Baaghi TV

Author: +9251

  • علاج با الغذا ،  خوراک سے بیماریوں کاعلاج ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حکمت شروع کردی

    علاج با الغذا ، خوراک سے بیماریوں کاعلاج ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حکمت شروع کردی

    لاہور : علاج باالغذا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس کو بیاریوں سے محفوظ رہنے کے لیے نئے آسان ترین طریقہ علاج کے ذریعے رہنمائی کرنا شروع کردی ہے . اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع غذائی کلینک کو فعال کیا گیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصدخوراک، حفظان صحت اور غیر صحت مند ماحول میں بہتری، ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی تعداد میں کمی ،سکول جانے والے بچوں کی بہتر نشوونما اوربڑھتے امراض پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اس کے علاوہ عام شہریوں کویہ شعور فراہم کرنا ہے کہ مہنگی ادوایات کے بجائے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی خوراک سے ہی بیماریوں کاعلاج ممکن ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد مختلف غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں۔جس کی سب سے بڑی وجہ غذائیت کے حوالے سے معلومات کا فقدان ہے۔ اسی حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بک لائیو پروگرام ’غذاکی بات‘ لوگوں میں صحت مند غذا کے کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کلینکس کے قیام سے تمام طبقات کے لوگ یکساں مفید ہو سکیں گے۔

  • چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی  بات فائرنگ کر کے  قتل کردیا

    چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی بات فائرنگ کر کے قتل کردیا

    چشتیاں‌ میں شوہر نے بیوی کو معولی سی بات فائرنگ کر کے قتل کردیا

    چشتیاں میں چک 53 فتح میں شوہرکا بیوی کے ساتھ جھگڑا جس کے نتیجے میں‌ شوہرنے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ، تھانہ بخشن خان پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم گل خان نیازی موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے تعاقب جاری ہے ، مقتولہ سمیراں بی بی 5 بچوں کی ماں تھی شوہرکا خاتون کے ساتھ اکثرلڑائی جھگڑا رہتاتھا ،

  • نکاح نامے سے لفظ کنواری ختم کرنے کا حکم ، پھر کیا لکھا جائے ، عدالت نے حکم سنا دیا

    نکاح نامے سے لفظ کنواری ختم کرنے کا حکم ، پھر کیا لکھا جائے ، عدالت نے حکم سنا دیا

    ڈھاکہ :نکاح نامے سے لفط کنواری کو ختم کیا جائے اور ا س کی جگہ غیر شادی شدہ لکھا جائے ، اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلمانوں کی شادی کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرٹیفکٹ نکاح نامے سے ‘کنواری’ کا لفظ حذف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بنگلہ دیشی اعلی ترین عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں حکومت کو حکم دیا ہے کہ آئندہ شادی کے سرٹیفکٹ میں لفظ” کنواری“ کی بجائے غیر شادی شدہ کا لفظ لکھا جائے۔

    ڈھاکہ سے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں خواتین کے حقوق کے گروپس نے لفظ” کنواری“ کو شرمناک اور امتیازی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ایک عرصے سے مہم چلا رکھی تھی ، یاد رہے کہ جنوبی ایشیا کی مسلم کمیونٹی کے شادی کے قانون کے تحت دلہن کو نکاح کے وقت سرٹیفکٹ میں دیئے گئے تین الفاظ یعنی کنواری، مطلقہ یا بیوہ میں سے ایک پر نشان لگانا ہوتا ہے

  • مظفرآباد:سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کی بھارت کے خلاف اور کشمیریوں حق میں ریلی

    مظفرآباد:سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کی بھارت کے خلاف اور کشمیریوں حق میں ریلی

    مطفرآباد میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کی حمایت میں شاندار ریلی اور قرار دادیں پیش کی گئیں.

    پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ہزاروں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کا یہ اجتماع حکومت ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی خاص قانونی حیثیت کے خاتمے کو کشمیری عوام کے ساتھ بدترین ظلم اور فریب قراردیتا ہے، عالمی برادری جانتی ہے کے بھارت نے لاکھوں مسلح افواج کے پہرے میں دفعہ 35A کو ختم کرکے مقبوضہ ریاست کے عوام کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق چھین لیئے ہیں، بھارت نے اس ظالمانہ اقدام سے کشمیر کے لاکھوں بچوں کو دکھ، دردمیں مبتلاء کرکے اذیت ناک ذندگی جینے پر مجبور کردیئے ہیں۔ 

    آج کے اس اہم اجتماع میں مندرجہ ذیل قراردادیں متفقہ طور منظور کیئے جانے کیلیئے پیش کی جارہی ہیں۔
    1:- ہندوستان کی لوک سبھا سے 5 اگست 2019 کو کیئے گئے فیصلے کو ہم مکمل طور مسترد کرتے ہیں اس اقدام کو ہم کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش سمجھتے ہیں۔۔
    2:- جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کی بنیاد پرکیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔تاکہ جموں کشمیر کے عوام مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
    3:- بھارت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام جس سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور شناخت متاثر ہوتی ہو اسے ہم کلی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
    4:- یہ اجتماع بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل تئیسویں دن کے کرفیو، گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں کو ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کیخلاف جنگی جرائم قراردیتا ہے۔
    5:- یہ اجتماع اقوام متحدہ سے ریاست جموں کشمیر کے منصفانہ، دیرپا اور مستقل حل کیلیئے پاس شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا فوری مطالبہ کرتا ہے۔
    6:- یہ اجتماع اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ جموں کشمیر سے کرفیو کے خاتمے، مواصلات کو فوری بحال کرنے اور بھارتی فورسز کوفوری طور شہروں سے نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
    7:- یہ اجتماع جموں کشمیر میں طفیل متو ، مدثر احمد سمیت ہزاروں بچوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنھیں آج تک آزادی کیلیئے آواز اٹھانے کے جرم میں بھارتی ظالم افواج نے شہید کردیا۔
    8:- بچوں کا یہ اجتماع کشمیر کی بچیوں انشآء ، حبہ نثار سمیت ان ہزاروں بچوں، بچیوں اور جوانوں کے دکھ میں شریک ہے جنھیں بھارتی افواج نے پیلٹ گنوں سے اندھا کردیا ہے۔
     9:- ہزاروں بچوں کا یہ اجتماع مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے یتیم ہونے والے ایک لاکھ سے زائد بچوں کے دکھ، درد اور پریشانیوں میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
    10:- یہ اجتماع گزشتہ بائیس دنوں سے بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو جنگی جرم، انسانیت کے خلاف جنگ بالخصوص کشمیر کے لاکھوں بچوں کو محصور کر کے ان کی ذندگیوں سے کھیلنے کی سازش قرار دیتا ہے۔
    11:- ہزاروں بچوں کا یہ مطالبہ ہے کے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی جموں کشمیر میں لاکھوں محصور بچوں کی زندگیوں کا بچانے کیلیئے اپنا کردار ادا کریں۔
    12:- یہ اجتماع جموں کشمیر میں بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں کشمیری بچوں کی تعلیم و تربیت ان کی بہترین نشونما اور روشن مستقبل کے متاثر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔…….

  • پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں جنرل پریڈ کا انعقاد،

    ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد)پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں کی شرکت، ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیاترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیئے جا ئیں پریڈ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی اور MTO کو ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں کی منٹیننس برقرار رکھی جائے۔

  • سرگودہا میں قتل کی لرزہ خیز واردات،ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    سرگودہا میں قتل کی لرزہ خیز واردات،ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

    سرگودہا،لکسیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاندانی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کشی کر لی، مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے سیال موڑ کے قریب چک پٹھانہ میں نور دین نامی شخص نےخاندانی جھگڑے پر اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی، پولیس کے مطابق پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے نور دین نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائیوں، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں اکبر خان، قلم دین، جمال خان ۔دوران خان جبکہ خواتین شائستہ بی بی، برنگ بی بی اور شیوا بی بی شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد نور دین نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھانہ لکسیاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی، آر پی او افضال احمد نے ڈی پی او سرگودہاسے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذہنی معزوری کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل وجوہات کا تعین تفتیش کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

  • پراپرٹی ٹیکس چالان شروع ، کون کون آئیں گے اس کے نرغے میں ، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    پراپرٹی ٹیکس چالان شروع ، کون کون آئیں گے اس کے نرغے میں ، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    لاہور : جو بڑی جائیداد کا مالک ہے اس کو سال بعد اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا پڑے گا ورنہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں پراپرٹی ٹیکس چالان کے لیے ہو جائے تیار، اطلاعات کے مطابق شہری پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے چالان کا اجراء شروع کردیا گیا۔

    ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے 14-2013 کے سروے کے بعد جن پراپرٹیوں پر 100 فیصد ٹیکس بڑھا دیا گیا تھا ایسی پراپرٹی مالکان کو سالانہ 10 فیصد چھوٹ دی جاتی ہے جس کی منظوری کا نوٹیفیکشن سیکرٹری ایکسائز نے جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد شہری آن لائن چالان نکلوا سکتے ہیں، رواں سال اس نوٹیفکیشن سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

  • کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بہاولپور میں  ریلی کا انعقاد

    کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بہاولپور میں ریلی کا انعقاد

    بہاولپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کی ریاست دہشت گردی کو رد کرنے کےلیے شاندار ریلی کا انعقاد ہوا.

    بہاولپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کی ریاست دہشت گردی کو رد کرنے کےلیے ریلی نکالی گئی. ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی .شرکاء میں طلبا. اساتذہ .سمیت معاشرے کے ہر فرد نے شرکت کی .اس موقع پر مظاہر ین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ ہرطرح کے تعاون اور حمایت کے نعرے درچ تھے .

    ریلی میں‌شرکا نعرے لگار ہے تھے کہ ہم آخری دم تک کشمیر کے لیے لڑیں گے ، کشمیر بنے گا پاکستان. اس موقع پر شرکاء نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آواز میں آواز ملانے میں عوام پاکستان اور معاشرے کے ہر فرد کو وزیر اعظم صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے جمعہ کے دن 12 سے 12:30 تک پوری دنیا کو پاکستان بتا دے کہ
    کشمیر ہمارا ہےاور سارے کا سارا ہے

  • شادی ٹرینڈ مقبول ہونے لگا ، محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی شادی کی سوشل میڈیا پر چھاگئی

    شادی ٹرینڈ مقبول ہونے لگا ، محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی شادی کی سوشل میڈیا پر چھاگئی

    کراچی: اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق تاہم اب سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدر اوران کی گرل فرینڈ کے درمیان شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حال ہی میں محسن عباس حیدر کے انسٹاگرام فین پیج پر محسن اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا تھا ’’بہترین جوڑی بہت جلد‘‘۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نا صرف ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تعلقات ہیں بلکہ وہ انہیں شدید جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹ پرمبنی قرار دیاتھا ۔

    ذرائع کے مطابق اس نئی شادی کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر اور کیپشن پر نازش جہانگیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا’’بہت جلد انشااللہ‘‘جب کہ اس تبصرے کو محسن عباس حیدر نے لائک بھی کیاتھا

  • گڈ گورننس ؟  ایک سال میں 5 سیکرٹری تبدیل ،  ذمہ دارکون ؟

    گڈ گورننس ؟ ایک سال میں 5 سیکرٹری تبدیل ، ذمہ دارکون ؟

    لاہور : گڈ گوننس یا ناقص حکمت عملی ، پنجاب حکومت کی طرف سے سال میں 5 سیکرٹری تبدیل ہونے سے محکمانہ معاملات بھی درست سمت میں نہ چل سکے ، محکمہ لائیوسٹاک میں انتظامی امور بری طرح متاثرہورہے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی لائیوسٹاک کی صنعت میں بار بار سیکرٹری تبدیل ہونے سے جہاں محکمانہ امور متاثر ہوئے وہیں لائیوسٹاک کی صنعت کو بھی دھچکا لگا، حکومت نےایک سال میں سیکرٹری نسیم صادق، محمد محمود، احسن وحید، زاہد حسین کو ان کی تقرری کا دورانیہ مکمل ہونے سے قبل ہی مختصرعرصے کے بعد ہی تبدیل کر دیا۔ چندروزقبل نبیل احمداعوان کو سیکرٹری لائیوسٹاک تعینات کیا گیا ہے،

    محکمہ لائیو سٹاک کے ذرائع کے مطابق باربارسیکرٹری بدلنے سے محکمہ لائیوسٹاک کے پالیسی معاملات اور جانوروں کی بہتری کے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں۔ ملازمین اور افسران بھی سیکرٹری کی بار بارتبدیلی سے پریشان ہیں، جبکہ ویٹرنری ڈاکٹروں اور سٹاف کی بہتری اور ترقی کیلئے بھی کوئی خصوصی پیکیج شروع نہیں کیا گیا۔