ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس میں کنٹرول روم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملازمین فرائض منصبی دیانتداری ، دلجمعی سے انجام د یں انہوں نے یہ بات کمپیوٹر آپریٹر سے مانیٹرکوآرڈینیٹرترقی پانے والے ریسکیورز فیصل ، مرید حسین ، شفقت اور ضیاءالحق کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ ، حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرﺅف اور تمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی ڈاکٹرناطق حیات نے ریسکیواہلکاروں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت کی انہوںنے ترقی پانے والو ں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
Author: +9251
-

پولیس گردی نے پولیس کلچر کی تبدیلی کی قلعی کھول دی ، نشترکالونی پرتشدد کی بھینٹ کون چڑھا ؟ خبر آگئی
لاہور : پولیس تو نہ بدل سکی مگر وہ ضرور بدلے جائیںگے جو پولیس کلچر کو بدلنے کے دعوے کرتے تھے ، اطلاعات کے مطابق نشترکالونی میں پولیس گردی کا واقعہ منظرعام پرآگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہلکاروں کو تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پولیس گردی کا واقعہ ستارہ تھیٹرمیں پیش آیا جہاں تھیٹر کے سامنے ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس نے اُلٹا عمل کیا اور ہلڑبازی کرنیوالوں کوموقع سے بھگا کر اطلاع دینے والی تھیٹر انتظامیہ کو ہی دھرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ملزمان تھیٹر کے سامنے ہلڑ بازی کرتے رہے مگر نشتر کالونی پولیس نے اُلٹا تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کیا اور انہیں حوالات میں بند کردیا۔تھیٹر انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ چوکی انچارج اسلم شفیع نے رشوت نہ دینے پرہلڑبازی کرائی اورپھر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔
-
ڈی جی نیب بلوچستان عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے جمعرات کو کھلی کچہری لگائیں گے
ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اﷲ جمعرات 29 اگست کو دن 2سے 3 بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاءجائے گی اور عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تاہم سائیلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں زاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ کھلی کچہری کا انعقاد چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدا یت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ -

ٹی بی اور ایڈز کنٹرول بیماریاں دو ، مگر تشخیص و تحقیق کا سینٹر ایک ہوگا ، حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا ، خبر سامنے آگئی
لاہور :تبدیلی والی سرکار نے تبدیلی کردی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹی بی اور ایڈز کے تمام سینٹرز مشترکہ طور پر سکریننگ کیلئے استعمال ہوں گے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد اب ٹی بی کی تشخیص کیساتھ ایڈز اور ایچ آئی وی کی بھی تشخیص ہوسکے گی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پروگرامز کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کردی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف محکمہ پرائمر اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دونوں پروگرامز کے پاس موجود ہیومن ریسورس سمیت علاج معالجے کی سہولتوں اور فنڈز کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ ان وسائل کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔
-

آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا رشید نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا
شاہ فیصل اور شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق تمام درخواستوں پر سماعت کل بروز بدھ ہو گی۔
یاد رہے کہ وادی میں صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ گذشتہ 23دن سے کرفیو نافذ ہے۔شہلارشید نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے۔
ادھر ، جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پر وادی میں آنے کی دعوت پر "سیاست کھیل” کرنے کا الزام لگایا۔
-

منیب بٹ پر وار شروع ، اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت
کراچی: اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت ، اداکار منیب بٹ کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے مشہور اداکار منیب بٹ کو حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو شادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا۔
اداکار منیب بٹ نے بھی دونوں کو مبارکباد سے نوازا۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام پردونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں نکاح کلچر کی ترویج دیکھ کر خوشی ہوئی، بے شک شادی کے بعد کی ز ندگی بہت حسین ہے۔
منیب بٹ کو حمزہ علی عباسی کو مفت مشورہ دینا مہنگا پڑگیا ،اسی وجہ سے منیب بٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شادی کی مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین انہیں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شادی سادگی سے بھی ہوسکتی ہے، آپ بھی ایسے کرلیتے تو اچھی مثال قائم ہوجاتی۔
-

