھ آگیا ہے کہ اس عظیم شہر کے مسائل کا حل پست اور فرسودہ نہیں بلکہ نئی سوچ سے ممکن ہے.

    ہمارا بنیادی مقصد آج بھی وہی ہے کہ ملک کی پچیس فی صد شہری آبادی اور اقتصادی لحاظ سے اہم ترین شہر کراچی کے ماحول کو کچرے سے پاک کریں. میری اہلیانِ کراچی سے گزارش ہے کہ ٹی وی پر نظر آنے والی منفی سیاست سے اپنے حوصلے کم نہ ہونے دیں.

    توجہ بنیای مقصد پر رکھیں اور مایوس نہ ہوں. ہر اندھیرے کے بعد روشنی لازم ہوتی ہے. مل کر ہی ہم نے کراچی صاف کرکے اس کی روشنیاں لوٹانی ہیں.

  • پانی کابقایا بل معاف …. کس شہر میں

    پانی کابقایا بل معاف …. کس شہر میں

    آئندہ برس دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعلی اروند کیجریوال عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ایک اور قدم اٹھا لیا۔ تازہ ترین واقعہ میں وزیراعلیٰ نے پانی کے صارفین کا بقایہ بل معاف کرنے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے کہ مسٹر کیجریوال نے حال ہی میں ماہانہ200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے علاوہ خواتین کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور میٹرو ٹرین سروس میں مفت سفر کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ پانی بل سے ایریر ہٹا دیا گیا ہے۔ جن لوگوں کے گھر میں فنکشنل میٹر ہیں ان سبھی کو اس منصوبہ کا فائدہ ملے گا۔