Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات میں ایک اور احتجاج، اب کی بار نشانہ کون بنا؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات میں ایک اور احتجاج، اب کی بار نشانہ کون بنا؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں احتجاج پر احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری، صفائی ستھرائی کی صورتحال حال جوں کی توں، سیاستدان اور میونسپل کارپوریشن گجرات ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں سر دھڑ کی بازی لگانے لگے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین و افسران اور ق لیگی سیاستدانوں میں احتجاج کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے دوسری طرف صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری کہیں نظر نہیں آتی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سمیت صحافیوں نے شہر بھر کی کی صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے خلاف میونسپل کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر اور ملازمین کے خلاف ریلی نکالی اور بعدازاں جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے جواب میں آج میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے صفائی ستھرائی کرنے والی مشینری کو جی ٹی ایس چوک میں لا کھڑا کیا اور چوک بند کر کے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بد تمیزی کرنے اور گالیاں دینے والے مسلم لیگ ق کے رہنما محمد حنیف حیدری اور صحافی طارق بشیر بٹ کوگرفتارکیاجائے اس دو طرفہ لڑائی میں گجرات کی صفائی ستھرائی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور عوام کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ احتجاج مقابلے میں جیت کس کی ہوتی ہے اور عوام کو ریلیف بھی ملتا ہے کہ نہیں۔

  • عمان میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات

    عمان میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان نسبتاً بہت ہی پر امن ملک ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ رات المصنعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع المدہ صناعیہ سے ملحقہ المھا پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ جس میں ایک عمانی شخص پٹرول پمپ پر کام کرنے والے بنگالی آدمی سے 155 ریال عمانی چھین کر فرار ہو گیا۔ مزاحمت کرنے پر عمانی ڈاکو نے چھری کے وار سے بنگالی کو زخمی کر دیا۔ پٹرول پمپ کے مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت صرف ایک آدمی ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ رات تقریبا 2 بج کر 35 منٹ پر ایک نقاب پوش شخص گاڑی دور میں کھڑی کر پٹرول پمپ پر آیا اور چھری دکھا کر پیسے طلب کیے۔ بنگالی ورکر کے انکار اور مزاحمت کرنے پر وہ شخص چھری سے حملہ آور ہوا اور پیسوں کا بیگ لیکر فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت بیگ میں صرف 155 ریال موجود تھے بعد ازاں معمولی زخمی ہونے والے بنگالی نے فوری طور پر مینجر سے رابطہ کیا۔ اور پھر پولیس کو مطلع کیا گیا۔
    پولیس نے متاثرہ شخص کے بیان و شواہد اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پٹرول پمپ مینجر نے باغی ٹی وی کے نمائندہ کو بھی سی سی ٹی وی ویڈیو دکھائی جس میں ایک شخص چھری سے بنگالی ورکر پر حملہ آور ہو کر پیسوں کا بیگ چھین کر بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
    اس سے پہلے بھی گزشتہ کچھ عرصہ میں ملدہ صناعیہ سے مختلف اشیاء کی چوریاں ہو چکی ہیں

  • بھرے بازار میں‌ فائرنگ فلمی سین یا نامی گرامی مجرم ، پولیس نے گرفتار کرلیا

    بھرے بازار میں‌ فائرنگ فلمی سین یا نامی گرامی مجرم ، پولیس نے گرفتار کرلیا

    لاہور : بھرے بازار میں بگڑے نوجوان کی فائرنگ سے خوف و ہراس ، اطلاعات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کی فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ ،خبر نشر ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بیگم کوٹ میں منچلا غنی دوستوں کو متاثر کرنے کے چکر میں فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ کرتا رہا،ایس پی سٹی غضنفر شاہ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے ملزمان عبدالغنی اور شعیب کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس نوجوان سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت کی توقع کی جارہی ہے

  • وزیر اعلیٰ شکایت سیل بند؛ سائیلین  پریشان ، آخر کیوں ہوا بند یہ شکایت سیل !

    وزیر اعلیٰ شکایت سیل بند؛ سائیلین پریشان ، آخر کیوں ہوا بند یہ شکایت سیل !