ڈالر اور سستا ہو گیا، روپیہ آگے بڑھنے لگا
فاریکس ڈیلرز انٹر بینک میں ڈالر 157.35 سے کم ہوکر 157.30 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔
ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔
-

سینے کی تکلیف کے دوروں کا احوال بتانے والا ’زندہ‘ آلے نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا
نیویارک: اللہ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کی ساتھ ہی دوا پیدا نہیں کی ، دیگر سائنسی علوم کےساتھ ساتھ صحت کے میدان میں بھی نئی نئی تحقیقات نے بیماریوں کے خاتمے لے آسانیاں پیدا کریں ، سائنس و ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کے باوجود نہ صرف دمے کے مرض کو اچھی طرح سمجھا نہیں گیا بلکہ دمے کے دوران سینے اور پھیھپڑوں میں درد کے دورے بھی پڑتے ہیں اور اس کی وجہ بھی درست انداز سے نہیں سمجھی گئی ہے لیکن اب ایک بہت چھوٹے آلے سے یہ راز فاش کرنے میں مدد ملے گی۔
امریکی طبی ماہرین کی طرف سے تیار کردہ یہ بہت چھوٹا سا آلہ ہے جو عین انسانی سانس کی نالیوں کی نقل کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ ’برونکو اسپیسم‘ یا سانس کی نالیوں میں تکلیف کےدوران آخر کس طرح پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں۔ یہ اہم کام رٹگرز یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسلیشنل میڈیسن اینڈ سائنس کے پروفیسر رینلڈ پینٹائری اور ان کے ساتھیوں نے انجام دیا ہے۔
امریکی طبی ماہرین کے مطابق برونکو اسپیسم صحت مند افراد اور دمے کے مریضوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے۔اس آلے کو ’برونکائی آن چِپ‘ کا نام دیا گیا ہے جو انسانی بال سے بھی ایک ہزار گنا چھوٹا ہے۔ اس پر صحت مند اور دمے کے شکار افراد کے پھیپھڑوں کے خلیات (سیلز) لگائے گئے ہیں۔ یعنی خلوی سطح پر یہ پھیپھڑوں کا ایک حقیقی مگر مائیکرو ماڈل ہے۔اس طرح معلوم ہوا کہ خلیات کی سطح پر کس طرح سکڑاؤ اور پھیلاؤ پیدا ہوتا ہے اور اس طرح کئی اقسام کے امراض کو سمجھنا ممکن ہوگا
-

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا، امریکی نائب صدر
امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مائیک پینس نے بعد میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے آج صبح’ ’عظیم گفتگو‘‘ کی ہے۔امریکا اسرائیل کے درپیش ناگزیر خطرات سے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر قیادت امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہےگا‘‘۔لیکن انھوں نے ان خطرات کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔
اسرائیل نے اتوار کو شام میں سپاہِ پاسدارا ن انقلاب ایران کے ایک اسلحہ ڈپو پر فضائی حملہ کیا تھا ۔گذشتہ جمعرات کو نیتن یاہو نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران میں عراق میں پے درپے دھماکوں میں اسرائیل کا ہاتھ کارفرما ہے۔ ان حملوں میں نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
-

وزیر اعظم سیاحت میں بذات خود دلچسپی لے رہے ہیں.ذلفی بخاری
وزیر اعظم سیاحت میں بذات خود دلچسپی لے رہے ہیں.ذلفی بخاری
معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت میں خود دلچسپی لے رہے ہیں،حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے،نجی شعبہ اعتماد کرے،
پاکستان کی شاندارثقافت کواجاگر کرنا چاہیے،بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں برینڈ تیار کرنے کی دعوت دے رہے ہیں،ذلفی بخاری کنے کہا کہ میں سیاحت کے شعبے پرکافی کام ہو رہا ہے.