    لاہور : وزیراعلیٰ شکایت سیل بند کردیا گیا ، شکایت سیل کی بندش کے بارے میں متضاد خبریں‌ ، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی اندرونی چپقلش یا کوئی اور وجہ، وزیر اعلیٰ شکایت سیل وقتی طور پر بند کر دیا گیا، چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین اسد کھوکھر نے استعفی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے، استعفے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شکایت سیل کی ذمہ داریوں کے باعث انکا حلقہ متاثر ہو رہا ہے، پی پی 168 اور این اے 136 کے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت دینا چاہتا ہوں, شکایت سیل کی ذمہ داریوں کی وجہ سے حلقے میں وقت دینا مشکل ہو رہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دنوں سے شکایات سیل میں کوئی کام نہیں ہوسکا، شکایات سیل میں درخواست گزار پریشان ہیں کہ انکی شکایتوں پر شنوائی کیسے ہوگی- ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شکایت سیل اسد کھوکھر اور وائس چیئرمین ناصر سلمان کے درمیان محاذ آرائی کافی عرصے سے چلی آرہی تھی جس بنا پر اسد کھوکھر نے استعفی دیا۔

  • چینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

    چینی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بات چیت کی۔

    وانگ نے دوسرے ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی کے تحفظ ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے ، اور تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

    وانگ نے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سازگارکوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

    وانگ کے مطابق چین نے مختلف فریق کی طرف سے کیے جانے والے جائز دعووں کو سمجھا ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اس معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنا اور خلیجی خطے میں تناو کو کم کرنے یں تعمیری کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

    ایرانی سفیر ی ظریف نے وانگ کو اپنے یورپ کے دورے اور جوہری معاہدے کے تحفظ سے متعلق متعلقہ فریقوں کے ساتھ ان کی رابطوں سے متعلق آگاہ کیا ۔

  • مصباح الحق کے کوچ بننے کے لیے راہ ہموار ہونے لگی

    مصباح الحق کے کوچ بننے کے لیے راہ ہموار ہونے لگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے عہدے کے لیے شرائط میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے انکار کے بعد مصباح الحق ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

    گزشتہ روز انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا جو ان کے انتخاب کی جانب واضح اشارہ ہے۔پی سی بی کی کوچنگ کے لیے شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ امیدوار کے پاس اس حوالے سے کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

    مصباح اس شرط پر پورا نہیں اترتے تاہم انہوں نے لیول ٹو کوچنگ کورس کر رکھا ہے جو کہ پی سی بی کی دوسری شرط ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اشتہار دینا رسمی عمل تھا اور بورڈ شروع سے ہی مصباح کو کوچ بنانے کا خواہشمند تھا۔

  • بہت بڑا جھوٹ  پکڑا گیا ، شوکاز نوٹس جاری ، اتنے بڑے جھوٹ کے ہر طرف چرچے

    بہت بڑا جھوٹ پکڑا گیا ، شوکاز نوٹس جاری ، اتنے بڑے جھوٹ کے ہر طرف چرچے

    لاہور : جھوٹ ، جھوٹ ہی ہوتا ہے ، اور جھوٹ بالآخر پکڑا بھی جاتا ہے ، ایسا ہی ایک جھوٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پکڑا گیا ، اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 24 شاہراہوں میں سے 11 شاہراہوں پر 1900 لائٹس کو مکمل فعال کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او محمد زاہد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سٹریٹ لائٹس نے 11 شاہراہوں کو مکمل آپریشنل کرنے کا دعویٰ کیا تو چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری مانیٹرنگ کی، اس دوران کئی سٹریٹ لائٹس خراب نکلی، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

  • بھارت اپنے ہی شہریوں کے خلاف فوج استعمال کر رہا ہے ، پاکستان نےایسا کبھی نہیں‌کیا .ارون دھتی رائے

    بھارت اپنے ہی شہریوں کے خلاف فوج استعمال کر رہا ہے ، پاکستان نےایسا کبھی نہیں‌کیا .ارون دھتی رائے

    معروف صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ارون دھتی رائے نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی شہریوں کے خلاف فوج استعمال کر رہا ہے جبکہ بھارت نے ایسا نہیں‌کیا .

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہندو انتہا پسندی، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اقدام اور اقلیتوں کیخلاف ہونیوالے مظالم پر آواز بلند کرنیوالی بھارتی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج کے تحت جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
    پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کیخلاف فوج استعمال نہیں کی۔بھارتی لکھاری و صحافی اروندھتی رائے انڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہندو انتہاپسندی، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اقدام اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔عرب نشریاتی ادارے ’گلف نیوز‘ مطابق اروندھتی رائے نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
    اروندھتی رائے کی جانب سے پاکستانی فوج اور پاکستان کی حمایت میں بیان دئیے جانے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں اور نام نہاد انڈین صحافیوں اور سماجی کارکنان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ تنقید کرنے والے افراد نے ایوارڈ یافتہ صحافی کو پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان کے خفیہ اداروں کا تنخواہ دار قرار دیا۔

  • ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں

    ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں

    معاشی بحران سے بدحال بھارت کے آٹو سیکٹر سے بری خبریں آنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ حالانکہ مودی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدام کیے ہیں ۔
    کارساز کمپنیوں ماروتی، ٹاٹا، ہونڈا اور مہندرا نے اپنی پیداوار کیوں بند کی
    میڈیا ذرائع کے مطابق جاپان کی کارساز کمپنی ٹویوٹا اور جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈئی نے فروخت میں کمی سے ہو رہے نقصان سے نمٹنے کے لیے بھارت میں گاڑیوں کی پیداوار روک دی ہے۔ معاشی بحران کے بعد ان کمپنیوں کو اپنے کئی یونٹ بند رکھنے پڑ رہے ہیں۔کارکنان کی چھانٹی کا عمل بھی جاری ہے۔

    ٹویوٹا نے 13 اگست کو ملازین کو نوٹس کے ذریعے بتایا کہ بازار میں گاڑیوں کی کم ہوتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے کمپنی بنگلور پلانٹ میں تقریباً پانچ دن پروڈکشن نہیں کرے گی۔ کمپنی کے پاس ابھی اسٹاک میں 7000 گاڑیاں ہیں۔

    ٹویوٹا کی ہندوستانی یونٹ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این راجہ نے بتایا کہ اسٹاک بڑھنے سے روکنے کے لیے اگست میں پانچ دن پروڈکشن نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کوریائی کمپنی ہنڈئی نے بھی 9 اگست کو ملازمین کو ایک میمو جاری کرکے اگست کے مہینے میں کئی دن تک پیداواری یونٹ بند رہنے کی اطلاع دی ہے۔

    یاد رہے کہ ملک کی ابتر معاشی حالت کے سبب آٹو سیکٹر میں تشویشناک حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بھارت میں کار اور بائیک کی فروخت گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    شیرخوار بچے کو بیگ میں بند کر کے کہاں لے جایا جا رہا تھا. اہم خبر

    کراچی سے شیرخوار بچے کو اغوا کر کے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام ، کراچی ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام نے جانے دیا دبئی کے عملے نے پکڑلیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق "کراچی سے اغوا کیے گئے بچے کو دبئی لے جانے کی کوشش نا کام ہوگئی ..کراچی سے ایک شیر خوار بچے بیگ میں بند کیا گیا اور دبئی لے جایا جا رہا تھا کراچی کے سیکیورٹی حکام کی غفلت کہیں یا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملی بھگت بہر حال کراچی ایئر پورٹ سے بیگ کو کلیئر کر کے جانے دیا گیا. دبئی پہچنے پر بچے کو بازیاب کر لیا گیا. دبئی کے کسٹم حکام نے بچے کو بیگ سے نکال کر ملزم کو گرفتا کر لیا.
    پاکستان سے انسانی سمگلنگ کی اجازت دینے اور بچے کو بیگ کے اندر بلا روک ٹوک جانے دینے پر متعقلہ حکام اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیئے.ایسے افراد کو ڈھیل دینے سے نا صرف ایسے گھناؤنے جرم سے انسانی سمگلنگ میں مدد ملتی ہے بلکہ وطن عزیز کی دنیا بھر کے اندر بدنامی بھی ہوتی ہے.